Tag: death threat

  • سلمان خان کا قتل کی دھمکی کے بعد پہلا بیان سامنے آ گیا

    سلمان خان کا قتل کی دھمکی کے بعد پہلا بیان سامنے آ گیا

    بھارتی فلم انڈسٹری کے دبنگ اداکار سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی کے کچھ ہی گھنٹے بعد ان کا مبہم بیان سامنے آیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ روز ممبئی ٹریفک پولیس کی ہیلپ لائن کے واٹس ایپ نمبر پر ایک بار پھر سلمان خان کے لیے دھمکی ملی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ اداکار کو ان کے گھر میں داخل ہونے کے بعد ماردیا جائے گا اور ان کی گاڑی بم سے اڑادی جائے گی۔

    رپورٹس کے مطابق بعد ازاں ممبئی پولیس نے اس حوالے سے شکایت درج کر کے تحقیقات شروع کردی تھیں۔ اب اس دھمکی کے بعد دبنگ خان کا بیان سامنے آیا ہے۔

    دبنگ اداکار نے جِم کے ٹریننگ سیشن سے تصویر شیئر کر کے لکھا ہے کہ حوصلہ افزائی کے لیے آپ کا شکریہ۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Salman Khan (@beingsalmankhan)

    اداکار کی یہ نئی تصویر اور اس میں دکھائی دینے والی ان کی محنت اور فٹنس کو دیکھ کر مداح حیران رہ گئے جس کے بعد اس پر تعریف کرنے والوں کی لائن لگ گئی۔

    سلمان کی اس نئی پوسٹ اور اس میں لکھے گئے الفاظ نے ان کے چاہنے والوں کو تجسس میں ڈال دیا ہے کہ اداکار نے یہ الفاظ کس کے لیے لکھے ہیں۔

    واضح رہے کہ گمنام پیغام میں بالی ووڈ کے بھائی جان کو ان کے ہی گھر میں جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی تھی اور دعویٰ کیا گیا تھا کہ اداکار کی گاڑی کو دھماکے سے اڑا دیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ سلمان کو پہلے بھی کئی بار جان سے مارنے کی دھمکیاں مل چکی ہیں، اداکار کی لارنس بشنوئی سے پرانی دشمنی ہے، پچھلے سال گینگسٹر کے شوٹروں نے سلمان کے قریبی ساتھی بابا صدیقی کو سرعام گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔

    ’گاڑی کو بم سے اڑا دیں گے‘ سلمان خان کو جان سے مارنے کی ایک اور دھمکی

    جبکہ گزشتہ سال اپریل میں سلمان کے گلیکسی اپارٹمنٹ پر گولیاں چلائی گئی تھیں، جس کے بعد اداکار نے اپنی اور اپنی فیملی کی حفاظت کے لیے اپنے گھر کو بلٹ پروف کر دیا تھا۔

  • ’گاڑی کو بم سے اڑا دیں گے‘ سلمان خان کو جان سے مارنے کی ایک اور دھمکی

    ’گاڑی کو بم سے اڑا دیں گے‘ سلمان خان کو جان سے مارنے کی ایک اور دھمکی

    بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے لیے ایک اور دھمکی آمیز میسج ممبئی ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کو موصول ہوئی جس میں  نامعلوم شخص نے اداکار کی گاڑی کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو ایک بار پھر جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی ہے، اداکار کو ممبئی کے ورلی میں محکمہ ٹرانسپورٹ کے واٹس ایپ کے آفیشل نمبر پر دھمکی دی گئی۔

    بھارتی میڈیا کا کہناہے کہ گمنام پیغام میں بالی ووڈ کے بھائی جان کو ان کے ہی گھر میں جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے اور دعویٰ کیا گیا کہ اداکار کی گاڑی کو دھماکے سے اڑا دیا جائے گا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق نامعلوم افراد کی جانب سے موصول ہونے والے اس میسج کے بعد پولیس حرکت میں آگئی ہے، میسج بھیجنے والے نامعلوم شخص کے خلاف ورلی پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق اس میسج کے فوری بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا اور نمبر کی جگہ پتا لگانے کی تفصیلی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

