Tag: decided to resign

  • چیئرمین نادرا طارق ملک کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

    چیئرمین نادرا طارق ملک کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

    اسلام آباد : چیئرمین نادرا طارق ملک نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا، وہ وزیراعظم کو اپنا استعفیٰ پیش کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین نادرا طارق ملک وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کیلئے ان کے آفس پہنچ گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خیال کیا جارہا ہے کہ طارق ملک وزیر اعظم سے ملاقات میں استعفیٰ پیش کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے چیئرمین نادرا پر مستعفی ہونے کیلئے شدید دباؤ تھا، ایف آئی اے کی جانب سے چیئرمین نادرا کیخلاف انکوائری بھی جاری ہے۔

    یاد رہے کہ نادرا ٹھیکے میں مبینہ کرپشن کے انکشاف کے بعد وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے چیئرمین نادرا محمد طارق ملک کے اثاثہ جات کی تفصیلات حاصل کرلیں ہیں۔

    ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے 19 مئی کو چیئرمین نادرا کو طلب کر رکھا ہے، نادرا نے مہنگے داموں ٹھیکہ من پسند بین الاقوامی کمپنی کو دیا تھا، مہنگے ٹھیکے سے قومی خزانے کو کروڑں روپے کا نقصان ہوا۔

  • پی آئی اے چیئرمین عرفان الٰہی کا اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ

    پی آئی اے چیئرمین عرفان الٰہی کا اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ

    کراچی : پی آئی اے چیئرمین عرفان الٰہی نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا، عرفان الٰہی پی آئی اے کی کارکردگی پر چیئرمین نالاں تھے۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے چیئرمین عرفان الٰہی نے مزید کام کرنے سے معذوری ظاہر کردی ہے، جس کے بعد پی آئی اے نے نئے چیئرمین کی تلاش شروع کردی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی کارکردگی پر چیئرمین نالاں تھے اور گذشتہ دنوں بورڈ آف ڈائریکٹر کے اجلاس میں بھی ممبران نے پی آئی اے کی کارکردگی پر اپنے عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا۔

    دوسری جانب ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ چیئرمین عرفان الٰہی نے تحریری طور پر کوئی استعفیٰ دیا اور نہ ہی مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔

    یاد رہے کہ گذشتہ سال دسمبر میں اعظم سہگل کے استعفی کے بعد دوسری مرتبہ عرفان الٰہی کو قائمقام چیئرمین پی آئی اے مقرر کیا گیا تھا۔


    مزید پڑھیں :  2017میں قومی ایئرلائن کو 43 ارب 65 کروڑ روپے کا خسارہ ہوا


    واضح رہے کہ وزیر انچارج ہوا بازی ڈویژن نے قومی اسمبلی میں تحریری جواب جمع کرادیا، جس میں بتایا گیا تھا کہ 2017 میں قومی ایئرلائن کو 43 ارب 65 کروڑ روپے کا خسارہ ہوا۔

    تحریری جواب میں پی آئی اےکے659ملازمین کی جعلی ڈگریوں کا انکشاف ہوا تھا اور بتایا گیا تھا کہ جعلی ڈگریوں پر391 ملازمین کو برطرف کر دیا گیا جبکہ 251 ملازمین کے کیسز عدالتوں میں زیر سماعت ہیں اور 17 ملازمین کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جارہی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • سندھ کابینہ کا اجلاس، اے ڈی خواجہ کو ہٹانے کی منظوری

    سندھ کابینہ کا اجلاس، اے ڈی خواجہ کو ہٹانے کی منظوری

    کراچی: آئی جی سندھ کے معاملے پر وفاق اور سندھ حکومت کا تنازع مزید شدت اختیار کرگیا، سندھ کابینہ نے اے ڈی خواجہ کو برطرف کرکے سردار عبدالمجید دستی کو ایک بار پھر آئی جی سندھ بنانے کی منظوری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کابینہ کا اجلاس وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیر اعلیٰ ہاؤس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں اے ڈی خواجہ کو آئی جی سندھ پولیس کے عہدے سے ہٹانے کے معاملے پر اتفاق رائے پایا گیا۔

    کابینہ نے فیصلہ کیا کہ اے ڈی خواجہ کی خدمات وفاق کے سپرد کردی جائیں او ر ان کی جگہ سردار عبدالمجید دستی کو آئی جی سندھ پولیس تعینات کردیا جائے۔

    دوسری جانب اے ڈی خواجہ نے عہدہ چھوڑنے سے انکار کردیا، اے آر وائی نیوز سے بات کرتے ہوئے اے ڈی خواجہ نے کہا کہ میرے عہدے پر رہنے یا نہ رہنے کا معاملہ عدالت میں ہے، میں کسی صورت استعفی نہیں دوں گا،عدالت جو بھی فیصلہ کرے گی قبول ہوگا۔

    واضح رہے چند روز قبل سندھ حکومت نے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی خدمات وفاق کے حوالے کردی تھیں اور ان کی جگہ اے آئی جی سندھ عبدالمجید دستی کو عارضی طور پر نیا آئی جی سندھ مقرر کردیا تھا۔


    قائم مقام آئی جی سندھ کا نوٹی فکیشن معطل‘ عدالت کی اے ڈی خواجہ کو کام جاری رکھنے کی ہدایت


    سندھ ہائی کورٹ نے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے اے ڈی خواجہ کو بدستور آئی جی سندھ کے عہدے پر کام کرنے کا حکم دیا تھا۔

  • برطانوی وزیرخارجہ ولیم ہیگ کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

    برطانوی وزیرخارجہ ولیم ہیگ کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

    برطانیہ : برطانوی وزیر خارجہ ولیم ہیگ نے استعفی دینے کا فیصلہ کرلیا ہے، وزیر دفاع فلپ ہیمنڈ نئے متوقع وزیر خارجہ ہونگے۔

    برطانوی کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کے باعث برطانوی وزیر برائے خارجہ اور دولت مشترکہ امور ولیم ہیگ نے استعفیٰ دینےکا اعلان کیا ہے، ولیم ہیگ دوہزار دس سے منصب پر فائز تھے، ولیم ہیگ آئندہ انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے۔

    ولیم ہیگ پچیس برس برطانوی پارلیمنٹ کاحصہ رہےہیں، برطانوی وزیراعظم جلد نئے وزیرخارجہ کا اعلان کریں گے، امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ وزیر دفاع فلپ ہیمنڈ نئے وزیر خارجہ ہونگے۔