Tag: death

  • کرونا وائرس  دنیا بھر سے اب تک 27 ہزار 365 افراد کی جان لے گیا

    کرونا وائرس دنیا بھر سے اب تک 27 ہزار 365 افراد کی جان لے گیا

    کراچی : دنیا بھر کے199ملکوں میں جان لیوا کرونا وائرس کے باعث اموات 27 ہزار 365 ہوگئیں، جان لیوا جرثومے سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ97ہزار سے زائد ہے جبکہ ایک لاکھ 33ہزار363افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اموات کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا، کورونا وائرس سے عالمی سطح پر 27ہزار 365 افراد موت کے منہ میں جاچکے ہیں۔

    سب سے متاثر ہونے والا ملک اٹلی ہے جس نے چین کو بھی پیچھے چھوڑ دیا،اٹلی میں اس جان لیوا کورونا سے مرنے والوں کی تعداد9ہزار 134ہوگئی جبکہ84ہزار498 افراد اب بھی اسپتالوں میں داخل ہیں۔

    گزشتہ روز 24 گھنٹے کے دوران صرف اٹلی میں969افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہوئے، جس میں51ڈاکٹرز کورونا وائرس کے باعث جان سے گئے۔ چین میں وائرس سے3270افراد ہلاک ہوئے جبکہ 81ہزار394افراد متاثر ہیں۔

    ایران میں کورونا کے باعث اموات کی تعداد2 ہزار378ہوگئی،32ہزار332 افراد متاثر ہوئے ہیں، برطانیہ میں759افراد کورونا کے باعث موت کے منہ میں چلے گئے،14ہزار553 افراد متاثر ہیں، ترکی میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد92ہوگئی، جبکہ5ہزار698افراد کوروناوائرس سے متاثر ہیں۔

    اس کے علاوہ اسپین نے چین کو بھی پیچھے چھوڑدیا،اموات کی تعداد5ہزار138ہوگئی، اسپین میں9ہزارسے زائد طبی اہلکار کورونا وائر س سے متاثر ہوئے ہیں۔

    امریکا میں کورونا وائرس سے701افراد لقمہ اجل بن گئے، امریکہ کے اسپتالوں میں ایک لاکھ4ہزار205 مریض زیر علاج ہیں۔ سعودی عرب میں3افراد کا کورونا وائرس سے انتقال ہوا جبکہ1104متاثر ہیں۔

  • اٹلی میں کرونا وائرس سے اموات میں کمی ہونا شروع

    اٹلی میں کرونا وائرس سے اموات میں کمی ہونا شروع

    روم: کرونا وائرس سے چین کے بعد سب سے متاثر ملک اٹلی میں بالآخر اموات میں کمی آنا شروع ہوگئی، اٹلی میں اب تک وائرس سے ہونے والی اموات چین سے بھی زیادہ ہیں۔

    اٹلی کے سول پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ کے مطابق سوموار کے روز اٹلی میں کرونا وائرس سے 600 اموات ہوئیں، اس سے ایک روز قبل 651 اور اس سے قبل 793 اموات ہوئی تھیں۔

    اٹلی میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے نئے کیسز کی تعداد بھی 3 ہزار 780 رہی جبکہ ایک روز قبل یہ تعداد 3 ہزار 957 تھی۔

    ایک روز میں صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 480 تھی جس کے بعد اٹلی میں کرونا وائرس سے صحتیاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 7 ہزار 432 ہوگئی۔

    اٹلی میں اب کرونا وائرس کا شکار افراد کی تعداد 50 ہزار 418 ہے، جس میں سے 20 ہزار 692 افراد اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، جبکہ 3 ہزار 204 افراد انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں ہیں۔

    وائرس کا شکار بقیہ افراد گھروں میں آئسولیٹ ہیں۔

    اٹلی کے ہائیر ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ سلویا براسفرو کا کہنا ہے کہ اس وائرس کی شدت اور کمی کو جانچنے کے حوالے سے رواں ہفتہ بہت اہم ہے۔

