Tag: death warrant

  • اٹک جیل : اغواء کے مجرم کے ڈیتھ وارنٹ جاری، پھانسی منگل کو ہو گی

    اٹک جیل : اغواء کے مجرم کے ڈیتھ وارنٹ جاری، پھانسی منگل کو ہو گی

    اٹک: اغواکےمجرم اکرام الحق کومنگل کو اٹک جیل میں پھانسی دے دی جائے گی ،جیل انتظامیہ کو مجرم کی ڈیتھ وارنٹ موصول ہوگئے۔

    صدر پاکستان نے اکرام الحق کی معافی کی اپیل کو پندرہ مرتبہ مسترد کیا تھا،تفصیلات کے مطابق اکرام الحق اوراس کے 7ساتھیوں نے 3سالہ بچی آمنہ صدیقی کو تاوان کے لئے اغواء کیا تھا۔

    انسداد دہشت گردی عدالت نےچار ملزمان کو سزائے موت دو کو عمر قیداور دو کو بری کر دیا تھا،لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے اکرام الحق کی سزائے موت برقرا ررکھی اور باقی تمام ملزمان کو بری کردیا تھا ۔

    اکرام الحق کی اپیل سپریم کورٹ سے بھی خارج کر دی گئی ۔ مدعی جاوید صدیقی کے مجرم اکرام الحق کے ساتھ تحریری راضی نامہ کے باوجود صدرمملکت نےپندرہ بارمعافی کی اپیل مسترد کردی۔

  • صولت مرزا کی پھانسی میں مزید تیس دن کی توسیع

    صولت مرزا کی پھانسی میں مزید تیس دن کی توسیع

    اسلام آباد: وزیراعظم نے صولت مرزا کی پھانسی میں تیس دن کی توسیع کیلئے سمری ایوان صدر بھجوادی ،صولت مرزا کو یکم اپریل کو پھانسی دی جانی تھی۔

    پھانسی سے چند گھنٹے قبل ایم کیوایم کے سابق کارکن صولت مرزا کے بیان کی ویڈیو ٹی وی چینلز پر نشر ہوئی تو کراچی سمیت ملک بھر میں سیاسی ہلچل پیدا ہوگئی تھی۔

     ایوان صدر نے صولت مرزا کی پھانسی باہتر گھنٹے کے لیے موخر کردی گئی اور صولت مرزا سے مزید تفتیش کے لیے کمیٹی بنادی گئی ۔

    پھر وزارت داخلہ نے ویڈیو بیان کی تفتیش کرنے والی کمیٹی یہ کہہ کر تحیل کردی کہ صولت مرزا کے ڈیتھ وارنٹ دوبارہ جاری ہوچکے ہیں اور اسے یکم اپریل کو پھانسی دیدی جائے گی جس کے بعد تحقیقات کا کوئی جواز نہیں ۔

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق صولت مرزا کی پھانسی تیسری بار موخر کردی گئی ہے اس طرح صولت مرزا کو تیس دن جینے کی مہلت اور مل گئی ہے۔

  • صولت مرزا کے ویڈیو بیان کی تحقیق کرنے والی کمیٹی ختم

    صولت مرزا کے ویڈیو بیان کی تحقیق کرنے والی کمیٹی ختم

    کوئٹہ: صولت مرزاکے ویڈیو بیان کی تفتیش کرنے والی کمیٹی ختم کردی گئی، مجرم کو یکم اپریل کو پھانسی دیدی جائے گی ۔

    پھانسی سے چند گھنٹے قبل ایم کیوایم کے سابق کارکن صولت مرزا کے بیان کی ویڈیو نے کراچی سمیت ملک بھر میں ہلچل سے مچادی ۔

    محکمہ داخلہ بلوچستان کے ذرائع کے مطابق مچھ جیل حکام کو بلیک وارنٹ جاری ہونے اور یکم اپریل کو صولت مرزا کو پھانس دینے کے حکم کے بعد تحقیقاتی کمیٹی کا جواز نہیں بنتا۔

    انیس مارچ کو پھانسی سے قبل صولت مرزا کا ویڈیو بیان جاری ہوا تھا جس میں اس نے اہم انکشافات کئے تھے جس کے بعد محکمہ داخلہ بلوچستان اور وفاقی داخلہ نے اس ویڈیو کا نوٹس لے کر کمیٹی تشکیل دی تھی ۔

