Tag: death

  • لندن میں چاقو زنی کی واردات، دوشیزہ قتل

    لندن میں چاقو زنی کی واردات، دوشیزہ قتل

    لندن : برطانوی دارالحکومت میں 17 سالہ دوشیزہ چاقو کے متعدد وار کے باعث ہلاک ہوگئی، پولیس تاحال واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار نہیں کرسکی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے مشرقی علاقے روم فورڈ میں نامعلوم افراد نے ایک نوجوان لڑکی کو چاقو کے متعدد وار کرکے شدید زخمی کردیا تھا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وقوعہ پر ہی ہلاک ہوگیا۔

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس کو رات ساڑھے نو بجے چاقو زنی کی واردات سے متعلق اطلاع موصول ہوئی تاہم جب تک پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی متاثرہ لڑکی جان کی بازی ہار چکی تھی۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ پولیس نے بہیمانہ قتل کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، تاہم پولیس ابھی تک چاقو زنی کی واردات میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے۔

    برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے اہل خانہ کو قتل سے متعلق آگاہ کردیا ہے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کےلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پولیس کا مؤقف ہے کہ یہ پہلی دوشیزہ ہے جسے رواں برس قتل کیا گیا ہے۔

    مقامی میڈیا کے مطابق مقتولہ رواں برس چاقو زنی کی واردات میں قتل ہونے والی یہ 18 ویں شہری ہے جسے دارالحکومت لندن میں چاقو زنی کا نشانہ بنایا گیا ہے کہ جبکہ پانچویں نوجوان ہے۔

    برطانوی خبر رساں ادارے (بی سی سی) کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس چاقو زنی کی واردات میں دو 17 سالہ لڑکیاں اور ایک 18 سالہ خاتون کا قتل ہوا تھا۔

    مزید پڑھیں : مانچسٹر میں چاقو بردار شخص کا حملہ، تین افراد زخمی

    یاد رہے کہ رواں برس کے آغاز پر برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں واقع وکٹوریہ ریلوے اسٹیشن پر مسلح شخص نے شہریوں کو چاقو کے وار سے زخمی کردیا تھا، چاقو زنی کی واردات میں زخمی ہونے والے متاثرین کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

    برطانیہ کی ٹرانسپورٹ پولیس کا کہنا تھا کہ چاقو بردار شخص کے حملے میں ایک خاتون اور مرد سمیت پولیس افسر زخمی ہوا ہے، پولیس افسر کو کندھے پر زخم آئے تھے۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چاقو زنی کی واردات میں ملوث ہونے کے شبے میں ایک شخص کو گرفتار کیا تھا جس کی دماغی حالت ٹھیک نہیں تھی۔

  • امریکی خاتون نے نامعلوم وجوہات کی بناء بیٹے کے ہمراہ خودکشی کرلی

    امریکی خاتون نے نامعلوم وجوہات کی بناء بیٹے کے ہمراہ خودکشی کرلی

    میامی : امریکی خاتون نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر فلوریڈا کی بلند و بالا رہائشی عمارت سے کمسن بیٹے کو پھینکنے کے بعد خود بھی چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ امریکا کی ریاست فلوریڈا کے دارالحکومت میامی میں خودکشی کے واقعے میں ہلاک ہونے والی خاتون کی شناخت 37 سالہ سولانگی ورجینیا کے نام سے ہوئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق خاتون چھلانگ لگانے سے قبل اپنے پانچ سالہ بیٹے لوسینیو میتوس کو 20 ویں منزل سے نیچے پھینک دیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ سولانگی میتوس چھتی منزل سے مردہ حالت میں برآمد ہوئی جبکہ لوسینیو سوئمنگ پول کے قریب انتہائی تشویشناک حالت میں ملا جسے پولیس نے فوری طور پر استعمال مستقل کیا تاہم وہ جانبر نہیں ہوسکا۔

