Tag: ddlj

  • فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ کا نام کس خاتون نے تجویز کیا؟

    فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ کا نام کس خاتون نے تجویز کیا؟

    کیا آپ جانتے ہیں کہ شاہ رخ خان کی شہرہ آفاق فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ کا نام ایک خاتون نے تجویز کیا تھا، اور ابتدائی طور پر اس فلم کا نام کچھ اور تھا۔

    ہندوستانی سنیماؤں میں 20 اکتوبر 1995 کو ریلیز ہونے والی ہندی رومانوی فلم ’ڈی ڈی ایل جے‘ نے شائقین فلم کو جس طرح دیوانہ بنا دیا تھا، اسی طرح اس فلم سے جڑی یادوں اور واقعات میں بھی شائقین نے ہمیشہ بہت دل چسپی کا اظہار کیا۔

    بالی ووڈ کنگ کی یہ فلم جس طرح سپر ڈپر ہٹ ہوئی تھی، اسی طرح شاہ رخ خان کے چاہنے والوں کو یہ نام بھی بے حد پسند آیا تھا، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ابتدا میں یہ منفرد نام رکھا ہی نہیں گیا تھا، فلم کے لکھاری اور ہدایتکار آدتیہ چوپڑا تھے، انھوں نے اس فلم کا نام ’لے جائیں گے لے جائیں گے‘ سوچ رکھا تھا۔

    کرن کھیر

    لیکن پھر انوپم کھیر کی اہلیہ اور سینئر اداکارہ کرن کھیر نے ادتیہ چوپڑا کو مشورہ دیا کہ فلم کا نام ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ رکھے، فلم کے ٹائٹل میں بھی کرن کھیر کو اس کا کریڈٹ دیا گیا تھا۔

    اس فلم میں مرکزی کردار شاہ رخ خان، کاجول، امریش پوری اور فریدہ جلال نے ادا کیے تھے، فلم نے دنیا بھر سے 60 ملین کا بزنس کیا تھا، 1995 میں بالی ووڈ کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم یہی تھی۔

  • سمرن کا ہاتھ راج کو دینے والے اداکار کو گزرے 14 برس بیت گئے

    سمرن کا ہاتھ راج کو دینے والے اداکار کو گزرے 14 برس بیت گئے

    ممبئی: بالی ووڈ کی سدا بہار فلم دل والے دلہنیا لے جائیں گے میں اپنی فلمی بیٹی سمرن کا ہاتھ راج ملوتھرا کو دینے والے چوہدری بلدیو سنگھ کو مداحوں سے بچھڑے چودہ برس گزر گئے۔

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں بطور ولن کئی برسوں تک راج کرنے والے اداکار امریش پوری 12 جنوری 2005 کو دماغ کی شریان پھٹنے سے دنیائے فانی سے کوچ کر گئے تھے۔

    امریش پوری نے متعدد بھارتی فلموں میں ولن کا کردار بخوبی نبھایا، اُن کی بے مثال اداکاری مداحوں کے ذہنوں پر انمٹ نقوش چھوڑے ہوئے ہے۔

    بھارت کے علاقے جالندھر میں 1932 کو پیدا ہونے والے امریش پوری نے منفی کردار سے فلمی دنیا میں قدم رکھا اور مختصر عرصے میں انڈسٹری پر چھا گئے۔

    فلم مسٹر انڈیا میں موگیمبو کا کردار امریش پوری کے لیے خوش نصیبی ثابت ہوا جس کے بعد انہوں نے شہرت کی بلندیوں کو چھوا، بعد ازاں امریش پوری رام لکھن، سوداگر، کرن ارجن، کوئلہ، ودھاتا، ہیرو، پردیس، میری جنگ، دل والے دلہنیا لے جائیں گے اور دل جلے میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

    مزید پڑھیں: فلم ”دل والے دلہنیا لے جائیں گے “ کے 20 سال مکمل، شاہ رخ اور کاجول کی ویڈیو جاری

    آنجہانی اداکار نے ہالی ووڈ فلم جہاں انڈیانا جونز اینڈ دی ٹیمپ آف ڈوم جیسی بلاک بسٹر فلم میں بھی بطور ولن اداکاری کے جوہر دکھائے اور کئی ایوارڈز اپنے نام کیے۔

    سن 2005 میں بروز بدھ 12 جنوری کو بالی ووڈ اداکار کو تشویشناک حالت میں اسپتال لایا گیا جہاں وہ دنیا کو ہمیشہ کے لیے خیر باد کہہ گئے، میڈیکل رپورٹ کے مطابق اداکار کی موت دماغ کی شریان پھٹ جانے کی وجہ سے ہوئی۔

  • شارخ اورکاجول ایک بارپھراسکرین پرجلوہ گرہوں گے

    شارخ اورکاجول ایک بارپھراسکرین پرجلوہ گرہوں گے

    بالی وڈ: کنگ خان شاہ رخ خان اورکاجول ایک بار پھر اب روہت شیٹی کی فلم ’دل والے‘ میں ایک ساتھ رومانس کرتے نظرآئیں گے۔

    نوے کی دہائی میں بالی وڈ کی اسکرین پرراج کرنے والی یہ جوڑی پانچ سال بعد اسکرین پر کھٹی جلوہ گرہوگی۔

    اس فلم میں شارخ اور کاجول کے ساتھ ساتھ ونود کھنہ، کبیر بیدی، جانی لیوراورنوجوان فنکار ورون دھون اور کریتی سانون بھی موجود ہیں۔

    اس فلم کی موسیقی پریتم نے ترتیب دی ہے اور یہ فلم اس سال کرسمس پرریلیز ہوگی۔

    اب پتہ نہیں کاجول اور شاہ رخ 25 سال پہلے آنے والی ’دل والے دلھنیا لے جائیں‘ گے جیسی کیمسٹری دکھا پائیں گے یا نہیں۔ اس کے لئے انتظار کیجیے۔