Tag: December

  • حکومت کا موسم سرما میں گیس کی قلت سے نمٹنے کے لیے اہم اقدام

    حکومت کا موسم سرما میں گیس کی قلت سے نمٹنے کے لیے اہم اقدام

    اسلام آباد: حکومت نے گیس کی قلت سے نمٹنے کے لیے اہم اقدام شروع کردیا، حکومت وصول کردہ بولیوں پر غور کے بعد دسمبر میں ایل این جی خریدنے کا فیصلہ کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے گیس کی قلت سے نمٹنے کے لیے دسمبر سے ایل این جی خریداری کی تیاری شروع کردی ہے، دسمبر میں ایل این جی کے 6 کارگوز کے لیے عالمی کمپنیوں کی مہنگی ترین بولیاں وصول کی گئی ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری کمپنی پی ایل ایل نے دسمبر کے لیے بولیاں طلب کر رکھی تھیں، پی ایل ایل نے ایل این جی کے 6 جہازوں کی بولیاں طلب کی تھیں۔

    ذرائع کے مطابق کمپنیوں نے خام تیل کی قیمت کے 15.87 سے 19.30 فیصد تک بولیاں دیں، حکومت بولیوں پر غور کے بعد دسمبر میں ایل این جی خریدنے کا فیصلہ کرے گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ایل این جی سابق حکومت کے معاہدوں کے تحت خریدی جارہی ہے، ایل این جی خام تیل کی قیمت کے 11.62 سے 13.37 فیصد تک خریدی جا رہی ہے۔

  • ماہ دسمبر کا دوسرا عشرہ : مہنگا ئی کی شرح میں 0.03 فیصد کمی ریکارڈ

    ماہ دسمبر کا دوسرا عشرہ : مہنگا ئی کی شرح میں 0.03 فیصد کمی ریکارڈ

    اسلام آباد : نئے مالی سال 2019-20ء کے چھٹے ماہ (دسمبر2019 ) کے دوسرے عشرے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.03 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ کم آمدنی والے طبقے کے لئے قیمتوں کے حساس اعشاریئے میں 0.24 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
    پاکستان بیورو شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق5 دسمبرکو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ایل پی جی ،زندہ مرغی، انڈے، چینی ، گڑ،کیلے ،لہسن ، ٹماٹر،آٹا ،چنے کی دال ،دال ماش، دال مسور ،دال مونگ ، گندم، اری چاول ،ملک پاؤڈر، خوردنی تیل، بیف،مٹن، مسٹرڈ آئل ،ویجی ٹیبل گھی ، سمیت 27 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

    آلو، پیاز، باسمتی چاول، سمیت 3اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، ادارہ شماریات کے مطابق پیٹرول ، ہائی سپیڈ ڈیزل، مٹی کاتیل ،بجلی کے نرخ ،گیس نرخ ،بجلی کا بلب ،تازہ دودھ ،دھی،چائے، روٹی سادہ ،سرخ مرچ، سگریٹ، نمک ، صابن ، سمیت 21 اشیائے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

    گزشتہ ہفتہ کے مقابلے میں آٹھ ہزار تا بارہ ہزار آمدنی ، بارہ ہزار تا اٹھارہ ہزارآمدنی ، اٹھارہ ہزار تا پینتیس ہزار تک اور پینتیس ہزار روپے سے زائد آمدنی والے افراد کے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریے میں بالترتیب 0.20، 0.12،0.07 اور 0.07 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

  • دسمبر کا پہلا ہفتہ : مہنگا ئی کی شرح میں 0.83 فیصد کمی

    دسمبر کا پہلا ہفتہ : مہنگا ئی کی شرح میں 0.83 فیصد کمی

    اسلام آباد : نئے مالی سال 2019-20ء کے چھٹے ماہ (دسمبر2019ء ) کے پہلے ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.83 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ کم آمدنی والے طبقے کے لئے قیمتوں کے حساس اشاریئے میں 1.81 فیصد کمی ریکار ڈ کی گئی۔

    پاکستان بیور و شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق5 دسمبرکو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران بجلی کے نرخ ،ایل پی جی ،انڈے، گڑ،کیلے ،دال مسور ،دال مونگ ، گندم، باسمتی چاول،اری چاول ،ملک پاؤڈر، خوردنی تیل، بیف،مٹن، مسٹرڈ آئل ، سمیت 14 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

    پیٹرول ، ہائی سپیڈ ڈیزل، لہسن ،آلو، پیاز ، ٹماٹر،زندہ مرغی،چینی ،آٹا ،چنے کی دال ،ویجی ٹیبل گھی ،دال ماش، سمیت 12اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

