Tag: death

  • القاعدہ سربراہ اسامہ بن لادن کی امریکی آپریشن میں ہلاکت کو 6 سال مکمل

    القاعدہ سربراہ اسامہ بن لادن کی امریکی آپریشن میں ہلاکت کو 6 سال مکمل

    ایبٹ آباد: پاکستان کے شہر ایبٹ آباد میں امریکی فوج کے خفیہ آپریشن میں القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت کو چھ سال مکمل ہوگئے ہیں۔

    چھ برس قبل 2مئی 2011 کی تاریک رات میں بارہ بج کر پینتیس منٹ پر ایبٹ آباد کی حدود میں تین ہیلی کا پٹرز داخل ہوئے ، جن کا اصل ٹارگٹ دنیا کے انتہائی مطلوب شخص شیخ اسامہ بن لادن کو منطقی انجام تک پہنچانا تھا۔

    پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول سے کچھ فاصلہ پر بلال ٹاؤن کے علاقہ میں واقعہ قلعہ نما کمپاؤنڈ پر فوجی آپریشن کیا، آپریشن میں امریکی فوج کے اسپیشل کمانڈوز کمپاؤنڈ کی بالائی منزل پر اترے، لڑائی تقریبا پینتالیس منٹ جاری رہی جس کے بعد القاعدہ لیڈر شیخ اسامہ بن لادن کو ہلاک کیا گیا۔

    اسامہ کی ہلاکت کا اعلان امریکی صدر براک اوباما نے وائٹ ہاوس سے براہ راست خطاب میں کیا، صدر اوباما کا کہنا تھا کہ اسامہ بن لادن کی لاش امریکی فوج نے حاصل کر لی ہے جسے سمندر برد کر دیا گیا ہے۔

    آپریشن میں ایک امریکی ہیلی کاپٹر بھی تباہ ہوا تھا۔

    اسامہ کی ایبٹ آباد میں موجودگی اور امریکی اپریشن کے بارے میں پاکستانی ایجنسیاں لاعلم تھیں۔

    امریکی وزیرِ دفاع لیون پنیٹا نے اعتراف کیا القاعدہ کے رہنماء اسامہ بن لادن کے بارے میں معلومات ایک پاکستانی ڈاکٹر نے فراہم کیں تھیں۔

    خیال رہے کہ برطانوی اخبار میں ایک رپورٹ شائع ہوئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے نے اسامہ بن لادن کے خاندان کا ڈی این اے حاصل کرنے کے لیے ایبٹ آباد میں حفاظتی ٹیکوں کی ایک جعلی مہم چلائی تھی، رپورٹ کے مطابق اس مہم کی نگرانی ایک پاکستانی ڈاکٹر شکیل آفریدی نے کی تھی۔

    ڈاکٹر شکیل آفریدی کا تعلق خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ کے ملک دین خیل قبیلے سے بتایا جاتا ہے تاہم وہ گزشتہ کئی برسوں سے پشاور کے علاقے حیات آباد میں مقیم تھے۔

    بعد ازاں پاکستان میں اسامہ بن لادن کی ہلاکت کی تحقیقات کرنے والے کمیشن نے اسامہ کے کمپاؤنڈ کی جاسوسی کرنے اور امریکی حکام کی مدد کرنے والے ڈاکٹر شکیل آفریدی کو گرفتار کر کے ان کے خلاف بغاوت کا الزام عائد کیا گیا ہے۔


    مزید پڑھیں : امریکا اور اس کے اتحادیوں کو نہیں چھوڑیں گے، حمزہ بن لادن


    مئی سنہ 2012 میں خیبر ایجنسی کی پولیٹکل انتظامیہ کی جانب سے ملزم ڈاکٹر شکیل آفریدی کو ایف سی آر کے قانون کے تحت 33 سال قید اور جرمانے کی سزا کا حکم سنایا گیا تھا۔

    ایبٹ آباد میں ہونے والے امریکی آپریشن کی تحقیقات کیلئے جسٹس جاوید اقبال کی سر برائی میں کمیشن قائم کیا گیا، جنہوں نے اسامہ کمپاؤنڈ میں جاکر تحقیقات کے ساتھ عام افراد اور افسران کے بیا نات بھی قلمبند کئے۔

