Tag: DEAD BODY

  • پاکستانی سفارتکارنیئراقبال رانا کا جسدخاکی اسلام آباد پہنچادیاگیا

    پاکستانی سفارتکارنیئراقبال رانا کا جسدخاکی اسلام آباد پہنچادیاگیا

    اسلام آباد : افغانستان کے صوبے جلال آباد میں قتل ہونے والے پاکستانی سفارتکار نیئراقبال رانا کا جسدخاکی اسلام آباد پہنچا دیاگیا۔

    تفصیلات کے مطابق افغانستان کے صوبے جلال آباد میں قتل کئے جانے والے پاکستانی سفارتی اہلکار رانا نئیر اقبال کی میت اسلام آباد پہنچا دی گئی، نیئراقبال راناکاجسدخاکی ایمبولنس کے ذریعے پاک افغان بارڈرسے لایا گیا اور خیبر ایجنسی میں طورخم بارڈر پر پاکستانی سیکورٹی حکام کے حوالے کیا گیا۔

    جس کے بعد سفارتکار کا جسد خاکی اسلام آباد منتقل کیا گیا ۔

    نیئراقبال رانا کی میت کی حوالگی کے وقت پاک افغان طورخم سرحد تقریباً ایک گھنٹے کے لئے ہر قسم کی آمدورفت کے لئے بند رہی۔


    مزید پڑھیں : جلال آباد، پاکستانی سفارت کار نیئراقبال کو قتل کردیا گیا  


    یاد رہے گذشتہ روز پاکستانی سفارتکار رانا نئیر اقبال کو کل جلال آباد میں نامعلوم افراد نے قتل کر دیا تھا۔

    خیال رہے کہ جلال آباد میں قتل ہونے والے نیئر اقبال رانا پاکستانی قونصل خانے میں اپنی تین سالہ سفارتی ذمہ داریاں پوری کر چکے تھے اور وطن واپسی کی تیاری کر رہے تھے۔

    رانا نیئر اقبال کا تعلق پنجاب کے شہر سیالکوٹ سے تھا اور ان کے پانچ بیٹے ہیں اور حال ہی میں انھیں جلال آباد میں قائم پاکستانی قونصل خانےمیں تعینات کیا گیا تھا۔

    دفترخارجہ پاکستان نے رانا نیئر اقبال کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ افغان حکومت پاکستانی سفارتکاروں کی سیکیورٹی سخت کرے اور ملزمان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔

    دفتر خارجہ نے اس واقع پر افغان ناظم الامور کو طلب کر کے پاکستان کی جانب سے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا تھا، سیکرٹیری خارجہ تہمینہ جنموعہ کا کہنا تھا کہ افغان حکام کل یا پرسوں پاکستان کو اس قتل سے متعلق پیش رفت سے آگاہ کریں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • غزہ پراسرائیلی حملہ تین فلسطینی شہید، پانچ زخمی

    غزہ پراسرائیلی حملہ تین فلسطینی شہید، پانچ زخمی

    غزہ:اسرائیلی فضائیہ کےوسطی غزہ میں تازہ حملہ کے نتیجے میں تین فلسطینی شہید اورپانچ شدید زخمی ہوگٗے ہیں۔

    غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے وسطی غزہ میں تازہ حملہ کیا ہے جس کےنتیجےمیں تین فلسطینی شہید اورپانچ شدید زخمی ہوگٗے ہیں،یاد رہےغزہ میں اسرائیلی جارحیت کا سینتالیس واں روزہوگیا ہے اوراب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد دوہزارپچانوے ہوگئی ہے۔

    اسرائیلی جارحیت سے اب تک پانچ سو سے زائد فلسطینی بچے شہید ہوچکے ہیں، عالمی دنیا اسرائیلی جارحیت کو رکوانے میں ناکام ہوگٗی ہے۔

  • کراچی:پرتشدد واقعات،2پولیس اہلکار سمیت 7افراد جاں بحق

    کراچی:پرتشدد واقعات،2پولیس اہلکار سمیت 7افراد جاں بحق

    کراچی:شہر قائد میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں دوپولیس اہلکار سمیت سات افراد جاں بحق دوافراد زخمی ہوگئے۔

    پولیس کےمطابق حب ساکران روڈ پرفائرنگ سےدو پولیس اہلکارشہید ہوگئے،نیپا چورنگی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سےایک شخص جاں بحق اورایک زخمی ہوا،نیشنل ہائی وے نصیر آباد سے ایک شخص کی تشددزدہ لاش ملی، لیاقت آباد چار نمبر کے قریب نامعلوم افراد کی گاڑی پرفائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا،مقتول کی شناخت غفران کےنام سے ہوئی ہے۔

    شریف آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سےصابر نامی شخص جان کی بازی ہارگیا، منگھوپیرسےلاش ملی مقتول کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