Tag: decoit

  • کچے کے ڈاکو پولیس سے اپنے ساتھی کو چھڑا کر لے گئے

    کچے کے ڈاکو پولیس سے اپنے ساتھی کو چھڑا کر لے گئے

    کچے کے ڈاکوؤں کا راج شہر میں بھی برقرار ہے، ڈاکو جدید اسلحہ لیکر شہر میں پہنچے اور اپنے ساتھی ڈاکو محبوب ناریجو کو فائرنگ کرتے ہوئے پولیس تحویل سے چھڑا کر لے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق سکھر سینٹر جیل سے سکھر پولیس لائن کی پولیس قیدی محبوب ناریجو کو پیشی پر پیر گوٹھ عدالت کے کر آئی تھی اسی دوران ڈاکو کے ساتھیوں نے پولیس نے فائرنگ کرتے ہوئے اپنے ساتھ ڈاکو کو چھڑا کر لے گئے۔

    ڈاکوں نے پولیس کو یرغمال بنایا اور ساتھی ڈاکوں کی ہتھکڑی کینچی سے کاٹ کر ساتھی ڈاکو کو کچے کی طرف لیکر فرار ہوگئے جبکہ مزاحمت پر دو پولیس اہلکار بھی شدید زخمی ہو گئے۔

    دوسری جانب ایس ایس پی خیرپور کچے کی بھاری نفری لیکر روانہ ہو گئے ہیں ڈاکو دس موٹر سائیکل پر سوار ہوکر آئے اور با آسانی پوری پولیس پکٹس کراس کرکے کچے کی طرف نکل گئے۔

  • پولیس مقابلے میں 4 ڈاکو ہلاک، 27 مشتبہ افراد گرفتار

    پولیس مقابلے میں 4 ڈاکو ہلاک، 27 مشتبہ افراد گرفتار

    کراچی: شہر قائد کے علاقے چنیسرگوٹھ سے صبح سویرے تین لاشیں ملیں جبکہ میٹھادرمیں رات گئے مبینہ مقابلے میں چارڈاکوہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ہفتے کی رات گئے میٹھادر کے علاقے میں پولیس اورڈاکؤوں میں فائرنگ کے تبادلے میں چار ڈاکو ہلات ہوگئے، مقتول ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اورمسروقہ سامان برآمد کرلیا گیا۔

    دوسری جانب نیو کراچی کے علاقے بلال کالونی میں پولیس نے خفیہ اطلاع پرکارروائی کرتے ہوئے مبینہ ٹارگٹ کلرکو گرفتار کرلیا،پولیس کے مطابق گرفتارملزم شعیب پانچ افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے، ملزم کے قبضے سے دستی بم اوراسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

    علاوہ ازیں ہفتے کی رات گئے ہل پارک کے قریب پولیس نے سرچ آپریشن کرتے ہوئےستائیس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا،حراست میں لیے گئے افراد میں ایک افغان باشندہ بھی شامل ہے۔

    اتوارکی صبح چنیسرگوٹھ سے تین افراد کی لاشیں بھی برآمد ہوئیں ہلاک شدگان کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے۔