    ذرائع نے بتایاکہ صولت مرزا کے ڈیتھ وارنٹ دوبارہ جاری ہوچکے ہیں جس کے بعد تحقیقات کے احکامات واپس لے لیے گئے جس کی تصدیق محکمہ جیل خان نے بھی کردی۔

  • صولت مرزا کو یکم اپریل کو پھانسی دی جائے گی

    صولت مرزا کو یکم اپریل کو پھانسی دی جائے گی

    مچھ:  کراچی کی انسدادِ دہشتگردی کی عدالت نے صولت مرزا کے دوبارہ ڈیتھ ورانٹ جاری کردیئے ہیں، صولت مرزا کو یکم اپریل کو مچھ جیل میں پھانسی دی جائے گی۔

    گزشتہ روز صولت مرزا کے نئے ڈیتھ وارنٹ کے لئے مچھ جیل کے حکام نے انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کو مراسلہ بھیجا تھا کہ صولت مرزا کے نئے ڈیتھ وارنٹ جاری کئے جائیں۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل سپریم کورٹ نے صولت مرزا کی سزائے موت کیخلاف نظرثانی کی دوسری اپیل بھی مسترد کرتے ہوئے سزا کو برقرار  رکھا تھا، جس کے مطابق صولت مرزا کو انیس مارچ پھانسی دینی تھی لیکن پھانسی سے محض چند گھنٹوں قبل صولت مرزا کے اعترافی بیان سامنے آنے کے بعد پھانسی باہتر گھنٹے کیلئے مؤخر کی گئی تھی۔

    صولت مرزا کے ویڈیو بیان میں سنسنی خیز انکشافات کے بعد سیاسی درجہ حرارت بڑھ گیا تھا۔  

    ویڈیو بیان منظرِ عام پر آنے کے بعد بلوچستان حکومت کی جانب سے صولت مرزا کے ویڈیو پیغام کے معاملے پر انکوائری کا حکم دیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے کارکن صولت مرزا نے پانچ جولائی انیس سو ستانوے کو کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن کےایم ڈی شاہد حامد، انکے ڈرائیور اشرف بروہی اور محافظ خان اکبر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا، جس کے بعد وہ بیرون ملک فرار ہو گیا تھا۔

    صولت مرزا کو کے ای ایس سی کےسابق ایم ڈی شاہدحامد سمیت تین افراد کے قتل کے جرم میں پھانسی کی سزاسنائی گئی ہے، مقتول شاہد حامد کی بیوہ نے صولت مرزا کوشناخت کرلیا تھا۔

    سندھ ہائی کورٹ، سپریم کورٹ اورصدر مملکت ممنون حسین کی جانب سے صولت مرزا کی رحم کی اپیل کو مسترد کیا جاچکا ہے۔

     

  • صولت مرزاکےڈیتھ وارنٹ کیلئے عدالت کو درخواست موصول

    صولت مرزاکےڈیتھ وارنٹ کیلئے عدالت کو درخواست موصول

    اسلام آباد : سزائے موت کے مجرم صولت مرزاکےڈیتھ وارنٹ کیلئے عدالت کو درخواست موصول ہوگئی ،انسداد دہشت گردی کی عدالت میں درخواست مچھ جیل حکام نے دی ۔

    تفصیلات کے مطابق مچھ جیل حکام نے سزائے موت کے قیدی صولت مرزا کے ڈیتھ وارنٹ کیلئے عدالت کو درخواست دے دی،درخواست میں موقف اختیارکیاگیا ہے کہ صولت مرزا کی پھانسی کو باہترگھنٹے کےلئے مؤخر کیا گیا تھا۔

    ذرائع کے مطابق مجرم کے ڈیتھ وارنٹ منگل کو جاری ہونے کاامکان ہے۔ڈیتھ وارنٹ جاری ہونے کے بعدصولت مرزا کی سزا پر عملدرآمد سات دن میں ہوسکے گا۔

    اٹھارہ اور انیس مارچ کی درمیانی شب صولت مرزا کے اعترافی ویڈیو بیان کےبعد پھانسی باہتر گھنٹے کیلئے موخر کردی گئی تھی۔

