Tag: dead woman

  • "مردہ” خاتون نے زندہ ہوکر بہن کو ڈانٹنا شروع کردیا

    "مردہ” خاتون نے زندہ ہوکر بہن کو ڈانٹنا شروع کردیا

    قاہرہ : مصر میں ایک ضعیف خاتون جنہیں مردہ سمجھ کر تدفین کی تیاری کی جارہی تھی کہ اچانک زندہ ہوگئیں، اہل خانہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

    یہ حیرت انگیز واقعہ مصر کے جنوبی صوبے بنی سویف میں پیش آیا جہاں ایک بزرگ خاتون موت کے اعلان کے بعد دوبارہ زندہ ہو گئیں۔

    خاتون کے اہل خانہ نے عزیز و اقارب کو نماز جنازہ اور تدفین میں شرکت کیلئے اطلاع پہنچائی جس کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد خاتون کی آخری رسومات کیلئے موجود تھی۔

    نمازیوں کی بڑی تعداد مسجد میں جنازے کا انتظار کرتی رہی لیکن لوگ یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ کافی دیر گزرنے کے باوجود ابھی تک میت کو گھر سے نہیں لایا گیا۔

    انتظار کرنے والے افراد نے جب معاملے کی چھان بین کی تو معلوم ہوا کہ مذکورہ خاتون اپنے گھر میں زندہ ہے جہاں وہ کومے سے باہر آگئی تھیں۔

    بزرگ خاتون نے ہوش میں آنے کے بعد اپنی چھوٹی بہن کو ڈانٹنا شروع کردیا جس نے اس کے مرنے کی خبر پھیلائی، خاتون کو زندہ دیکھ کر جنازے میں شرکت کے لیے آنے والی خواتین کے چہرے بھی خوشی سے کھل اٹھے۔

    مصری میڈیا رپورٹ کے مطابق بنی سویف کے علاقے الغمراوی میں رہنے والی بوڑھی خاتون ذیابیطس کی وجہ سے کومے میں چلی گئی تھی۔

    اس پر خاتون کی بہن نے اسے مردہ سمجھ لیا اور لوگوں کو خبر دے دی۔ اہل محلہ نے خاتون کے گھر والوں پر تنقید کی کہ انہوں نے وفات کی خبر پھیلانے سے پہلے کسی ڈاکٹر سے معائنہ کیوں نہیں کروایا۔

  • مردہ عورت11سال بعد گھر واپس، اہلخانہ خوشی سے رونے لگے

    مردہ عورت11سال بعد گھر واپس، اہلخانہ خوشی سے رونے لگے

    نئی دہلی : بھارت میں مردہ قرار دی جانے والی خاتون اچانک گھر لوٹ آئی جسے دیکھ کر گھر والے حیران رہ گئے، خاتون کی آخری رسومات بھی ادا کردی گئی تھیں۔

    بھارتی ریاست تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں ذہنی طور پر متاثرہ لاپتہ شادی شدہ خاتون جس کو مردہ سمجھ کر اہل خانہ نے کسی دوسری خاتون کی لاش کی آخری رسومات انجام دی تھیں وہ گھر واپس آگئی۔.

    48سالہ خاتون لکشمی کی تین بیٹیاں ہیں اور اس کا شوہر ملازمت کے لئے خلیجی ملک گیا ہوا تھا۔11سال قبل ذہنی توازن درست نہ ہونے کی وجہ سے وہ لاپتہ ہوگئی تھی جس کے بعد اس کے خاندان والوں  نے کافی تلاش کیا تھا تاہم اس میں انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

    دو سال بعد نظام آباد ضلع کے کوناپور جنگلاتی علاقہ میں ایک خاتون کی لاش مسخ شدہ حالت میں پائی گئی۔ اس خاتون کی لاش کو لکشمی کی لاش سمجھ کر اس کے خاندان والوں نے اس کی آخری رسومات ادا کر دیں۔

    اسی دوران گھر سے لاپتہ لکشمی تامل ناڈو کے پیرمبور پہنچ گئی جہاں ایک تنظیم نے اس کا علاج کروایا اور وہ صحت مند ہوگئی۔ بعد ازاں اس تنظیم کے ذمہ داروں نے خاتون سے اس کے بارے میں مزید معلومات حاصل کیں اور اس کے رشتہ داروں سے رابطہ کیا۔

    جس کے بعد اس کے اہل خانہ اور بیٹیاں فوری طور پر وہاں پہنچے خاتون کی بیٹیاں اپنی ماں لکشمی کو زندہ دیکھ کر اس سے ساختہ لپٹ کر رونے لگیں۔

  • تم کیسے زندہ ہوگئیں ؟ خاتون کو دیکھ کر دوست کی چیخیں نکل گئیں

    تم کیسے زندہ ہوگئیں ؟ خاتون کو دیکھ کر دوست کی چیخیں نکل گئیں

    قاہرہ : بیوی کو مردہ ظاہر کرکے بینک کا قرضہ معاف کرانے اور انشورنس کی رقم حاصل کرنے والے شخص کو 20سال قید کی سزا  سنائی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مصر کی ایک عدالت نے جعل سازی کے الزام میں ایک شخص اور اس کے ساتھی کو 20 بیس سال قید کی سزا دی ہے، ملزم پر الزام ہے کہ اس نے اپنی اہلیہ کو مردہ ظاہر کرتے ہوئے بیمہ کمپنی سے بڑی رقم حاصل کی اور بیوی کے نام سے