    سب سے زیادہ کیسز لمبارڈی کے علاقے میں ہیں جہاں کرونا وائرس کا سب سے پہلا کیس ریکارڈ کیا گیا تھا، براسفرو کا کہنا ہے کہ اٹلی کے جنوبی حصے میں اس وائرس کا اتنا پھیلاؤ نہیں ہے تاہم شمالی حصے سے بہت لوگوں نے وہاں سفر کیا ہے۔

    اٹلی کے 20 علاقوں میں اب تک کرونا وائرس سے کم از کم ایک موت واقع ہوچکی ہے۔

  • دنیا بھر میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 14 ہزار 655 ہوگئی

    دنیا بھر میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 14 ہزار 655 ہوگئی

    کراچی : دنیا بھر میں کرونا وائرس کے باعث اموات 14 ہزار 655 ہوگئیں، جان لیوا جرثومے سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ37ہزار سے زائد ہے جبکہ 98ہزار884افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اموات کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا، کورونا وائرس سے عالمی سطح پر 14ہزار 655 افراد موت کے منہ میں جاچکے ہیں۔

    سب سے متاثر ہونے والا ملک اٹلی ہے جس نے چین کو بھی پیچھے چھوڑ دیا،اٹلی میں اس جان لیوا کورونا سے مرنے والوں کی تعداد5ہزار 476ہوگئی جبکہ46 ہزار افراد اب بھی اسپتالوں میں داخل ہیں۔ چین میں وائرس سے3270افراد ہلاک ہوئے جبکہ 5120افراد متاثر ہیں۔

    ایران میں کورونا کے باعث اموات کی تعداد1685ہوگئی،12ہزار متاثر ہوئے، برطانیہ میں281افراد کورونا کے باعث موت کے منہ میں چلے گئے،5ہزار متاثر ہیں، بیلجیئم میں 75، جاپان میں41افراد اور ترکی میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد30ہوگئی

    اس کے علاوہ اسپین میں کورونا وائرس سے1772اموات ہوئیں اور 25 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں، امریکا میں کورونا وائرس سے419افراد لقمہ اجل بن گئے، امریکہ کے اسپتالوں میں32 ہزار سے زائد مریض زیر علاج ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فرانس میں674 افراد موت کا شکار ہوئے اور وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد14ہزارہوگئی ہے، سعودی عرب میں 350 افراد کرونا وائرس سے متاثر ہوئے۔

    انڈونیشیا میں کورونا کے48 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں یہاں اموات کی تعداد 33 ہوگئی، ملائیشیا میں مہلک کورونا وائرس کے130 نئے کیس رپورٹ ہو چکے ہیں یہاں پر متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک ہزار 34 تک جا پہنچی ہے۔

    بھارت میں کورونا کیسز کی تعداد 268 ہوگئی جبکہ6 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں، اس کے علاوہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کا شکار ہوکر بیمار ہونے والے98ہزار884افراد صحت یاب ہوکر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔

  • دلہا نے دلہن کو 10ویں منزل سے دھکا دے دیا

    دلہا نے دلہن کو 10ویں منزل سے دھکا دے دیا

    قاہرہ: مصر میں رخصتی کی رات سفاک دلہے نے اپنی دلہن کو عمارت کی دسویں منزل سے دھکا دے کر ہلاک کردیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ مصر کے شہر سکندریہ میں پیش آیا۔ دلہے نے بلند وبالا عمارت کی 10ویں منزل سے بیوی کو گرا کر ہلاک کردیا۔

    عینی شاہدین نے واقعے کی اطلاع پولیس کو دی جس کے فوری بعد ہی اہلکاروں کا ایک دستہ جائے وقوعہ پر پہنچا اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔ دلہے نے ابتدائی تفتیش کے دوران اقرار جرم کرلیا۔

    شادی کے روز دلہن قتل، دلہا اغوا

    ملزم کا کہنا ہے کہ منگنی کے بعد سے ہی ہم دونوں کے درمیان نوک جھوک رہتی تھی جس کے باعث مجھے رخصتی کی رات غصہ آیا اور میں نے اپنی بیوی کو دسویں منزل سے نیچے پھینک دیا۔