    یاد رہے کہ سلمان خان کو پہلے بھی کئی بار جان سے مارنے کی دھمکیاں مل چکی ہیں، اداکار کی لارنس بشنوئی سے پرانی دشمنی ہے، پچھلے سال گینگسٹر کے شوٹروں نے سلمان خان کے قریبی ساتھی بابا صدیقی کو سرعام گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔

    جبکہ گزشتہ سال اپریل میں سلمان خان کے گلیکسی اپارٹمنٹ پر گولیاں چلائی گئی تھیں، جس کے بعد اداکار نے اپنی اور اپنی فیملی کی حفاظت کے لیے اپنے گھر کو بلٹ پروف کر دیا تھا۔

    https://urdu.arynews.tv/rajpal-yadav-father-passes-away/

  • ایلون مسک کو جان سے مارنے کی دھمکی

    ایلون مسک کو جان سے مارنے کی دھمکی

    ٹیسلا کے بانی ایلون مسک کو خاتون ٹک ٹاکر کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خاتون ٹک ٹاکر نے بذریعہ ویڈیو ایلون مسک کو جان سے مارنے کی دھمکی دی اور کہا کہ ہمیں مسک کو ایکس کرنے کی ضرورت ہے، ایکس سے میری مراد اسے جانے سے مار دینا چاہئے۔

    اس کے ساتھ ہی خاتون ٹک ٹاکر نے فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کو بھی چیلنج دیا ہے کہ ہمت ہے تو مجھے گرفتار کرکے دکھاؤ۔

    سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں خاتون ٹک ٹاکر نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ ایف بی آئی کے پاس تحقیقات کے اتنا عملہ نہیں ہے کہ وہ مجھے تلاش کر کے گرفتار کر سکے۔

    اس سے قبل امریکا میں وفاقی سرکاری ملازمین کو مسک کی جانب سے ایک ای میل موصول ہوئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے کی اپنی کارکردگی رپورٹ جمع کرائیں یا استعفا دے کر گھر چلے جائیں۔

    یہ ای میل ٹرمپ انتظامیہ میں ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشینسی کے سربراہ مسک کی جانب کی سے بھیجی گئی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق اس سے پہلے مسک نے سوشل میڈیا پر لکھا تھا کہ اِی میل پر بتائیں کہ پورے ہفتے دفتر میں کیا کام کیا ہے؟

    جواب نہ دینے والے کو مستعفی سمجھا جائے گا، صدر ٹرمپ نے ایلون مسک کو نئے محکمے ڈوج کا سربراہ بنایا ہے، جو وفاقی ملازمین کی کارکردگی جانچنے اور اخراجات بچانے کیلئے کام کرے گا۔

    مسک کی جانب سے بھیجی گئی میل میں ملازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی خفیہ معلومات کو چھوڑ کر گزشتہ ہفتے میں انہوں نے جو کچھ کیا ہے، اس کا 5 بلٹ پوائنٹس کے ساتھ جواب دیں۔ اسی کے ساتھ انہوں نے ملازمین کو یہ ہدایت بھی کی ہے کہ وہ اپنے جوابات او ایم بی ای میل ایڈریس اور اپنے سپروائزر کو بھیجیں۔

    ٹرمپ کے مشیر ایلون مسک کا سرکاری ملازمین کو آخری موقع

    مسک کا یہ بیان صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ٹروتھ سوشل”پر دیے گئے اس بیان کے چند گھنٹوں بعد سامنے آیا، جس میں انہوں نے DOGE سے کہا تھا کہ وہ 23 لاکھ سے زائد وفاقی ملازمین پر مشتمل سرکاری نظام کو مزید سختی سے کم کرنے اور اس کی شکل تبدیل کرنے کی کوششیں تیز کریں۔

