Tag: dead

  • جرمنی میں بزرگ خاتون مرنے کے بعد پھرزندہ ہوگئی

    جرمنی میں بزرگ خاتون مرنے کے بعد پھرزندہ ہوگئی

    جرمنی میں گورکن پراس وقت خوف اورحیرت کے پہاڑ ٹوٹ پڑے جب تابوت میں لیٹی ہوئی 92 سالہ خاتون تدفین سے چند لمحوں قبل اٹھ کہ پوچھنے لگی کہ ’وہ کہاں ہے‘۔

    کیا آپ نے کبھی ایسا کوئی منظر دیکھا ہے کہ کوئی مردہ قرار دیا جانے والے شخص قبر سے اٹھ کھڑا ہوا ہو؟ نہیں نا لیکن جرمنی میں ایسا حقیقتاً ہوچکا ہے۔ خدا کا شکر ہے کہ بزرگ خاتون کو دفن نہیں کیا گیا تھا۔

    جرمنی کے شہر گالسینکرچین میں 92 سالہ بزرگ خاتون کو تدفین سے کئی گھنٹے قبل مردہ قراردیا گیا تھا آخری رسومات کے مراحل سے گزرکرجب عین موقع پرکہ خاتون کی تدفین ہورہی تھی پتا چلا کہ خاتون زندہ ہیں انہیں ایمرجنسی میں ایک مقامی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ چند روززیرِعلاج رہنے کے بعد انتقال فرما گئیں۔

    متعلقہ افراد کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں کہ کس طرح خاتون کو مردہ قرار دیا گیا جبکہ وہ زندہ تھیں اور سانس لے رہی تھی۔ ذرائع کے مطابق خاتون ایک نرسنگ ہوم میں قیام پذیر تھیں جہاں انکی نگہداشت پر معمور فرد نے انہیں مردہ حالت میں پایا اور یہ یقین کرلیا گیا کہ وہ مرچکی ہیں۔

    ادارے کے سربراہ  لوتھر برگر اس واقعے پر انتہائی شرمندہ ہیں اور انکا کہنا ہے کہ انہیں میڈیا اورعوام کی جانب سے شدید تنقید اور ردعمل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

  • لاہور: 3تاجروں کو قتل کرنے والا ملزم مبینہ مقابلے میں ہلاک

    لاہور: 3تاجروں کو قتل کرنے والا ملزم مبینہ مقابلے میں ہلاک

    لاہور: فیصل چوک میں تین تاجروں کو قتل کرنے والا ملزم سی آئی اے پولیس کے مبینہ مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔

    فیصل چوک کے تین تاجروں ملک شفقت، عدیل اور ظہیر کو گزشتہ روز ملازمت سے برخاست کرنے پر سیکیورٹی گارڈ غلام عباس نے قتل کردیا تھا، واقعہ کے بعد ملزم مزید تاجروں کو قتل کی دھمکیاں دے رہا تھا لیکن جب آج وہ فیصل چوک پر کار میں پہنچا تو پہلے سے وہاں موجود پولیس کو دیکھ کر فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ میں ملزم موقع پر ہی مارا گیا۔

    ایس پی سی آئی اے عمر ورک تاجروں کے ورثاء کا کہنا ہے کہ انکے پیارے واپس تو نہیں آسکتے لیکن ملزم کے اس عبرتناک انجام پر انہیں کچھ دلی سکون پہنچا۔

    ہلاک ہونے والا سیکیورٹی گارڈ دو افراد کے قتل میں پہلے ہی اشتہاری تھا اور اسکے سر کی قیمت ایک لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی، مقامی پولیس نے اسکا ریکارڈ چیک نہ کیا جس پر ایس ایچ او اور بیٹ آفیسر کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

  • مہمند ایجنسی: دھماکا میں دو افراد جاں بحق،ایک پولیو ورکر زخمی

    مہمند ایجنسی: دھماکا میں دو افراد جاں بحق،ایک پولیو ورکر زخمی

    مہمندایجنسی کی تحصیل صافی میں بارودی سرنگ کے دھماکے سے دو افراد موت کی نیند جا سوئے۔

    مہمند ایجنسی میں دھماکے میں دو افراد جان سے گئے اور پولیو ورکر شدید زخمی ہوا، وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی مہمند ایجنسی دھماکے کی شدید مذمت کی، وزیر اعلیٰ کا دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا انھوں نے کہا کہ انسداد پولیو ورکرز کو نشانہ بنانا قابل مذمت فعل ہے،پولیٹیکل انتظامیہ نےعلاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہے۔

  • الطاف حُسین کی کوئٹہ میں نیوزایجنسی کےدفترپرحملےکی شدید مذمت

    الطاف حُسین کی کوئٹہ میں نیوزایجنسی کےدفترپرحملےکی شدید مذمت

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نیوز ایجنسی کے دفتر پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں بلوچستان یونین آف جرنلسٹ کے جنرل سیکریٹری ارشاد مستوئی سمیت نیوز ایجنسی کے 3ملازموں کے جاں بحق ہونے کے واقع کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔

    الطاف حسین نے کہا کہ ملک میں صحافی برادری پر حملے اظہار رائے کی آزادی کے منافی ہیں اور دہشت گرد اس قسم کی کار روائیوں کے ذریعے صحافی برادری کو حق گوئی سے روکنا چاہتے ہیں۔

    الطاف حسین نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ، وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبد المالک بلوچ اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس افسوس ناک واقعے میں ملوث سفاک دہشت گردوں کے خلاف فی الفو ر کا ر روائی عمل میں لائیں اور ملک بھر میں صحافیوں کے جان ومال کے تحفظ کے لئے اقدامات کئے جائیں ۔

  • اسرائیلی بمباری سےشہیدہونےوالوں کی تعداد دوہزارچھیاسی ہوگئی

    اسرائیلی بمباری سےشہیدہونےوالوں کی تعداد دوہزارچھیاسی ہوگئی

    غزہ: اسرائیل نےغزہ میں ایک بار پھربمباری کا سلسلہ تیز کردیا ہے،تازہ حملوں میں چھ بچوں سمیت مزید چھبیس فلسطینی جاں بحق ہوگئے۔

    غزہ میں اسرائیل تمام انسانی حقوق کو پامال کرتے ہوئےنہتےفلسطینیوں پرمظالم ڈھانے میں مصروف ہے،قاہرہ میں اسرائیل اورفلسطینی حکام میں مذاکرات ناکام ہونے پراسرائیل نے گزشتہ بدھ کو ہونے والی جنگ بندی کو توڑتےہوئےایک بارپھرغزہ کے مکینوں پرشدید بمباری کی۔

    بمباری کےنتیجےمیں چھ بچوں سمیت چھبیس فلسطینی جاں بحق ہوگئےاب تک شہید ہونے والوں کی تعداد دوہزار چھیاسی ہوگئی ہے۔

    یونیسف کی رپورٹ کےمطابق اب تک اسرائیلی بمباری سے جاں بحق ہونے والوں میں چار سوانہترمعصوم بچے شامل ہیں جبکہ ایک لاکھ فلسطینی بے گھراوردس ہزار چارسو افراد زخمی ہوئے ہیں۔

    سیکیورٹی کونسل میں غزہ میں جنگ بندی اورقیام امن کے لیے قرار داد پیش کی گئی ہے،قرارداد میں غزہ کی سرحد کا کنٹرول سنبھالنےاورسیکیورٹی فورس تعینات کرنے کی تجویز بھی پیش کی گئی ہے۔

  • کراچی:پرتشدد واقعات،2پولیس اہلکار سمیت 7افراد جاں بحق

    کراچی:پرتشدد واقعات،2پولیس اہلکار سمیت 7افراد جاں بحق

    کراچی:شہر قائد میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں دوپولیس اہلکار سمیت سات افراد جاں بحق دوافراد زخمی ہوگئے۔

    پولیس کےمطابق حب ساکران روڈ پرفائرنگ سےدو پولیس اہلکارشہید ہوگئے،نیپا چورنگی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سےایک شخص جاں بحق اورایک زخمی ہوا،نیشنل ہائی وے نصیر آباد سے ایک شخص کی تشددزدہ لاش ملی، لیاقت آباد چار نمبر کے قریب نامعلوم افراد کی گاڑی پرفائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا،مقتول کی شناخت غفران کےنام سے ہوئی ہے۔

    شریف آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سےصابر نامی شخص جان کی بازی ہارگیا، منگھوپیرسےلاش ملی مقتول کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔

  • حکمرانوں کو اپنےاقتدارکی موت نظر آرہی ہے،رحیق عباسی

    حکمرانوں کو اپنےاقتدارکی موت نظر آرہی ہے،رحیق عباسی

    لاہور:پاکستا ن عوامی تحریک کے رہنما رحیق عباسی نےکہا ہےحکمرانوں کو اپنی موت نظرآرہی،رکاوٹیں کارکنوں کونہیں روک پائیں گی،عمران خان بھی یوم شہدا میں شریک ہوں گے۔

    لاہورمیں میڈیا سے گفتگو میں پاکستا ن عوامی تحریک کے رہنما رحیق عباسی کا کہنا تھا کہ بھکر میں ہمارے دوکارکنوں کو گولیاں مارکرشہید کردیا گیا، حکمرانوں کے اقدامات ہمیں اپنےارادے سےنہیں ہٹا سکتے ۔

    رحیق عباسی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے یوم شہدا کی تقریب میں شرکت کا اعلان کیا ہےاور اپنے کارکنان کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ یوم شہدا میں بھرپوراندازمیں شریک ہوں۔

    پاکستان عوامی تحریک کے رہنما کا کہنا تھا کہ پنجاب کی کوئی ایسی سڑک اورایساپل نہیں جہاں کنٹینرزنہ کھڑےہوں، ظالم حکمران ایسےاقدامات سےاپنےگردخودگھیراتنگ کررہےہیں۔