Tag: dead body found

  • کراچی میں 10 سالہ بچی کی تشدد زدہ بوری بند لاش برآمد

    کراچی میں 10 سالہ بچی کی تشدد زدہ بوری بند لاش برآمد

      کراچی: صدر لکی اسٹار کے قریب کچرا کنڈی سے 10 سالہ بچی کی بوری بند تشدد زدہ لاش ملی، جاں بحق ہونے والی بچی کی فوری طور پر شناخت نہیں کی جا سکی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے صدر سے بوری میں بند لاش ملی ہے جسے زیادتی کے بعد قتل کیا گیا، پولیس سرجن کا کہنا ہے پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچی سے زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے۔

    پولیس کے مطابق بظاہر لگتا ہے بچی کی موت کہیں اور واقع ہوئی اور لعش کو کچرا کنڈی پر پھینک دیا گیا لاش کے کپڑوں اور حلیہ سے بچی گداگر معلوم ہوتی ہے۔

    پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ کے مطابق پوسٹ مارٹم کے ابتدائی نتائج جنسی تشدد کی نشاندہی کرتے ہیں، سیرولوجی، ڈی این اے اور نشہ کے لیے تمام نمونے جمع کیے گئے ہیں رپورٹ آنے تک موت کی وجہ محفوظ رکھی گئی ہے۔

  • مغوی عمرجاوید کی لاش مل گئی ، آئی ایس پی آر

    مغوی عمرجاوید کی لاش مل گئی ، آئی ایس پی آر

    راولپنڈی : سکیورٹی فورسز کو زیارت میں کارروائی کے دوران مغوی عمرجاوید کی لاش مل گئی، مقتول کو لیفٹیننٹ کرنل لئیق کے ساتھ اغوا کیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے زیارت کے علاقے میں مغوی عمرجاوید کی بازیابی کیلئے کیے گئے کلیئرنس آپریشن کے دوران عمر جاوید کی لاش قریبی نالے سے مل گئی ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن میں اہلکاروں اور دہشت گردوذں کلے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں دو دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

    ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں، کلیئرنس آپریشن کے دوران عمر جاوید کی لاش قریبی نالے سے ملی۔

    ،آئی ایس پی آر کے مطابق عمرجاوید کو دہشت گردوں نے یرغمال بنانے کے بعد شہید کیا، دہشت گردوں نے عمرجاوید کو بریگیڈیئرلئیق کے ساتھ اغوا کیا تھا۔

    بریگیڈیئر لئیق کو دہشت گردوں نے بہت پہلے ہی شہید کردیا تھا،آئی ایس پی آرکے مطابق سیکیورٹی فورسز کا بچ جانے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے آپریشن جاری ہے۔

    ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج بلوچستان میں امن و مان کی صورتحال خراب کرنے کی تمام کوششوں کو مکمل طور پر ناکام بنادے گی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق زیارت کے علاقے میں جاری آپریشن کے دوران 14/15جولائی کی درمیانی رات خوست میں خلیفہ کے پہاڑوں میں سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ایک ٹھکانے کی نشاندہی کی اور اسے کلیئر کردیا۔

    گھیرے میں آنے کے بعد دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں حوالدار خان محمد شہید ہوگیا۔ فالو اپ کلیئرنس آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے پانچ دہشت گرد مارے گئے۔

  • دوستوں کے اکسانے پر چھلانگ لگانے والے علی ابرار کی لاش مل گئی

    دوستوں کے اکسانے پر چھلانگ لگانے والے علی ابرار کی لاش مل گئی

    ایبٹ آباد: کوہالہ کے مقام پر دریائے نیلم میں دوستوں کے اکسانے پر چھلانگ لگانے والے علی ابرار کی لاش بر آمد کر لی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کوہالہ کے مقام پر دریائے نیلم میں دوستوں کے اکسانے پر چھلانگ لگانے والے گوجرانوالہ کا رہائشی انیس سالہ نوجوان علی ابرار کی لاش 5 دن بعد پٹن کے قریب دریا سے بر آمد کر لی گئی۔

    پولیس قانونی کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کرے گی۔

    یاد رہے کہ نوجوان علی ابرار اپنے دیگر پانچ دوستوں کے ہمراہ سیر کیلئے ایبٹ آباد کوہالہ کے مقام گیا, دیگر پانچ دوستوں نے اسے پندرہ ہزار روپے اور ایک موبائل دینے کی شرط لگائی کہ وہ دریا میں چھلانگ لگا کر دریا پار کرے۔


    مزید پڑھیں : دوستوں سے دریاعبورکرنے کی شرط، نوجوان بے رحم موجوں کا شکار ہو گیا


    جس پر علی ابرار نے دریا میں چھلانگ لگائی اور تیز دریائی موجوں کی زد میں آگیا تھا۔

    دوسری جانب علی ابرار کو اکسانے والے پانچوں دوست اسامہ، طلحہ، زیشان، شعیب اور راحت پہلے ہی جیل جاچکے ہیں اور انکے خلاف دفعہ 322 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق دوستوں نے دریا عبور کرنے پر15 ہزار روپے اورگلیکسی موبائل کی شرط رکھ کر نوجوان کو اکسایا، جس پر نوجوان چھلانگ لگانے پرمجبور ہوا.

    واضح رہے کہ کوہالہ پکنک پوائنٹ پراب تک درجنوں قیمتی جانیں دریا برد ہو چکی ہیں اس کے باوجود یہاں کسی قسم کے حفاظتی اقدامات نہیں کئے گئے ہیں جب کہ ویک اینڈ کے موقع پرآج بھی نیلم پکنک پوائنٹ پر سیاحوں کا رش ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • لاہور: ن لیگی ایم پی اے کے پلازہ کی چھت سے لاش برآمد

    لاہور: ن لیگی ایم پی اے کے پلازہ کی چھت سے لاش برآمد

    لاہور: ن لیگی ایم پی اے ملک سیف کھوکھر کے پلازہ کی چھت سے تین ماہ پرانی لاش برآمد ہوئی، پولیس نے لاش شناخت کے بعد مردہ خانے بجھوا دی ہے۔

    لاہور پولیس کے مطابق تین ماہ قبل کامران نامی شخص جو شیخوپورہ کا رہائشی تھا، اس کی گمشدگی کی رپورٹ شیخوپورہ میں درج کروائی گئی، شیخوپورہ پولیس نے کامران کی گمشدگی کے شبہ میں ریاض اور جاوید نامی ملزمان کو حراست میں لیا اور ملزمان کی نشاندہی پر ایم پی اے سیف کھوکھر کے ڈیرہ کی چھت پر واقع پھولوں کی کیاری میں دفن کی گئی۔

    کامران کی لاش برآمد کر لی گئی، پولیس نے ایم پی اے ملک سیف کے ڈیرے سے 2افراد کو بھی حراست میں لے لیا ہے جبکہ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کردی ہے۔