Tag: Dean jones

  • عماد وسیم نے تاریخی فتح ڈین جونز کے نام کردی

    عماد وسیم نے تاریخی فتح ڈین جونز کے نام کردی

    کراچی: پی ایس ایل میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے تاریخی فتح ڈین جونز کے نام کردی۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے تاریخی فتح ڈین جونز کے نام کرتے ہوئے کہا کہ ڈین جونز سے بہت کچھ سیکھا ہے، ڈین جونز نے ہمیں‌ جیت کی راہ پر گامزن کیا، ٹورنامنٹ میں پوری ٹیم مینجمنٹ نے سپورٹ کیا۔

    عماد وسیم نے کہا کہ بولرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، بابر اعظم نے بھی شاندار بیٹنگ کی، جیت کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے۔

    کراچی کنگز کے کپتان نے کہا کہ فائنل کے لیے پہلے ہی حکمت عملی بنالی تھی۔

    سیزن میرے لیے بہت اچھا رہا، بابر اعظم

    دوسری جانب بابر اعظم نے کہا کہ سیزن میرے لیے بہت اچھا رہا، میچ کے حساب سے کھیلنے کی کوشش کرتا ہوں، ٹیم نے بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

    فائنل میں ہم بدقسمت رہے، سہیل اختر

    لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے کراچی کنگز کو جیت کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ فائنل میں ہم بدقسمت رہے، ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن ہوں۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل کی سب سے مقبول ٹیم کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر پہلی بار پاکستان سپر لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا، بابر اعظم کو شاندار نصف سنچری اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، بابر اعظم پلیئر آف دی ٹورنامنٹ بھی قرار پائے۔

  • ڈین جونز کی بیٹیاں کراچی کنگز کو سپورٹ کر رہی ہیں: اہلیہ کا ٹوئٹ

    ڈین جونز کی بیٹیاں کراچی کنگز کو سپورٹ کر رہی ہیں: اہلیہ کا ٹوئٹ

    کراچی: عالمی شہرت یافتہ آسٹریلین بلے باز اور کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ آنجہانی ڈین جونز کی فیملی نے بھی کراچی کنگز کی جیت کے لیے خوشی اور نیک تمناؤں کا اظہار کر دیا ہے۔

    ڈین جونز کی 34 سالہ اہلیہ جین جونز نے اس سلسلے میں کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم کے ایک ٹوئٹ کے جواب میں لکھا ہے کہ جونز کی لڑکیاں کراچی کنگز کے کھلاڑیوں کو سپورٹ کر رہی ہیں۔

    جین جونز کا کہنا تھا کہ ہم یہاں آسٹریلیا سے کراچی کنگز کے لیے خوش ہیں، کاش کہ ہم وہاں پاکستان میں ہوتے، مجھے پتا ہے کہ کراچی کنگز کے لڑکے پروفیسر ڈینو کے لیے ٹرافی جیت کر رہیں گے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل آج سابق قومی کپتان وسیم اکرم نے ڈین جونز کے لیے ایک ٹوئٹ کیا تھا، جس میں انھوں نے لکھا کہ آج آپ کو یہاں ہمارے ساتھ ہونا تھا لیکن بدقسمتی سے زندگی کے دوسرے منصوبے تھے۔

    وسیم اکرم نے لکھا ’میں جانتا ہوں کہ آپ کو اپنے لڑکوں سے کوئی چیز دور نہیں رکھ سکتی، اور آپ جہاں بھی ہیں، وہاں سے ہمیں دیکھ اور خوش ہو رہے ہوں گے۔‘

    کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کا ڈین جونز کو خراج عقیدت

    لے جنڈ فاسٹ بولر وسیم اکرم نے اپنے ٹوئٹ میں ڈین جونز کی ایک یادگار تصویر بھی شیئر کی، جس میں وہ ایک کاغذ پر لکھتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں ’کراچی کنگز اے آر وائی، ہم واپس پاکستان آئیں گے۔‘ وسیم اکرم نے اس تصویر پر لکھا کہ پروفیسر ڈینو، یہ آپ کے لیے ہے، امید ہے ہم آپ کو فخر محسوس کرائیں گے۔

    وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے بھی اس سلسلے میں ایک ٹوئٹ کیا ہے، شنیرا نے ٹوئٹ میں کراچی کنگز کے کھلاڑیوں کو مخاطب کر کے لکھا کہ چلیں آج کا میچ پروفیسر ڈینو کے لیے جیتتے ہیں۔

    یاد رہے کہ ڈین جونز کا انتقال 24 ستمبر کو بھارت کے شہر ممبئی میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوا تھا جہاں وہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے سلسلے میں کمنٹیٹر کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہے تھے۔

  • کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کا ڈین جونز کو خراج عقیدت

    کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کا ڈین جونز کو خراج عقیدت

    کراچی : نیشنل اسٹیڈیم میں پی ایس ایل 2020کے ملتوی شدہ میچز کے آغاز پر کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کی ٹیموں نے ڈین جونز کو خراج عقیدت پیش کیا۔

    عالمی شہرت یافتہ آسٹریلین بلے باز اور کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ آنجہانی ڈین جونز کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے کھلاڑیوں نے ڈی فارم میں لائن بنائی اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔

    ڈین جونز کا انتقال 24 ستمبر کو بھارت کے شہر ممبئی میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوا جہاں وہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے سلسلے میں کمنٹیٹر کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہے تھے۔

    انہوں نے 59 ٹیسٹ اور 164 ون ڈے میچوں میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی جبکہ وہ 1987 میں آسٹریلیا کے لیے پہلی مرتبہ ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے اہم رکن بھی تھے۔

    1997-98میں ریٹائرمنٹ کے بعد وہ کمنٹری کے شعبے سے وابستہ ہوگئے اور پاکستان سپر لیگ سمیت دنیا کی مختلف لیگوں میں کوچنگ کے فرائض بھی انجام دیتے رہے۔

  • ڈین جونز کو پاکستانی کرکٹ سے بہت پیار تھا، سلمان اقبال

    ڈین جونز کو پاکستانی کرکٹ سے بہت پیار تھا، سلمان اقبال

    کراچی: پی ایس ایل کی فرنچائز کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال کا کہنا ہے کہ ڈین جونز کے انتقال کی خبر میرے لیے شدید صدمہ ہے، ڈین جونز کو پاکستانی کرکٹ سے بہت پیار تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈین جونز کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج صبح ہی ڈین جونز سے فون پر بات ہوئی تھی، ان سے پنجاب کے ابھرتے کھلاڑی سے متعلق گفتگو ہوئی تھی۔

    کراچی کنگز کے مالک اور اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے صدر اور سی ای او سلمان اقبال نے کہا کہ ڈین جونز نئے ٹیلنٹ کی گرومنگ کے لیے ہمیشہ کوشاں رہے، ان کے لیے ہمیشہ دعاگو رہیں گے۔

    کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے ڈین جونز کا بھیجا گیا آخری آڈیو پیغام بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر کیا۔

    مزید پڑھیں: سابق آسٹریلوی کرکٹر اور کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ ڈین جونز انتقال کرگئے

    واضح رہے کہ سابق آسٹریلوی کرکٹرز اور کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ ڈین جونز ممبئی میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔

    سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈین جونز کی عمر 59سال تھی، وہ 24مارچ 1961 میں میلبرن میں پیدا ہوئے ،ڈین جونز 1987 کا ورلڈ کپ جیتنے والی آسٹریلوی ٹیم کے اہم رکن تھے، ڈین جونز نے اپنے کرکٹ کیریئر میں 52ٹیسٹ اور164ون ڈے میں آسٹریلیا ٹیم کی نمائندگی کی۔

    30 جنوری 1984 میں پاکستان کے خلاف ایک روزہ میچوں میں ڈیبیو کرنے والے ڈین جونز نے 6 اپریل 1994 میں اپنا آخری میچ جنوبی افریقا کے خلاف کھیلا اور اور انہیں سر ڈان بریڈ مین کی ٹیم کا اہم کھلاڑی تصور کیا جاتا تھا۔