    دوسری جانب صولت مرزاکی پھانسی میں مہلت کے احکامات تاحال انتظامیہ کو موصول نہیں ہوئے، واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے سزاباہترگھنٹےالتواکےبعد نوےدن کے لئے مؤخر کی تھی۔

  • قتل کے مجرم کو تختہ دار پرلٹکانے کا حکم جاری

    قتل کے مجرم کو تختہ دار پرلٹکانے کا حکم جاری

    لاہور : سیشن عدالت نے سزائے موت کے قیدی کے ڈیتھ وارنٹ جاری کردیئے، اطہر محمود کو 18 مارچ کو گجرات جیل میں پھانسی دی جائے گی۔

    سیشن جج لاہور نے اطہر محمود کے ڈیتھ وارنٹ جاری کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ جیل گجرات کو ہدایت کی ہے کہ مجرم کی پھانسی کیلئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دیں اور 18 مارچ کو اسے تختہ دار پر لٹکایا جائے۔

    اطہر محمود نے 1995 میں خاندانی دشمنی پر گجرات میں سلیم نامی شخص کو قتل کیا تھا جس پر اسے سزائے موت سنائی گئی تھی لیکن مجرم کی اپیلوں اور حکومت کی جانب سے پھانسی پر پابندی کے باعث سزا پر عمل درآمد نہیں ہوا تھا۔

  • صولت مرزاکے ڈیتھ وارنٹ کیلئےجیل حکام کی عدالت سے درخواست

    صولت مرزاکے ڈیتھ وارنٹ کیلئےجیل حکام کی عدالت سے درخواست

    کراچی: سزائے موت کے مرتکب صولت مرزا کے ڈیتھ وارںت جاری کرنے کی درخواست عدالت کو موصول ہوگئی۔

    سیاسی جماعت کے کارکن صولت مرزا کو تختہ دار پر لٹکانے کیلئے ڈیتھ وارنٹ جاری کرنے کی تحریری درخواست جیل حکام نے انسداددہشتگردی کی عدالت کو بھجوائی۔

    صولت مرزا پر جولائی انیس ستانوے میں ایم ڈی کے ای ایس سی شاہد حامد اور ان کے گارڈ اورڈرائیور کو نشانہ بنانے کا الزام ثابت ہوا، جس پر عدالت نے صولت مرزا کو انیس ننانوے میں موت کی سزا سنائی تھی۔

    سندھ ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ میں درخواستیں مسترد ہونے کے بعد صدر ممنون حسین نے بھی صولت مرزا کی رحم کی اپیل مسترد کردی تھی صولت مرزا کو سال دو ہزار چودہ میں مچھ جیل منتقل کیا گیا تھا۔

  • کالعدم تنظیموں کے دومجرموں کی پھانسی کا حکم

    کالعدم تنظیموں کے دومجرموں کی پھانسی کا حکم

    کراچی : انسداد دہشت کی خصوصی عدالت نے کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے دومجرموں کے ڈیٹھ وارنٹ جاری کردیئے۔

    تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر پانچ نے کالعدم تنظیموں کے دو مجرموں محمد اعظم عرف شریف اورعطاء اللہ عرف قاسم کے تین فروری کیلئے ڈیتھ وارنٹ جاری کردیے۔

    مجرمان نے فرقہ وارانہ بنیاد پر دوہزارگیارہ میں ڈاکٹر علی رضا ویرانی کوقتل کیا تھا، دونوں مجرموں کو الزام ثابت ہونے پر دوہزارتین میں پر انسداد دہشت گردی کی عدالت نے موت کی سزا سنائی تھی ۔

    دونوں قیدیوں کو سینٹرل جیل کراچی میں پھانسی دی جائے گی۔ واضح رہے کہ اب تک  ملک کی مختلف جیلوں میں دہشت گردی اور قتل کے مقدمات میں ملوّث کم و بیش بیس مجرمان کو تختہ دار پر لٹکا کر انہیں ان کے انجام تک پہنچا دیا گیا ہے۔

  • اکرام الحق کا بلیک وارنٹ جاری، پھانسی 17جنوری کو دی جائے گی

    اکرام الحق کا بلیک وارنٹ جاری، پھانسی 17جنوری کو دی جائے گی

    لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے سزائے موت کے امید وار اکرام الحق لاہوری کی جانب سے صلح نامہ داخل کروایا گیا تھا جس کے منسوخ ہونے کے بعد عدالت نے مجرم اکرام الحق لاہوری کے ڈیتھ وارنٹ جاری کر دیے ہیں۔