    کمپاؤنڈ میں تحقیقات مکمل کرنے کے بعداسامہ بن لادن کی آخری رہائش گاہ کو بھی مکمل مسمار کر دیا گیااور اراضی خیبر پختو نخواہ حکومت کے نام پر منتقل کر دی گئی، جو اب بچوں کے کھیل کے میدان میں تبدیل ہوگئی ہے۔

    ایبٹ آباد میں امریکی کارروائی میں اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد پاکستانی حکام نے ان کی تین بیواؤں اور بچوں کو اپنی تحویل میں لیا تھا اور دس ماہ بعد ان کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کر کے کارروائی کی گئی ہے۔

    آپریشن کے 6 سال بعد بھی ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ حکومت کی جانب سے منظر عام پر نہ لانا ایک سوالیہ نشان ہے۔

     

  • بھارتی جاسوس کلبھوشن یاد یو کو سزائے موت سنا دی گئی، آئی ایس پی آر

    بھارتی جاسوس کلبھوشن یاد یو کو سزائے موت سنا دی گئی، آئی ایس پی آر

    راولپنڈی :پاک فوج کی ملٹری عدالت نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یاد یو کو ملک میں جاسوسی کرنے ‘ قتل و غارت گری اور انتشار پھیلانے کے جرم میں سزائے موت سنا دی گئی ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ نشرو اشاعت  آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یاد یو کو سزائے موت سنا دی گئی ہے، کلبھوشن کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی جانب سے پاکستان میں جاسوسی، انتشار پھیلانے پر سزا سنائی گئی، مقدمہ آرمی ایکٹ کے تحت فیلڈ جنرل کورٹ مارشل میں چلایا گیا۔

    کلبھوش یادو کو سزائے موت فیلڈ جنرل کورٹ مارشل میں پاکستان آرمی ایکٹ 1952کے سیکشن 59 اور آفیشل سیکرٹ ایک 1923 کے سیکشن 3 کے تحت سزائے موت سنائی گئی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ملٹری کورٹس کی جانب سے کلبھوشن یادیو کودی جانے والی  سزائے موت کی آرمی چیف جنرل قمر باجودہ نےتوثیق کردی ہے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی جاسوس  نے دوران تفتیش تمام الزامات کو تسلیم کیا تھا، کلبھوشن یادیو نے کراچی اور بلوچستان میں بھارتی مداخلت کا اعتراف کیا تھا جبکہ یہ بھی اعتراف کیا تھا وہ بھارتی خفیہ ایجنسی’’را‘‘کے مشن پرتھا۔

    یاد رہے کہ بھارتی نیوی کے افسر کلبھوشن یادیو کو  3مارچ 2016 کو بلوچستان سے گرفتار کیا گیا تھا جہاں وہ ایران کے راستے پاکستان میں داخل ہوا تھا۔ جس کے بعد بھارت نے تسلیم کیا تھا کہ بلوچستان سے پکڑا جانے والا جاسوس کلبھوشن یادیو بھارتی نیوی کاافسر تھا، بحریہ سے قبل ازوقت ریٹائرمنٹ لی تھی۔


    مزید پڑھیں : بلوچستان میں بدامنی میں افغان انٹلی جنس ملوث تھی، را ایجنٹ کا انکشاف


    گرفتاری کے بعد کلبھوشن یادیو کے گناہوں کے اعتراف پر مبنی ایک ویڈیو بیان منظر عام پر لایا گیا تھا ، جس میں کلبھوشن نے انکشاف کیا تھا کہ وہ بلوچستان میں علیحدگی پسند بلوچوں سےملاقاتیں کرتا رہا ہے اوران ملاقاتوں میں اکثرافغانستان کی انٹلی جنس کے اہلکاربھی موجود ہوتے تھے۔

    کلبھوشن یادیو نے 1987میں بھارت کی نیشنل ڈیفنس اکیڈمی پونا جوائن کی، یکم جنوری 1991میں انجینئرنگ برانچ میں کمیشن حاصل کیا 2001میں بھارتی نیول انٹیلی جنس میں شامل ہوا اور 2013 سے ’’را‘‘کے لئے کام کررہا تھا جبکہ 2022میں ریٹائر ہونا تھا لیکن قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔

  • اداکار غیور اختر کو مداحوں سے بچھڑے2سال بیت گئے

    اداکار غیور اختر کو مداحوں سے بچھڑے2سال بیت گئے

    کراچی: ٹیلی وژن ، فلم اور تھیٹر کے ورسٹائل اداکار غیور اختر کو مداحوں سے بچھڑے دو سال بیت گئے مگر ان کا فن آج بھی زندہ ہے۔

