اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف اور وفاقی حکومت کے درمیان مذاکرات کا دور جاری ہے اوردھاندلی کے معاملے پرمذاکرات میں ڈیڈلاک پیدا ہوگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق تحریکِ انصاف اور وفاقی حکومت دونوں کا دھاندلی کے معاملے میں اپنا اپنا مؤقف ہے اور دونوں ہی اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہیں۔
حکومت کی جانب سے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے لئے پانچ نکاتی مسودہ تحریکِ انصاف کے حوالے کیا گیاتھا۔
تحریکِ انصاف کے رہنماء جہانگیر ترین نے مذاکرات شروع ہونے سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی جماعت کو اس مسودے پرتحفظات ہیں۔
مذاکرات کا دور ابھی جاری ہے اور دونوں جماعتوں کے رہنماء معاملے کو کسی منطقی انجام تک پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں۔