  • ریمو ڈی سوزا کو قتل کی دھمکی موصول، لیزیل کا بیان بھی سامنے آگیا

    ریمو ڈی سوزا کو قتل کی دھمکی موصول، لیزیل کا بیان بھی سامنے آگیا

    بھارت کے معروف کوریوگرافر ریمو ڈی سوزا کو ایک دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی ہے جس میں انہیں قتل کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف شخصیات کپل شرما، راج پال یادو، ریمو ڈی سوزا اور سگندھا مشرا کو دھمکی آمیز ای میلز موصول ہوئی ہے، ای میلز میں مشہور شخصیات کی حالیہ سرگرمیوں کا ذکر کرتے ہوئے انہیں ایک ”حساس معاملے“ پر توجہ دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    بھیجے گئے پیغام میں کہا گیا ’یہ نہ تو کوئی پبلسٹی اسٹنٹ ہے اور نہ ہی ہراساں کرنے کی کوشش۔ اس پیغام کو انتہائی سنجیدگی اور رازداری کے ساتھ لیا جائے۔ بصورت دیگر، سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں جو آپ کی پیشہ ورانہ اور ذاتی زندگی پر اثر ڈال سکتے ہیں‘۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ای میل میں ایک نامعلوم شخص ’بشنو‘ نے دستخط کیے، جس میں مزید کہا گیا کہ اگر 8 گھنٹوں کے اندر جواب نہ دیا گیا تو ’ضروری کارروائی‘ کی جائے گی۔

    تاہم اب معروف کوریوگرافر اور فلمساز ریمو ڈی سوزا کی اہلیہ لیزیل ڈی سوزا نے ان حالیہ رپورٹس پر ردعمل دیتے ہوئے اس خبر کر مسترد کردیا۔

    ریمو کی اہلیہ لیزیل نے واضح کیا کہ قتل کے دعوے بے بنیاد ہیں، ریمو کو کچھ اسپام ای میلز موصول ہوئے لیکن ان کی جان کو کسی سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔

    ریمو کی اہلیہ نے کہا کہ اس کے بارے میں فکر کرنے کی کوئی بات نہیں ہے، اگر ایسا کچھ ہے تو پولیس اس کا جائزہ لے گی، پتا نہیں اس معاملے کو کیوں غلط رخ دیا جارہا ہے، شاید میڈیا نے غلط بیانی کی ہے۔

  • سلمان خان کو قتل کی دھمکی دینے والا کون ہے؟ جان کر حیران رہ جائیں گے

    سلمان خان کو قتل کی دھمکی دینے والا کون ہے؟ جان کر حیران رہ جائیں گے

    بالی ووڈ کے سپر اسٹار اداکار سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے والے شخص کو پولیس نے راجستھان سے گرفتار کرلیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے کے الزام میں 32 سالہ بھیکھا رام کو راجستھان سے گرفتار کرکے مہاراشٹرا پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم کی شناخت بھیکھا رام کے نام سے ہوئی ہے جسے وکرم کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، ملزم ڈیڑھ ماہ قبل ہاویری منتقل ہونے سے قبل کرناٹک کے مختلف مقامات پر قیام پذیر تھا۔

    راجستھان پولیس ملزم نے ممبئی پولیس کے کنٹرول روم کو فون کرکے سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی، ملزم یومیہ اجرت پر کام کرنے والا ہے اور گینگسٹر لارنس بشنوئی کا مداح ہونے کا دعویٰ کررہا ہے۔

    راجستھان پولیس کا مزید کہنا ہے کہ یہ بیان ملزم نے دیا لیکن اس سے تفصیلی پوچھ گچھ اور مزید تفتیش ممبئی پولیس کرے گی، ہماری ٹیم نے ملزم کو گرفتار کر کے ممبئی پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

