Tag: deadly earth quake

  • امریکا میں انتہائی خوفناک شدت کے زلزلے کا خدشہ

    امریکا میں انتہائی خوفناک شدت کے زلزلے کا خدشہ

    نیویارک : امریکی سائنسدان نے امریکا میں انتہائی خوفناک شدت کے زلزلے کا خدشہ ظاہر کیا ہے جو براعظموں کو جدا کردے گا ۔

    ایک امریکی ایٹمی سائنسدان نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ میں تاریخ کا بدترین زلزلے کا خدشہ ہے جو دو بر اعظموں کو جدا کردی، انھوں نے وارننگ جاری کی ہے کہ دنیا میں سب سے ہولناک زلزلہ آنے کا خدشہ بڑھتا جارہا ہے، ایسا زلزلہ جو شمالی اور جنوبی امریکا کو الگ کردے گا۔

    سائنسدان کا کہنا ہے زلزلے سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوگی جو دنیا کو ہلا کررکھ دے گی۔

    برطانوی اخبار کے مطابق میگا سونامی کے ٹکرانے سے امریکا اور ایشیا میں چار کروڑ افراد کے ہلاک ہوجانے کا خدشہ ہے، یہ زلزلہ آنے کے قریب ہے، جو سترہ اکتوبر تک آسکتا ہے.