Tag: decision is safe

  • مسجد میں شوٹنگ: صبا قمر اور بلال سعید کی بریت کی درخواست مسترد

    مسجد میں شوٹنگ: صبا قمر اور بلال سعید کی بریت کی درخواست مسترد

    لاہور : مقامی عدالت نے مسجد وزیر خان میں شوٹنگ اور ویڈیو بنانے کے معاملے پر اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید کی بریت کی درخواست پر  محفوظ کیا جانے والا فیصلہ سنا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ضلع کچہری لاہور میں صباقمر اور بلال سعید کی مسجد وزیر خان میں شوٹنگ اور ویڈیو بنانے کے کیس میں دائر بریت کی درخواست پر سماعت ہوٸی۔

    لاہور کی مقامی عدالت نے مسجد وزیرخان میں شوٹنگ کے معاملے پر اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید کی بریت کی درخواست مسترد کردی

    لاہور کی جوڈیشل مجسٹریٹ ثروت بتول نے ملزمان کی مقدمے سے بریت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا،عدالت نے عبوری فیصلے میں ملزمان کی بریت کی درخواستیں مسترد کر دیں۔

    اداکارہ صبا قمر کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ وقوعہ کے 10 دن بعد مقدمہ درج کیا گیا، یہ مقدمہ22 اے22 بی کی درخواست پر درج کیا گیا۔

    وکیل کا کہنا تھا کہ محکمہ اوقاف کی انکوائری رپورٹ بھی ہمارے حق میں ہے، اوقاف کے ریجنل مینجر اخلاق احمد کی رپورٹ کے مطابق دوران شوٹنگ نہ غیر اخلاقی لباس پہنا گیا اور نہ ہی کوئی غیر اخلاقی حرکت ہوئی۔

    سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا گیا کہ ہمارے پاس تمام ثبوت یو ایس بی میں موجود ہیں، یو ایس بی میں ان کے ڈانس کی فوٹیج موجود ہے، مسجد مسلمانوں کے عبادت کی جگہ ہے ڈانس کرنے کی جگہ نہیں ہے۔

    اداکاروں نے مسجد کا تقدس پامال کرکے مسلمانوں کے جذبات جروح کیے، دلائل سننے کے بعد ملزمان کی بریت کی درخواست مسترد کردی گئی،عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے ہر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

  • رینٹل پاور کیس : احتساب عدالت نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

    رینٹل پاور کیس : احتساب عدالت نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

    اسلام آباد : احتساب عدالت میں راجہ پرویز اشرف اور دیگر کے خلاف رینٹل پاور کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے نیب اور وکلاء کے دلائل سننے کے بعد درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

    رینٹل پاور کیس کی سماعت کے موقع پر سابق سیکرٹری شاہد رفیع کی بریت کی درخواست پر فریقین نے دلائل مکمل کرلیے۔

    احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کیس کی سماعت کی، ذرائع کے مطابق احتساب عدالت24جنوری کو شاہد رفیع کی بریت کی درخواست پر فیصلہ سنائے گی۔

    نیب پراسیکیوٹر سہیل عارف اور وکیل شاہد رفیع عدالت میں پیش ہوئے، نیب نے اپنے دلائل میں شاہد رفیع کی بریت کی مخالفت کردی۔

    قومی  احتساب بیورو کے نمائندے کا کہنا تھا کہ ملزم کیخلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں بریت مسترد کی جائے، بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت24 جنوری تک ملتوی کردی۔

  • کراچی کے روڈ بند کرنے کیخلاف درخواست : عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا

    کراچی کے روڈ بند کرنے کیخلاف درخواست : عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا

    کراچی : سندھ ہائی کورٹ میں کراچی کے روڈ بند کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی دلائل سننے کے  بعد کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق آواری ٹاور اور میٹرو پول ہوٹل روڈ بند کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی اس موقع پر سندھ ہائی کورٹ کے جج نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

    عدالت میں سماعت کے موقع پر درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ مذکورہ روڈ بند کرنے سے عوام کوفائدے کے بجائے تکلیف کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، اس کا سد باب کیا جائے۔

    ٹریفک پولیس کے نمائندے کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر جنوب نے روڈ بند کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا، ٹریفک پولیس نے صرف نوٹی فکیشن پر عمل درآمد کیا ہے۔

    ڈپٹی کمشنر نے جواب دیا کہ ٹریفک بیورو کی سفارش پر ایک طرف کا روڈ بند کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا، سگنل پر پرائم ٹائم میں روڈ کھولنے سے ٹریفک جام ہوجاتا ہے، عوام کو سہولت دینے کے لئے ہی ایک طرف کا روڈ بند کیا گیا ہے۔

  • بدعنوانی کیس : عمر اکمل کی سزا کیخلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ

    بدعنوانی کیس : عمر اکمل کی سزا کیخلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ

    لاہور : پاکستانی کرکٹر عمر اکمل پر بدعنوانی کے معاملے میں تین سال کی پابندی کے خلاف ان کی اپیل کا فیصلہ محفوظ کرلیا گیا، ان کے وکیل کا کہنا ہے کہ امید ہے عمر اکمل کو انصاف ملے گا۔

    تفصیلات کے مطابق اسپاٹ فکسنگ کی ناکام کوشش و تنازعات سے بھرپور کیرئیر رکھنے والے عمر اکمل کی سزا کم کرنے کی اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا ہے۔

    لاہور میں موجود نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں خود مختار ایجوڈ کیٹر جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھر نے عمر اکمل کی اپیل پر سماعت کی۔ سماعت تین گھنٹے تک جاری رہی اور فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔

    عمر اکمل کے وکیل طیب رضوی کا کہنا ہے کہ کرکٹر کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے لیکن وہ پرامید ہیں کہ آزاد ایڈجوڈیکٹر سے انصاف ملے گا۔

    دو مختلف مواقع پر پی سی بی کے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کرنے کے سبب عمر اکمل پر تین سال کی پابندی عائد کی گئی ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق چیئرمین ڈسپلنری پینل جسٹس ریٹائرڈ فضلِ میراں چوہان نے 27اپریل کو مختصر فیصلہ سناتے ہوئے عمر اکمل پر 3 سال کے لیے ہر قسم کی کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کی تھی۔

    مزید پڑھیں : عمر اکمل نے پابندی کیخلاف اپیل دائر کر دی

    پی سی بی نے اس سے پہلے اکمل پر آرٹیکل 2.4.4 کے خلاف ورزیوں کے کیس کی سماعت کی تھی۔ اکمل نے پاکستان کی جانب سے 16 ٹیسٹ، 121 ون ڈے اور 84 ٹی -20 مقابلے کھیلے ہیں جس میں انہوں نے بالترتیب1003، 3194 اور 1690رنز بنائے ہیں، انہوں نے اپنا آخری مقابلہ گزشتہ سال اکتوبر میں کھیلا تھا۔