Tag: Deaths from toxic liquor

  • کچی شراب کی فروخت اوراموات کی ذمہ دار پولیس قرار

    کچی شراب کی فروخت اوراموات کی ذمہ دار پولیس قرار

    کراچی : عید کے دنوں میں کچی شراب کے بڑے پیمانے پر فروخت اور اس سے ہونے والی اموات کا ذمہ دار پولیس کو قرار دیا گیا ہے۔

    عید کے دنوں کے دوران کراچی میں کچی شراب کے بڑے پیمانے پر فروخت پولیس کی ملی بھگت سے ہوئی، جس سے متعدد اموات بھی ہوئی، اس حوالے سے پیش کی جانے والی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عید کا دنوں میں کچی شراب کا کاروبار ہول سیل کی بنیاد پر کیا گیا، جس کیلئے پولیس نے بھاری رشوت وصول کی ۔

    اس کے نتیجے میں کراچی میں کچی شراب کی کھلے عام فروخت ہوئی، رپورٹ میں کچی شراب سے ہونے والی اموات کا ذمہ دار بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو قراردیا گیا ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ محکمہ پولیس کے ساتھ شراب کی فروخت میں ملوث محکمہ ایکسائز کے افسران کیخلا ف بھی کاروائی ہونی چاہیئے، رپورٹ مزید بتایا گیا ہے پولیس کے پاس محکمہ ایکسائز کے افسران کیخلاف کاروائی کا اختیار نہیں ہے ۔

  • کراچی:2 روز میں کچی شراب پینے سے ہلاکتوں کی تعداد27 ہوگئی

    کراچی:2 روز میں کچی شراب پینے سے ہلاکتوں کی تعداد27 ہوگئی

    کراچی: مختلف علاقوں میں زہریلی اور کچی شراب پینے سے ستائیس افراد موت کے منہ میں چلے گئے ہیں۔

    کراچی میں شراب پینے سے متعدد افراد جان کی بازی ہار گئے، شراب پینے سے ہلاک افراد میں زیادر تر کا تعلق لانڈی، کورنگی، بلال کالونی، زمان ٹاون اور محمود آباد سمیت دیگر علاقوں سے ہے، جنہیں حالت خراب ہونے پر اسپتال لایا گیا لیکن سستا شوق موت کا سبب بن گیا۔

    جناح اسپتال کی ڈائریکٹر سیمی جمالی کا کہنا ہے کہ ہلاک افراد میں بڑی تعداد نوجوانوں کی ہے، اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متعدد افراد کے ورثاء نے اپنے پیاروں کا پوسٹ مارٹم اب تک نہیں کرایا۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی پولیس کے سربراہ سے واقعہ کی فوری رپورٹ طلب کرلی اور ذمہ داران کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت کی ہے۔