    ادارہ شماریات کے مطابق مٹی کاتیل ،گیس نرخ ،بجلی کا بلب ،تازہ دودھ ،دھی،چائے، روٹی سادہ ،سرخ مرچ، سگریٹ،نمک ، صابن ، سمیت 25 اشیائے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

    گزشتہ ہفتہ کے مقابلے میں آٹھ ہزار تا بارہ ہزار آمدنی ، بارہ ہزار تا اٹھارہ ہزارآمدنی ، اٹھارہ ہزار تا پینتیس ہزار تک اور پینتیس ہزار روپے سے زائد آمدنی والے افراد کے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریے میں بالترتیب 1.10، 1.00،0.96 اور 0.72 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

  • دسمبر کے چوتھے ہفتہ میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوا، پاکستان بیورو شماریات

    دسمبر کے چوتھے ہفتہ میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوا، پاکستان بیورو شماریات

    نئے مالی سال 2018-19ء کے چھٹے ماہ ( دسمبر 2018ء ) کے چوتھے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.23 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ کم آمدنی والے طبقے کے لئے قیمتوں کے حساس اشاریئے میں 0.19 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    پاکستان بیور و شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق 28 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ٹماٹر،ایل پی جی ،کیلے، چائے، انڈے، لہسن ،پیاز ،سرخ مرچ ،گڑ ،چینی ، دال مسور ،چنے کی دال ،دال مونگ ،بیف، اری چاول ، صابن ،مسٹرڈ آئل ،ویجی ٹیبل گھی ،سمیت 20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ۔

    زندہ مرغی، آلو،دال ماش، گندم، سمیت 4اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، ادارہ شماریات کے مطابق پیٹرول ،ہائی سپیڈ ڈیزل، مٹی کاتیل ،گیس نرخ ،بجلی کے نرخ ،سگریٹ ،مٹن ،نمک ،باسمتی چاول ، کپڑے، تازہ دودھ ، دھی،خوردنی تیل، روٹی سادہ ، ملک پاؤڈر، آٹا ، سمیت 29 اشیائے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

    ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے مقابلے میں آٹھ ہزار تا بارہ ہزار آمدنی ، بارہ ہزار تا اٹھارہ ہزارآمدنی ، اٹھارہ ہزار تا پینتیس ہزار تک اور پینتیس ہزار روپے سے زائد آمدنی والے افراد کے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریے میں بالترتیب 0.22، 0.22 ،0.20 اور 0.17 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

  • دسمبر کا دوسرا ہفتہ : مہنگا ئی کی شرح میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی، پاکستان بیور و شماریات

    دسمبر کا دوسرا ہفتہ : مہنگا ئی کی شرح میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی، پاکستان بیور و شماریات

    کراچی : نئے مالی سال 2018-19ء کے چھٹے ماہ دسمبر2018 کے دوسرے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.05 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ کم آمدنی والے طبقے کے لئے قیمتوں کے حساس اشاریئے میں 0.00 فیصد کا استحکام ریکارڈ کیا گیا۔

    پاکستان بیور و شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق 14 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ایل پی جی ،پیاز ،کیلے، دال مسور ،دال ماش، چنے کی دال ،دال مونگ ،خوردنی تیل، اری چاول، ملک پاؤڈر، صابن ،مٹن ، بیف، گندم، آٹا ، ویجی ٹیبل گھی ،سمیت 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

    زندہ مرغی، انڈے، آلو، ٹماٹر، لہسن ،سرخ مرچ ، گڑ سمیت 7اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، ادارہ شماریات کے مطابق پیٹرول ،ہائی سپیڈ ڈیزل، مٹی کاتیل ،گیس نرخ ،بجلی کے نرخ ،سگریٹ ، تازہ دودھ ، دھی، نمک ،باسمتی چاول، مسٹرڈ آئل ،کپڑے، چینی ، چائے، سمیت 27 اشیائے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

    ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے مقابلے میں آٹھ ہزار تا بارہ ہزار آمدنی ، بارہ ہزار تا اٹھارہ ہزارآمدنی ، اٹھارہ ہزار تا پینتیس ہزار تک اور پینتیس ہزار روپے سے زائد آمدنی والے افراد کے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریے میں بالترتیب 0.01، 0.03 ،0.05 اور 0.06 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