    پانچ سالہ بچے کو قتل کرنے کے بعد خود بھی خودکشی کرنے والی خاتون کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ سولانگی نے خودکشی سے متعلق کوئی اشارہ نہیں دیا نہ ایسی کوئی وجوہات تھیں جس کی بناء پر خودکشی کی نوبت آئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ فلوریڈا پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

    عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ ہم یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ کیسے خاتون نے مبینہ طور پر اپنے بیٹے کو بے دردی سے قتل کردیا، خاتون کی پڑوسی پیٹریکا نے بتایا کہ میں اپنے گھر میں تھی لیکن جب میں نے نیوز میں یہ دل دہلانے والے خبر دیکھی تو حیران رہ گئی۔

  • بھارت: زہریلی شراب پینے سے ہلاکتوں کی تعداد 156 ہوگئی

    بھارت: زہریلی شراب پینے سے ہلاکتوں کی تعداد 156 ہوگئی

    نئی دہلی: بھارت میں زہریلی شراب پینے سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 156 ہوگئی اور سینکڑوں زیرعلاج ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق دو روز قبل بھارتی ریاست آسام میں زہریلی شراب پینے کے دو مختلف واقعات سامنے آئیں تھے جس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 156 تک پہنچ چکی ہے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ شراب پینے کے باعث تقریباً 85 لوگوں کی ہلاکتیں آسام کے ضلع گولگھات جبکہ ضلع جورہت میں 71 افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق ہو چکی ہے۔

    مختلف اسپتال میں زیراعلاج متاثرین میں سے کئی کی حالت نازک بتائی جاتی ہے، ہلاک یا متاثر ہونے والوں میں زیادہ تر افراد مزدور پیشہ ہیں۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ آسام نے دونوں واقعات کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ذمہ داروں کو منطقی انجام تک پہنچانے کا حکم دے رکھا ہے، جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار بھی کیا ہے۔

    بھارت میں زہریلی شراب پینے سے 92 افراد ہلاک

    دو روز قبل محکمہ ایکسائز نے انکوائری کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے زہریلی شراب کی فروخت کی روک تھام میں ناکامی پر دو مقامی افسران کو معطل کردیا۔

    بھارت میں زہریلی شراب پینے سے ہلاکتوں کے واقعات کوئی نئی بات نہیں، اس سے قبل بھی متعدد واقعات پیش آچکے ہیں، جس کے باعث درجنوں لوگ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

    واضح رہے کہ دو ہفتے قبل بھی اترپردیش اور اترکھنڈ میں ایک ہی دن میں زہریلی شراب پینے سے 92 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

  • ڈبہ بند غذاؤں سے موت کا خطرہ

    ڈبہ بند غذاؤں سے موت کا خطرہ

    ہم میں سے بہت سے افراد بازار سے ڈبہ بند اشیا خرید کر کھانا پسند کرتے ہیں۔ گھر میں پکانے کی محنت اور وقت بچانے کے لیے بازار سے ایسی اشیا خریدی جاتی ہیں جو بالکل تیار ہوں اور انہیں فرائی کر کے کھایا جاسکتا ہے۔

    کیا آپ کا شمار بھی ایسے ہی افراد میں ہوتا ہے جو ڈبہ بند غذائیں شوق سے کھاتے ہیں؟ تو پھر آج اس کا خطرناک نقصان جان لیں۔

    فرانس میں کی جانے والی ایک تحقیق سے معلوم ہوا کہ ڈبوں میں بند پروسیسڈ شدہ غذائیں قبل از وقت موت کا خطرہ بڑھا دیتی ہیں۔

    اس تحقیق کے لیے ہزاروں فرانسیسیوں کے کھانے پینے کی عادات کا جائزہ لیا گیا۔

    ماہرین نے دیکھا کہ وہ افراد جو ڈبہ بند غذائیں کھانے کے عادی تھے ان میں مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو کر قبل از وقت موت کا خطرہ زیادہ پایا گیا۔

