Tag: Deaths from Corona

  • پنجاب میں کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری، ایک دن میں 58 ہلاکتیں

    پنجاب میں کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری، ایک دن میں 58 ہلاکتیں

    لاہور: پنجاب میں کورونا وائرس کے باعث ایک دن میں مزید 58 اموات سامنے آئی جبکہ 2 ہزار 700 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس سے اموات کا سلسلہ جاری ہے ، محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے تازہ اعدادو شمار جاری کیے گئے ہیں۔

    جس میں بتایا گیا ہے کہ ایک روز میں کورونا وائرس سے مزید 58 ہلاکتیں ہوئیں ، جس کے بعد صوبے میں کورونا وائرس سے اموات کی کل تعداد 6 ہزار 485 ہو گئی ہے۔

    کیسز کے حوالے سے محکمہ صحت پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے 2772 نئے کیسز سامنے آئے ، لاہور میں ایک روز کے دوران 1484 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    اعدادو شمار کے مطابق ننکانہ میں 7، قصور میں 21، شیخوپورہ میں 28، راولپنڈی میں 380، جہلم میں 22، اٹک میں 5، مظفرگڑھ
    میں 3، حافظ آباد میں 6 اور گوجرانوالہ میں 68 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ میں 79، نارووال میں 6، گجرات میں 37، منڈی بہاؤالدین میں 15، ملتان میں 104، خانیوال میں 7 ، لیہ 1، ڈیرہ غازی خان 16 اور وہاڑی میں 10 کیس سامنے آئے ۔

    اسی طرح فیصل آباد میں 188، چنیوٹ میں 6، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 27، جھنگ میں 29 اور رحیم یار خان میں 34 ، سرگودھا میں 48، خوشاب میں 11، بہاولنگر میں 9، بہاولپور میں 58 اور لودھراں میں 17 ، بھکر 1، ساہیوال 23، پاکپتن 8 اوراوکاڑہ میں 14 افراد کورونا سے متاثر ہوئے۔

  • کورونا سے بڑھتی ہوئی اموات پر "ڈبلیو ایچ او” کی اہم ہدایت

    کورونا سے بڑھتی ہوئی اموات پر "ڈبلیو ایچ او” کی اہم ہدایت

    عالمی ادارہ صحت کے کورونا وائرس وبائی امراض کے ماہرین نے کہا کہ کوویڈ 19 سے ہونے والی اموات کی ہفتہ وار عالمی تعداد میں اضافہ ہونا انتہائی تشویش ناک ہے، اس دوران گزشتہ چھ ہفتوں میں کمی کے بعد اچانک اموات میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔

    ڈبلیو ایچ او کے ایمرجنسی پروگرام کی ٹیکنیکل ہیڈ ماریا وان کیرخووے نے کہا ہے کہ کوویڈ 19 کے تصدیق شدہ معاملات میں پانچویں ہفتے میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او کے چھ علاقوں میں سے چار میں کوویڈ 19 کے تصدیق شدہ معاملات کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے حالانکہ ہر خطے میں اس میں نمایاں تغیرات موجود ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ آخری ہفتے میں 8 فیصد زیادہ معاملے درج کئے گئے ہیں، یہ اضافہ برطانیہ میں وائرس کے ملنے اور اس کے بعد مشرقی یورپ سمیت مختلف ممالک میں پھیلنے کے بعد ہوا ہے۔

    ماریا وان کیرخووے نے بتایا کہ جنوب مشرقی ایشیاء میں تصدیق شدہ واقعات میں ہفتے سے ہفتے تک 49 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ڈبلیو ایچ او کے ریکارڈ کے مطابق مغربی بحرالکاہل کے خطے میں 29 فیصد اضافے کی اطلاع دی گئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بحیرہ روم کے مشرقی خطے میں کیسز میں8 فیصد اضافہ دیکھا گیا جبکہ امریکہ اور افریقہ میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد میں کمی آئی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں یہ بتانا چاہتی ہوں کہ اس میں تقریباً چھ ہفتوں کا عرصہ ہوا تھا جب اموات میں کمی دیکھی جارہی تھی اور گذشتہ ہفتے ہم نے دنیا بھر میں اموات میں معمولی اضافہ دیکھا ہے اور اگر ہم بڑھتے ہوئے معاملات دیکھنا چاہتے ہیں تو اس کی توقع کی جاسکتی ہے لیکن یہ ایک تشویشناک علامت بھی ہے۔

    ڈبلیو ایچ او کی ہنگامی صورتحال کے سربراہ ڈاکٹر مائیکل ریان نے بہت ساری جگہوں پر لوگوں میں وبائی بیماریوں سے نمٹنے کی کوشش کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ویکسینیشن مہم کو مزید بڑھانا ہوگا اور معاملے کی سختی سے نگرانی کرنی ہوگی، محض ویکسینیشن اس کے لئے ناکافی ہوگی۔