Tag: death toll

  • اسلام آباد : ڈینگی مریضوں میں اضافہ جاری : ایک اور مریض چل بسا

    اسلام آباد : ڈینگی مریضوں میں اضافہ جاری : ایک اور مریض چل بسا

    اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈینگی کے مریضوں میں اضافہ جاری ہے، گزشتہ ایک روز میں مزید 46 ڈینگی مریض سامنے آگئے۔

    گزشتہ24گھنٹے کے دوران ڈینگی میں مبتلا ایک اور مریض چل بسا، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر زعیم ضیاء اسلام آباد کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد کے مختلف علاقوں سے مجموعی طور  پر اب تک 46ڈینگی کیس سامنے آئے ہیں۔

    رواں سیزن کے دوران اسلام آباد میں مجموعی طور پر  ڈینگی سے15افراد انتقال کرچکے ہیں جبکہ 24گھنٹے میں دیہی علاقوں سے12 اور شہری علاقوں سے34ڈینگی کے مریض سامنے آئے۔ اس کے علاوہ رواں سیزن میں مجموعی طور پر3643ڈینگی کیسز سامنے آچکے ہیں۔

  • پنجاب میں ڈینگی سے اموات کی تعداد21ہوگئی،

    پنجاب میں ڈینگی سے اموات کی تعداد21ہوگئی،

    لاہور :صوبہ پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ جاری ہے،صوبے میں ڈینگی نے مزید 2 جانیں لے لیں جس کے بعد  رواں سال اموات کی تعداد اب تک21ہوگئی ہے۔

    اس حوالے سے سیکریٹری صحت پنجاب عمران سکندر بلوچ کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ڈینگی سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی، لاہور سے ڈینگی کے 257 مریض رپورٹ ہوئے۔

    ان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں ڈینگی وائرس سے انتقال کرنے والے ایک مریض کا تعلق لاہور اور ایک دوسرے کا ساہیوال سے ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز ڈینگی سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی تھی جبکہ گزشتہ 24گھنٹے کے دوران پنجاب سے ڈینگی کے 374 مریض رپورٹ ہوئے۔

    سیکریٹری صحت نے کہا کہ پنجاب بھر میں 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے 374 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے2574 مریضوں کا تعلق لاہور سے ہے۔

    عمران سکندر بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب بھر کے اسپتالوں میں ڈینگی کے1809 مریض زیرعلاج ہیں جن میں سے لاہور کے اسپتالوں میں ڈینگی کے 854 مریض زیرعلاج ہیں۔

    سیکرٹری صحت پنجاب عمران سکندر نے متعلقہ افسران کو صوبے میں ڈینگی سے بچاؤ کی سرگرمیاں تیز کرنے کا حکم دیا ہے۔دوسری جانب پشاور کے تین بڑے اسپتالوں میں ڈینگی کے100 سے زیادہ مریض موجود ہیں۔

    عمران سکندر بلوچ کا کہنا ہے کہ صوبہ کے اسپتالوں میں ڈینگی کے 1651مریض داخل ہیں، صرف لاہور کے اسپتالوں میں ڈینگی کے 916 مریض داخل ہیں۔

  • کرونا وائرس : ملک بھر میں 27اموات : مثبت ٹیسٹ کی شرح 2.84 فیصد

    کرونا وائرس : ملک بھر میں 27اموات : مثبت ٹیسٹ کی شرح 2.84 فیصد

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کیسز اور اموات میں بتدریج کمی کا سلسلہ جاری ہے ، 24 گھنٹوں میں ایک ہزار 490نئے کورونا کیسز سامنے آئے جبکہ 27مریض انتقال کرگئے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کی جانب سے ملک میں جاری کورونا وبا کے تازہ اعداد و شمار جاری کردیئے، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹوں دوران کورونا میں مبتلا مزید27 مریض انتقال کر گئے، جس کے بعد کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 27 ہزار893 ہوگئی۔

    این سی او سی کا کہنا تھا کہ گزشتہ24 گھنٹے میں 52ہزار415 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے1ہزار490 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، اس دوران کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 2.84 فیصد رہی۔

    نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک میں اس وقت کورونا کے تشویشناک کیسزکی تعداد3ہزار407 ہے جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد12 لاکھ51ہزار348 ہوگئی ہے۔

    صوبوں میں کورونا کیسز کے اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 4 لاکھ 60 ہزار111 ، پنجاب میں 4 لاکھ 33 ہزار286 ، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 74 ہزار 671 اور بلوچستان میں32 ہزار981 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 5 ہزار733 ، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 332، اور آزاد کشمیر میں 34 ہزار 234کیسز سامنے آچکے ہیں۔

  • غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری جاری،  شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 251 ہوگئی

    غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری جاری، شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 251 ہوگئی

    غزہ : غزہ پر اسرائیلی بمباری کا سلسلہ نہ تھم سکا، بمباری میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد251 ہوگئی، جن میں 66 بچےاور 38 خواتین بھی شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق فلسطین میں اسرائیلی جارحیت11ویں روزبھی جاری ہے ، صبح سویرے اسرائیلی فورسز نے رہائشی علاقوں میں بمباری کی ، جس کے نتیجے میں 9فلسطینی زخمی ہوگئے ،

    غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ فلسطین میں شہیدہونےوالےافرادکی تعداد251 ہوگئی، شہید ہونے والوں میں66 بچےاور 38 خواتین بھی شامل ہیں۔

    غزہ میں اسرائیلی جارحیت سے227 اور مغربی کنارے پرجھڑپوں میں24 فلسطینی شہید ہوئے جبکہ اسرائیلی بمباری سے500 سے زائد مکانات تباہ اور72ہزار فلسطینی بے گھر ہوگئے ہیں۔

    گذشتہ روز اسرائیلی جیٹ طیاروں نے شیخ ردوان کے علاقے میں رہائشی عمارتوں پر بمباری کی تھی ، ‏جس کے نتیجے میں چار افراد شہید ہوگئے جن میں ایک صحافی بھی شامل تھا۔

    یوسف ابو حسین مقامی براڈ کاسٹ الاقصیٰ ریڈیو اسٹیشن سے وابستہ تھے اور عرصہ دراز سے ‏پیشہ وارانہ فرائض انجام دے رہے تھے۔

    خیال رہے غزہ میں اسرائیل کی جانب سے حالیہ بمباری 2014 کے بعد سے سب سے شدید حملہ ہے، حماس اور اسرائیل کے درمیان شروع ہوئے تازہ لڑائی کے 9 دن مکمل ہو چکے ہیں۔

    دریں اثنا غزہ میں سرکاری پریس دفتر نے بتایا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ پٹی پر کم از کم 1،615 فضائی حملے کیے ہیں جن میں گھروں، عمارتوں، سرکاری اداروں اور بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا گیا۔

  • خیبر پختونخوا : کورونا وائرس مزید 10 افراد کی جان لے گیا

    خیبر پختونخوا : کورونا وائرس مزید 10 افراد کی جان لے گیا

    پشاور : محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثرہ 10افراد جاں بحق ہوگئے۔

    رپورٹ کے مطابق صوبے میں اب تک میں عالمی وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد ایک ہزار 521ہوگئی، جبکہ خیبرپختونخوا میں24گھنٹے میں427افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

    محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ صوبے میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد54ہزار448ہوگئی ہے، خیبر پختونخوا میں گزشتہ 24گھنٹے میں کورونا کے172مریض صحت یاب ہوگئے، صوبے میں کورونا کے صحت یاب مریضوں کی تعداد48ہزار426 ہوگئی۔

    واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران ہلاکتوں اور کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، پاکستان میں مثبت کورونا کیسز کی مجموعی شرح 7.59 فیصد تک جا پہنچی ہے جبکہ تشویشناک مریضوں کی تعداد 2447 ہے۔

    این سی اوسی کے اعداد و شمار کے مطابق 24گھنٹے میں کورونا سےسب سے زیادہ اموات سندھ میں ہوئیں، جاں بحق51 مریض وینٹی لیٹرز پر زیر علاج تھے جبکہ ملتان میں کورونا کیلئے مختص45 فیصد وینٹی لیٹرز ، اسلام آباد کا42، لاہور،34پشاورمیں27 فیصد وینٹی لیٹرز زیر استعمال ہیں۔