    اس سے قبل کئی تحقیقات میں بتایا جاچکا ہے کہ پروسیسڈ شدہ غذائیں مختلف بیماریوں کو جنم دے سکتی ہیں۔

    ماہرین کے مطابق سپر مارکیٹس میں محفوظ کی ہوئی پیکٹ والی اشیا بشمول گوشت خراب ہونے سے بچانے کے لیے نمک لگا کر محفوظ کی جاتی ہیں۔

    یہ نمک اشیا کے اجزا کے ساتھ مل کر خطرناک صورت اختیار کرجاتا ہے جو کینسر اور قبل از وقت موت کا سبب بن سکتا ہے۔

    تحقیق میں کہا گیا کہ فی الحال ان نتائج کو حتمی نہیں کہا جاسکتا اور اس کے لیے مزید جامع تحقیق کی ضرورت ہے۔

  • تھائی لینڈ میں غیر معیاری موبائل چارجر نے ایک شخص کی جان لےلی

    تھائی لینڈ میں غیر معیاری موبائل چارجر نے ایک شخص کی جان لےلی

    بنکاک : تھائی لینڈ میں چارجنگ کے دوران موبائل پر موسیقی سے لطف اندوز ہونے والا 24 سالہ جوان کرنٹ لگنے کے باعث ہلاک ہوگیا، پولیس نے غیر معیاری چارجر کرنٹ لگنے کا سبب بتایا ہے، جس سے جوان کی موت ہوئی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ تھائی لینڈ کے صوبے پھان تھونگ کے ایک شہر میں گھر سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی جس کے کانوں میں ہیڈ فون لگے ہوئے تھے اور موبائل فون چارج ہورہا تھا۔

    غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق متاثرہ شخص کے گانے سننے کے ساتھ ساتھ کسی سے فون پر باتیں بھی کررہا تھا، کیوں کہ ہیڈفون کا مائیک سوپول کے منہ تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مکان مالک اتوار کی صبح عمارت میں داخل ہوا تو 24 سالہ جوان کو مردہ حالت میں پایا جس کے کان بری طرح جھلسے ہوئے تھے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ مکان مالک کی فون کال پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر متاثرہ شخص کی لاش اسپتال منقتل کی تاکہ لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جاسکے۔

     

    پولیس ترجمان جیلوک پولتھونگ کا کہنا ہے کہ 24 سالہ جوان کی موت کرنٹ لگنے سے ہوئی کیوں کہ اس نے کانوں میں ہیڈفون لگائے ہوئے اور اس دواران موبائل فون چارجنگ پر تھا۔

    پولیس کا خیال ہے کہ متاثرہ شخص جس وقت موبائل فون چارجنگ پر لگاکر گانے سن رہا تھا اس دوران شارٹ سرکٹ کے باعث اسے کرنٹ لگا۔

    تھائی پولیس نے غیر معیاری چارجر کو موت کی وجہ قرار دیا ہے، پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ان تمام لوگوں کی جان خطرے میں ہیں جو غیر رجسٹرڈ کمپنی کے غیر معیاری چارجر استعمال کرتے ہیں۔

  • ایبٹ آباد: اسکول میں ساتھی کی فائرنگ، طالب علم جاں بحق

    ایبٹ آباد: اسکول میں ساتھی کی فائرنگ، طالب علم جاں بحق

    ایبٹ آباد: صوبہ خیبرپختونخواہ کے اسکول میں ساتھی کی فائرنگ سے نویں جماعت کا طالب علم جاں بحق ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے شہر ایبٹ آباد میں قائم ایک اسکول میں ساتھی کی فائرنگ سے نویں جماعت کا طالب علم عثمان شبیر جاں بحق ہوگیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ کلاس روم میں معمولی تکرار پر گولی چلا دی گئی، ملزم حیدر علی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    ایبٹ آباد، نجی اسکول میں ایڈمن افسر نے احتجاجی طلباء پر فائرنگ کردی

