Tag: dead line end

  • اسلام آباد :جوڈیشل کمیشن میں دھاندلی کے ثبوت جمع کرانے کا وقت ختم

    اسلام آباد :جوڈیشل کمیشن میں دھاندلی کے ثبوت جمع کرانے کا وقت ختم

    اسلام آباد: دوہزار تیرہ کے انتخابات میں دھاندلی کے ثبوت جوڈیشل کمیشن میں جمع کرانے کیلئے ڈیڈ لائن ختم ہوگئی ۔ تین سیاسی جماعتوں نے ثبوت جوڈیشل کمیشن میں جمع کرادیئے۔

    جوڈیشل کمیشن میں سیاسی جماعتوں کی جانب سے ثبوت اور درخواستیں جمع کرانے کی ڈیڈلائن ختم ہوگئی، اے این پی کی بشریٰ گوہر اور پی ٹی آئی کے اسحاق خاکوانی نےجوڈیشل کمیشن میں دھاندلی کے ثبوت جمع کرادیے ہیں۔

    جوڈیشل کمیشن نے تحریکِ انصاف کی درخواست پر ن لیگ کونوٹس جاری کیا تھا، جس پر ن لیگ کے شاہد حامد نے جوڈیشل کمیشن میں اپنا جواب جمع کرایا، مسلم لیگ ن کا جواب بائیس صفات پر مشتمل ہے۔

    جواب میں کہا گیا ہے کہ الیکشن آئین کے مطابق کرائے گئے۔

    ن لیگ کے سینیٹر رفیق رجوانہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے پاس کوئی ثبوت نہیں، واویلا کرنے کے بجائے پی ٹی آئی ثبوت لیکر آئے، ق لیگ نےبھی دھاندلی کے ثبوت جمع کرادیئے۔

    جس میں پچیس گواہان طلب کرنے کیلئے فہرست بھی شامل ہے، اہم گواہان کی فہرست میں سابق الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراھیم ، رجسٹرار سپریم کورٹ ،رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ شامل ہیں۔

  • بند کی گئی سموں کی حتمی فہرست کل تک جاری کی جائے گی، پی ٹی اے

    بند کی گئی سموں کی حتمی فہرست کل تک جاری کی جائے گی، پی ٹی اے

    اسلام آباد: موبائل سمز کی بایئو میٹرک تصدیق کرانے کا وقت ختم ہوگیا، غیر تصدیق شدہ ڈھائی کروڑ سم بند کردی گئیں ہیں۔

    گزشتہ رات بارہ بجے موبائل سمز کی بائیو میٹرک تصدیق کیلئے مہلت ختم ہوگئی، رات بارہ بجے سے غیر تصدیق شدہ سمز کی کال اور ایس ایم ایس سروس معطل کر دی گئی۔

    پی ٹی اے کے مطابق بند کی گئی سمز کی حتمی فہرست کل تک جاری کی جائے گی۔

    غیر تصدیق شدہ سمز رکھنے والے صارفین کو ٹیلی فون کال کرنے اورسننے کی سہولت میسر نہیں رہی جبکہ ایس ایم ایس سروس بھی بند کر دی گئی ہے، غیر تصدیق شدہ سم سے صرف موبائل کمپنی کی ہیلپ لائن پر کال کی جاسکتی ہے۔

    ٹیلی کام ذرائع کے مطابق ایسے موبائل صارفین جنھوں نے گزشتہ رات بارہ بجے سے قبل اپنے زیر استعمال سموں کی بائیو میٹرک تصدیق نہیں کروائی وہ اب اپنی سم سے نہ تو کوئی فون کال کر سکتے ہیں اور نہ کوئی ایس ایم ایس بھیج سکتے ہیں۔

    ٹیلی کام ذرائع کا کہنا ہے کہ بائیو میٹرک تصدیق کے بعد ہی صارفین کی فون کال اور ایس ایم ایس کرنے کی سہولت بحال کی جائے گی، ذرائع کا مطابق بند ہونے والی سمز ایک سال تک کسی دوسرے شخص کو جاری نہیں کی جائیں گی۔

    ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ بند ہونے والی سمز کے اعدادو شمار کل تک پی ٹی اے کو دے دیئے جائیں گے، پی ٹی اے کے اعدادو شمار کے مطابق سات کروڑ اسی لاکھ سمز کی بائیو میٹرک تصدیق ہو سکی تھی جبکہ بائیو میٹرک تصدیق کی ڈیڈلائن ختم ہونے سے قبل تک ایک کروڑ ستر لاکھ سمز بند کی گئی تھیں۔

    پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی کے مطابق دس کروڑ تیس لاکھ سمز کی تصدیق کی جانا تھی، ذرائع کے مطابق تقریبا سات کروڑ اسی لاکھ سمز کی تصدیق کی گئی اور تقریبا ڈھائی کروڑ سمز کی تصدیق نہیں کرائی گئی۔

  • سمز کی بائیو میٹرک تصدیق، پہلے مرحلے کا آج آخری روز

    سمز کی بائیو میٹرک تصدیق، پہلے مرحلے کا آج آخری روز

    کراچی : سموں کی بائیو میٹرک تصدیق کا پہلا مرحلہ آج رات بارہ بجے ختم ہو جائے گا، جس کے بعد تین سے زائد سموں والے صارفین کی تصدیق نہ ہونیوالی سمیں بلاک کردی جائیں گی۔

    پی ٹی اے ذرائع کے مطابق ملک میں موجود دس کروڑ تیس لاکھ سموں کی بائیومیٹرک تصدیق کے لیے چوالیس روز کا وقت دیا گیا تھا، جس کا پہلا مرحلہ جمعرات کو رات بارہ بجے ختم ہوجائے گا اور تین سے زائد سمیں رکھنے والے صارفین کی غیر تصدیق شدہ سمیں بلاک کردی جایئں گی۔

    بائیومیڑک نظام کے ذریعے ملک بھر میں اب تک پانچ کروڑ پنتیس لاکھ سمز کی تصدیق ہوچکی ہے اور چار کروڑ پچپن لاکھ سموں کی تصدیق ہونا اب بھی باقی ہے۔

    تصدیق کے عمل کے دوران اب تک اکسٹھ لاکھ سمز بند کی گئیں ہیں۔

    ہزاروں موبائل صارفین کی سمیں نادرا سے آن لائن تصدیق نہ ہونے کی وجہ سے بائیو میٹرک نظام میں رجسٹر نہیں ہو سکی ہیں،  دو ہزار پانچ سے پہلے کے جاری کیے گے شناختی کارڈ والے صارفین کو بائیو میٹرک تصدیق میں مشکلات کا سامنا ہے۔