    غیور اختر نے ستر کی دہائی میں ریڈیو پاکستان سے آغاز کیا اور پھر پی ٹی وی کے کئی مشہور ڈراموں میں اپنی پرفارمنس کے ذریعے ان کہانیوں کو لازوال بنا دیا۔

    اسی کی دہائی کے مشہور کامیڈی ڈرامے ‘سونا چاندی’ کا کردار ‘او ہو ہو’ سب ہی کو یاد ہوگا، غیور کا یہ مخصوص انداز ڈرامے میں ان کے کردار کی پہچان بن گیا۔

    غیور اختر کو ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں حکومت کی جانب سے پرائیڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا گیا۔

  • وزیراعظم دبئی کے شہزادے کی تعزیت کے لئے دبئی روانہ

    وزیراعظم دبئی کے شہزادے کی تعزیت کے لئے دبئی روانہ

    اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم سے ان کے بڑے بیٹے کی تعزیت کے لئے دبئی روانہ ہوگئے ہیں۔

    وزیراعظم کا یہ دورہ انتہائی مختصرہے اور وہ مرحوم شہزادے شیخ راشد کی تعزیت کرکے آج رات ہی وطن لوٹ آئیں گے۔

    دبئی میں جواں سال شہزادے کی ناگہانی مرگ پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

    شیخ راشد کی عمر محض 33 برس تھی اور وہ دورہ قلب کے سبب جاں بحق ہوئے ، ان کے والد شیخ محمد بن راشد المکتوم متحدہ عرب امارات وزیراعظم اورکے نائب صدرہیں جبکہ دبئی کے امیرہیں۔

    مرحوم شیخ راشد اپنے والد کے سب سے بڑے بیٹے تھے اور ان کے بھائی شیخ ہمدان دبئی کے ولی عہد ہیں۔

  • ممتاز قانون دان اور آئینی ماہرعبدالحفیظ پیرزادہ لندن میں انتقال کرگئے

    ممتاز قانون دان اور آئینی ماہرعبدالحفیظ پیرزادہ لندن میں انتقال کرگئے

    لندن : ممتاز قانون دان اور آئینی ماہرعبدالحفیظ پیرزادہ لندن میں پچھترسال کی عمرمیں انتقال کرگئے، انہوں نے انیس سو تہتر کےآئین کی تیاری میں اہم کردار ادا کیا۔

    معروف قانون دان عبدالحفیظ پیرزادہ نے انیس اکتالیس میں سندھ کے معروف سیاسی خاندان میں آنکھ کھولی، والد پیرزادہ عبدالستار سندھ کے وزیراعلی بھی رہے، عبدالحفیظ پیرزادہ نے کراچی یونیورسٹی سے گریجویشن کے بعد ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی، انہوں نے سندھ یونی ورسٹی سے ایل ایل ایم کیا، وکالت کا آغاز سندھ ہائی کورٹ سے کیا ۔

    عبدالحفیظ پیرزادہ کا شمار پیپلزپارٹی کے بانی اراکین میں سے تھا، جنہوں نے تیس نومبر انیس سو سڑسٹھ میں ذوالفقار علی بھٹو کے ساتھ پیپلزپارٹی کی بنیاد رکھی، وہ ذوالفقار علی بھٹوکے قریبی ساتھی اور قانونی مشیر رہے اور کئی وزارتوں کا قلم دان سنبھالا، انیس سو تہتر کے آئین تشکیل دینے والی کمیٹی کے ممبر بھی رہے۔

    انیس سو ستتر میں عبدالحفیظ پیرزادہ پیپلزپارٹی کے ان تین اہم اراکین میں شامل تھے، جنہوں نے اپوزیشن جماعتوں سے مذاکرات کیے، وہ وزارتِ خزانہ کے منصب پر فائز تھے، جب جنرل ضیاالحق نے پیپلزپارٹی کی حکومت ختم کرکےاقتدار سنبھالا۔

