Tag: death warrant issue

  • قتل عام کے دو ملزمان16اپریل کو تختہ دار پر لٹکا دیئے جائیں گے، ڈیتھ وارنٹ جاری

    قتل عام کے دو ملزمان16اپریل کو تختہ دار پر لٹکا دیئے جائیں گے، ڈیتھ وارنٹ جاری

    لاہور : انسداد دہشت گردی عدالت نے مذہبی اجتماع پر فائرنگ کرنے والے دو مجرمان کے ڈیتھ وارنٹ جاری کردیئے، دونوں مجرموں کے گلے میں16اپریل کو پھانسی کا پھندا ڈالا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے قتل عام کا جرم ثابت ہونے پر دو مجرموں کے ڈیتھ وارنٹ جاری کردیئے، دونوں مجرموں کو16اپریل بروز منگل کی صبح تختہ دار پر لٹکایا جائے گا۔

    اطلاعات کے مطابق مجرموں پر شیخوپورہ میں مذہبی اجتماع گاہ پر فائرنگ کرنے کا جرم ثابت ہوا تھا،2001میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے میں 8 آٹھ افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

    مزید پڑھیں: گذشتہ سال پاکستان سمیت 23 ملکوں میں 993 پھانسیاں دی گئیں: رپورٹ

    عدالت نے مجرموں کو تین مقدمات میں11،11بار پھانسی کا حکم دیا تھا، مجرموں کی رحم کی اپیل مسترد ہونے کے بعد ڈیتھ وارنٹ جاری ہوئے، دونوں دہشت گردوں کو ساہیوال جیل میں پھانسی دی جائے گی۔

  • صولت مرزا کے ڈیتھ وارنٹ جاری

    صولت مرزا کے ڈیتھ وارنٹ جاری

    کراچی: کے ای ایس سی کے مینجنگ ڈائریکٹر شاہد حامد سمیت تین افراد کے قاتل صولت مرزا کی پھانسی کے لئے ڈیتھ وارنٹ جاری کردئیے گئے ہیں۔

    صولت مرزا کی سزائے موت پر 19 مارچ کی صبح ساڑھے پانچ بجے عملدرآمد کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق صولت مرزا نے جولائی 1997 میں کے ای ایس سی کے مینیجنگ ڈائریکٹر شاہد حامد، ان کے ڈرائیور اشرف بروہی اور گن مین خان اکبر کے قتل کیا تھا۔ اس تہرے قتل کے جرم میں صولت مرزا کو مئی 1999پھانسی کی سزا سنائی تھی۔

    صولت مرزا نے بالترتیب سندھ ہائی کورٹ، سپریم کورٹ اور صدرِ پاکستان سے رحم کی اپیل کی تھی جسے مسترد کردیا گیا تھا۔

    صولت مرزا کو 2014 میں سیکیورٹی کے سبب کراچی سے مچھ جیل بلوچستان منتقل کیا گیا تھا۔