  • ماضی سے پیوستہ، ڈین جونس نے جب پاکستانیوں کا دل جیتا، ویڈیو دیکھیں

    ماضی سے پیوستہ، ڈین جونس نے جب پاکستانیوں کا دل جیتا، ویڈیو دیکھیں

    سابق آسٹریلوی کرکٹر اور کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ ڈین جونز نے پی ایس ایل فائیو کے دوران پاکستانیوں کے دل ویسے تو کئی باتوں سے جیتے مگر اُن کی ایک ویڈیو ایسی ہے جس کو دیکھ کر سب کو خوشگوار حیرت ہوئی تھی۔

    ڈین جونز عظیم کرکٹر ہونے کے ساتھ ایک سادہ لوح انسان تھے، انہوں نے کبھی کوئی چھوٹا کام کرنے میں بھی خود کو بڑی شخصیت نہیں سمجھا، اس کی ایک زندہ مثال پی ایس ایل فائیو کے دوران 22 فروری کو نیشنل اسٹیڈیم میں دیکھی گئی تھی۔

    اپنی ٹیم کراچی کنگز کی کامیابی کے بعد ہیڈ کوچ ڈین جونزنے ڈگ آؤٹ میں پڑے کچرے کو اکھٹا کر کے اُسے کوڑے دان میں ڈالا۔

    اُن کی یہ ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر اور دیگر پلیٹ فارمز پر وائرل ہوئی تو مداحوں نے اُن کے اس اقدام کو بہت سراہا تھا۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل فائیو میں ڈین جونز کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ تھے، انہوں نے کراچی پہنچنے کے بعد اپنی ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں اُن کا کہنا تھا کہ آپ کے شہر آنے پر بہت خوش ہوں۔

    یاد رہے کہ سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈین جونز آج 59 برس کی عمر میں ممبئی میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے،  وہ 24مارچ 1961 میں میلبرن میں پیدا ہوئے ،ڈین جونز 1987 کا ورلڈ کپ جیتنے والی آسٹریلوی ٹیم کے اہم رکن تھے، انہوں نے اپنے کیریئر میں 52ٹیسٹ اور164ون ڈے میں آسٹریلیا ٹیم کی نمائندگی کی۔

    مزید پڑھیں: سابق آسٹریلوی کرکٹر اور کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ ڈین جونز انتقال کرگئے

    یہ بھی پڑھیں: ڈین جونز کے انتقال پر پاکستانی کرکٹرز کا اظہار افسوس

    ڈین جونز کا شمار 1980 اور 1990 کی دہائی میں بہترین آسٹریلین بلے بازوں میں ہوتا تھا، کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد وہ کرکٹ مصبر اور کوچ کی حیثیت سے کھیل سے وابستہ تھے، پاکستان سپر لیگ میں انہوں نے اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ کے طور پر بھی ذمہ داریاں نبھائیں تھیں۔

  • ڈین جونز کے انتقال پر پاکستانی کرکٹرز کا اظہار افسوس

    ڈین جونز کے انتقال پر پاکستانی کرکٹرز کا اظہار افسوس

    لاہور: سابق آسٹریلوی کرکٹر اور کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ ڈین جونز کے انتقال پر پاکستانی کرکٹرز نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹرز کا کہنا ہے کہ دنیائے کرکٹ کے لیے ڈین جونز کے انتقال کی خبر افسوسناک ہے، واضح رہے کہ ڈین جونز ممبئی میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے۔

    قومی ٹیم کے سابق بولنگ کوچ اظہر محمود کا کہنا ہے کہ ڈین جونز کے انتقال کی خبر افسوسناک ہے، قومی ویمن ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر نے کہا کہ دنیائے کرکٹ کے لیے ڈین جونز کے انتقال کی خبر افسوسناک ہے۔

    سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کا کہنا تھا کہ ڈین جونز کے انتقال کی خبر سن کر دھچکا لگا، ان کی صلاحیتوں کا ہمیشہ معترف رہا ہوں۔