  • مہمند: ماربل کی کان پر تودہ گرنے سے جاں بحق مزدوروں کی تعداد 19 ہوگئی،10 تاحال لاپتہ

    مہمند: ماربل کی کان پر تودہ گرنے سے جاں بحق مزدوروں کی تعداد 19 ہوگئی،10 تاحال لاپتہ

    مہمند : ماربل کی کان پر تودہ گرنے سے جاں بحق مزدوروں کی تعداد 19 ہوگئی ہے جبکہ دس افراد تاحال لاپتہ ہیں، جن کی تلاش جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع مہمند کی تحصیل صافی ماربل کی کان بیٹھنے کے المناک حادثے کے بعد ریسکیو آپریشن کے ذریعے مزدوروں کو نکالنے کا کام جاری ہے ، ریسکیو ورکرز نے آپریشن کے دوران کان کے ملبے سے مزید چار لاشیں نکال لیں، جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد انیس ہوگئی ہے۔

    ڈی پی او مہمند کے مطابق گیارہ افراد تاحال ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جبکہ حادثے میں زخمی نو افراد کو باجوڑ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    ریسکیو آپریشن میں پاک فوج کے جوان، الخدمت فاؤنڈیشن اور مقامی افراد حصہ لے رہے ہیں تاہم چٹانیں سرکنے کے باعث آپریشن میں دقت کا سامنا ہے۔

    وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی ہدایت پر ڈی جی پی ڈی ایم اے ریسکیو امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینے مہمند پہنچ گئے ہیں جبکہ پشاور سے پانچ ایمبولینس اور ریکوری وہیکل بھی جائے حادثہ پہنچادی گئی ہے، بھاری مشینری آنے اور فوجی جوانوں کی شمولیت سے امدادی سرگرمیوں میں تیزی آئی ہے۔

    عینی شاہدین کے مطابق ملبے سے نکلنے والی بیشتر لاشیں ناقابل شناخت تھیں، ذرائع کے مطابق پہاڑ اب بھی سرک رہا ہے، چھوٹے پہاڑی تودے بھی گرررہے ہیں جس سے لوگوں میں خوف و ہراس ہے۔

    دوسری جانب وفاقی وزیرفواد چوہدری کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومتیں لیبرقوانین کا سختی سےاطلاق کریں،امید ہےصوبائی حکومت ان خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہوگی۔

  • ملک بھر میں کرونا سے 18 اموات، 441 نئے کیسز رہورٹ

    ملک بھر میں کرونا سے 18 اموات، 441 نئے کیسز رہورٹ

    اسلام آباد : پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز اور اموات میں کمی کا رجحان جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 18 مریض جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 18 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 6 ہزار 318 ہوچکی ہے۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 264 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی، ملک میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 96 ہزار 590 ہوچکی ہے جبکہ ملک میں فعال کیسز کی تعداد 8 ہزار 813 ہے جبکہ 2 لاکھ 81 ہزار 459 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 20 ہزار 480 کرونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے جس میں میں کورونا کے441نئے کیسز سامنے آئے جبکہ مجموعی طور پر کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد 26 لاکھ 3 ہزار 129 ہوچکی ہے۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے 735 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 1 ہزار 39 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 90مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔

  • پنجاب میں آج کورونا وائرس سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی، 172نئے کیس رپورٹ

    پنجاب میں آج کورونا وائرس سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی، 172نئے کیس رپورٹ

    لاہور: پنجاب میں کرونا وائرس کے 172 نئے کیس سامنے آئے ہیں، جس کے بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 92,073ہو گئی ہے۔ صوبے میں آج کورونا وائرس سے ہلاکت کی تصدیق نہی ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ پنجاب میں کورونا وائرس کے172نئے کیسز سامنے آگئے۔

    ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق پنجاب میں کرونا وائرس کے کنفرم مریضوں کی تعداد92 ہزار073 ہو گئی ہے۔ اب تک699,636ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق لاہورمیں 57،ننکانہ 1،شیخوپورہ1،راولپنڈی10، جہلم 3،اٹک1اور گوجرانوالہ میں 12کیسز رپورٹ ہوئے۔ سیالکوٹ6،نارووال 1،گجرات6،حافظ آباد 1،منڈی بہاؤالدین1، ملتان10،وہاڑی 2،فیصل آباد6،ٹوبہ1 اور رحیم یار خان میں 6کیسز سامنے آئے۔

    ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ سرگودھا13،خوشاب1،بہاولنگر1،بہاولپور9،لودھراں 2،ڈی جی خان مظفر گڑھ 5،راجن پور 1اورپاکپتن میں 6کیسز رپورٹ ہوئے۔

    آج کورونا وائرس سے ہلاکت کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا،اب تک کل2,116 اموات رپورٹ ہوچکی ہیں، اب تک699,636ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں اور کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 81,263 ہوچکی ہے۔

  • ملک میں کرونا وائرس کے 2 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ، مجموعی اموات ساڑھے 5 ہزار کے قریب

    ملک میں کرونا وائرس کے 2 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ، مجموعی اموات ساڑھے 5 ہزار کے قریب

    اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 57 ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ وائرس سے اموات کی تعداد 5 ہزار 426 ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے 40 افراد انتقال کر گئے، جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس سے مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 5 ہزار 426 ہوگئی۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا کہنا ہے کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 145 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 57 ہزار 914 ہوچکی ہے۔

    این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے 73 ہزار 751 مریض زیر علاج ہیں، وائرس سے صحتیاب افراد کی تعداد 1 لاکھ 78 ہزار 737 ہوگئی ہیں۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے کے دوران 24 ہزار 262 ٹیسٹ کیے گئے ہیں، ملک میں اب تک 16 لاکھ 52 ہزار 183 کرونا وائرس کے تشخیصی ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

    پاکستان کرونا وائرس کیسز کی تعداد کے لحاظ سے 213 ممالک میں بارہواں ملک بن چکا ہے، گزشتہ چند دنوں میں 10 لاکھ آبادی میں کیسز کی تعداد بڑھ کر 1 ہزار 157 ہوگئی ہے۔

    10 لاکھ آبادی میں اموات کی شرح بھی 23 سے بڑھ کر 24 فیصد ہو گئی ہے۔ کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے کیے جانے والے ٹیسٹس کی شرح 10 لاکھ آبادی میں 7 ہزار 365 ہے۔

  • کورونا وائرس 24 گھنٹوں میں مزید 118 افراد کی جان لے گیا

    کورونا وائرس 24 گھنٹوں میں مزید 118 افراد کی جان لے گیا

    اسلام آباد : پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے118افراد انتقال کرگئے، مرنے والوں کی تعداد3093ہوگئی، ملک میں 5358 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کرونا کیسز کا گراف روز بروز بلند ہو رہا ہے، کیسز کی تعداد کے لحاظ سے 213 ممالک میں پاکستان دنیا کا 15 واں ملک بن چکا ہے، اموات اور نئے کیسز کی تعداد میں بتدریج اضافہ جاری ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 118 اموات ہوئیں۔

    این سی اوسی کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اب تک کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد3093ہوگئی، جبکہ ملک میں24گھنٹے کے دوران5ہزار358کیسز رپورٹ ہوئے۔

    ملک کے مختلف اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں کورونا کے97 ہزار810مریض زیرعلاج ہیں، این سی اوسی کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد59ہزار215ہے،24گھنٹے کے دوران31ہزار500ٹیسٹ کئے گئے، پاکستان میں مجموعی طور پراب تک 9لاکھ82ہزار12کورونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

    پاکستان میں آبادی کے لحاظ سے کرونا وائرس سے متعلق اعداد و شمار کچھ یوں ہے کہ 10 لاکھ آبادی میں اموات کی شرح 12 سے بھی بڑھ کر 13 فی صد ہو چکی ہے، جب کہ 10 لاکھ آبادی میں کیسز کی تعداد بھی بڑھ کر 701 ہو گئی۔ کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے کیے جانے والے ٹیسٹس کی شرح 10 لاکھ آبادی میں 4,308 ہے۔