Tag: Death from corona

  • پاک فوج کی لیڈی ڈاکٹر ماہ نور کورونا میں مبتلا ہوکر جاں بحق

    پاک فوج کی لیڈی ڈاکٹر ماہ نور کورونا میں مبتلا ہوکر جاں بحق

    کراچی : پاکستان آرمی اور ائیرفورس میں ملازمت کرنے والی فلائٹ لیفٹیننٹ ڈاکٹر ماہ نور فرزند عالمی وبا کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد جان کی بازی ہار گئیں۔

    ڈینٹسٹ فلائٹ لیفٹیننٹ ڈاکٹر ماہ نور فرزند کا انتقال سی ایم ایچ ملیر میں ہوا اور ان کی نماز جنازہ ملیر کینٹ فیز ٹو کی جامعہ مسجد میں بعد نمازِ عصر ادا کردی گئی۔

    پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ڈاکٹر ماہ نور فرزند سی ایم ایچ ملیر کینٹ میں زیر علاج تھیں، ڈاکٹر ماہ نور کے والد بھی کورونا کے باعث اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

    پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے ڈاکٹر ماہ نور کے انتقال پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکٹر ماہ نور8 ماہ کی حاملہ تھیں اور انہوں نے حاملہ ہونے کے سبب کورونا ویکسی نیشن نہیں کرائی تھی۔

    پی ایم اے کے مطابق حاملہ خواتین کو کورونا میں مبتلا ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں، حاملہ خواتین اپنے معالج سے مشورہ کرکے ویکسین ضرور لگوائیں۔

    واضح رہے کہ ملک بھر میں اب تک 220 ڈاکٹرز کورونا سے انتقال کرچکے ہیں جس میں سے سندھ میں اب تک 77 ڈاکٹرز عالمی وبا سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے ہیں۔

  • کرونا سے موت، 2 روز تک بچی باپ کی لاش کے ساتھ رہی، لرزہ خیز واقعہ

    کرونا سے موت، 2 روز تک بچی باپ کی لاش کے ساتھ رہی، لرزہ خیز واقعہ

    نئی دہلی : بھارت میں 8 سالہ بچی کی کرونا سے مرنے والے باپ کے ساتھ زندگی گزارنے کے واقعے نے ہر آنکھ اشکبار کردی۔

    بھارت میں کرونا کی تباہ کاریاں جاری ہیں، روزانہ کی بنیادوں پر ہزاروں افراد لقمہ اجل بن رہے ہیں جب کہ لاکھوں یومیہ بنیادوں پر کرونا میں مبتلا ہورہے ہیں، حالات بد سے بدتر ہوچکے ہیں حتیٰ کہ لوگوں نے آکسیجن کی کمی کے باعث سڑکوں پر دم توڑنا شروع کردیا ہے۔

    بھارت میں ایسا ہی ایک اور دل سوز واقعہ ریاست بہار کے شہر پٹنہ میں پیش آیا، جہاں ایک 45 سالہ شخص کرونا کی وجہ سے زندگی کی بازی ہار گیا اور اس کی آٹھ سالہ بیٹی دو روز تک کرونا سے مرنے والے اپنے باپ کے ساتھ ہی رہتی رہی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بچی کو ایک رات اپنے باپ کے ساتھ معمول کے مطابق سوئی اور پھر صبح اٹھ کر اس کے موبائل پر گیم بھی کھیلا اسی طرح بچی سے دو دن باپ کی لاش کے ساتھ گزارے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ 45 سالہ شخص کے دوست نے موبائل پر کی تو بچی نے بتایا پاپا سورہے ہیں جس پر دوست نے ویڈیو کال ملائی تو پتہ چلا کہ بچی کا باپ مرچکا ہے۔

    والد کے دوست نے اتظامیہ کو مطلع کیا تاہم انتظامیہ کی غفلت کے باعث لاش دوسرے روز بھی گھر میں پڑی رہی اور بچی بھی ساتھ زندگی گزارتی رہی۔

    لاش کو گھر سے نکالنے کے بعد انتظامیہ نے بچی کا کرونا ٹیسٹ بھی کروایا ہے تاکہ بچی کی زندگی بچائی جاسکے۔

    بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کی ماں علیحدہ رہتی تھی جب کہ باپ کے گھر والے بھی ساتھ نہیں جس کی وجہ لاش دو روز تک گھر میں پڑی رہی۔