Tag: day of moring

  • متحدہ قومی مومنٹ نے کل یوم سوگ منانے کا اعلان کردیا

    متحدہ قومی مومنٹ نے کل یوم سوگ منانے کا اعلان کردیا

    کراچی: ایم کیوایم نےگمشدہ کارکن کی لاش ملنےپرکل یوم سوگ کااعلان کردیا،کاروبار اورٹرانسپورٹ بندرکھنےکی اپیل کی گئی ہے۔الطاف حسین نےکہاہےکہ آپریشن کےنام پرایم کیوایم کونشانہ بنایاجارہا ہے۔

    کراچی میں موچکو سے ملنے والی لاش کو ایم کیوایم سوسائٹی سیکٹر کے کارکن سہیل احمد کے نام سے شناخت کرلیا گیا،ایم کیوایم ذرائع کے مطابق سہیل احمد کو پندرہ دسمبر کو اغوا کیا گیا تھا۔

     ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے لندن سے جاری کئے گئے بیان میں سوسائٹی سیکٹر یونٹ چونسٹھ کے انچارج سہیل احمد کے ماورائےعدالت قتل پراپنا سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔

    بیان میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کی آڑ میں دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کو ختم کرنے کے بجائے پولیس، رینجرز،قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بعض افسران اوراہلکاروں اورحکومت سندھ نے ملی بھگت کرکے ایم کیوایم کو ہدف بنایا ہوا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سہیل احمد سمیت ماورائے عدالت قتل کئے گئے کارکنوں کی تعداد چھتیس ہوگئی ہے۔ انھوں نے سہیل احمد کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار بھی کیا۔

    میڈیا سے گفتگو میں ایم کیوایم کے رہنماء خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ ماروائے عدالت کا یہ پہلا واقع نہیں ہے اب تک پیتیس سے زائد کارکنان کو ماروائے عدالت قتل کیا جاچکا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں ٹارگیٹڈ آپریشن کی آڑ میں چن چن کر ایم کیو ایم کے کارکنان کو قتل کیا جارہا ہے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کو حق کی آواز بلند کرنے کی سزا دی جارہی ہے ، انہوں نے کہا ہم نے ہر دروازے پر دستک دی ہمیں بتیا جائے کہ اب کون سے در پر جائیں۔

    خواجہ اظہار الحسن نے ایم کیوایم کے گمشدہ کارکن کی لاش ملنےپرکل یوم سوگ کااعلان کرتے ہوئے تاجر برادری اور ٹرانسپوٹر سے کاروبار بند رکھنے کی اپیل کی ہے ۔

  • پی ٹی آئی آج ملک بھر میں یوم سوگ منارہی ہے

    پی ٹی آئی آج ملک بھر میں یوم سوگ منارہی ہے

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے ورکر کی شہادت پر عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی آج ملک بھر میں یوم سوگ منارہی ہے جبکہ اسلام آباد میں شہید حق نواز کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی جائیگی۔