    بینک سے حاصل کیا جانے والا قرضہ بھی معاف کرایا۔ عدالت نے خاتون کا جعلی ڈیتھ سرٹیفکیٹ تیار کرنے والے ملزم کو بھی 20 سال قید بامشقت کی سزا دی ہے۔

    مصری ذرائع ابلاغ کے مطابق قاہرہ کے جنوبی علاقے میں مقیم ایک شخص نے اپنی اہلیہ کے ساتھ مل کر اس کے نام سے بینک سے60 ہزار مصری پونڈ کا قرض لیا جبکہ30 ہزار پونڈ کی بیمہ پالیسی بھی حاصل کی۔

    بیمہ پالیسی حاصل کرنے کے کچھ دن بعد ملزم نے اپنے ایک واقف کار کے ساتھ مل کر اہلیہ کا جعلی ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کرایا جس میں لکھا تھا مریضہ کینسر میں مبتلا تھی جو بائی اوپسی ٹیسٹ کے بعد جانبر نہ ہو سکیں۔

    ملزم نے اسپتال کی جعلی رپورٹ کی بنیاد پر اپنی زندہ اہلیہ کو مردہ ثابت کر تے ہوئے لائف انشورنس میں کلیم داخل کردیا جہاں سے اسے 30ہزار مصری پونڈ ملنے کی امید تھی۔

    دوسری جانب ملزم نے بیوی کے نام سے بینک سے60 ہزار پونڈ قرض بھی لے رکھا تھا،جسے معاف کرانے کے لیے اس نے اہلیہ کی موت کا سرٹیفکیٹ بینک میں جمع کرا دیا۔

    ملزم اپنی جانب سے تمام کاغذی کارروائی مکمل کرچکا تھا تاہم قسمت اس کے ساتھ نہیں تھی، اتفاق سے بیوی کی سابق ساتھی خاتون کی ملاقات بازار میں اس سے ہو گئی جسے دیکھتے ہی اس نے شور مچاتے ہوئے کہا یہ تو زندہ ہے۔

    خاتون کا شور سن کر وہاں لوگ جمع ہو گئے تاہم اس دوران خود ساختہ مردہ خاتون کو بھیڑ سے بھاگنے کا موقع مل گیا۔ کاغذوں میں مردہ خاتون کی ساتھی نے اس بات کا انکشاف اپنے دفتر میں بھی کر دیا جہاں سے بات انشورنس کمپنی تک جا پہنچی۔ بعد ازاں پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا۔

  • موت کے 10 روز بعد حاملہ خاتون کے ہاں‌ بچے کی پیدائش

    موت کے 10 روز بعد حاملہ خاتون کے ہاں‌ بچے کی پیدائش

    کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقا کے مشرقی گاؤں میٹھیسی میں اُس وقت انتہائی حیران کُن واقعہ پیش آیا کہ جب خاتون نے اپنی موت کے 10 روز بعد بچے کو جنم دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کوئی بھی جاندار دنیائے فانی سے کوچ کر جائے تو اُس کے واپس آنے کی امیدیں ختم ہوجاتی ہیں ماسوائے اس کے کہ کوئی قدرتی معجزہ پیش آجائے اسی طرح جنوبی افریقا میں اپنی نوعیت کا انوکھا واقعہ پیش آیا جس نے دنیا کو حیران کر کے رکھ دیا۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق ساؤتھ افریقا کے جنوب مشرقی گاؤں میٹھیسی میں یہی انوکھا واقعہ پیش آیا جس کو دیکھنے والے خود اپنی آنکھوں پر یقین نہیں کررہے تھے۔

    حاملہ خاتون نومفیلیسونوما سونتو کو سانس لینے میں دقت کا سامنا ہوا تو اہل خانہ علاج کی غرض سے اُن کو اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹر نے انہیں طبی امداد فراہم کی مگر وہ جانبر نہ ہوسکیں۔

    مذکورہ خاتون کی موت کے 10 روز جب میت آخری رسومات جاری تھیں تو وہاں موجود لوگوں کی نظر مردے کے پیروں پر پڑی جس کے درمیان میں ننھا نومولود بچہ مردہ حالت میں موجود تھا۔

    قریبی عزیز کا جن کی عمر 70 سال کے قریب ہے اُن کا کہنا تھا کہ ’میں نے اپنی پوری زندگی گزار لی مگر ایسا واقعہ کبھی نہیں دیکھا کہ کسی خاتون نے موت کے بعد بچے کو جنا ہو‘۔

    ساری صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اہل خانہ اور مذہبی شخصیات نے بچے کو ماں کے ساتھ ایک ہی تابوت میں دفن کرنے کا مشورہ دیا جس پر عمل کرتے ہوئے انہیں زمین کے حوالے کیا گیا۔

    ڈاکٹرز کے مطابق موت کے بعد جسم کے پٹھے ڈھیلے ہوجاتے ہیں، اسی وجہ سے مذکورہ بچہ رحم سے باہر آگیا.


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