    واضح رہے کہ 31 اکتوبرکو ممبئی پولیس نے سلمان خان کو 2 کروڑ تاوان اور قتل کی دھمکیاں دینے والے ملزم کو گرفتار کیا تھا جبکہ اس گرفتاری سے 2 روز قبل بھی بالی وڈ اسٹار سلمان خان کو قتل کی دھمکیاں دینے والے 20 سالہ نوجوان کو ریاست اترپردیش کے شہر نوائیڈہ سے گرفتار کیا گیا تھا جس نے مرحوم بابا صدیقی کے بیٹے ذیشان صدیقی کو بھی دھمکیاں دی تھیں۔

  • ‘الہان عمر تم واشنگٹن زندہ نہیں جا سکوں گی’

    ‘الہان عمر تم واشنگٹن زندہ نہیں جا سکوں گی’

    واشنگٹن : امریکی کانگریس کی مسلم خاتون رکن الہان عمر کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ، دھمکی آمیز خط میں کہا گیا تم واشنگٹن زندہ نہیں جا سکوں گی، تمہاری زندگی کا خاتمہ تمہاری چھٹیاں ختم ہونے سے پہلے ہوجائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی کانگریس کی مسلم خاتون رکن الہان عمر نے خود کو موصول ہونے والے دھمکی آمیز خط کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر شیئر کردیا، جس میں انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔

    ۔دھمکی آمیز خط میں تحریر تھا کہ الہان عمر، تم واشنگٹن زندہ نہیں جا سکوں گی، تمہاری زندگی کا خاتمہ تمہاری چھٹیاں ختم ہونے سے پہلے ہوجائے گا اور الہان عمر تم اکیلے نہیں مرو گی۔

    نیویارک کے مغربی ضلع میں قائم امریکی اٹارنی کے دفتر نے دھمکانے والے شخص کی گرفتاری کی تصدیق کی، ملزم نے دوران حراست تسلیم کیا کہ اگر ہمارے آباؤ اجداد زندہ ہوتے تو وہ (الہان عمر) کے سر میں گولی مار دیتے۔

    دوسری جانب برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی رکن کانگریس نے بتایا کہ دھمکی آمیز خط میں کہا گیا کہ اسٹیٹ فیئر کے دوران ایک شخص انہیں بندوق سے قتل کردے گا۔

    الہان عمر نے امریکی سینیٹر روے موری کو ایک ٹوئٹ میں کہا کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ ٹھیک تھے، انہیں صومالیہ واپس چلے جانا چاہیے تھا۔

    کانگریس کی مسلم رکن نے کہا کہ مجھے نفرت ہے کہ ہم ایسی دنیا میں رہتے ہیں، جہاں آپ کی حفاظت کے لیے دوسرے انسان کو تعینات کیا جاتا ہے،لیکن جب تک میری اور دیگر لوگوں کی زندگی کو خطرہ ہے، میں سیکیورٹی رکھنے پر مجبور ہوں۔

    یاد رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک حامی نے کانگریس کی خاتون رکن الہان عمر کو ’مسلمان‘ ہونے کی بنیاد پر قتل کرنے کی دھمکی دی تھی جسے بعدازاں گرفتار کرلیا گیا تھا۔

    مزید پڑھیں : مسلمان امریکی خاتون رکن کانگریس ایلان عمرکوقتل کی دھمکیاں دینےوالاگرفتار

    واضح رہے کہ نومبر 2018 میں ہونے والے امریکی وسط مدتی انتخابات میں الہان امریکی تاریخ میں پہلی بارکانگریس کی رکن منتخب ہونے والی دو مسلمان خواتین میں سے ایک ہیں۔

    الہان عمر نے ریاست منی سوٹا سے کامیابی حاصل کی تھی، انھوں نے 72 فیصد ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مدمقابل ری پبلکن امیدوار صرف 22 فیصد ووٹ حاصل کرسکے تھے۔

    صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو میں پیدا ہونے والی الہان 8 سال کی عمر میں خانہ جنگی کے بعد امریکا آئی تھیں، انھوں نے بین الاقوامی امور میں ڈگری حاصل کی اور سیاست میں حصہ لینا شروع کردیا اور دو ہزار سولہ کے انتخابات میں وہ مینسوٹا اسمبلی کی رکن منتخب ہوئیں۔