Tag: Debut

  • ’پہلی فلم کے بعد۔۔۔‘ اللو ارجن کا اپنی کیرئیر سے متعلق بڑا انکشاف

    ’پہلی فلم کے بعد۔۔۔‘ اللو ارجن کا اپنی کیرئیر سے متعلق بڑا انکشاف

    چنئی : تیلگو فلموں کے مشہور اداکار اللو ارجن نے انکشاف کیا ہے کہ وہ پہلی فلم ’گنگوتری‘ کے بعد بے روزگار تھے۔

    انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق چنئی میں پشپا 2 کے گانے "کسک” کی ریلیز تقریب میں اللو ارجن نے شرکت کی جہاں انہوں نے انڈسٹری میں ماضی کو یاد کیا جب انہوں نے گنگوتری سے ڈیبیو کیا تھا، جس کے بعد انہیں ایک بھی فلم کی پیشکش نہیں کی گئی تھی۔

    اداکار کا کہنا تھا کہ میری پہلی فلم ’گنگوتری‘ کے ریلیز کے بعد کوئی بھی میرے ساتھ کام کرنے کو تیار نہیں تھا جس کے بعد میں پشپا 2 کے ڈائریکٹر سوکمار نے مجھ پر بھروسہ کیا اور یوں ہمارے طویل اشتراک کا آغاز ہوا۔

    الو ارجن نے اس تقریب میں پشپا 2 کے ڈائریکٹر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ زندگی میں اب میں کبھی اپنے کیرئیر پر نظر ڈالتا ہوں ہو اور سوچتا ہوں کہ کس نے میری زندگی بدلی ہے تو وہ سو کمار ہے، ان کے بغیر شاید میرا کیریئر آگے نہیں بڑھتا۔

    واضح رہے کہ پشپا2 اگلے ماہ 5 دسمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنےگی، 17 نومبر کو اللو ارجن کی فلم پشپا 2 کا ٹریلر جاری کیا گیا تھا جبکہ اس تقریب میں گانے کسک کو بھی پیش کیا گیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Allu Arjun (@alluarjunonline)

  • شاہ رخ خان کے بیٹے کی بالی ووڈ میں مختلف انداز میں انٹری

    شاہ رخ خان کے بیٹے کی بالی ووڈ میں مختلف انداز میں انٹری

    بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان منشیات کیس میں کلین چٹ پانے کے بعد اب کام پر توجہ دے رہے ہیں، وہ جلد ہی ایک ویب سیریز تحریر کرنے جارہے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق آریان خان یونیورسٹی آف ساؤتھ کیلیفورنیا سے فلم سازی میں تعلیم حاصل کر چکے ہیں اور ساتھ ہی اپنے والد کی آنے والی فلم پٹھان میں اسسٹ بھی کر رہے ہیں۔

    اب آریان خان بطور ویب سیریز رائٹر اپنے پروفیشنل کیریئر کا آغاز کرنے جا رہے ہیں، ان کی تحریر کردہ ویب سیریز بہت جلد منظر عام پر آجائے گی۔

    اس سے قبل آریان خان بطور چائلڈ اسٹار کبھی خوشی کبھی غم میں مختصر کردار میں نظر آ چکے ہیں، ساتھ ہی ہالی وڈ فلم دی انکریڈیبلز اور دی لائن کنگ کے لیے ہندی ورژن میں اپنے والد کے ہمراہ ڈبنگ بھی کروا چکے ہیں۔

  • سعودی عرب سے پہلی خاتون ریسر سامنے آگئی

    سعودی عرب سے پہلی خاتون ریسر سامنے آگئی

    ریاض : خواتین کی ڈرائیونگ پر پابندی پر خاتمے کے بعد پہلی سعودی خاتون ڈرائیور برطانیہ کی فارمولہ فور ریس میں حصّہ لیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں ولی عہد محمد بن سلمان کے وژن 2030 کے تحت خواتین کی ڈرائیونگ پر پابندی کے خاتمے کے بعد انقلابی تبدلیاں آرہی ہیں، جدہ میں پیدا ہونے والی ریما جوفالی کار ریسنگ کے میدان میں آگئیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ رواں برس 27 سالہ ریما پہلی مرتبہ دو تنشستوں والی فارمولا فور کار ریس میں حصّہ لیں گی۔

