Tag: dead Body recovered

  • فیصل آباد :10 سالہ لاپتہ بچی کی لاش پڑوسی کی چھت سے برآمد

    فیصل آباد :10 سالہ لاپتہ بچی کی لاش پڑوسی کی چھت سے برآمد

    فیصل آباد : گزشتہ روز لاپتہ ہونے والی 10 سالہ بچی ایمان فاطمہ کی لاش پڑوسی کی چھت سے برآمد ہوئی ہے، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کی تحصیل سمندری کے علاقے سے گزشتہ روز لاپتہ ہونے والی 10 سالہ بچی کی لاش مل گئی، لواحقین نے مظاہرہ کرکے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

    دس سالہ ایمان فاطمہ کے قتل کیخلاف مقتولہ کے لواحقین اور عزیز و اقارب نے سمندری مین چوک پر ٹائرجلا کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

    مشتعل مظاہرین نے پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی، اور ایمان فاطمہ کے قاتلوں کو گرفتار کرکے سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 10 سالہ ایمان فاطمہ گزشتہ روز گھر سے باہر ایک دکان پر گئی اور لاپتہ ہوگئی، تلاش کرنے پر 24 گھنٹے بعد تشدد زدہ لاش ہمسائے کی چھت سے ملی۔

    مقتولہ کے ورثاء کا کہنا ہے کہ ہمسائے نے دکان پر چاول لینے کیلئے بھیجا، دوکاندار سے پوچھا تو اس کہا کہ بچی واپس چلی گئی تھی، کافی دیر تک تلاش کے بعد جب نہیں ملی تو پھر رپورٹ درج کروائی،  بچی کے لاپتہ ہونے کا مقدمہ مقامی تھانہ میں درج ہونے کے بعد اس کی تلاش جاری تھی کہ گھر کے پڑوسی کی چھت سے اس کی لاش مل گئی۔

    پولیس نے لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی جبکہ 4 مشکوک افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس کے مطابق بچی کو جنسی زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کیا گیا۔

  • بھارتی اداکارہ کی گھرکی کھڑکی سے لٹکی ہوئی لاش برآمد

    بھارتی اداکارہ کی گھرکی کھڑکی سے لٹکی ہوئی لاش برآمد

    ممبئی : بھارت میں ایک اور اداکارہ نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی، اداکارہ کی لاش گھر کی کھڑکی سے لٹکی ہوئی ملی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کی ماڈل اور ادکارہ شہانا گزشتہ روز اپنے گھر میں مردہ پائی گئی ہیں، اس حوالے سے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اداکارہ کی لاش ملنے کے بعد اس کے شوہر کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق گزشتہ روز جمعے کے دن اطلاع ملنے پر علاقہ پولیس پرمبل بازار واقع ان کے گھر پہنچی تو دیکھا کہ 20سالہ ادکارہ شہانا کی لاش گھر کی کھڑکی کی ریلنگ پر لٹکی ہوئی تھی۔

    ابتدائی تحقیقات کے بعد پولیس نے شہانا کے شوہر سجاد کو مزید پوچھ گچھ کے لئے حراست میں لے لیا۔ ان دوںوں کی شادی ڈیڑھ سال پہلے ہی ہوئی تھی اور وہ ایک کرائے کے گھر میں مقیم تھے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ شہانا کا قتل ہوا ہے، اداکارہ کی والدہ نے الزام عائد کیا ہے کہ میری بیٹی نے مجھے شکایت کی تھی کہ اس کا شوہر اسے مارتا تھا، ان کا کہنا تھا کہ شہانا کبھی خود کشی نہیں کرسکتی۔

    شہانا کی والدہ نے میڈیا کو بتایا کہ اس نے ہم سب کو اپنی 20ویں سالگرہ پر بلایا تھا اور ہم نے اس کے یوم پیدائش پر خوب ہلہ گلہ کرنے کا پروگرام بھی بنایا تھا۔

    متوفیہ اداکارہ کے لواحقین نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی غیر جابندار تحقیقات کرکے ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔

  • سکھر : بیوی کو زندہ دفن کرنے والا ملزم ڈرامائی انداز میں گرفتار، لاش برآمد

    سکھر : بیوی کو زندہ دفن کرنے والا ملزم ڈرامائی انداز میں گرفتار، لاش برآمد

    سکھر: سفاک ملزم نے اپنی بیوی پر سیاہ کاری کا الزام لگا کر تشدد کے بعد زندہ دفن کردیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے خاتون کی لاش برآمد کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق سکھر کے علاقے صالح پٹ کے قریب شادی شدہ خاتون کو زندہ دفن کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے، اس حوالے سے ایس ایس پی عرفان سموں نے میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ملزم نے اپنی17سالہ بیوی پر سیاہ کاری کا الزام لگا کر تشدد کے بعد زندہ دفن کیا تھا۔

    ملزم کریم بخش کو گرفتار کرکے خاتون کی لاش برآمد کرلی گئی ہے، ایس ایس پی کا مزید کہنا تھا کہ ملزم نے دو روز قبل ایک گھر پر حملہ کرکے ایک شخص کو قتل اور چار کو زخمی کیا تھا۔

    پولیس نے حملے کے الزام میں ملزم کو گرفتار کیا تھا، دوران تفتیش ملزم نے بیوی کو زندہ دفن کرنے کابھی انکشاف کیا۔پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر خاتون کی مدفون لاش برآمد کرلی۔

    پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف اپنی بیوی کو زندہ دفن کرکے قتل کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