Tag: death-toll-rises

  • ایران میں اسرائیلی حملے سے شہادتوں کی تعداد 585 تک جا پہنچی، سینکڑوں زخمی

    ایران میں اسرائیلی حملے سے شہادتوں کی تعداد 585 تک جا پہنچی، سینکڑوں زخمی

    ایران میں اسرائیلی جارحیت سے شہید ہونے والوں کی تعداد 585 ہوگئی جبکہ سینکڑوں شہری کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

    انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے اپنی حالیہ رپورٹ میں اسرائیلی جارجیت کے دوران شہید اور زخمی ہونے والوں کی تعداد سے متعلق رپورٹ شیئر کردی ہے۔

    ہیومن رائٹس گروپ کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ حالیہ اسرائیلی حملوں میں ایران بھر میں کم از کم 585 افراد شہید ہو چکے ہیں جبکہ 1326 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

     ہیومن رائٹس گروپ کا کہنا ہے کہ شہید ہونے والوں میں 239 عام شہری اور 126 سکیورٹی اہلکار شامل ہیں جبکہ دیگر کی شناخت جاری ہے۔

    دوسری جانب ایرانی حکومت نے تاحال ان حملوں کے بعد باقاعدہ اموات کی اپ ڈیٹ جاری نہیں کی ہے، آخری بار پیر کو جاری کیے گئے ایرانی اعداد و شمار کے مطابق 224 افراد کی شہید اور 1277 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی تھی۔

    ہیومن رائٹس ایکٹیوسٹس کا کہنا ہے کہ وہ ایران میں موجود اپنے ذرائع اور مقامی رپورٹس کو باہم ملا کر تصدیق شدہ معلومات فراہم کرتے ہیں۔

    ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

    واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے 12 اور 13 جون کی درمیانی شب ایران کیخلاف جارحیت کرتے ہوئے تہران سمیت مختلف شہروں پر حملے کیے، جس میں اب تک فوجی سربراہان، ایٹمی سائنسدانوں سمیت کئی افراد شہید ہوچکے ہیں۔

    ایران نے اسرائیلی جارحیت کا بھرپور جواب دیتے ہوئے مقبوضہ بیت المقدس، تل ابیب، حیفہ سمیت دیگر شہروں پر بیلسٹک اور ہائپر سونک میزائلوں سے حملہ کیا، جس میں اب تک 25 سے زائد افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔

  • مضرصحت کھاناکھانے سے جاں بحق ہونے والے بچوں کی پھوپھو بھی انتقال کرگئیں

    مضرصحت کھاناکھانے سے جاں بحق ہونے والے بچوں کی پھوپھو بھی انتقال کرگئیں

    کراچی : ہوٹل میں مبینہ طور پر مضرصحت کھانا کھانے سے جاں بحق ہونے والے 5 بچوں کی پھوپھو اسپتال میں دوران علاج چل بسیں ، بچوں کی نمازجنازہ کچھ دیربعدپشین میں ادا کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے ہوٹل میں مبینہ طور پر مضرصحت کھاناکھانے سے 5بچوں کی موت کے بعد پھوپھو بھی اسپتال میں دوران علاج چل بسیں، اٹھائیس سالہ بینا نے بھی ریسٹورنٹ کی مضر صحت بریانی کھائی تھی، میت کوآبائی گاؤں روانہ کردیاگیا ہے۔

    گزشتہ روز کراچی کے نجی ریسٹورینٹ کے مبینہ مضرِصحت کھانا کھانے سے پانچ بچے دم توڑگئے تھے جبکہ بچوں کی پھوپھوبینا کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

    اسپتال انتظامیہ کےمطابق اٹھائیس سالہ بینا کو رات گئے حالت بگڑنے پر آئی سی یو سے وینٹی لیٹرپر شفٹ کیا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکی اور انتقال کر گئیں، لواحقین نے بینا کا پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کردیا تھا۔

    پانچوں بچوں کی نمازہ جنازہ آج ادا کی جائے گی


    دوسری جانب پانچوں بچوں کی نمازہ جنازہ 11بجے آج آبائی علاقے خانوزئی میں ادا کی جائے گی اور تدفین مقامی قبرستان میں ہوگی، جنازے میں شرکت کےلیےلوگوں کی آمد کا سللسہ جاری ہے۔

    تحقیقات جاری ہیں فی الوقت اس حوالےسےکچھ نہیں کہہ سکتا ، والد فیصل اخوانزادہ


    والد فیصل اخوانزادہ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کاشکریہ جنہوں نےبےحدتعاون کیا، تحقیقات جاری ہیں فی الوقت اس حوالےسےکچھ نہیں کہہ سکتا، کل رات10:30 بجے کراچی پہنچے ہوٹل سےکھانامنگواکرکھایا، رات12بجےبچوں کی حالت اچانک خراب ہوئی، کوئی سیاسی بیان نہیں دیناچاہتا۔

    مزید پڑھیں : مضر صحت کھانا کھانے سے 5 بچوں کی اموات، ریسٹورنٹ عملے کوحراست میں لے لیا گیا

    یاد رہے گزشتہ روز پشین سے آئے اخوندزادہ فیصل زمان کی فیملی کے ساتھ فوڈپوائزنگ کا واقعہ پیش آیا، جنہوں نے صدر کےایک ہوٹل سے بریانی کھائی، بریانی کھانے کے بعد فیصل زمان کی اہلیہ کی طبیعت بگڑگئی، وہ انہیں لےکراسپتال پہنچے تو پیچھے سے بچوں کی موت کی خبرآگئی۔

    جاں بحق بچوں میں ڈیڑھ سال کاعبدالعلی چار سال کا عزیز چھے سال کی عالیہ، سات سال کا توحید اور نو سال کی صلویٰ شامل ہے، فیصل زمان کے پانچ ہی بچے تھے۔

    پولیس اور فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے نوبہارریسٹورنٹ اور قصرناز گیسٹ ہاؤس سے بریانی دودھ اور دیگر کھانے کی چیزوں کے سیمپل اکٹھے کرلیے اور ہوٹل سیل کرکے 18 ملازمین کوحراست میں لیا تھا ، جن سے تحقیقات کی جارہی ہے۔

    ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ قصر ناز کے کمرے کے فرش پرکیڑےمارپاوڈرپایاگیا، نو بہار ریسٹورنٹ سے 20 سیمپل حاصل کیے جبکہ کیفے اسٹوڈنٹ بریانی سے 7، قصرناز سے 6 سیمپل لیےگئے،گندگی کے باعث قصر ناز کا کچن سیل کر دیاگیا، کیڑے مار پاوڈر کی وجہ سےگودام بھی سیل کردیاگیا اور تمام نمونے ایس جی ایس لیبارٹری بھیج دیےگئے ہیں۔