Tag: declare-assets

  • شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ پبلک کرنے کے بعد وزیراعظم کا ایک اور بڑا فیصلہ

    شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ پبلک کرنے کے بعد وزیراعظم کا ایک اور بڑا فیصلہ

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کابینہ میں شامل مشیروں اور معاونین خصوصی کواثاثےظاہرکرنےکاحکم دے دیا اور کہا اثاثے فوری کابینہ ڈویژن میں ڈیکلیئر کریں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کابینہ کے خصوصی اجلاس میں ایک اور بڑا فیصلہ کرتے ہوئے کابینہ میں شامل مشیروں،معاونین خصوصی کواثاثےظاہرکرنےکاحکم  دیتے ہوئے کہا تمام مشیر اور معاونین خصوصی اپنے اثاثےفوری کابینہ ڈویژن میں ڈیکلیئرکریں۔

    اس سے قبل وزیراعظم نے شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ پبلک کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور وفاقی کابینہ نے رپورٹ پبلک کرنے کی منظوری دے دی، انکوائری کمیشن کی رپورٹ آج ہی پبلک کر دی جائے گی

    مزید پڑھیں : حکومت کا شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ پبلک کرنے کا فیصلہ

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ 29 ارب کےگھپلےہوئے،ساری کمپنیوں کا آڈٹ اورپیسہ ریکورہوگا، کرمنل پروسیڈنگ ہوں گی اور ایف آئی اے تحقیقات جاری رکھے گا۔

    ذرائع کے مطابق شوگرانکوائری کمیشن کی رپورٹ میں جہانگیرترین،خسروبختیارکےبھائی،شہبازشریف اور اومنی گروپ کو ذمہ دارقرار دیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے حکم پر آٹے اور چینی بحران کی انکوائری رپورٹ جاری کی جا چکی ہے، رپورٹ ایف آئی اے کے سربراہ واجد ضیا نے تیار کی، اس رپورٹ میں جہانگیر ترین، مونس الہی اور خسرو بختیار کے رشتے دار کے نام سمیت کئی نامور سیاسی خاندانوں کے نام شامل ہیں، رپورٹ پبلک کرنے سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے اس کا خود جائزہ لیا تھا۔

    وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ کمیشن کی رپورٹ سامنے آنے پر مزید ایکشن ہوگا، کمیشن کی رپورٹ کے بعد جو بھی ملوث ہوا قانون کے تحت اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔

  • اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم سے اب تک 90 ہزار افراد نے فائدہ اٹھایا، ذرائع ایف بی آر

    اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم سے اب تک 90 ہزار افراد نے فائدہ اٹھایا، ذرائع ایف بی آر

    اسلام آباد :  ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے اثاثے ظاہر کرنےکی اسکیم سے ہزاروں افراد نے فائدہ اٹھایا ، مدت میں توسیع سے تعداد ایک لاکھ افراد تک ہو جانے کا امکان ہے ، حکومت نے اسکیم کی مدت 3 جولائی تک بڑھائی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم کو بھرپور پذیرائی حاصل ہو رہی ہے، ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات تک اسکیم سے فائدہ اٹھانے والوں کی تعداد نوے ہزار تھی، اثاثے ظاہر ہونے سے حکومتی خزانے کو بیالیس ارب روپے ٹیکس کی مدمیں حاصل ہوئے۔

    ذرائع کے مطابق اسکیم کی مدت حکومت نے 3 جولائی تک بڑھائی ہے ، اسکیم سےفائدہ اٹھانے والوں کی تعداد ایک لاکھ افراد تک ہو جانے کا امکان ہے ، اسیکم سے ملنے والے ٹیکس کا حجم 70 ارب روپے تک ہوجائےگا۔

    گزشتہ مالی سال حکومت کی ٹیکس وصولیاں مقررہ ہدف سےکم رہیں ، ٹیکس وصولیوں کا ہدف4150ارب روپے رکھا تھا جبکہ ٹیکس وصولیوں کا حجم 3820ارب روپے رہا، جو ہدف سے 330 ارب روپے کم تھا۔

    اسکیم سے فائدہ اٹھانے والوں میں زیادہ تر افراد پہلے ٹیکس نیٹ میں نہیں تھے، گوشوارے جمع کروانے والوں کی تعداد پہلی بار 20 لاکھ سے زائد ہوگی۔

