Tag: Dead chickens

  • مردہ مرغیاں کہاں سپلائی ہوتی ہیں؟ ملزمان نے انکشاف کر دیا

    مردہ مرغیاں کہاں سپلائی ہوتی ہیں؟ ملزمان نے انکشاف کر دیا

    کراچی: شہر قائد میں مردہ مرغیاں سپلائی کرنے والے ملزمان نے گرفتاری کے بعد انکشاف کیا ہے کہ وہ ٹھٹھہ سے مردہ مرغیاں خریدتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے کورنگی نمبر 4 پر کارروائی کرتے ہوئے ایک ہزار سے زائد مردہ مرغیاں برآمد کی ہیں، مردہ مرغیاں 2 گاڑیوں میں لے جائی جا رہی تھیں، کارروائی میں 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ٹھٹھہ کے مختلف پولٹری فارموں سے مردہ مرغیاں کم قیمت پر خریدتے ہیں، اور پھر ان کا گوشت کراچی کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتے ہیں۔

    ملزمان نے بتایا کہ وہ کراچی کے علاقوں گلشن حدید، کورنگی اور لانڈھی میں ہوٹلز اور مارٹ میں مردہ مرغیاں سپلائی کرتے ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان حسنین اسلم ، جاوید اور فاروق کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

  • اسلام آباد : ریسٹورنٹ میں مردہ مرغیوں کا گوشت استعمال کیے جانے کا انکشاف

    اسلام آباد : ریسٹورنٹ میں مردہ مرغیوں کا گوشت استعمال کیے جانے کا انکشاف

    اسلام آباد : شہر اقتدار کے ایک ریسٹورنٹ میں مردہ مرغیوں کا گوشت استعمال کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے، اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں چھاپہ مار ٹیم نے گوشت کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوا دیئے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے ایک ریسٹورنٹ میں مردہ مرغیوں کا گوشت استعمال ہونے کی خبر پر اسسٹنٹ کمشنر کورال اور ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ عملے کو لے کر موقع پر پہنچ گئے۔

    چھاپہ کے دوران اسسٹنٹ کمشنر کورال نے ریسٹورنٹ کی کھنہ برانچ سے گوشت کے نمونے لئے۔ اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو میں اسسٹنٹ کمشنرکورال محمد اسد کا کہنا تھا کہ ریسٹورنٹ میں موجود مرغیوں کا گوشت قبضے میں لے کر اس کے نمونے لیبارٹری بھجوا دیئے گئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ لیبارٹری رپورٹ تک کچھ نہیں کہا جاسکتا، اس کے علاوہ ریسٹورنٹ کے عملے اور مالکان سے تفتیش بھی جاری ہے۔