Tag: DC

  • امریکا میں ایک اور پراسرار ستون نمودار

    امریکا میں ایک اور پراسرار ستون نمودار

    امریکا میں پراسرار ستونوں کے نمودار ہونے کا سلسلہ جاری ہے، ایک اور ستون ایک شخص کے گھر کے سامنے نمودار ہوگیا، اس بار یہ ستون لکڑی کا بنا ہے۔

    امریکی میڈیا کے مطابق یہ نیا ستون واشنگٹن ڈی سی میں ایک شخص کے گھر کے سامنے نمودار ہوا ہے۔

    بل اینڈرسن نامی اس شخص کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز وہ صبح کے وقت اپنے اہلخانہ کے ساتھ سیر و تفریح کے لیے نکلا، دوپہر کو جب وہ واپس آئے تو یہ ستون گھر کے سامنے لان میں گڑا ہوا تھا۔

    بل کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے پڑوسی بھی بے خبر ہیں اور انہوں نے یہاں کوئی مشکوک سرگرمی نہیں دیکھی۔

    بل نے بتایا کہ ان کے گھر کے باہر سیکیورٹی کیمرے بھی نصب ہیں تاہم جب انہوں نے وہ چیک کیے تو حیرت انگیز طور پر سب کی بیٹریاں ڈیڈ تھیں اور اس میں کچھ ریکارڈ نہ ہوسکا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ وہ اس پراسرار ستون کے بارے میں کہانیاں سن چکے ہیں اور خوش ہیں کہ نادیدہ خلائی مخلوق نے اس بار ان کے گھر کا انتخاب کیا، انہیں اس بات کی بھی خوشی ہے کہ شہر کے لوگ ان کے گھر کے باہر آ کر اس کے ساتھ سیلفیاں بنا رہے ہیں۔

    یاد رہے کہ سب سے پہلا دھاتی ستون امریکی ریاست یوٹاہ کے صحرا میں نمودار ہونے کے بعد غائب ہوا تھا، بعد ازاں یورپی ملک رومانیہ میں بھی ایسا ہی ستون اچانک نمودار ہوا اور غائب ہوگیا۔

    اس کے بعد ایک اور امریکی ریاست کیلی فورنیا میں تیسرا ستون نمودار ہوا اور چند دن بعد وہ بھی غائب ہوگیا۔ ایک اور ستون نیدر لینڈز جبکہ ایک سنہرا ستون کولمبیا میں نمودار ہوا تھا۔

    اکثر افراد یہ کہتے دکھائی دے رہے ہیں کہ یہ ستون خلائی مخلوق یہاں نصب کر گئی ہے اور اب ان کی موجودگی کا خیال انہیں خوفزدہ کیے ہوئے ہے۔

    امریکا اور رومانیہ میں نظر آنے والی یہ انوکھی چیز 1968 کی مشہور سائنس فکشن فلم 2001 اے اسپیس اوڈیسے کی یاد دلاتی ہے۔ اس فلم میں بھی اسی طرح کا خلائی ستون دکھایا گیا تھا۔

  • امریکی کمپنیاں بھی سی پیک سے استفادہ کر سکتی ہیں: علی جہانگیر صدیقی

    امریکی کمپنیاں بھی سی پیک سے استفادہ کر سکتی ہیں: علی جہانگیر صدیقی

    واشنگٹن: پاکستانی سفارتکار علی جہانگیر صدیقی کا کہنا ہے کہ دنیا کو، پاکستان کو افغانستان اور بھارت کے درمیان ایک تیسرا ملک سمجھنے کی سوچ ترک کرنا ہوگی۔ امریکی کمپنیاں بھی سی پیک سے استفادہ کر سکتی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق معروف امریکی تھنک ٹینک سینٹر فار اسٹریٹجک اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز واشنگٹن ڈی سی میں امریکا اور پاکستان کے مابین مشترکہ سلامتی مفادات میں تعلقات کے موضوع پر تقریب منعقد ہوئی۔

