Tag: death warrent

  • سندھ ہائی کورٹ:صولت مرزا کی پھانسی موخر کرنے کی درخواست مسترد

    سندھ ہائی کورٹ:صولت مرزا کی پھانسی موخر کرنے کی درخواست مسترد

    کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے سزائے موت سے منتظرصولت مرزا کی بلیک وارنٹ مؤخر کرنے کی درخواست مسترد کردی ہے۔

    صولت مرزا کو کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن کے مینجنگ ڈائریکٹرشاہد حامد کے قتل کئے جرم میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔

    ویڈیو میں متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین اورسینئر رہنماء بابر غوری پر قتل کی کاروائی کے احکامات جاری کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔

    سزا پرعملدرآمد 21 مئی 2015کو عملدرآمد ہونا تھا لیکن صولت مرزا کی ایک متنازعہ ویڈیو لیک ہونے کی بناء پرمزید تفتیش کے لئے ملتوی کیا گیا تھا۔

    سندھ ہائی کورٹ میں صولت مرزا کی اہلیہ نے شاہد حامد قتل کیس ری اوپن کرنے اور جے آئی ٹی تفتیش مکمل ہونے تک صولت مرزا کی سزا موخر کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔

    درخواست پرسماعت جسٹس نعمت اللہ پھل پوٹو سمیت دورکنی بنچ نے کی عدالت نے درخواست سننے کے بعد ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جب سپریم کورٹ صولت مرزا کی اپیل کے خلاف درخواست مسترد کرچکی ہے تو سندھ ہائی کورٹ اس پر فیصلہ نہیں دے سکتی۔

    صولت مرزا کی درخواست مسترد ہونے کے بعد ان کی اہلیہ پرنم آنکھوں کے ساتھ عدالت سے روانہ ہوئیں۔

    صولت مرزا کو بارہ مئی کو مچھ جیل میں تختہ دار میں لٹکایا جائے گاصولت مرزا پر ایم ڈی کے ای ایس سی شا ہد حامد ان کے ڈرائیور آصف بروہی اور گارڈ خان اکبر کوقتل کرنے کا جرم ثابت ہوا تھا۔

  • اکرام الحق کا بلیک وارنٹ جاری، پھانسی 17جنوری کو دی جائے گی

    اکرام الحق کا بلیک وارنٹ جاری، پھانسی 17جنوری کو دی جائے گی

    لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے سزائے موت کے امید وار اکرام الحق لاہوری کی جانب سے صلح نامہ داخل کروایا گیا تھا جس کے منسوخ ہونے کے بعد عدالت نے مجرم اکرام الحق لاہوری کے ڈیتھ وارنٹ جاری کر دیے ہیں۔

    کوٹ لکھپت جیل میں پھانسی سے بچ نکلنے والے اکرام الحق عرف لاہور کی عمر نے زیادہ وفا نہ کرسکی۔

    انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے سزائے موت کے حکم نامے کو برقرار رکھتے ہوئے مجرم کے ڈیتھ وارنٹ جاری کیے ہیں۔

     اکرام لاہوری پھانسی گھاٹ سے ایک بار توبچ گیا لیکن مقتول کے لواحقین نے معاف کرنے سے انکار کر دیا، جس پر عدالت نے اکرام الحق عرف لاہوری کا پروانہ موت ایک بار پھر جاری کر دیا۔

    آٹھ جنوری کو موت کے منہ سے بچ نکلنے والا مجرم اب سترہ جنوری کو تختہ دار پرلٹکایاجائےگا۔

  • اکرام لاہوری کی پھانسی تاخیر کا شکار

    اکرام لاہوری کی پھانسی تاخیر کا شکار

     

    لاہور: شورکوٹ میں جلوس پر فائرنگ کے مجرم اکرام الحق عرف لاہوری کی پھانسی تاخیرکا شکار ہوگئی،جیل انتظامیہ نے فریقین کوطلب کرلیا۔

    کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دہشتگرد اکرام الحق عرف لاہوری کو آج صبح لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں تختۂ دار کے حوالے کیا جانا تھا تاہم مقتول کےورثا کی جانب سے رات گئے جیل انتظامیہ کو صلح نامہ جمع کرایا گیا جس کے بعد جیل انتظامیہ نے فریقین کو طلب کرتے ہوئے مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا ہے۔

    اکرام الحق عرف لاہوری نےدو ہزارایک میں شورکوٹ میں جلوس پرفائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں ’نیئر عباس‘ نامی شہری جاں بحق ہوگیا تھا۔

    انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پیرکے روز اکرام الحق عرف لاہوری کے بلیک وارنٹ جاری کرتے ہوئے پھانسی کے احکامات جاری کئے تھے۔

  • وفاقی حکومت نے سزائے موت پرفوری عملدرآمد کی ہدایت کردی

    وفاقی حکومت نے سزائے موت پرفوری عملدرآمد کی ہدایت کردی

    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے دہشت گردوں اورشدت پسند وں کی سزائے موت پر فوری عملدرآمد کے لیے کی ہدایت کردی ہے۔

    وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے مراسلہ صوبائی چیف سیکریٹریز، محکمہ داخلہ کے سیکریٹریز اورآئی جی جیل خانہ جات کو بھیجا گیا ہے جس کے مطابق ایسے قیدیوں کی سزائے موت پرفوری عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جن کی رحم کی اپیلیں مسترد ہوچکی ہیں۔

    مراسلے میں کہا گیا ہے بلیک وارنٹ کے حصول کیلئے فوری طور پر قانونی کارروائی کیلئے عدالت سے رجوع کیاجائے اور اس پر عملدرآمد میں سات یوم سے زیادہ عرصہ نہ لگایا جائے۔

    مراسلے میں کہا گیا ہے کہ رحم کی اپیلوں کے التوا میں پڑے تمام کیسوں کی فہرست وزارت داخلہ کو بھیجی جائے اور تمام جیلوں کی سیکیورٹی کاجائزہ لےکر حفاظتی اقدمات کو یقینی بنایا جائے وزارت داخلہ کی جانب سے سترہ قیدیوں کے بلیک وارنٹ پہلے ہی جاری کئے ہوچکے ہیں۔