    ریما جوفالی کا کہنا تھا کہ میرے لیے موٹر اسپورٹس میں اپنے ملک کی نمائندگی کرنا اعزاز کی بات ہے جسے فارمولا 4 کا کوئی تجربہ نہیں۔

    سعودی خاتون کا کہنا تھا کہ ’یہ سعودیوں کے لیے کچھ کردکھانے کا بہت اچھا وقت ہے، مجھے میرے اہل خانہ، دوست احباب اور دیگر افراد نے بہتر سے بہتر کرنے کا حوصلہ دیا‘۔

    غیر ملکی میڈیا کا میڈیا ہے کہ ریما جوفالی پہلی سعودی لائسنس یافتہ خاتون ہیں جو گزشتہ برس اماراتی دارالحکومت ابوظبی میں ٹی آر ڈی 86 سیریز میں بھی شرکت کرچکی ہیں۔

    خبر رساں اداروں کا کہنا ہے کہ جوفالی بھارت میں منعقد ہونے والی ایم ایس ایف چلینج بھی مکمل کرچکی ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کا کہنا تھا کہ سعودی عرب گزشتہ برس دسمبر میں الیکڑک فارمولا ای سیریز کے تمام مقابلوں کی میزبانی کرچکا ہے جس کے بعد متعدد خواتین کا ڈرائیونگ ٹیسٹ بھی لیا گیا۔

    مزید پڑھیں : عدوا الدخیل سعودی عرب کی پہلی خاتون پائلٹ بن گئیں

    واضح رہے کہ سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے 26 ستمبر 2017 کوشاہی فرمان میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دینے کا حکم دیا تھا اور سعودی حکومت کی جانب سے خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت کے فیصلے کو بہت سراہا گیا تھا۔

  • گلوکارہ کومل رضوی، ہالی ووڈ‌ کی فلم سے اداکاری کا آغاز کرنے کو تیار

    گلوکارہ کومل رضوی، ہالی ووڈ‌ کی فلم سے اداکاری کا آغاز کرنے کو تیار

    کراچی: پاکستانی خاتون گلوکارہ کومل رضوی اب اداکاری کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے لیے بالکل تیار ہیں جس کے لیے انہوں نے اداکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا اور ہالی ووڈ کی نئی آنے والے فلم ’’آفرین‘‘ سے اپنے کرئیر کا آغاز کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی گلوکارہ کومل رضوی موسیقی کی دنیا میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے بعد اب اداکاری کی دنیا میں اپنی قسمت آزمانے پہنچ چکی ہیں، اداکاری کی دنیا میں صلاحتیوں کو منوانے کے لیے انہوں نے ہالی ووڈ کے تحت بننے والی فلم ’’آفرین‘‘ میں اپنا ڈیبیو دے دیا ہے۔

    Komal-3

    کینیڈین پروڈکشن ہاؤس کے تحت بننے والی فلم کو اگلے سال ریلیز کیا جائے گا، جس میں کومل رضوی مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔ ہالی ووڈ کی نئی آنے والی فلم ’’آفرین‘‘ مذہبی انتہاء پسند دہشت گرد گروپ آئی ایس آئی ایس کے خلاف بنائی گئی ہے، جس میں مسلمانوں کو دہشت گردی سے دور دکھایا گیا ہے۔

    Komal-1

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہدایت کار نے کہا کہ ’’کومل بہت محنت اور لگن کے ساتھ اپنے کردار کو دیکھ رہی ہیں اور وہ فلم میں اپنے رول بخوبی نبھا سکیں گی‘‘۔