    تقریب میں پاکستانی سفارتکار علی جہانگیر صدیقی بھی شریک ہوئے۔

    پروگرام میں توانائی اور زراعت جیسے شعبوں میں معاشی شراکت سمیت پاکستان میں سیاحت کے شعبہ میں ہونے والی پیشرفت اور ممکنہ امکانات کی نشاندہی کی گئی۔

    تقریب میں سکھ یاتریوں کے لیے کرتار پور راہداری کھولنے کے بارے میں حکومت پاکستان کی کوششوں کو بھی سراہا گیا۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی جہانگیر صدیقی کا کہنا تھا کہ متعدد امریکی کمپنیاں یورپ اور ایشیا میں اپنی مسابقتی کمپنیوں کے خلاف پاکستان میں موجود مواقع سے محروم ہیں۔ جنرل الیکٹرک کی طرح دیگر امریکی کمپنیاں بھی سی پیک سے استفادہ کر سکتی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کو افغانستان اور بھارت کے درمیان ایک تیسرا ملک سمجھنے کی سوچ ترک کرنا ہوگی۔ وزیر اعظم عمران خان اور امریکی صدر ٹرمپ کے مابین حالیہ مہینوں میں ہونے والی ملاقات میں مثبت پیش رفت ہوئی۔

  • ڈی سی فلم شیزام نےامریکی باکس آفس پردھوم مچادی

    ڈی سی فلم شیزام نےامریکی باکس آفس پردھوم مچادی

    امریکی فلم بینوں پر ہالی ووڈ ایکشن کامیڈی فلم شیزام کا جادو چل گیا، سپر ہیرو ایڈونچر مووی نے ساڑھے سات ارب روپے کما کر نارتھ امریکن باکس آفس پر قبضہ جمالیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی سی کامک کردار پر مبنی سپر ہیرو فلم ایک ایسے لڑکے کی کہانی ہے جو جادوئی لفظ ’شیزام‘ پکار کر سپر ہیرو میں ڈھلنے کی صلاحیت رکھتا ہے، فلم نے ریلیز کے پہلے ہفتے ہی شمالی امریکا میں اندازوں سے بڑھ کر 53 ملین ڈالر یعنی سات ارب سینتالیس کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کیا ہے۔

    ہدایت کار ڈیوڈ ایف سینڈ برگ کی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی ایک ایسے لڑکے کے گرد گھوم رہی ہے جسے اچانک جادوئی طاقت کے ذریعے بے پناہ طاقت مل جاتی ہے، لڑکا غیر معمولی طاقت کے ملتے ہی مضبوط جسامت والے نوجوان کا روپ دھار لیتا جسے اس کے دوست تک پہنچان نہیں پاتے۔

    لڑکا خطرناک صلاحیتوں کا استعمال نہ جاننے پر اکثر مشکل میں گھِر جاتا، تاہم پھر اپنی طاقت کا اندازہ ہونے پر نوجوان دشمنوں کو منہ توڑ جواب دیتا ہے اور ان کا ڈٹ کر مقابلہ کرتا ہے۔پیٹر سیفران کی پروڈکشن میں بننے والے اس سپر ہیرو فلم میں مرکزی کردار ہالی ووڈ اسٹارزیچرے لیوی، عشر اینجل، مارک اسٹروگ، روز بٹلر اور ایڈم بروڈی سمیت کئی فنکار اہم ادا کیے۔

    اسی ہفتے ریلیز ہونے والی ہارر مووی پیٹ سمٹری دوسرے نمبر پر رہی جس نے پچیس ملین ڈالر یعنی پاکستانی ساڑھے تین ارب روپے سے زائد کا بزنس کیا، فلم جانوروں کے قبرستان کے قریب رہائش اختیار کر کے مصیبت میں پھنسنے والے خاندان کی کہانی ہے۔

    اس ہفتے تیسرے نمبر پر رہنے والی فلم ڈمبو ہے، سرکس کے اڑتے ہاتھی کی فینٹیسی فلم نے تقریباً ڈھائی ارب روپے کمائی کی ہے۔