    پولیس حکام کے مطابق طالب علم کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہے، جبکہ ناقص سکیورٹی پر اسکول انتظامیہ کو بھی شامل تفتیش کرلیا گیا۔

    خیال رہے کہ گذشتہ سال اپریل میں لاہور کے اسکول میں فائرنگ سے طالب علم جاں بحق ہوگیا تھا۔

    واضح رہے کہ لاہور کے علاقے بہار کالونی میں نجی اسکول کے باہر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی تھی، جس کے نتیجے میں ایک طالبعلم جاں بحق جبکہ سکیورٹی گارڈ زخمی ہوگیا تھا۔

  • شارجہ : رہائشی عمارت میں خوفناک آتشزدگی، 7 سالہ بچہ ہلاک

    شارجہ : رہائشی عمارت میں خوفناک آتشزدگی، 7 سالہ بچہ ہلاک

    شارجہ : متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں کثیر المنزلہ رہائشی عمارت میں ہولناک آتشزدگی کے باعث 7 سالہ بچہ ہلاک ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ کے علاقے القولایا میں واقع کثیرالمنزلہ رہائشی عمارت میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر بھڑکنے والی آگ نے 7 سالہ بچے کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

    اماراتی میڈیا کا کہنا ہے کہ عربی شہری نے اپنے متاثرہ بیٹے کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا تھا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔

    شارجہ سول ڈیفینس کا کہنا ہے کہ 11 بج کر 3 منٹ پر اطلاع ملی تھی القولایا میں واقع عمارت کی پانچویں منزل پر خوفناک آتشزدگی ہوئی ہے۔

    شارجہ سول ڈیفینس نے بتایا کہ فائر بریگیڈ عملے نےفوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ پر متاثرہ عمارت کی آگ قابو پایا۔

    پولیس نے بتایا کہ آتشزدگی کے باعث گھر کا سارا سامان جل کر خاکستر ہوگیا ہے لیکن خاندان کے دیگر افراد محفوظ ہیں۔

    مزید پڑھیں : متحدہ عرب امارات، گھر میں ہولناک آتشزدگی، 8 افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ دو ماہ قبل متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظہبی کے علاقے بنی یاس میں ایک مکان میں ہولناک آتشزدگی کے نتیجے میں چھ بچوں اور دو خاتون سمیت 8 افراد جاں بحق ہوئے تھے جبکہ گھر کی مالکن کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

    مزید پڑھیں : اماراتی ریاست عجمان میں ہولناک آتش زدگی، 3 افراد ہلاک

    رواں برس اکتوبر میں ریاست عجمان کے علاقے الراشدیہ میں واقع کثیر المنزلہ رہائشی عمارت میں ہولناک آتشزدگی کے نتیجے میں 2 بچوں اور ایک بزرگ شہری سمیت 3 افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ عمارت میں موجود کرائے داروں بحفاظت باہر نکال لیے گئے تھے۔

  • امریکا: سابق صدر جارج ڈبلیو بش کی میت کو کیپیٹل ہل میں آخری دیدار کیلئے رکھ دیا گیا

    امریکا: سابق صدر جارج ڈبلیو بش کی میت کو کیپیٹل ہل میں آخری دیدار کیلئے رکھ دیا گیا

    واشنگٹن: امریکا کے سابق صدر جارج ڈبلیو بش کی میت کو کیپیٹل ہل میں آخری دیدار کے لیے رکھ دیا گیا، آنجہانی صدر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ بدھ کے روز ادا کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق جارج ڈبلیو بش کی آخری رسومات میں امریکی صدر ٹرمپ سمیت دنیا کے کئی ممالک کے سربراہان اور ان کے نمائندوں کی شرکت بھی متوقع ہے۔

