Tag: death toll rises to 17

  • شیرشاہ دھماکہ: مزید دو لاشیں برآمد، جاں بحق افراد کی تعداد 17 ہوگئی

    شیرشاہ دھماکہ: مزید دو لاشیں برآمد، جاں بحق افراد کی تعداد 17 ہوگئی

    کراچی : شیرشاہ پراچہ چوک پر دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد 17 ہوگئی، ریسکیو اہلکاروں نے مزید دو لاشیں نکال لیں۔

    کراچی کے علاقے شیرشاہ میں ہونے والے گیس لیکج دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، ریسکیو اہلکاروں نے ملبے سے مزید دو افراد کی لاشیں نکال لیں۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں افراد کی لاشوں کو نالے سے نکالا گیا ہے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 17 ہوگئی۔

    یاد رہے کہ کراچی کے علاقے شیر شاہ میں ہونے والے دھماکے میں نجی بینک کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور اس واقعے میں تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کے والد بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔

    دھماکے کی تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جس کی سربراہی ایس پی انویسٹی گیشن کریں گے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی ٹیم ہر پہلو سے دھماکے کی تحقیقات اور جائزہ لے گی۔

    پولیس کے مطابق بی ڈی یو رپورٹ اور ابتدائی تحقیقات سے دھماکا گیس لیکیج کا لگتا ہے، دھماکے کا مقدمہ بھی درج کیا جارہا ہے، ذمہ داروں کے تعین کے لیے ٹیم دیگر اداروں کی خدمات لے گی۔

  • تھر کے مختلف علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے سے 17 افراد جاں بحق

    تھر کے مختلف علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے سے 17 افراد جاں بحق

    مٹھی: صحرائے تھر کے مختلف علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے سے 5 خواتین سمیت 17 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

    تفصیلات کے مطابق صحرائے تھر کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے سے 5 خواتین سمیت 17 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    رپورٹ کے مطابق آسمانی بجلی گرنے سے 10 سے زائد افراد زخمی ہوئے جنہیں مختلف اسپتالوں میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام کوٹ، نگرپارکر، مٹھی، چھاچھرو میں بجلی گرنے کے واقعات پیش آئے ہیں جس کے نتیجے میں درجنوں مویشی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

    ادھر سانگھڑ کے علاقے کھپرو میں بھی آسمانی بجلی گرنے سے 2 خواتین سمیت 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    مزید پڑھیں: کسی شخص پر آسمانی بجلی گر پڑے تو کیا ہوگا؟

    خیرپور کے علاقے کوٹ ڈیجی میں بھی آسمانی بجلی گرنے سے ایک درخت کو آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ کے عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہے۔

    عمر کوٹ اسپتال سجاول کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے 3 افراد کو اسپتال لایا گیا جن کا جسم بری طرح جھلسا ہوا ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ایک تیز رفتار لہر ہے جو ملک کے نچلے حصوں کو متاثر کررہی ہے اور آج سکھر، لاڑکانہ، میرپورخاص، عمر کوٹ، شکارپور اور جیکب آباد میں بارش کا امکان ہے۔

    رپورٹ کے مطابق مٹھی میں 11 ملی میٹر، 15 ملی میٹر اسلام کوٹ، 27 ملی میٹر ننگرپارکر، 8 ملی میٹر ڈیپلو اور چھاچھرو میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