Tag: death body

  • کراچی: خالی پلاٹ سے دس سالہ بچے کی لاش برآمد

    کراچی: خالی پلاٹ سے دس سالہ بچے کی لاش برآمد

    کراچی: شہرقائد میں دس سالہ بچہ حسن بے دردی سے قتل کردیا گیا، لاش خالی پلاٹ سے برآمد ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں سفاک قاتل نے دس سالہ بچے کی جان لے لی، لاش خالی پلاٹ سے برآمد کرلی گئی۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچے کو تشدد کرکے قتل کیا گیا، معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں۔

    پولیس کے مطابق شبہ ہے بچے کو زیادتی کا نشانہ بھی بنایا گیا، بچے کو دو دن پہلے اغوا کیا گیا تھا۔

    لاہور : کمسن بچے کی لاش برآمد، دوماہ کے دوران 9 بچے لاپتا

    حسن کے والدین نے منگھو پیر تھانے میں بچے کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرایا تھا۔

    خیال رہے کہ دو سال قبل کراچی کے علاقے لی مارکیٹ سے اغوا ہونے والے اکلوتے بیٹے حنیف کی لاش برآمد ہوئی تھی۔

    بعد ازاں ورثا نے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے احتجاج کرتے ہوئے سڑک بلاک کردی تھی۔

    واضح رہے کہ دو سال قبل جولائی میں لاہور کے علاقے بادامی باغ سے نو سالہ بچے کی بوری بند لاش ملی تھی۔

  • بھارت: بندر سولہ دن کے بچے کو اٹھا کر لے گیا، تلاش کے دوران لاش بر آمد

    بھارت: بندر سولہ دن کے بچے کو اٹھا کر لے گیا، تلاش کے دوران لاش بر آمد

    ممبئی: بھارت میں پیش ایک انتہائی افسوس ناک واقعہ جہاں ماں کے ساتھ سوئے ہوئے سولہ دن کے بچے کو بندر اٹھا کر لے گیا تاہم تلاش کے دوران لاش بر آمد ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ روز بھارتی ریاست اوڑیسہ کے گاؤں تلبستہ میں پیش آیا جب سولہ دن کا بچہ ماں کے ہمراہ سو رہا تھا کہ ایک بند ر آیا اور بچے کو اٹھار کر لے گیا لیکن ماں دیکھتی رہ گئی اور کچھ نہ کر پائی۔

    واقعے کے بعد بچے کو ڈھونڈنے کیلئے پولیس نے تین ٹیمیں تشکیل دیں جنہوں نے ریاست کے مختلف علاقوں میں بچے کو ڈھنڈنے کا کام شروع کیا تاہم چوبیس گھنٹے کی تلا ش کے بعد بچے کی لاش کنویں سے آمد ہوئی۔

    انسانوں کو لوٹنے والے بندروں کے ساتھ تفریح کیجیئے

    پولیس حکام کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ والدہ کے مطابق بچے کے گلے میں انفیکشن ہونے کے باعث اسے رونے میں تکلیف ہوتی تھی اس لئے بچے کے رونے کی آواز نہ سننے کی وجہ سے بندر اسے با آسانی اٹھا کر لے گیا اور اہل علاقہ کچھ نہ کر پائے۔

    بچے کی ہلاکت پر والدین گہرے صدمے کا شکار ہیں جبکہ تحقیقات کرنے والے پولیس افسر نے واقعے کو زندگی کا بدترین واقعہ قرار دیا ہے۔

    نشے میں‌ دھت بندر نے تباہی مچادی، ویڈیو وائرل

    دوسری جانب اہل علاقہ کا واقعے سے متعلق کہنا تھا کہ جنگلات کے تیزی سے خاتمے کے باعث بندروں نے رہائشی علاقوں کا رخ کرلیا ہے اور گزشتہ دنوں علاقے میں بندروں کے حملوں میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے، محکمہ جنگلات کو متعدد بار شکایات کی گئیں لیکن  تاحال کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کئے گئے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