Tag: deaths confirmed

  • بیلجیئم میں اسکول عمارت منہدم، ہلاکتوں کی تصدیق

    بیلجیئم میں اسکول عمارت منہدم، ہلاکتوں کی تصدیق

    برسلز : بیلجیئم میں اسکول کی زیر تعمیر عمارت اچانک زمین بوس ہوگئی، حادثے میں پانچ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یورپی ملک بیلجیئم کے علاقے انتورپن میں اسکول کی زیر تعمیر عمارت میں تعمیراتی کام جاری تھا کہ بلڈنگ اچانک منہدم ہوگئی جس کے نتیجے میں متعدد افراد ملبے تلے دب گئے۔

    حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اداروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کاموں کا آغاز کیا اور 5 لاشیں اور 9 زخمیوں کو اسپتال منتقل پہنچایا۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ اسپتال منتقل کیے گئے زخمیوں میں تین کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ جلدبازی کی وجہ سے رونما ہوا، اسکول میں یکم ستمبر سے دوبارہ تدریسی سلسلے کا آغاز ہونا ہے، جس کے لیے تیزی سے تعمیراتی کام جاری تھا۔

  • فرانس میں مسافر طیارہ حادثے کا شکار، ہلاکتوں کی تصدیق

    فرانس میں مسافر طیارہ حادثے کا شکار، ہلاکتوں کی تصدیق

    پیرس : فرانس میں مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، طیارے میں سوار تین مسافر موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق طیارہ حادثہ فرانس کے جنوبی شہر لیلّے میں دو روز قبل اس وقت پیش آیا جب ایک انجن والے طیارے نے ایئرفلیڈ سے اڑان بھری اور ویمبریچیز کے قریب گرکر تباہ ہوگیا۔

    طیارے روبن ایچ آر 100 نے ایئرفلیڈ سے اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد ہی فنی خرابی کے باعث ویمبریچیز کے علاقے میں جاگرا، جس کے نتیجے میں جہاز میں سوار تین مسافر ہلاک ہوگئے جب کہ ایک مسافر زخمی ہوگیا۔

    ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے طیارے میں لگی آگ کو بجھایا اور تین افراد کی لاشوں اور زخمی شخص کو ملبے سے نکال کر فوری طور پر اسپتال منتقل کیا۔

    تاحال یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ طیارہ کون اڑا رہا تھا، پولیس نے ہلاک شدگان کی شناخت بھی ظاہر نہیں کی ہے۔

    مزید پڑھیں : فرانس میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، ہلاکتوں کی تصدیق

    خیال رہے کہ ایک ماہ قبل بھی فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں ایک چھوٹا مسافر بردار طیارہ دی رابن ڈی آر 400 گر کر تباہ ہوا تھا جس میں چار افراد ہلاک ہوئے تھے۔