اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت نے ڈان لیکس رپورٹ جاری کرکے فوج کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان نے کہاکہ ’’حکومت نے جان بوجھ کر ڈان لیکس رپورٹ جاری کیا تاکہ فوج کو بدنام کرسکے، حکومت کو چاہیے کہ وہ کمیشن رپورٹ کو پبلک کرے‘‘۔
DawnLeaks was a deliberate attempt to malign Pak army & Govt must immediately make public the complete Inquiry Report
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 29, 2017
یاد رہے ڈان لیکس کے حوالے سے آج کمیشن کی رپورٹ جاری کی گئی جس کے بعد پاک فوج نے رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے حکو مت سے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا۔
پڑھیں: ’’ ڈان لیکس: اصل نوٹی فکیشن وزارت داخلہ جاری کریگی، بھونچال کیوں آگیا؟ نثار ‘‘
پاک فوج کی جانب سے ردعمل سامنے آنے کے بعد وفاقی وزیر داخلہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جب رپورٹ جاری نہیں ہوئی تو بھونچال کیوں آیا۔ آئی ایس پی آر کےٹوئٹ پر تنقید کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ ٹوئٹ کے ذریعے ادارے چلائے تو یہ تباہی کا باعث بن سکتے ہیں۔