  • پاکستان میں ریسلنگ کا عالمی مقابلہ دسمبر میں ہوگا، نامور ریسلرز کی آمد

    پاکستان میں ریسلنگ کا عالمی مقابلہ دسمبر میں ہوگا، نامور ریسلرز کی آمد

    کراچی : پاکستان میں ریسلنگ کے دلچسپ مقابلوں کی تیاریاں تیز ہوگئیں، رنگ آف پاکستان کے زیر اہتمام ایکشن سے بھرپور ریسلنگ کے مقابلے دسمبر میں ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان مین ریسلنگ کے چاہنے والوں کیلئے ایک اچھی خبر آگئی اب انٹرنیشنل ریسلنگ کے مقابلے رواں سال دسمبر میں منعقد ہوں گے۔

    دنیا کے متعدد ممالک کے ریسلر مقابلوں میں شرکت کیلئے پاکستان آئیں گے، رواں سال دسمبر میں غیر ملکی ریسلز کو پاکستان لانے والا گروپ رنگ آف پاکستان کے تحت کینیڈا ،امریکا، انگلینڈ، فرانس سمیت کئی ممالک کے بیس سے زائد بین الاقوامی ریسلرز کنگ آف دی رنگ بننے کیلئے بے تاب ہوں گے۔

    رنگ آف پاکستان کی انتظامیہ نے بھرپور تعاون کرنے پر آئی ایس پی آر کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ایونٹ کی میزبانی کا اعزاز کراچی سمیت دیگر شہروں کو ملے گا۔ یہ مقابلے کراچی،لاہور، اسلام آباد اور پشاور میں منعقد کئے جائیں گے۔

    مزید پڑھیں : کراچی میں پہلا عالمی ریسلنگ کا دنگل سج گیا

    معروف ریسلر بادشاہ پہلوان خان انٹرنیشنل ریسلنگ میں پاکستان کی پہچان ہیں، ان مقابلوں کے انعقاد سے پاکستان کا امیج کھیلوں کی دنیا میں مزید بہتر ہوگا، پی ایس ایل کے بعد سے پاکستان میں کھیلوں کو فروغ مل رہا ہے جو کہ خوش آئند ہے۔

  • دسمبر: پہلے ہفتہ میں مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی ریکارڈ

    دسمبر: پہلے ہفتہ میں مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی ریکارڈ

    اسلام آباد : نئے مالی سال 2017-18ء کے چھٹے ماہ (دسمبر 2017ء ) کے پہلے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.13 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ کم آمدنی والے طبقے کے لئے قیمتوں کے حساس اشاریئے میں 0.19 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔

    پاکستان بیورو شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق 8 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران پیٹرول ،ہائی سپیڈ ڈیزل، مٹی کاتیل ،ایل پی جی، کیلے،آلو ،زندہ مرغی ، گندم، آٹا ، پیاز ،چینی ، مٹن ،بیف، ویجی ٹیبل گھی ،سمیت 14اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

    ٹماٹر، لہسن ، سرخ مرچ ،انڈے، مسٹرڈ آئل ، دال مونگ ، دال مسور ، چنے کی دال ، دال ماش، سمیت 10اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی،۔

    ادارہ شماریات کے مطابق بجلی کے نرخ گیس نرخ ،ملک پاؤڈر، گڑ ،،چائے، تازہ دودھ ،دھی ،نمک ،اری چاول، کپڑے، باسمتی چاول ،خوردنی تیل، سمیت 29 اشیائے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔


    مزید پڑھیں: مہنگائی، بیروزگاری نواز شریف کا تحفہ ہیں، سراج الحق


    ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے مقابلے میں آٹھ ہزار تا بارہ ہزار آمدنی ، بارہ ہزار تا اٹھارہ ہزارآمدنی ، اٹھارہ ہزار تا پینتیس ہزار تک اور پینتیس ہزار روپے سے زائد آمدنی والے افراد کے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریے میں بالترتیب 0.18، 0.18 ،0.16 اور 0.08 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ایم کیوایم پاکستان اورپی ایس پی کی دسمبرمیں جلسوں کی تیاری

    ایم کیوایم پاکستان اورپی ایس پی کی دسمبرمیں جلسوں کی تیاری

    کراچی : ایم کیوایم پاکستان اور پی ایس پی نے سیاسی پاور شو کا اعلان کردیا۔ فاروق ستار کا کہنا ہے کہ کراچی، حیدرآباد سمیت سندھ کے بڑے شہروں میں جلسے کریں گے، جواب میں پی ایس پی نے بھی اسی مقام پر جلسہ کرنے کی ٹھان لی۔

    تفصیلات کے مطابق دسمبر کی سردیوں میں سندھ کے شہروں کا سیاسی ماحول گرم کرنے کے لئے سیاسی پاور شو میں ایم کیوایم پاکستان اور پاک سرزمین پارٹی نے بھرپور تیاریاں کرلیں۔

