Tag: dead

  • اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا

    اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا

    غزہ: فلسطین میں قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق غزہ میں درندگی کی انتہا کرنے والی اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے گذشتہ دنوں ایک فلسطینی شدید زخمی ہوگیا تھا جسے بعد میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم اب وہ اس دنیا میں نہیں رہا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ پٹی کی سرحد کے قریب اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والا 24 سالہ فلسطینی ’سری داؤد‘ اسپتال میں دم توڑ گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ شہید فلسطینی شہری گذشتہ دنوں اسرائیل کے خلاف ہونے والے احتجاج میں شریک تھا اسی دوران اسرائیلی فوج نے فائرنگ کردی جس کے باعث نوجوان شدید زخمی ہوا تھا۔


    غزہ میں اسرائیل کی فضائی کارروائی‘ 2 فلسطینی نوجوان شہید‘ 10 زخمی


    غزہ میں وزارت صحت کے مطابق چند روز پہلے زخمی ہونے والا یہ 24 سالہ فلسطینی یروشلم کے سینٹ جوزف اسپتال میں زیر علاج تھا تاہم ہر ممکن اقدامات کے باوجود داؤد جانبر نہیں ہوسکا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں غزہ میں غاضب اسرائیلی فوج نے پولیس اور سیکیورٹی کمپاؤنڈ کے قریب ایک زیر تعمیر عمارت پر 4 بم گرائے جس کے نتیجے میں 2 نوجوان شہید جبکہ 10 زخمی ہوگئے تھے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ فلسطین میں قابض اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے چار نہتے فلسطینیوں کو شہید اور سینکڑوں کو زخمی کردیا تھا۔

    واضح رہے کہ 2014ء میں اسرائیلی افواج نے غزہ کی ساحلی پٹی پرشدید بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں 2 ہزار 2 سو زائد فلسطینی شہید ہوگئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • بھارت میں شدید بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ، 9 افراد ہلاک

    بھارت میں شدید بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ، 9 افراد ہلاک

    نئی دہلی: بھارت میں شدید بارشوں نے تباہی مچادی، لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں نو افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کے شمال مشرقی حصے میں مون سون کی شدید بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات کے باعث کم از کم نو افراد ہلاک ہوگئے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے کے دوران بھارت کی چھ ریاستوں میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ نے نظام زندگی درہم برہم کردی اور اب تک 55 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

    شدید بارشوں نے جن ریاستوں میں تباہی مچائی ہے ان میں مہاراشٹرا، آسام، اترا کھنڈ، مغربی بنگال، گجرات اور منی پور شامل ہیں جبکہ حکومتی سطح پر حالات پر قابو پانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔


    بھارتی ریاست آسام میں شدید بارشیں، سیلاب سے 30 افراد ہلاک


    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ گذشتہ ماہ یکم جون سے نو جون تک شدید بارشوں کے باعث صرف مہاراشٹرا ریاست میں 62 افراد کی اموات ہوئی تھیں۔

    خیال رہے کہ ریاست منی پور کے ایک ضلع میں ایسے ہی ایک واقعے میں منگل اور بدھ کی درمیانی رات ایک گاؤں کے متعدد مکانات مٹی کے پھسلتے ہوئے تودوں کی زد میں آ گئے تھے جس کے باعث ایک شخص ہلاک ہوا تھا۔

    یاد رہے کہ 5 جولائی کو بھارت کی شمال مشرق وسطی ریاست آسام میں تیز بارش سے سیلاب آگیا تھا، سیلاب سے 56 گاؤں کے 40 ہزار خاندان متاثر جبکہ 30 سے زائد افراد لقمہ اجل بنے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • برطانیہ: چاقو بردار گینگ کے حملے میں 17 سالہ نوجوان ہلاک

    برطانیہ: چاقو بردار گینگ کے حملے میں 17 سالہ نوجوان ہلاک

    لندن : برطانیہ میں چاقو بردار گینگ نے دن دہاڑے 17 سالہ نوجوان کو چاقو اور شیشے کی بوتلوں سے تشدد کا نشانہ بنایا، زخمی نوجوان کو اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں لڑکوں کے ایک نسل پرست گروہ نے دن دہاڑے سڑک پر پیدل جانے والے ایک 17 سالہ نوجوان کو تعصب کی بنیاد پر بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