    عبدالحفیظ پیرزادہ نے کئی تاریخی مقدمات کی عدالتوں میں پیروی کی ، جن میں ذوالفقار علی بھٹوکیس سرفہرست ہے، انہوں نے پرویز مشرف کیس ، اصغر خان کیس اور انتخابی دھاندلی کے مقدمے کی بھی اعلیٰ عدالتوں میں پیروی کی، انہوں نے ملک میں جمہوریت اور آمریت کے ادوار کو قریب سے دیکھا اور اقتدار کی غلام گردشوں میں جاری کھیل کے عینی شاہد تھے۔

  • حقانی گروپ کے بانی  جلال الدین حقانی انتقال کرگئے

    حقانی گروپ کے بانی جلال الدین حقانی انتقال کرگئے

    کابل : حقانی گروپ کے بانی  جلال الدین حقانی انتقال کر گئے، تفصیلات کے مطابق ملا عمر کے بعد حقانی گروپ کے سربراہ جلال الدین حقانی کے انتقال کی اطلاع بھی آ گئی۔

    ذرائع کے مطابق جلال الدین حقانی پچھلے برس انتقال کرگئے تھے۔وہ امریکہ کو انتہائی مطلوب افراد میں شامل تھے۔ تاہم ان کے خاندانی ذرائع نے ہلاکت کی تصدیق نہپیں کی ہے۔

    حقانی گروپ امریکہ اور نیٹو افواج پر حملے میں بھی ملوّث رہا ہے، نوے کی دہائی میں جلال الدین حقانی افغانستان کے صوبے پکتیا کے سب سے بڑی جنگی کمانڈر مانے جاتے تھے۔

    انہوں نے طالبان کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا، 1996 میں ظالبان میں شمولیت اختیار کی ۔ طالبان نے کابل پر قبضہ کرنے کے بعد حقانی کو سرحدی اور قبائلی امور کی وزارت دی تھی۔

    ملا محمد عمر نے جلال الدین حقانی کو مشرقی افغانستان کا کمانڈر مقرر کیا تھا۔ حقانی گروپ 80 کے عشرے میں روس کیخلاف بر سر پیکار تھا۔

    جلال الدین حقانی کا گروپ افغانستان کے مشرقی صوبوں پکتیا، پکتیکا اور خوست میں سرگرم عمل ہے، جلال الدین حقانی کا بڑا بیٹا  سراج الدین حقانی ان کا جانشین ہے۔رپورٹس کے مطابق حقانی گروپ میں دس سے پندرہ ہزار دہشت گرد شامل ہیں۔

  • لیبیا: معمرقذافی کے بیٹے کو سزائے موت سنا دی گئی

    لیبیا: معمرقذافی کے بیٹے کو سزائے موت سنا دی گئی

    طرابلس : لیبیا کی عدالت نے سابق صدرمعمرقذافی کے بیٹے سمیت آٹھ افراد کو جنگی جرائم کا مجرم قراردے کرپھانسی کی سزا سنا دی۔

    غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق طرابلس کی عدالت نے قذافی کی مخالف ملیشیا کی حراست میں موجود سیف الاسلام قذافی کوان کی عدم موجودگی میں موت کی سزا سنائی۔

    ملیشیا نے سیف الاسلام قذافی کولیبیا کی حکومت کے حوالے کرنے سے انکارکردیا تھا۔ سیف الاسلام اوردیگرآٹھ افراد کو دوہزارگیارہ میں جنگی جرائم کا مرتکب قراردیاگیا۔

    سیف الاسلام قذافی انسانیت کے خلاف جرائم کے الزام میں عالمی جرائم کی عدالت کو بھی مطلوب ہیں۔

  • سا بق بھارتی صدرعبدالکلام 83  برس کی عمر میں چل بسے

    سا بق بھارتی صدرعبدالکلام 83 برس کی عمر میں چل بسے

    نئی دہلی: بھارت کے ایٹمی سائنسدان اور سا بق بھارتی صدرعبدالکلام تراسی برس کی عمر میں انتقال کرگئے،بھارت کے گیارہویں صدر اور اپنے ملک کو ایٹمی ٹیکنالوجی سے نوازنے والے عبدالکلام 83 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق سابق بھارتی صدر عبدالکلام ایک تقریب میں لیکچر کے دوران دل میں تکلیف کے باعث گر پڑے تھے۔ طبعیت کی خرابی کے باعث انھیں طبی امداد کیلئے ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔

    بھارت کے گیارھویں صدراور جوہری پروگرام کے بانی عبدالفقیر ذوالقرنین عبدالکلام ایک خواب دیکھنے والے شخص تھے،

