Tag: Debate challenge

  • عالیہ حمزہ نے مریم نواز کو مناظرے کا چیلنج دے دیا

    عالیہ حمزہ نے مریم نواز کو مناظرے کا چیلنج دے دیا

    لاہور : پی ٹی آئی کی رہنما عالیہ حمزہ نے مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کو مناظرے کا چیلنج دے دیا، ان کا کہنا ہے کہ جھوٹ، مکاری اور بےشرمی تو ویسے اس ٹبر کے ڈی این اے میں ہے۔

    اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا ہے کہ مریم نواز کو میری طرف سے کھلاچیلنج ہے کہ اپنی مرضی کے چینل یا اینکر کے کسی بھی پروگرام میں مناظرہ کرلیں۔

    عالیہ حمزہ نے کہا کہ جھوٹوں کی نانی کا ایک ایک جھوٹ آج ایکسپوز کررہی ہوں، نو رکنی بینچ گورنر، الیکشن کمیشن میں تاریخ نہ دینے کا کیس سن رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ن لیگ کو کیوں ایسا لگ رہا ہے کہ کیس ان کے خلاف ہے، اس کا مطلب ہے کہ الیکشن کمیشن، گورنر آپ کی ایماء پر آئین شکنی کررہے ہیں۔ پی ٹی آئی کی رہنما کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن اور گورنر کے ساتھ ن لیگ پر بھی آرٹیکل چھ لگنا چاہیے۔

    عالیہ حمزہ نے مزید کہا کہ جسٹس مظاہر نقوی نے نوازشریف کے خلاف آج تک کوئی فیصلہ نہیں کیا، پانامہ کیس پر پارلیمانی تحقیقات کا راستہ مسلم لیگ ن نے ہی روکا تھا۔

    عمران خان ناکام ہوئے تو دو ججوں نے بچانے کا بیڑہ اٹھالیا، مریم نواز

    واضح رہے کہ گزشتہ روز سرگودھا میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے سابق وزیراعظم اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ چار سال دونوں میاں بیوی پیسہ بناتے، لوٹتے رہے اوربیچتے رہے یہ صرف ہاتھ نہیں ، سر سے پیر تک چوریوں اور ڈاکے سے رنگا ہوا ہے۔

  • فیاض چوہان کا خواجہ آصف کو مناظرے کا چیلنج

    فیاض چوہان کا خواجہ آصف کو مناظرے کا چیلنج

    اسلام آباد : پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض چوہان نے کہا ہے کہ خواجہ آصف کو اسامہ بن لادن کے معاملے پرمناظرے کا چیلنج دیتا ہوں، نواز شریف کو اسامہ کا پیروکار ثابت نہ کرسکا تو سیاست چھوڑدوں گا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے ن لیگ کے رہنما خواجہ آصف کی جانب سے قومی اسمبلی میں کیے گئے خطاب کے رد عمل میں ان کو اسامہ بن لادن کے معاملے پر مناظرے کا چیلنج دے دیا۔

    فیاض چوہان نے کہا ہے کہ خواجہ آصف کی اطلاع کیلئے عرض ہے کہ میں یہ بات ثابت کرسکتاہوں کہ  نوازشریف اسامہ بن لادن کے سچے پیروکار تھے،۔

    انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے1989میں اسامہ بن لادن سے10ملین ڈالر لئے تھے،یہ10ملین ڈالر بینظیربھٹو شہید کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے لیے گئے تھے، نواز شریف نے اس رقم سے ایم این ایز کی خرید و فروخت کرنا تھی۔

    فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ  عادت سے مجبور ہو کر نواز شریف نے10ملین ڈالر اپنی جیب میں ڈال لیے، اسی وجہ سے بینظیربھٹو کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہو گئی تھی، بینظیر بھٹو کا انٹرویو میری اس بات کا واضح ثبوت ہے۔

    صوبائی وزیر نے کہا کہ خواجہ آصف عمران خان پر تنقید سے پہلے نوازشریف کے گریبان میں جھانکیں، ن لیگ کے رہنما لکشمی چوک پر میرےساتھ اس معاملے پر مناظرہ کرلیں۔

    اگر میں نواز شریف بمعہ اہل وعیال کو اسامہ بن لادن کا پیروکار ثابت نہ کرسکا توسیاست چھوڑدوں گا، بصورت دیگر خواجہ آصف الفلاح تھیٹر میں جگت بازی شروع کردیں۔