    ایم کیوایم پاکستان نے آٹھ دسمبر کو حیدرآباد کے اکبری گراؤنڈ میں جلسے کا اعلان کیا تو پاک سرزمین پارٹی نے  سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرنے کی ٹھان لی۔

    آٹھ دسمبر کے جلسے کا اونٹ ایک کروٹ بیٹھنے کے بعد دونوں جماعتوں نے مزید جلسوں کا اعلان کردیا۔ ایم کیوایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ تین دسمبر کو میرپورخاص اور چار دسمبر کو نوابشاہ میں جلسے ہوں گے۔

    ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ہم اپنا ووٹ بینک جلسوں میں دکھائیں گے۔ دوسری جانب پاک سرزمین پارٹی نے بھی پاورشو دکھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے دسمبر میں کراچی میں جلسے کااعلان کردیا۔

    اس حوالے سے انیس قائم خانی کاکہنا ہے کہ دسمبر کے دوسرے ہفتےمیں بڑا پاور شو کریں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • نواز شریف دسمبر تک نااہل ہوجائیں گے، شیخ رشید کی پیش گوئی

    نواز شریف دسمبر تک نااہل ہوجائیں گے، شیخ رشید کی پیش گوئی

    اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ خبرلیکس کے معاملے پر ممکن ہے آرمی ایکٹ 1952 کے تحت فوج اہم گرفتاریاں کرے، پرویز رشید کی قربانی سےکام نہیں چلے گا، لگتا ہے نوازشریف پاناما لیکس کیس میں نااہل ہوجائیں گے۔

    یہ بات انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، شیخ رشید کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن سے پہلے پی ٹی آئی رہنماؤں کو اپنےحلقوں میں ہونا چاہیے تھا.

    عمران خان اورقیادت سے کہا تھا کہ نیچےآجائیں یالال حویلی شففٹ ہوجائیں، عمران خان نےمجھ سے کہاریلی لے کربنی گالہ آجائیں.

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پچھلے دھرنے میں قصائی بھاگ گیا اس بار بکرا بھاگ گیا ، انہوں نے انکشاف کیا کہ وزیر اعظم نواز شریف پاناما لیکس کیس میں دسمبر تک نااہل ہوجائیں گے.

    دسمبر میں حکومت جانے کی پیشگوئی درست نہ ہوئی توآئندہ پیشگوئی نہیں کروں گا، میزائل کی طرح نواز شریف کی سیاست کا پیچھا کروں گا.

    شیخ رشید نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ پوری قوم قبول کرے گی، سراج الحق کا کیس لائٹ ہے،اصل کیس میرا اورعمران خان کا ہے.

    طاہر القادری اور عمران خان میں کوئی اختلاف نہیں ،طاہر القادری کے خلاف پروپیگنڈا کیا جاتا ہے ،سیاست مفاد کا سب سے بڑا رشتہ ہے ،سیاست میں سب اپنا اپنا مفاد دیکھتے ہیں، بنی گالہ جاتے ہوئے راستے میں پتاچلامعاملہ ختم ہوگیا۔

  • آئندہ24گھنٹے کے دوران اکثر علاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا

    آئندہ24گھنٹے کے دوران اکثر علاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا

    کراچی: آئندہ24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے تین سے چار روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔جبکہ کشمیر ،گلگت بلتستان،خیبر پختونخواہ،شمالی بلوچستان،اسلام آباد اور پنجاب میں موسم شدید سرد رہنے کی توقع ہے۔

    آئندہ دو سے تین روز کے دوران خیبر پختونخواہ،پنجاب کے میدانی اور صوبہ سندھ کے بالائی علاقوں میں صبح کے وقت دھند پڑنے کی پیشگوئی۔آج ملک میں سب سے کم درجہ حرارت قلات میں منفی09ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    کوئٹہ میں منفی07،گوپس،ہنزہ،استور،کالام ،سکردو میں منفی 05،گلگت ،دالبندین میں منفی04،دیر،راولاکوٹ منفی03،مری،درویش،میر کھانی منفی02،مالم جبہ ،چترال،لوئر دیر منفی01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہا۔تاہم کشمیر میں ایک دو مقامات پر ہلکی بارش ہوئی۔آج ملک کے مختلف شہروں میں ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرات اسلام آباد میں03،مری منفی 02، لاہور04، مظفرآباد02، کراچی10،گلگت منفی04،پشاور03،فیصل آباد05،کوئٹہ منفی07،ملتان06،سکردو منفی05اور حیدرآباد میں 08درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