Tag: Dean jones

  • پی ایس ایل، ڈین جونز کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ مقرر

    پی ایس ایل، ڈین جونز کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ مقرر

    کراچی: سابق آسٹریلوی کوچ ڈین جونز کو پی ایس ایل سیزن فائیو میں کراچی کنگز کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق آسٹریلوی کوچ ڈین جونز نے کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال سے دبئی میں معاہدہ کیا جس کے بعد انہیں کراچی کنگز کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا۔

    پی ایس ایل میں ڈین جونز کی کوچنگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے دو ٹائٹل اپنے نام کیے تھے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی کنگز کی کوچنگ کے فرائض قومی ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر انجام دے رہے تھے۔

    پی ایس ایل میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم ہیں، خیال رہے کہ کراچی کنگز پی ایس ایل کے سیمی فائنل کھیلے ہیں لیکن ٹائٹل سے تاحال محروم ہے۔

    مزید پڑھیں: پی ایس ایل فائیو: دنیا کے نامور کھلاڑی پاکستان آنے کو تیار

    یاد رہے کہ دنیا کے ٹاپ کرکٹرز پی ایس ایل کے پانچویں سیزن کے لیے پاکستان آنے کے لیے تیار ہوگئے ہیں، ابتدائی فہرست میں 28 کرکٹرز پلاٹینیم کیٹگری کا حصہ بن چکے ہیں۔

    فہرست کے مطابق انگلینڈ کے 7، جنوبی افریقا کے 6، ویسٹ انڈیز کے 5، آسٹریلیا اور افغانستان کے 3، 3 جبکہ نیوزی لینڈ اور نیپال کا ایک کھلاڑی شامل ہے۔

    خیال رہے کہ پی ایس ایل سیزن فائیو آئندہ سال فروری میں پاکستان میں ہوگا جس کے لیے شیڈول کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔

  • ڈین جونز دستاویزات مکمل کرکے دوبارہ پاکستان پہنچ گئے

    ڈین جونز دستاویزات مکمل کرکے دوبارہ پاکستان پہنچ گئے

    لاہور : سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈین جونز سفری دستاویزات مکمل کرنے کے بعد دوبارہ پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ اس سے قبل انھیں اسلام آباد سے ڈی پورٹ کردیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈین جونز کا معاملہ وزارت داخلہ تک پہنچ گیا۔ سفری کاغذات نامکمل ہونے کے باوجود اسلام آباد فرنچائز کے ہیڈ کوچ پاکستان کیسے آئے۔

    ڈین جونز کے مطابق وہ پاکستانی ویزہ پالیسی سے واقف نہیں تھے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ڈی پورٹ نہیں ہوئے۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے قصور وار ڈین جونز کو نہیں بلکہ غیر ملکی ائیرلائن کو ٹھہرایا ہے۔

    وزیر داخلہ نے دو ٹوک کہہ دیا کہ غیر ملکی ائیرلائنز قانون کی پاسداری کریں۔ ۔وہ وقت گزر گیا جب قاعدے اور قوانین کی دھجیاں اڑائی جاتی تھیں۔

    پاکستان کی عزت و وقار اور اس کی خودمختاری کا ہرحال میں تحفظ کیا جائے گا۔ ڈین جونز سفری کاغذات نہ ہونے کی وجہ سے اسلام آباد فرنچائز کے لوگو کی تقریب رونمائی میں شرکت نہ کرسکے۔