    میٹروپولیٹن پولیس کا کہنا ہے کہ 7 افراد پر مشتمل گینگ کے کارندوں نے نوجوان پر شیشے کی بوتلوں اور چاقو سے حملہ کردیا تھا، جسے زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

    پولیس نے بتایا کہ نسل پرست گروہ کے حملے میں نوجوان کی ٹانگ، سینے اور گردن پر گہری چوٹیں آئیں تھیں، جس کے بعد اسے ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔

    پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اداروں نے نوجوان پر حملہ کرنے اور قتل کرنے کے شبے میں 41 سالہ شخص کو گرفتار کرکے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق واقعے کے عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ’حملہ آوروں نے متاثرہ لڑکے کو ایک بار زخمی کیا، پھر دوبارہ نوجوان پر چاقو کے متعدد وار کیے‘۔

    واقعے کے ایک اور عینی شاہد بتایا کہ ’وین میں ایک شخص نے چھلانگ لگا کر متاثرہ نوجوان پر حملہ کیا جس کے بعد وہ فرش پر گر گیا‘۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ واقعے کے فوراً بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ پر علاقے کو گھیرے میں لیا اور نوجوان کو اسپتال پہنچانے کے لیے ایئر ایمبولینس منگوائی تاکہ متاثرہ لڑکے کو جلدی اسپتال پہنچایا جاسکے‘۔

    پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ نوجوان کو چاقو اور بوتلوں سے زخمی کرنا، ٹارگٹڈ حملہ لگتا ہے۔

    ایک رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے دارالحکومت لندن نے جرائم کی شرح میں امریکی شہر نیویارک کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے، برطانوی میڈیا کے مطابق نوجوان گینگ کلچر کا شکار ہورہے ہیں جس کے باعث لندن میں رواں سال چاقو زنی کی وارداتوں میں اب تک 50 افراد قتل ہوچکے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریںْ۔

  • فرانس: چاقو بردار شخص کا راہ گیروں پر حملہ، ایک شہری ہلاک، 7 زخمی

    فرانس: چاقو بردار شخص کا راہ گیروں پر حملہ، ایک شہری ہلاک، 7 زخمی

    پیرس: فرانس کے دار الحکومت پیرس میں چاقو بردار شخص نے راہ گیروں پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں ایک شہری ہلاک اور سات افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پیرس میں چاقو برادر شخص نے راہ چلتے شہریوں پر اچانک حملہ کر دیا جس کے باعث ایک شہری ہلاک ہوگیا، بعد ازاں پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو ہلاک کر دیا۔

    واقعے سے متعلق پولیس کا کہنا تھا کہ اطلاع ملتے ہی پولیس کی جانب سے فوری کارروائی کی گئی اور ملزم کو موقع پر ہی ہلاک کردیا گیا، تاہم اس حملے میں متعدد شہری زخمی ہوئے ہیں جنہیں مقامی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جاری ہے۔


    فرانس:پولیس نے سپرمارکیٹ پر حملہ کرنے والے شخص کوہلاک کردیا


    خیال رہے کہ پیرس میں اس قسم کے واقعات معمول بن چکے ہیں، 2016 سے 2018 کے آغاز تک فرانس میں درجنوں افراد چھرے اور چاقو کے حملوں میں اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، البتہ ایسے حملوں سے بچنے کے لیے فرانس کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔

    یاد رہے کہ گذشتہ برس پیرس میں دو ملسح افراد نے مقامی سپر مارکیٹ میں موجود شہریوں کو یرغمال بنایا تھا بعد ازاں پولیس نے کارروائی کی جس کے نتیجے میں پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور دونوں ملزمان موقع پر ہی ہلاک ہوگئے تھے۔