    مزید پڑھیں : اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم کی تاریخ میں 3 جولائی تک توسیع

    دوسری جانب ماہرمعیشت سلمان شاہ کا کہنا ہے ایمنسٹی اسکیم سےمزید لوگ فائدہ اٹھاناچاہتے ہیں ۔ تین دن توسیع ویک اینڈکی وجہ سے کی گئی، تین جولائی کو آئی ایم ایف کی بورڈمیٹنگ ہوگی۔اس وقت تک آئی ایم ایف کو بھی اسکیم سے پاکستان کے نتائج معلوم ہو جائیں گے۔

    خیال رہے اسکیم سے استفادے کیلئے درخواستیں دینے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے دبئی سے اثاثے ظاہر کرنے والے سب سے آگے ہیں، خلیج ٹائمز نے دعویٰ کیا تھا پاکستانیوں نے10کھرب کےاثاثےظاہرکیے۔

    یاد رہے حکومت نے اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم کی تاریخ میں 3 جولائی تک توسیع کر دی تھی ، مشیر خزانہ شیخ عبد الحفیظ نے کہا تھا کہ ہم ایسیٹ ڈکلیریشن اسکیم کے آخری مراحل میں ہیں، شہریوں سے اپیل ہے اسکیم سے فائدہ ضرور اٹھائیں۔

  • ایمنسٹی اسکیم میں دبئی سےاثاثے ظاہر کرنے والے سب سےآگے ، ذرائع ایف بی آر

    ایمنسٹی اسکیم میں دبئی سےاثاثے ظاہر کرنے والے سب سےآگے ، ذرائع ایف بی آر

    اسلام آباد : ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم جون سے اب تک سولہ لاکھ سے زائد افراد نے ایف بی آر کی ویب سائٹ سے رجوع کیا، ٹیکس ایمنسٹی میں دبئی سےاثاثے ظاہر کرنے والے سب سےآگے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم سےفائدہ اٹھانےکا کل آخری روز ہے، اسکیم سےفائدہ اٹھانے کے لئے بڑی تعدادمیں ایف بی آر کی ویب سائٹ پر وزٹ کیا۔

    یکم جون سے اب تک سولہ لاکھ سے زائد افراد نے ایف بی آر کی ویب سائٹ سے رجوع کیا، یومیہ چھپن ہزار افراد ایف بی آرکی ویب سائٹ کا وزٹ کررہے ہیں اور بیس جون کے بعد ان کی تعداد میں تیزی سےاضافہ ہوا۔

    پاکستان کے علاوہ مختلف ملکوں سے ٹریفک ویب سائٹ پر آرہا ہے، جس میں امریکا پہلے، متحدہ عرب امارات دوسرے اور سعودی عرب تیسرے نمبر پر ہے۔

    ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے پاکستانیوں نےدبئی کی جائیدادوں کوبڑے پیمانے پر ظاہر کیا، ٹیکس ایمنسٹی میں دبئی سےاثاثے ظاہر کرنے والے سب سےآگے ہیں۔

    مزید پڑھیں : پاکستانیوں نے ایمنسٹی اسکیم سے 10 کھرب کے بیرونی اثاثے قانونی بنالئے ،خلیج ٹائمز

    دوسری جانب ایف بی آر کے مطابق کے تمام فیلڈ دفاتر 29 جون کو رات 8بجے اور 30 جون کو رات 11بجے تک کھلے رہیں گے، تمام ٹیکس گذار ٹیکس اور ڈیوٹیزاور ٹیکس گوشوارے جمع کرا سکتے ہیں ، 30جون تک مستفید ہونے والوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائیں گی۔

    یاد رہے چند روز قبل متحد ہ عرب امارات کے جریدے خلیج ٹائمز نے دعویٰ کیا تھا کہ ایمنسٹی اسکیم سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 10 کھرب کے بیرونی اثاثے قانونی بنالئے ہیں ، سب سے زیادہ یو اے ای میں موجود اثاثے قانونی بنائے گئے اور یو اے ای میں موجود 346 ارب کے اثاثے سفید کیےگئے۔

    عرب اخبار نے کہا تھا یو اے ای کے بعد سب سے زیادہ اثاثےسوئزر لینڈ میں بنائےگئے، تیسرے نمبر پر برطانیہ اور چوتھے نمبر پر سنگاپور جبکہ پانچواں نمبر برٹش ورجن آئی لینڈز میں اثاثے بنائےگئے۔