    مزید پڑھیں: سابق آسٹریلوی کرکٹر اور کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ ڈین جونز انتقال کرگئے

    لیگ اسپنر شاداب خان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں ڈین جونز میرے پہلے کوچ تھے، عماد وسیم نے کہا کہ ان کے انتقال کی خبر سن کا یقین نہیں آرہا ہے۔

    محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ ڈین جونز کے انتقال کی خبر افسوسناک ہے، اہلخانہ سے تعزیت کرتا ہوں، رومان رئیس کا کہنا تھا کہ آج دنیائے کرکٹ نے ایک لیجنڈ کو کھو دیا۔

    فاسٹ بولر وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ ڈین جونز کرکٹ سے محبت کرتے تھے اور بہترین انسان تھے، سابق کپتان سرفراز احمد نے بھی ڈین جونز کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔

    رمیز راجا کا کہنا تھا کہ ڈین جونز کے انتقال کی خبر افسوسناک ہے، وہ بہترین دوست تھے، باسط علی کا کہنا تھا کہ ڈین جونز بڑے کھلاڑی، کوچ اور عظیم انسان تھے۔

  • میری بلیو بُک میں بہت سے راز چھپے ہیں، ڈین جونز

    میری بلیو بُک میں بہت سے راز چھپے ہیں، ڈین جونز

    کراچی: پی ایس ایل فائیو میں کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ ڈین جونز کا کہنا ہے کہ ان کی بلیو بُک میں بہت سے راز چھپے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ ڈین جونز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بلیو بُک میں بہت سے راز چھپے ہوئے ہیں، وقت آنے پر راز سب کے سامنے آجائیں گے۔

    دوسری جانب فاسٹ بولر محمد عامر کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوینٹی میں کھلاڑی کو تسلسل کے ساتھ کارکردگی دکھانا ہوتی ہے۔ ٹی ٹوینٹی میں پرفارمنس کے حوالے سے کچھ نہیں کہہ سکتے، خواہش ہے کارکردگی برقرار رکھ کر پی ایس ایل کا بہترین بولر بنوں۔

    مزید پڑھیں: ڈین جونز نے مداحوں کے دل جیت لیے، ویڈیو وائرل

    کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں نے بہترین انداز میں کم بیک کیا، امید ہے کہ جیت کا تسلسل برقرار رکھیں گے۔

    کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل پہلی بار پاکستان میں آگیا ہے، ایسا کراؤڈ اور سہولتیں ہمیں دبئی، شارجہ میں میسر نہیں تھیں۔

    انہوں نے کہا کہ ملتان سے پہلا میچ ہار گئے مگر لاہور میں انہیں پکڑلیں گے، امید ہے ہم لاہور میں پلے آف اور فائنل بھی کھیلیں گے، پی ایس ایل میں جیت کسی کی بھی ہو فتح پاکستان کی ہوگی۔

    واضح رہے کہ پوائنٹس ٹیبل پر کراچی کنگز کی ٹیم کے 6 پوائنٹس ہیں اور وہ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

  • ڈین جونز نے مداحوں کے دل جیت لیے، ویڈیو وائرل

    ڈین جونز نے مداحوں کے دل جیت لیے، ویڈیو وائرل

    کراچی: پی ایس ایل میں کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ ڈین جونز نے میچ کے بعد مداحوں کے دل بھی جیت لیے جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں کامیابی کے بعد ہیڈ کوچ ڈین جونزنے ڈگ آؤٹ میں موجود کچرا ڈسٹ بین میں اٹھا کر ڈالا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    ڈین جونز کے اس اقدام کو مداحوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے، ٹویٹر پر ایک صارف ذوالقرنین حیدر کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے یہ سبق حاصل کرنے کی بات ہے۔

    ایک اور صارف محمد عباس کا کہنا تھا کہ یہ اسپرٹ ہے اور یہ بالکل ہم سب کے لیے ایک پیغام ہے۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل فائیو میں ڈین جونز کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ ہیں، اس سے قبل کراچی پہنچنے پر انہوں نے ویڈیو شیئر کی تھی جس میں جونز کا کہنا تھا کہ آپ کے شہر آنے پر بہت خوش ہوں۔

