Tag: Decline in sales

  • پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں ایک بار پھر کمی

    پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں ایک بار پھر کمی

    اسلام آباد : پاکستان میں گزشتہ چند ماہ کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے نے عوام کی قوت خرید کو بھی متاثر کیا ہے، جس کے سبب پیٹرول کی فروخت میں نمایاں کمی سامنے آئی ہے۔

    اس حوالے سے جاری رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ رواں مالی سال کی پہلے پانچ ماہ میں ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر20 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ جولائی تا نومبر2022 کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

    اعداد و شمار کے مطابق پچھلے پانچ ماہ میں مجموعی طور پر77لاکھ ٹن پٹرول، فرنس آئل اور ڈیزل فروخت ہوا جو سال 2022کے96 لاکھ ٹن کے مقابلے میں20فیصد کم ہے۔

    او سی اے سی کے مطابق اس عرصے میں پٹرول کی فروخت میں 16فیصد، ڈیزل کی فروخت میں 24فیصد اور فرنس آئل کی فروخت میں 26فیصد کمی آئی ہے۔

    اعداد و شمار کے مطابق سالانہ لحاظ سے نومبر میں فرنس آئل کی فروخت میں سب سے زیادہ یعنی 33فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق جولائی تا نومبر کے پانچ ماہ میں بھی فرنس آئل سب سے کم فروخت ہوا جس کا مطلب ہے کہ فرنس آئل مہنگا ہونے پر لوڈشیڈنگ بڑھا کر کھپت کم کی جارہی ہے۔

    آئل کمپنیوں کے لحاظ سے دیکھا جائے تو پی ایس او کی پٹرولیم مصنوعات فروخت میں پچھلے پانچ ماہ کے دوران18 فیصد،اے پی ایل کی فروخت میں 21فیصد،شیل کی فروخت میں 23فیصد اور ہیسکول کی فروخت میں2فیصد کمی آئی ہے۔

  • پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں نمایاں کمی

    پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں نمایاں کمی

    اسلام آباد : ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر22 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل اور انڈسٹری کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے لے کر اکتوبر تک کی مدت میں ملک میں 615 ملین ٹن پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 22 فیصد کم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 7.85 ملین ٹن پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔

    اعداد و شمارکے مطابق اکتوبر میں پیٹرولیئم مصنوعات کی فروخت میں ماہانہ بنیادوں پر9 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اکتوبر میں ملک میں 1.66 ملین ٹن پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو ستمبر میں 1.52 ملین ٹن تھی۔

    اعداد و شمارکے مطابق مالی سال کے پہلے چار ماہ میں ملک میں پیٹرول کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر18 فیصد اور ہائی سپیڈڈیزل کی فروخت میں 26 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی، اسی طرح فرنس آئل کی فروخت میں بھی 26 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں پاکستان اسٹیٹ آئل کی پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر21 فیصد اور اٹک پیٹرولیم کمپنی کی پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر21 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، اسی طرح شیل کمپنی کی پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر23 فیصد اور حیسکول کی فروخت میں 5 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے

  • پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں نمایاں کمی، رپورٹ میں اہم انکشاف

    پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں نمایاں کمی، رپورٹ میں اہم انکشاف

    اسلام آباد : پاکستان میں گزشتہ چند ماہ کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے نے عوام کی قوت خرید کو بھی متاثر کیا ہے، جس کے سبب پیٹرول کی فروخت میں نمایاں کمی سامنے آئی ہے۔

    اس حوالے سے جاری رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر23 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    آئل کمپنیزایڈوائزری کمیٹی اورانڈسٹری کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے لے کر ستمبر2022 تک کی مدت میں ملک میں 4.49 ملین ٹن پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 23 فیصد کم ہے۔

    ستمبر کے مہینہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں سالانہ بنیادوں پر22 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی، ستمبر میں ملک میں 1.525 ملین ٹن پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال ستمبر میں 1.962ملین ٹن تھی۔

    اعداد و شمار کے مطابق پہلی سہ ماہی میں ملک میں1.160ملین ٹن پیٹرول کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 21 فیصد کم ہے۔

    ماہ ستمبرمیں ملک میں 0.628 ملین ٹن پیٹرول کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال ستمبر کے مقابلہ میں22 فیصد کم ہے۔ گزشتہ سال ستمبر میں ملک میں0.804 ملین ٹن پیٹرول کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔ پہلی سہ ماہی میں ملک میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر30 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔،

    پہلی سہ ماہی میں ملک میں 1.460 ملین ٹن ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فروخت ریکارڈ کی گئی، ستمبر میں ملک میں 0.520ملین ٹن ہائی اسپیڈڈیز لکی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال ستمبر کے مقابلہ میں 26 فیصد کم ہے، گزشتہ سال ستمبرمیں ملک میں 0.707 ملین ٹن ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔

    پہلی سہ ماہی میں ملک میں 0.983 ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے مقابلہ میں 23 فیصد کم ہے۔

    ستمبر کے مہینہ میں 0.305 ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال ستمبر کے مقابلہ میں 24فیصد کم ہے، گزشتہ سال ستمبر میں ملک میں 0.399 ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