    امریکی پرچم میں لپٹے آنجہانی صدر کے تابوت کو میری لینڈ سے ائیرفورسز کے خصوصی طیارے سے واشنگٹن لایا گیا، اور سرکاری پروٹوکول میں ان کی میت کو کیپٹل ہل پہنچایا گیا۔

    آخری دیدار سے قبل انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے توپوں کی سلامی دی گئی، کیپٹل ہل میں ان کی یاد میں دی جانے والی سرکاری تقریب میں ان کے بیٹے جارج ڈبیلو بش اور اہلخانہ سمیت، امریکی نائب صدر مائیک پینس، اسپیکر پال ریان اور سینیٹ اراکین کی اکثریت شامل ہیں۔

    سابق امریکی صدر جارج بش سینیئر انتقال کرگئے

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پانچ دسمبر کو یوم سوگ کا اعلان کرتے ہوئے امریکی پرچم سر نگوں رکھنے کی ہدایت کی ہے، آنجہانی صدر امریکا کے اکتالیسویں صدر تھے۔

    وہ جنوری انیس سواناسی سے جنوری انیس سو ترانوے تک امریکا کے صدر رہے تھے اور اپنی دوسری مدت کے الیکشن میں انھیں صدر بل کلنٹن کے مقابلے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    آنجہانی صدر اپنی اہلیہ باربرا کی وفات کے سات ماہ بعد چورانوے بر س کی عمر میں انتقال کرگئے، ان کی آخری رسومات میں ٹرمپ سمیت دنیا کے کئی ممالک کے سربراہان اور ان کے نمائندوں کی شرکت بھی متوقع ہے۔

  • شہباز شریف بیگم کلثوم نواز کا جسد خاکی لینے کے لیے لندن روانہ ہوگئے

    شہباز شریف بیگم کلثوم نواز کا جسد خاکی لینے کے لیے لندن روانہ ہوگئے

    لاہور : مسلم نواز کے صدر شہباز شریف برطانیہ روانہ ہوگئے، شہباز شریف بیگم کلثوم نواز کا جسد خاکی لے کر جمعے کو پاکستان پہنچیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق طویل علالت کے بعد انتقال کرجانے والی سابق خاتون اوّل بیگم کلثوم نواز کا جسد خاکی لینے کے لیے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف لندن روانہ ہوگئے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف آج صبح غیر ملکی ایئر لائن کی پروازسے برطانیہ روانہ ہوں گے، شہباز شریف پرواز کیو آر 629 سے براستہ دوحہ برطانیہ روانہ ہوں گے۔

    مسلم لیگ نواز کے صدر شہباز شریف لندن سے سابق صدر مسلم لیگ (ن) کلثوم نواز کی میت لے کر وطن واپس لوٹیں گے، شہباز شریف جمعے کو برطانیہ سے وطن واپس پہنچیں گے۔


    مزید پڑھیں : بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ جمعرات کو ادا کی جائے گی


    یاد رہے کہ خاندانی ذرائع نے بتایا کہ بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ جمعرات کو ادا کی جائے اور تدفین جمعہ کو جاتی امرا میں ہوگی۔

    خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ کلثوم نواز کی تدفین میاں شریف کی قبر کے پہلو میں ہوگی، شہبازشریف جسد خاکی لینے برطانیہ جائیں گے۔

    بیگم کلثوم نواز کی میت کو غسل دے دیا گیا، نواز شریف کے دونوں صاحبزادے حسن اور حسین نواز والدہ کا آخری دیدار لندن میں ہی کریں گے۔

    واضح رہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے نوازشریف کی پیرول پررہائی کے احکامات جاری کردیے گئے جس کے بعد انہیں اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا جس کے بعد یہ تینوں شخصیات جاتی امراء کیلئے روانہ ہوگئے، جہاں وہ بیگم کلثوم نواز کی نمازہ جنازہ اور تدفین میں شرکت کریں گے۔