Tag: Debts

  • 4 سالہ دور حکومت: پاکستان تحریک انصاف نے 24 ہزار ارب قرض لیا

    4 سالہ دور حکومت: پاکستان تحریک انصاف نے 24 ہزار ارب قرض لیا

    اسلام آباد: وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے اپنے 4 سالہ دور حکومت میں ملکی اور غیر ملکی اداروں سے 24 ہزار 242 ارب قرض لیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں لیے گئے ملکی اور غیر ملکی قرضوں کی تفصیل پیش کردی۔

    وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف دور کے قرضے ترقیاتی منصوبوں پر نہیں لگے، ملک بھر میں تحریک انصاف دور کا کوئی بڑا منصوبہ نظر نہیں آرہا۔

    انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف دور کے قرضوں کی واپسی پر بھاری سود ادا کرنا پڑ رہا ہے۔

    وزیر مملکت نے قرضوں کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف حکومت نے 4 سال میں ملکی اور غیر ملکی اداروں سے 24 ہزار 242 ارب قرض لیا۔

    انہوں نے بتایا کہ گزشتہ حکومت نے ملکی اداروں سے ساڑھے 14 ہزار 621 ارب اور غیر ملکی اداروں سے ساڑھے 9 ہزار ارب سے زائد قرض لیا۔

    قومی اسمبلی کو مزید بتایا گیا کہ گزشتہ حکومت میں مجموعی مالیاتی خسارہ 16 ہزار 430 ارب رہا، جبکہ ساڑھے 12 ہزار کل محصولات کی جگہ 31 ہزار ارب کے اخراجات کیے گئے۔

  • یو این ڈویلپمنٹ پروگرام کا پاکستان کی قرض ادائیگیاں معطل کرنے پر زور

    یو این ڈویلپمنٹ پروگرام کا پاکستان کی قرض ادائیگیاں معطل کرنے پر زور

    اسلام آباد: اقوام متحدہ ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) نے پاکستان کی قرض ادائیگیاں معطل کرنے پر زور دیا ہے، فنانشل ٹائمز میں شائع رپورٹ کے مطابق پاکستان کے قرض دہندگان کے ساتھ قرضوں کو ری شیڈول کرنا چاہیئے۔

    برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز میں شائع رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) نے پاکستانی قرض ادائیگیوں کو معطل کرنے پر زور دیا ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان کو بین الاقوامی قرضوں کی ادائیگیوں کو معطل کرنا چاہیئے، قرض دہندگان کے ساتھ قرضوں کو ری شیڈول کرنا چاہیئے۔

    رپورٹ کے مطابق حالیہ سیلاب کے دوران پاکستان کے مالیاتی بحران میں اضافہ ہوا، ضرورت ہے کہ پاکستان قرض کی ادائیگی کے بجائے سیلاب کی تباہی میں مالی امداد کو ترجیح دے سکے۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان نے 30 بلین ڈالر کے نقصان کا تخمینہ لگایا ہے، سیلاب نے 3 کروڑ سے زائد پاکستانیوں کو متاثر کیا اور اربوں ڈالر کا نقصان پہنچایا۔