    فرانس: مسلح شخص کا سپر مارکیٹ پر حملہ، دو افراد ہلاک، متعدد زخمی


    واضح رہے کہ گذشتہ سال 12 نومبر کو  فرانس کے شہر کلیشی میں سڑک کنارے نماز پڑھتے مسلمان شہریوں پر مشتعل افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں سینکڑوں افراد شدید زخمی ہوگئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • برطانیہ:2ماہ کی بچی دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوگئی

    برطانیہ:2ماہ کی بچی دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوگئی

    لندن : برطانیہ کے سفاری پارک میں اپنے والدین کے ہمراہ سیر و تفریح کے لیے آنے والی دو ماہ کی بچی کو دل کا دورہ پڑنے پر اسپتال منتقل کیاگیا تاہم بچی دوران علاج انتقال کرگئی۔

    تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز برطانوی ریاست مغربی مِڈ لینڈ میں واقع سفاری پارک میں اپنے والدین کے ساتھ آنے والی دو ماہ کی کمسن بچی کو اچانک دل کا دورہ پڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

    مڈلینڈ پولیس کا کہنا تھا کہ واقعہ رونما ہوتے ہی پارک میں موجود دیگر شہریوں نے ایمبولینس کو فون کیا جس کے بعد ہوائی ایمبولینس کے ذریعے لڑکی کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا، بچی اسپتال میں دوران علاج انتقال کرگئی۔

    تصویر میں ہیلی کاپٹر ایمبولینس کو واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے

     

    ان کا کہنا تھا کہ لڑکی کی موت کی تحقیقات کو مشکوک انداز میں نہیں لیا جارہا بچی کی موت اچانک دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے۔ ہم اس مشکل وقت میں متاثرہ لڑکی کے اہل خانہ اور عزیزوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

    پولیس افسر گرجیت سنگھ کا کہنا تھا کہ ’ ہم حادثے کے وقت پارک میں موجود افراد اور پارک عملے کے شکرگزار ہیں جنہوں نے لڑکی کی طبعیت خراب ہونے کی صورت میں فوری طبی امداد دی‘۔

    جبکہ سفاری پارک کی انتظامیہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کیا کہ صبح پارک میں والدین کے ہمراہ سیر و تفریح کے لیے آنے والی بچی کے ساتھ پیش آنے والے المناک حادثے کا سامنا کرنا پڑا جسے اچانک ہارٹ اٹیک ہوگیا تھا۔


    مزید پڑھیں:دل کی بیماری سے خواتین بھی غیر محفوظ، تعداد میں‌ مسلسل اضافہ


    واضح رہے کہ امراضِ قلب کے ماہر پروفیسر ڈاکٹر جورج کا کہنا تھا کہ خواتین تیزی سے دل کے مرض میں مبتلا ہورہی ہیں جس کی وجہ ذہنی اور جسمانی تناؤ ہے۔

    صحت کے عالمی جریدے پلس ون میں شائع ہونے والی ایک تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مردوں کے بعد اب دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والی خواتین ذہنی تناؤ کی وجہ سے دل کے مرض میں مبتلا ہورہی ہیں۔

    تاہم مغربی مڈ لینڈ کے مقامی اسپتال کے ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ تاحال دو ماہ کی کمسن بچی کو اچانک دل کا دورہ پڑنے کی وجوہات پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد سامنے آئے گی کہ ہارٹ اٹیک کی وجہ کیا تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • بہاولپور میں‌ مردہ قرار دی گئی خاتون زندہ ہوگئی

    بہاولپور میں‌ مردہ قرار دی گئی خاتون زندہ ہوگئی

    بہاولپور: ڈاکٹرز کی جانب سے مردہ قرار دی گئی خاتون اہل خانہ کے شدید احتجاج کے بعد زندہ ہوگئی، ڈاکٹرز نے مریضہ کو مردہ قرار دیتے ہوئےاہل خانہ کو ’’لاش‘‘ گھر لے جانے کا مشورہ دیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق بہاولپور کے نجی اسپتال میں خاتون کو داخل کروایا گیا جہاں انہیں ڈاکٹرز نے مردہ قرار دے دیا۔ خبر سنتے ہی اہل خانہ نے شدید احتجاج کیا اور اپنے غم و غصے کا اظہار کیا۔