  • ڈین جونز کا وزیراعظم سے نیلی جرسی پہننے کی خواہش کا اظہار

    ڈین جونز کا وزیراعظم سے نیلی جرسی پہننے کی خواہش کا اظہار

    کراچی: پی ایس ایل کی سب سے مقبول ٹیم کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ ڈین جونز نے وزیراعظم عمران خان سے نیلی جرسی پہننے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ ڈین جونز نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں عالمی کرکٹ کے دروازے کھولے ہیں، وہ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے مثال ہیں۔

    ڈین جونز نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ملک کے لیے بے شمار خدمات ہیں، عمران خان کی کوششوں سے انٹرنیشنل کھلاڑی پاکستان میں کھیل رہے ہیں۔

    ڈین جونز نے 1992 میں پاکستان کے واحد ورلڈ کپ جیتنے والے کپتان عمران خان کو بڑا بولر قرار دیا اور کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی کوششوں سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ واپس آئی ہے۔

    مزید پڑھیں: کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ ڈین جونز کراچی پہنچ گئے

    دوسری جانب کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا کہنا تھا کہ اسکواڈ بہت شاندار ہے، ڈین جونز کی کوچنگ اور الیکس ہیلز کی شمولیت سے ٹیم اور بھی مضبوط ہوگئی۔

    واضح رہے کہ دو روز قبل کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ ڈین جونز کراچی پہنچے تھے، ان کا کہنا تھا کہ مداح آئیں اور ٹیم کو سپورٹ کریں۔

    ڈین جونز کا کہنا تھا کہ میں نیلی جرسی پہننے کے لیے بے قرار ہوں، آپ کے خوبصورت شہر کراچی آنے پر بہت خوش ہوں، شائقین کپتان عماد وسیم، بابر اعظم اور اپنی ٹیم کا حوصلہ بڑھائیں۔

    یاد رہے کہ پی ایس ایل سیزن فائیو کا آغاز 20 فروری سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم سے ہوگا، جبکہ ایونٹ کا فائنل میچ 22 مارچ کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

  • کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ ڈین جونز کراچی پہنچ گئے

    کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ ڈین جونز کراچی پہنچ گئے

    کراچی: پی ایس ایل کی سب سے مقبول ٹیم کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ ڈین جونز کراچی پہنچ گئے، ڈین جونز نے کہا کہ مداح آئیں اور ٹیم کو سپورٹ کریں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ ڈین جونز نے کہا ہے کہ مداح آئیں اور ٹیم کو سپورٹ کریں، پشاور زلمی کے خلاف پہلے مقابلے کے لیے ہم تیار ہیں۔

    ڈین جونز نے کہا کہ میں نیلی جرسی پہننے کے لیے بے قرار ہوں، آپ کے خوبصورت شہر کراچی آنے پر بہت خوش ہوں۔

    کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ کا کہنا ہے کہ شائقین کپتان عماد وسیم، بابر اعظم اور اپنی ٹیم کا حوصلہ بڑھائیں۔

    دوسری جانب کراچی کنگز کے اوپنر شرجیل خان کا کہنا ہے کہ میری تمام توجہ پرفارمنس پر ہے، کوشش کروں گا ہر میچ میں بہترین کھیل پیش کروں۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل سیزن فائیو کا آغاز 20 فروری سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم سے ہوگا، میگا ایونٹ کے لیے کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

    پی ایس ایل میں کراچی کنگز کی ٹیم کی قیادت عماد وسیم کریں گے دیگر کھلاڑیوں میں بابر اعظم، ایلکس ہیلز، کرس جارڈن، محمد عامر، افتخار، شرجیل خان، کیمرون ڈیلپورٹ، عامر یامین، محمد رضوان، عمید آصف، لارنس، اسامہ میر، علی خان، اویس ضیا، لیام پلنکٹ، عمر خان اور اقبال شامل ہیں۔