    تفصیلات کے مطابق اسی سلسلے میں اسلام آباد میں بھی ایکسپریس ہائی وے پر غائبانہ نماز جنازہ ادا کی جائیگی۔ تحریک انصاف اسلام آباد کی مرکزی قیادت نے کارکنوں کو اس حوالے سے انتظامات کی ہدایت جاری کردی ہیں، جس پوائنٹ پر اسلام آباد ایکسپریس ہائی وے بلاک کی گئی تھی اسی مقام پر آج غائبانہ نماز جنازہ سہہ پہر ساڑھے تین بجے ادا کی جائیگی۔
    chaudhry-shujaat
    ادھر رات گئے مسلم لیگ ق اور اتحادی جماعتوں نے پاکستان تحریک انصاف کے یوم سوگ میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔ لاہور میں مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الہی کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کا اجلاس ہوا جس میں، پاکستان عوامی تحریک، سنی اتحاد کونسل اور ایم ڈبلیو ایم کے رہنماوں نے شرکت کی تھی۔ اتحادی جماعتوں کے اجلاس کی صدرات کرتے ہوئے مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت نے فیصل آباد واقعے کی بھر پور مذمت کی، اجلاس میں متفقہ طورپر پاکستان تحریک انصاف کے یوم سوگ میں بھرپور شرکت کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
    PTI-2
    گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے عمران خان کے پلان سی پر عمل درآمد کر تے ہو ئے فیصل آباد کو بند کردیا اور احتجاج کا سلسلہ شروع ہی کیا تھا کہ حکمران جماعت مسلم لیگ نواز کے کارکن بھی بڑی تعداد میں احتجاج کے مقام پر پہنچے اور عمران خان کے خلاف نعر ے لگانا شروع کر دیئے، جن کا جواب پی ٹی آئی کے کارکنوں کی جانب سے بھر پور طریقے سے دیا گیا۔
    clash
    اس صورت حال میں دونوں جماعتوں کے کارکنان میں اشتعال پیدا ہوگیا اور صورت حال مزید کشیدہ ہوگئی جس کے بعد دونوں جماعتوں کے کارکنان کے درمیاں ڈنڈو، اور پتھروں کا آزادانہ استعمال کیا گیا تھا۔ جس کے بعد پنجاب پولیس نے کاروائی شروع کردی اور دونوں جماعتوں کے کارکنان کو پیچھے دھکینے کی کوششیں بھی کی گئیں تھیں، جو ناکام رہی جس پر پولیس کی جانب سے واٹر کینن کا بھی استعمال کیا گیا تاہم یہ کارگر ثابت نا ہوسکا تھا۔
    PTI-
    پی ٹی آئی کے کارکنوں کی جانب سے الزام عائد کیا گیا کہ ان کے دو ساتھی گولیاں لگنے سے جاں بحق ہو گئے ہیں ہے اور متعدد کارکن زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔ پی ٹی آئی کے کارکنوں نے مزید الزام لگایا کہ مسلم لیگ نواز کے کارکنوں کی جانب سے ریلی اور احتجاج میں شامل پی ٹی آئی کے کارکنوں پر فائرنگ کی گئی تھی اور اس کے علاوہ قریب موجود عمارات سے بھی اسلحہ کا آزادانہ استعمال کیا جاریا تھا۔
    Shooter
    ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے کارکنوں پر فائرنگ کر نے والا شخص رانا ثنا اللہ کے داماد کا گارڈ ہے اور وہ فائرنگ کر کے موقع سے فرار ہو گیا تھا، اہم پولیس ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کو گرفتار کرنے کیلئے چھاپوں کا سلسلہ بھی جاری ہے تاہم ان تمام خبروں کی بعد ازاں رانا ثنا اللہ نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان کا اور ان کے خاندان کا مذکورہ فائرنگ کرنے والے شخص سے کو ئی تعلق نہیں ہے۔

    فیصل آباد واقع پر عمران خان نے کہا کہ فیصل آباد میں پیدا ہو نے والی صورت حال کا ذمہ مسلم لیگ نواز پر ہے۔ انھوں نے کہا کہ پر امن احتجاج پر گولیاں چلائی گئی ہیں اور رانا ثنا اللہ نے کچھ روز قبل ہی میڈیا کے سامنے کہا تھا کہ ہم پی ٹی آئی والوں کو دیکھ لیں گے۔ انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے فیصل آباد میں کسی کو بھی دکانیں بند کر نے کیلئے نہیں کہا تھا لیکن نواز لیگ نے گلوں کو بھیج کر حالات خراب کرانے کی کوشش کی گئی ہے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ ہمارا جرم یہ ہے کہ ہم پرامن ہیں تاہم اس کا مطلب یہ نا لیا جائے کہ ہم ڈرتے ہیں یا بزدل ہیں۔
    IMI
    عمران خان نے کہا کہ پلان سی حکومت پر پریشر بڑھانے کیلئے دیا تھا تاکہ حکومت ان باتوں پر عمل درآمد کرے جو ہمارے اور پی ٹی آئی کمیٹی کے درمیاں معاہدہ ہو ئے تھے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ سارا مسئلہ حل ہوجاتا اگر حلقے پہلے ہفتے ہی کھل چکے ہوتے۔