    ان کا مؤقف تھا کہ مریضہ کو صبح آئی سی یو میں داخل کروایا گیا تھا مگر اُن کی طبیعت ناساز نہیں تھی تاہم ایک دم ڈاکٹرز نے آکر انتقال کی خبر دی۔

    نمائندہ اے آر وائی چوہدری سلیم کے مطابق اہل خانہ کا مطالبہ تھا کہ اُن کی مریضہ صبح سے شام تک بالکل ٹھیک تھی،اچانک انتقال کی وجہ سامنے لائی جائے۔ اہل خانہ نے خبر پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ اُن کے مریض کو شاید غلط انجکشن یا دوائی دی گئی ہے جس کی وجہ سے انتقال ہوا۔

    اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے بغیر معائنے کے والدہ کی موت کی تصدیق کی اور لاش گھر لے جانے کا مشورہ دیا۔ اہل خانہ کے احتجاج کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ نے پولیس اور نجی سیکیورٹی طلب کرلی اور سینئر ڈاکٹرز کی ٹیم کو طلب کیا جس کے بعد ڈاکٹرز نے معائنہ کیا تو معلوم ہوا کہ مریضہ کے دل کی دھڑکن جاری ہے۔

  • کراچی میں دو گروہوں میں فائرنگ، 5 افراد جاں بحق

    کراچی میں دو گروہوں میں فائرنگ، 5 افراد جاں بحق

    کراچی: شہر نواحی علاقے سکھن میں دو گروہوں کے درمیان تصادم میں پانچ افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق تھانہ سکھن کی حدود بھینس کالونی میں دوگروہوں کے درمیان مسلح تصادم ہوا جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوئے۔

    جاں بحق ہونیوالے افراد میں ڈاکٹر عباس علی مرچنٹ،محمد حسین ،اقبال آرائیں اور دیگر شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں چوہدری شریف اور ان کے سیکیورٹی گارڈ شامل ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق تصادم زمین پر قبضے کے تنازعے کے بعد پیش آیاتاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔

    زخمی اور جاں بحق ہونے والے افراد کو ریسکیو ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کردیا گیا،صوبائی وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے بھی واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی۔

  • مردہ قرار دی گئی خاتون مردہ خانے میں زندہ ہوگئی

    مردہ قرار دی گئی خاتون مردہ خانے میں زندہ ہوگئی

    برلن: جرمنی کا ایک ڈاکٹر اس وقت مشکل میں پھنس گیا جب اس نے ایک زندہ عورت کو مردہ قرار دے کر مردہ خانے بھیج دیا۔

    استغاثہ نے ڈاکٹر پر الزام عائد کیا ہے کہ اس کی غفلت کے سبب 92 سالہ خاتون کو جسمانی نقصان پہنچا۔

    برطانوی جریدے نے ڈاکٹر کا نام آشکار کیے بغیر انکشاف کیا ہے کہ ڈاکٹر کو جرمانے سے لے کر قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق خاتون کے نگہبان نے جب دیکھا کہ ان کی نبض ڈوبی ہوئی ہے تو اس نے ڈاکٹر کو طلب کیا جس نے خاتون کو مردہ قراردے دیا۔

    کچھ دیر بعد مردہ گھر کی ایک کارکن نے جب مردہ خانے سے چلانے کی آواز سنی تو اندر گئی تو کیا دیکھتی ہے کہ بزرگ خاتون زندہ ہیں۔

    بزرگ خاتون دو دن بعد عارضہ قلب کے سبب اسپتال میں انتقال کرگئی طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ان کی موت کا ٹھنڈے مردہ خانے میں وقت گزارنے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

  • اٹلی میں ایئرشوکے دوران2 طیارے ٹکراکر سمندرمیں جاگرے

    اٹلی میں ایئرشوکے دوران2 طیارے ٹکراکر سمندرمیں جاگرے

    ایڈریاٹکا: اٹلی کے شہر ایڈریاٹکا میں ایئرشو کے دوران دو طیارے آپس میں ٹکراکر سمندر میں جاگرے،حادثے میں ایک پائلٹ جاں بحق ہوگیا۔