    کوٹ لکھپت جیل میں پھانسی سے بچ نکلنے والے اکرام الحق عرف لاہور کی عمر نے زیادہ وفا نہ کرسکی۔

    انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے سزائے موت کے حکم نامے کو برقرار رکھتے ہوئے مجرم کے ڈیتھ وارنٹ جاری کیے ہیں۔

     اکرام لاہوری پھانسی گھاٹ سے ایک بار توبچ گیا لیکن مقتول کے لواحقین نے معاف کرنے سے انکار کر دیا، جس پر عدالت نے اکرام الحق عرف لاہوری کا پروانہ موت ایک بار پھر جاری کر دیا۔

    آٹھ جنوری کو موت کے منہ سے بچ نکلنے والا مجرم اب سترہ جنوری کو تختہ دار پرلٹکایاجائےگا۔

  • کوٹ لکھپت جیل: سزائے موت کے مجرم زاہد حسین کے ڈیتھ وارنٹ جاری

    کوٹ لکھپت جیل: سزائے موت کے مجرم زاہد حسین کے ڈیتھ وارنٹ جاری

    لاہور: انسدادِ دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے قتل اور فائرنگ کرکے خوف و ہراس پھیلانے والے مجرم کے ڈیتھ وارنٹ جاری کر دیئے ہیں۔

    لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے کوٹ لکھپت جیل میں قید سزائے موت پانے والے مجرم زاہد حسین کے ڈیتھ وارنٹ جاری کئے ہیں اور معاملہ سیشن عدالت کو بھجوا دیا ہے۔ جس نے مجرم کو پھانسی دینے کیلئے جوڈیشل مجسٹریٹ مقرر کر دیا گیا ہے۔

    مجرم زاہد کو 15 جنوری کو تختہ دار پر لٹکایا جائے گا، زاہد حسین نے ملتان میں بازار میں سرعام فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کیا تھا۔

    اس سے قبل کراچی ، سکھر، راولپنڈی اور فیصل آباد میں سزائے موت کے سات مجرموں کو پھانسی دے دی گئی ہے۔

    سکھر سینٹرل جیل میں صبح ساڑھے چھ بجے وزارتِ دفاع کے ڈائریکٹر اور ڈرائیور کے قتل میں ملوث تین مجرموں محمد طلحہ،خلیل احمد اور شاہد حنیف کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا، ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔

    کراچی میں سزائے موت کے قیدی بہرام خان کو بھی صبح ساڑے چھ بجے پھانسی دی گئی، بہرام خان نے دو ہزار تین میں ذاتی دشمنی پر سندھ ہائی کورٹ میں گھس کر ایڈوکیٹ اشرف کو قتل کیا تھا، سینٹرل جیل کراچی میں سنہ دو ہزار آٹھ کے بعد دی جانے والی یہ پہلی پھانسی ہے۔

    راولپنڈی اڈیالہ جیل میں بھی صبح ساڑھے چھ بجے کراچی میں امریکی قونصلیٹ پر حملے میں سزائے موت کے مجرم ذوالفقار احمد کو تختہ دار پر لٹکایا گیا، امریکی قونصلیٹ پر حملے میں دو رینجرز اہلکار بھی شہید ہوئے تھے۔

    فیصل آباد ڈسٹرکٹ جیل میں صبح سات بجے کے قریب سابق صدر پرویز مشرف پر حملے میں ملوث مجرموں نائیک نوازش علی اور مشتاق احمد کو تختہ دار پر لٹکادیا گیا، پھانسی کے موقع پر موجود مجرموں کے اہلخانہ کی جانب سے چیخ و پکار کے مناظر دیکھنے میں آئے جبکہ جیل انتظامیہ نے طبی معائنے کے بعد میتیں لواحقین کے حوالے کردیں ہیں۔

    پھانسیوں پر علمدرآمد کے موقع پر سخت ترین سیکورٹی انتظامات کئے گئے تھے۔

    اس سے پہلے نو جنوری کو مشرف حملہ کیس میں ملوث خالد محمود کو پھانسی دی گئی تھی۔