    دلہے نے بتایا کہ منگنی کے بعد سے ہی میری زندگی اجیرن ہوچکی تھی اور روزانہ کی بنیاد پر ہمارا جھگڑا ہوتا تھا جس کی وجہ سے شدید ذہنی دباؤ میں تھا، شادی کی رات میں طعش میں آگیا۔

    پولیس نے لاش کو ایمبولینس کے ذریعے اسپتال کے سرد خانے میں منتقل کردیا۔ جبکہ ملزم پر فرد جرم عائد کرکے اسے جسمانی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔

  • پیپلزپارٹی کے بانی رہنما ڈاکٹر مبشرحسن انتقال کر گئے

    پیپلزپارٹی کے بانی رہنما ڈاکٹر مبشرحسن انتقال کر گئے

    لاہور : پیپلزپارٹی کے بانی رہنما ڈاکٹر مبشرحسن98سال کی عمرمیں انتقال کر گئے، 1967 میں ذوالفقار علی بھٹو نے مبشرحسن کے گھر پر ہی پارٹی کی بنیاد رکھی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے بانی رہنما ڈاکٹر مبشرحسن98سال کی عمر میں انتقال کر گئے، ڈاکٹر مبشرحسن کو طبیعت ناساز ہونے پر آج لاہور کے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ دوران علاج خالق حقیقی سے جا ملے۔

    مبشر حسن ذوالفقارعلی بھٹو کے انتہائی قریبی ساتھی اور پی پی کے بانی رہنماؤں میں سے تھے، سال1967میں ذوالفقارعلی بھٹونے چمبشرحسن کے گھر پر ہی پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی تھی۔

    ، ڈاکٹرمبشرحسن بھٹو کے دورحکومت میں وزیر خزانہ بھی رہے، مرحوم مختلف کتابوں کےمصنف بھی تھے، ڈاکٹر مبشرحسن نے ڈاکٹرعبدالقدیر کی ذوالفقار بھٹو سےملاقات کرائی تھی وہ پیپلزپارٹی لاہور کے پہلے صدر بھی تھے۔

    ڈاکٹرمبشرحسن کے انتقال پر پی پی چیئر مین بلاول بھٹو زرداری اور دیگر رہنماؤں نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور ان کے درجات کی بلندی کیلئے دعاکی ہے۔

  • مصر کے سابق صدر حسنی مبارک91سال کی عمر میں انتقال کرگئے

    مصر کے سابق صدر حسنی مبارک91سال کی عمر میں انتقال کرگئے

    قاہرہ : مصر کے سابق صدر حسنی مبارک91سال کی عمر میں انتقال کرگئے، کرپشن کے الزامات کی زد میں رہنے والے حسنی مبارک فالج کے باعث اسپتال میں زیرعلاج تھے۔

    تفصیلات کے مطابق مصر کے سابق صدر حسنی مبارک91سال کی عمر میں انتقال کرگئے، غیر ملکی میڈیا میں بتایا گیا ہے کہ وہ انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل تھے جہاں انہیں مصنوعی سانس دی جارہی تھی, حسنی مبارک2011میں احتجاج کے بعد مستعفی ہوگئے تھے۔

    حسنی مبارک1981سے2011تک مصر کے صدر رہے، حسنی مبارک کرپشن کے الزامات کے تحت زیرحراست اور فالج کے باعث اسپتال میں زیرعلاج تھے۔

    حسنی مبارک کا انتقال ایسے موقع پر ہوا ہے جب ان کے دونوں بیٹوں کو بینک کی فروخت کے دوران ناجائز شیئر ٹریڈنگ کے الزام سے بری کر دیا گیا ہے۔

    مرحوم صدر کا اقتدار سال 2011میں اس وقت اختتام پذیر ہوا جب عوام ان کیخلاف سڑکوں پر نکل آئی، پورے ملک میں ہنگامے پھوٹ پڑے، ان ہنگاموں کے دوران 239افراد جاں بحق ہوئے، جس کے قتل کے الزام میں حسنی مبارک کو گرفتار کرکے جیہل بھیج دیا گیا، اس طرح ان کا 30سالہ دور صدارت کا خاتمہ ہوا۔