     بغیر مہارت کے کرتب دکھانا ممکن نہیں مگر کبھی کبھی کرتب بازی کے مظاہروں کے دوران اچانک کچھ ایسا ہوجاتا ہے کہ مہارت دھری کی دھری رہ جاتی ہے اور حادثہ ہوجاتا ہے ایسا ہی ایک حادثہ اٹلی کے شہر ایڈریاٹکا کے ساحل پر ایک ایئر شو کے دوران ہوا۔

    طیارے ابھی کرتب دکھانے کے لیے اڑے ہی تھے کہ اچانک دونوں طیارے انتہائی قریب آگئے اور طیاروں سے نکلتی ہوئی دودھیا دھویں کی لکریں ایک ہوگئیں۔

     دونوں طیاروں کے پائلٹوں نے طیاروں کو ٹکرانے سے بچانے کی بہت کوشش کی مگر مہارت کام نہ آئی اور طیارے زوردار آوازکے ساتھ ٹکراکر سمندر میں جاگرے، ساحل پرطیاروں کے کرتب سے لطف اندوز ہونے والے لوگ سہم کر رہ گئے ۔

  • گلوکارہ ظل ہما کوبچھڑے ایک سال بیت گیا

    گلوکارہ ظل ہما کوبچھڑے ایک سال بیت گیا

    لاہور: ملکہ ترنم نورجہاں کی صاحبزادی گلوکارہ ظل ہما کو ہم سے بچھڑے ایک سال بیت گیا۔

     گلوکارہ ظل ہماءکو ان کی والدہ ملکہ ترنم نورجہاں کی شبیہ بھی کہا جاتاتھاانہوں نے اپنے فنی کیرئیر میں ہمیشہ اپنے انداز سے زیادہ عظیم ماں کے فن کودنیا بھر میں زندہ رکھنے کی کوشش کی اور بے پناہ کامیابیاں سمیٹیں۔

     برسی کے موقع پر گلوکارہ ظل ہما کے بیٹوں اور منہ بولی بیٹی اداکارہ ریشم نے ان کی قبر پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور دعائے مغفرت کی جبکہ حقیقی ماں سے بڑھ کر ظل ہما سے محبت رکھنے والی ریشم نے اپنی رہائشگاہ پربرسی کے حوالے سے قرآن خوانی کا اہتمام بھی کیا۔

    ملکہ ترنم مادام نورجہاں کی طرح انکی صاحبزادی ظل ہما کی ازدواجی زندگی بھی ہنگاموں سے دوچار رہی اور بالآخر عقیل بٹ سے انکی علیحدگی ہوگئی۔ ازدواجی زندگی میں ناکامی کے بعد 1990 کے اوائل میں ظل ہما نے اپنے شوق موسیقی کی آبیاری کرتے ہوئے موسیقی کی تعلیم حاصل کرنا شروع کردی اور قدرت کا کمال دیکھیے کہ غلام محمد سازنواز انکی والدہ ملکہ ترنم نورجہا ں کے بھی استاد تھے اور بعد میں ظل ہما نے موسیقی کی تعلیم حاصل کرنے کیلئے غلام محمد سازنواز کے پاس زانوئے تلمذ تہہ کیا۔

    انہوں نےایک اخبار کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاتھا کہ اس عمر میں موسیقی کی تعلیم حاصل کرنا نا صرف عجیب بلکہ ایک دقت طلب مرحلہ ہے تاہم انہوں نے انتہائی اخلاص کے ساتھ ذہن بنالیاہے کہ وہ موسیقی کی تعلیم حاصل کرینگی کیونکہ علم کے سیکھنے کا عمل ناقابل اختتام ہے۔

    انسانیت پیارمحبت اور فن کی حسین تصویرگلوکارہ ظل ہماءتو ہم میں نہیں مگر ان کا لگایا ہواہر سر امر ہوگیا ہے۔