Tag: death of an elephant

  • ہتھنی کی ہلاکت : دو اہم افسران کیخلاف مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ

    ہتھنی کی ہلاکت : دو اہم افسران کیخلاف مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ

    کراچی کے چڑیا گھر میں گزشتہ کئی ماہ سے بیمار ہتھنی نور جہاں کی ہلاکت پر ایڈووکیٹ ہائیکورٹ کی جانب سے مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں عمران نذیر نامی وکیل گارڈن تھانے پہنچ گئے۔

    گارڈن تھانے میں ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی اور ڈائریکٹر کراچی زو کے خلاف درخواست وصول کرلی گئی ہے۔

    درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ بیمار ہتھنی کی ہلاکت کا واقعہ ان دو افسران کی لاپرواہی اور غفلت کے باعث پیش آیا، چڑیا گھر میں ہتھنی و دیگر جانوروں کی ہلاکت کا مقدمہ درج کیا جائے۔

    درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ ہتھنی نورجہاں و دیگر جانوروں کی ہلاکت کی تحقیقات کرائی جائیں، واقعے کے ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی کراؤں گا۔

    علاوہ ازیں ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سیف الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہتھنی نورجہاں کےانتقال سے ہم سب اُداس ہیں،اس کی لاش کے پوسٹ مارٹم کے بعد رپورٹ بھی شیئر کی جائے گی۔

    ایڈمنسٹریٹرکراچی کا کہنا تھا کہ چڑیا گھر میں جانوروں کو کھانا نہ دینے کی خبریں سراسر غلط بیانی پر مبنی ہیں، ان دنوں میں لاکھوں لوگ کراچی چڑیا گھر آتے ہیں۔

  • کراچی : ہتھنی نورجہاں کو کہاں اور کیسے دفنایا جائے گا؟  تیاریاں مکمل

    کراچی : ہتھنی نورجہاں کو کہاں اور کیسے دفنایا جائے گا؟ تیاریاں مکمل

    کراچی چڑیا گھر میں گزشتہ روز انتقال کر جانے والی ہتھی نورجہاں کی تدفین کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں پوسٹ مارٹم کے بعد احاطے میں ہی دفن کیا جائے گا۔

    اس حوالے سے چڑیا گھر کے ڈائریکٹر نے میڈیا کو بتایا کہ تدفین کیلئے زمین میں15فٹ گہری،14 فٹ لمبی اور12فٹ چوڑی کھدائی کی گئی ہے، ہتھنی کو جہاں دفنایا جائے گا وہاں4من چونا، جراثیم کش ادویات ڈالی گئی ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹرسیف الرحمان کی نگرانی میں ہتھنی کی لاش کو کرینوں کے ذریعے دفنانے کی جگہ اتارا جائے گا۔

     مزید پڑھیں : چڑیا گھر کی رونق ‘ ہتھنی نورجہاں’ چل بسی

    ڈائریکٹرزو کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عامر کی سربراہی میں ڈاکٹرزکی ٹیم ہتھنی کاپوسٹ مارٹم کررہی ہے، پوسٹ مارٹم مکمل ہونے کے بعد دفنانے کا عمل شروع ہوگا۔

  • حاملہ ہتھنی کو بے دردی سے ہلاک کرنیوالے ملزم کا دوران تفتیش اہم انکشاف

    حاملہ ہتھنی کو بے دردی سے ہلاک کرنیوالے ملزم کا دوران تفتیش اہم انکشاف

    نئی دہلی : بھارت میں حاملہ ہتھنی کی اذیت ناک ہلاکت میں ملوث ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا، ملزم ولسن نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے جنگلی سوروں کے شکار کیلئے دھماکہ خیز مواد رکھا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست کیرلا کے ضلع پلکڑ میں دو دن قبل ایک حاملہ ہتھنی کی درد ناک ہلاکت میں ملوث ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا، ملزم کے مزید دوساتھی مفرور ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

    ابتدائی تفتیش کے بعد گرفتار ملزم نے اعتراف جرم کرلیا، ملزم ولسن نے بتایا کہ اس نے جنگلی سوروں کے شکار کے لئے دھماکہ خیز مواد سے بھرا پھل رکھا تھا، ہتھنی کی موت اس وقت ہوئی جب اس نے دھماکہ خیز مواد سے بھرے پھل کو کھانے کی کوشش کی۔

    پولیس پر تفتیش کے دوران یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ ملزم ولسن جنگلی جانوروں کا گوشت غیر قانونی طریقے سے فروخت کرتا تھا، وجس کے بعد ولسن پر جنگل اور وائلڈ لائف پروٹیکشن ایکٹ کے تحت بھی مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پینارائی وجین نے گزشتہ دنوں حاملہ ہتھنی کی موت سے متعلق تحقیقات کا حکم جاری کیا تھا اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تحقیقاتی ٹیم کی نظریں تین مشتبہ افراد پر ہے۔ انہوں نے واقعہ میں ملوث پائے جانے والے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کا دعویٰ بھی کیا تھا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بھارت میں ایک حاملہ ہتھنی نے دھوکے سے پٹاخے سے بھرا پھل کھا لیا تھا جس کے پھٹنے سے وہ تڑپ تڑپ کر مر گئی، افسوسناک واقعے پر فنکاربرادری نے بھی شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کو موت کا ذمہ دار قرار دیا تھا۔

    مزید پڑھیں : بھارت میں انسانیت سوز واقعہ، بارود بھرا انناس حاملہ ہتھنی کی جان لے گیا

    یہ واقعہ ریاست کیرالہ میں 23 مئی کو کھیتوں کے قریب پیش آیا تھا۔ اس علاقے کے لوگ اپنی فصلوں کو جنگلی جانوروں سے بچانے کے لیے پھلوں میں پٹاخے بھر کے پھینک دیتے ہیں، تاکہ جانور ان کے پھٹنے سے بھاگ جائیں۔