     

     

  • 18 سالہ لے پالک بیٹے نے والدین کو قتل کردیا

    18 سالہ لے پالک بیٹے نے والدین کو قتل کردیا

    امریکا میں لے پالک بیٹے نے والدین کو قتل کر کے ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کی تاہم جلد ہی پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔

    امریکی ریاست جارجیا میں 18 سالہ لڑکے نے اپنے لے پالک والدین کو قتل کردیا، بعد ازاں خود ہی پولیس کو فون کر کے واقعے کی اطلاع دی۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف اور غم کی فضا ہے۔

    پولیس کے مطابق لڑکے نے پولیس کو فون کیا اور کہا کہ اس کے والدین اس دنیا سے جا چکے ہیں۔

    پولیس نے شک کی بنا پر لڑکے کو حراست میں لیا تو اس نے اقرار کرلیا کہ اپنے والدین کو اس نے ہی قتل کیا۔

    لڑکے کا کہنا تھا کہ اس کے لے پالک والدین نے ایک پارٹی میں مہمانوں کے درمیان اسے گود لینے کے حوالے سے ایسے الفاظ کہے جس سے اسے سخت شرمندگی اور تکلیف محسوس ہوئی۔

    اس واقعے کی گرہ لڑکے کے دل میں بیٹھ گئی اور چند دن بعد اس نے غصے میں فائرنگ کر کے والدین کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

    قتل کرنے کے بعد اس نے واقعے کو ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کی، اس نے گھر کا سیکیورٹی سسٹم ناکارہ کردیا اور اپنی لے پالک ماں کے کچھ زیورات بھی چھپا دیے۔

    اس کے بعد وہ گھر سے نکلا، آلہ قتل ایک دریا میں بہا دیا اور واپس آ کر پولیس کو کال کی۔ بعد ازاں پولیس کو جلد ہی حقیقت کا علم ہوگیا اور اس نے لڑکے کو حراست میں لے لیا۔

    پڑوسیوں کے مطابق مقتولین نہایت اچھی عادات کے حامل تھے، البتہ لڑکے کارل کے بارے میں وہ زیادہ نہیں جانتے تھے، وہ زیادہ تر اپنی سرگرمیوں میں مصروف رہتا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو جلد ہی عدالت میں پیش کردیا جائے گا۔

  • خطرناک مقابلہ، نوجوان کھلاڑی جان کی بازی ہار گیا

    خطرناک مقابلہ، نوجوان کھلاڑی جان کی بازی ہار گیا

    بیونس آئرس: جنوبی امریکی ملک ارجن ٹینا میں پرخطر کھیل کے دوران نوجوان کھلاڑی جان کی بازی ہار گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ’’روڈیو‘‘ نامی کھیل سے متعلق ہونے والی چیمپئن شپ میں باصلاحیت کھلاڑی موت کے منہ میں چلا گیا۔ روڈیو رائڈس کا مقابلہ جنوبی امریکی ممالک سمیت یورپ بھی بہت مشہور ہے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس کھیل کے دوران خاص نسل کے گھوڑے کی پشت پر 15 سیکنڈ یا اس سے زائد تک ٹھہرنا پڑتا ہے۔ جبکہ مقررہ وقت سے قبل گرنے والے کھلاڑی کے مقدر میں شکست ہوگی۔

    ایسا ہی کچھ ہوا ارجن ٹینا میں جہاں نوبرٹو نامی روڈیو رائڈر گھوڑے تلے کچلا گیا۔

    کھلاڑی نے بھرپور انداز میں گھوڑے کی پشت پر جمے رہنے اور زیادہ سے زیادہ وقت تک ٹھہر کر حریف کو ٹکر دینے کے چکر میں زندگی سے ہی ہاتھ دھو بیٹھا۔ جانور کے مسلسل اچھل کود کے باعث نوبرٹو اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکے اور گھوڑے کے پاؤں تلے آکر ہلاک ہوگئے۔