    ایک غریب اور کم تعلیم یافتہ مسلمان خاندان سے تعلق رکھنے والے عبداکلام اپنے خوابوں کو پانے کی لگن میں ہی بھارت کے صدر اور جوہری پروگرام کے بانی بن سکے۔

    واضح رہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری کے شہرت یافتہ ڈائریکٹر نیل مادھو نےسابق صدر اے پی جے عبدالکلام کی زندگی پر فلم بھی بنائی تھی۔

  • معروف ریسلر رے میسٹریو کی کک سے میکسیکن ریسلر پیرو چل بسا

    معروف ریسلر رے میسٹریو کی کک سے میکسیکن ریسلر پیرو چل بسا

    میکسیکو : ریسلنگ مقابلہ ایک ریسلر کا آخری ثابت ہوا، سر پر چوٹ لگنے سے ریسلر جان کی بازی ہار گیا۔ تفصیلات کے مطابق میکسیکو میں ریسلنگ فائٹ کے دوران پہلوان سرپرکک لگنے سے چل بسا۔

    ڈبلیو ڈبلیو ایف کے معروف ریسلر رے میسٹریو کا فینشگ موو میکسکن ریسلر پیرو کے لئے جان لیوا ثابت ہوا،تماشائی تماشا سمجھ تالیاں بجاتے رہے۔

    ریفری نے بھی فائٹ نہ روکی اور سمجھتے رہے کہ پیرو ڈرامہ کررہا ہے۔ حریف ریسلر رے میسٹریو کی کک کام کرگئی اورپیرو کک لگنے کے بعد ہوش میں نہیں آیا، لیکن کچھ دیربعد پیرو کو ہلایا تو ریسلر نے مزاحمت نہ کی۔

    موت کے بعد بھی کئی منٹوں تک کھیل جاری رہا، پیرر کو ہسپتال پہنچایا گیاجہاں موت کی تصدیق ہوگئی۔

  • رواں سال کئی کھلاڑی تاریخ کا حصہ بن گئے

    رواں سال کئی کھلاڑی تاریخ کا حصہ بن گئے

    کراچی: سال دوہزار چودہ کا سورج غروب ہورہا ہے لیکن یہ سال جاتے جاتے متعدد کھلاڑیوں کو بھی تاریخ کا حصہ بناگیا،رواں سال کئی کھلاڑی زندگی کی بازی ہار گئے۔

    بچھڑا کچھ اس ادا سے کہ رت ہی بدل گئی، اک شخص سارے شہر کو ویران کرگیا، سال دوہزار چودہ میں کھیلوں کی دنیا کے کئی نامور ستارے دنیا چھوڑ گئے،ان میں قابل زکر نام ہاشم خان کا ہے، اسکواش میں پاکستان کو متعارف کرانے والے لیجنڈ ہاشم خان سوبرس کی عمر میں اپنے چاہنے والوں کو سوگوار چھوڑ گئے۔

     ادھر فٹبال میں بھی کئی کھلاڑی دنیا کو غمگین کرگئے، جنوبی افریقی فٹبال ٹیم کے کپتان سینزو میاوا اپنی گرل فرینڈ کو چوری کے دوران بچاتے ہوئے گولی لگنے سے جاں بحق ہوئے۔

     فٹبال کے لیجنڈ کھلاڑی یوسیبیو اکہتر سال کی عمر میں زندگی کی بازی ہارگئے، انیس سو چھیاسٹھ کے عالمی کپ میں یوسیبیو نے پرتگال کو تیسری پوزیشن تک پہنچانے میں اہم کرداد ادا کیا تھا۔

     فٹبال کی دنیا میں منفرد مقام رکھنے والے ریال میڈرڈ کے سابق فاروڈ ایلفریڈو ڈی اسٹیفانو اٹھاسی سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے، ریال میڈرڈ کیلئے ان کی خدمات مثالی رہیں۔

    فارمولا ون میں تین مرتبہ ٹائٹل جیتنے والے آسٹریلیا کے جاک بریبھم اٹھاسی سال کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوئے۔

     سال جاتے جاتے مداحوں کو افسردہ کرگیا، آسٹریلوی کرکٹر فلپ ہیوز کی موت نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا، کھلاڑی تو دنیا سے چلے گئے لیکن ان کے کھیل کا اندازہمیشہ زندہ رہے گا۔