    اس واقعے کے فوراً بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔ اس ہولناک ٹریڈجی کے باعث ان کے جسموں کی کئی ہڈیاں ٹوٹیں۔ ایک میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دل نے خون کی روانی شریانوں تک روک دی تھی جس کے باعث موت واقع ہوئی۔

  • انکیوبیٹر میں آگ لگنے سے بچی کی ہلاکت: نومولود بچی کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوئی

    انکیوبیٹر میں آگ لگنے سے بچی کی ہلاکت: نومولود بچی کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوئی

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے قومی ادارہ برائے امراض اطفال (این آئی سی ایچ) میں لگنے والی آگ کے بارے میں کہا گیا ہے کہ جلنے والے انکیوبیٹر کے اندر موجود بچی، کرنٹ لگنے اور دھوئیں کی وجہ سے جاں بحق ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق چند روز قبل قومی ادارہ برائے امراض اطفال (این آئی سی ایچ)میں آگ لگنے اور بچی کے جھلس کر جاں بحق ہونے کے بارے میں صوبہ سندھ کی وزیر صحت عذرا افضل پیچوہو کا کہنا ہے کہ واقعہ غفلت کا نتیجہ ہے، آگ لگ گئی تھی تو بچے کو بچانے کی کوشش کرنی چاہیئے تھی۔

    صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ 4 رکنی کمیٹی واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے، کمیٹی نے متاثرہ خاندان، متعلقہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کا بیان ریکارڈ کیا۔ دکھ کی گھڑی میں متاثرہ خاندان کے ساتھ ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی نے انکیوبیٹر بنانے والی کمپنی کے وینڈر کو طلب کرلیا ہے، انکیوبیٹر بنانے والی کمپنی اپنے وینڈر کے ذریعے بیان ریکارڈ کروائے گی۔

    ذرائع کے مطابق آگ لگنے سے انکیوبیٹر کا صرف پنکھا اور تاریں جلیں۔ آگ نے انکیوبیٹر کی الیکٹرک سپلائی اور ہیٹر کو نقصان نہیں پہنچایا۔ انکیوبیٹر میں موجود آکسیجن شارٹ سرکٹ کے باعث آگ کا سبب بنی۔

    ذرائع کا کہنا ہے نومولود بچی کی موت کرنٹ لگنے اور دھواں بھرنے سے ہوئی۔

    خیال رہے کہ چند روز قبل قومی ادارہ برائے امراض اطفال (این آئی سی ایچ) کے آئی سی یو میں ایک انکیوبیٹرمیں اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی۔ آگ لگنے سے انکیوبیٹر کے اندر موجود نومولود بچی اندر ہی جاں بحق ہوگئی تھی۔

  • خاتون کا فون پر بات کرنا جرم بن گیا، رشتہ دار کے ہاتھوں قتل

    خاتون کا فون پر بات کرنا جرم بن گیا، رشتہ دار کے ہاتھوں قتل

    سکھر: شادی شدہ خاتون کا فون پر بات کرنا جرم بن گیا، شکی القلب رشتہ دار نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کے شہر سکھر میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں شکی القلب رشتہ دار نے اپنے خاندان کی لڑکی کو ابدی نیند سلا دیا۔ جرم صرف اتنا تھا کہ وہ فون پر کسی سے بات کررہی تھی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ سکھر کے علاقے نیوگوٹھ میں قتل ہونے والی خاتون کی شناخت قمرالنسا کے نام سے ہوئی۔

    فائرنگ کرکے قتل کرنے والا ملزم فرار ہوگیا۔ البتہ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے بھی مارے جارہے ہیں۔ انتظامیہ نے جلد گرفتاری کے امکانات ظاہر کیے ہیں۔

    کراچی : پسند کی شادی کرنے والی ایک اور خاتون کا غیرت کے نام پر قتل

    دوسری جانب خیرپور میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے پر بااثر افراد نے حملہ کردیا۔

    اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ تشدد کے بعد نوجوان کو چھوڑ دیا جبکہ لڑکی کو ساتھ لے گئے۔ متاثرہ نوجوان کا کہنا ہے کہ میری بیگم کو علاقے کے بااثرا فراد قتل کردیں گے، پولیس میری مدد کرے۔