Tag: Decorated

  • جرمن سفیر نے اپنی سائیکل پاکستانی ٹرک آرٹ سے سجا دی

    جرمن سفیر نے اپنی سائیکل پاکستانی ٹرک آرٹ سے سجا دی

    اسلام آباد : پاکستان میں تعینات جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے طویل جدوجہد کے بعد خریدی گئی سائیکل کو ٹرک آرٹ سے رنگ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سیاحت کے شوقین اور پاکستان کا مثبت چہرہ متعارف کرانے میں پیش پیش رہنے والے جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے پاکستان میں تیار کردہ سائیکل خریدنے کے بعد اس پر پاکستان کی مشہور ٹرک آرٹ کروالی۔

    سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر مارٹن کوبلر نے چند تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ دیکھیں! میری پاکستانی سائیکل کمال ٹرک آرٹ کے ساتھ تیار ہوگئی اور اب پہلے سے زیادہ اچھی لگ رہی ہے۔

    پاکستان میں تعینات جرمن سفیر نے تحریر کیا کہ ’سائیکل پر ٹرک آرٹ کروانے کے بعد راولپنڈی کی گلیوں میں کچھ دیر سائیکل چلائی بہت مزہ آیا‘۔

    جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے ٹویٹ میں کہا کہ اگر آپ سائیکل پر لگی گھنٹی کے بارے میں سوچ رہے ہیں تو وہ بھی کام کرتی ہے۔ آپ بتائیں ٹرک آرٹ کے بعد رنگوں کے بارے میں کیا سوال ہے؟

    یاد رہے کہ جرمن سفیر نے گزشتہ ماہ کے آخر میں ہی طویل جدوجہد کے بعد پاکستانی سائیکل خریدی تھی، مارٹن کوبلر نے کہا تھا کہ کافی تلاش کے بعد آخرکار راولپنڈی میں سائیکل ملی، پھر سہراب یا پیکو کے درمیان پھنس گیا؟ آخر میں یہ سرخ رنگ والی خرید لی، جس میں گھنٹی بھی ہے۔

    خیال رہے کہ مارٹن کوبلر پاکستان کی خیر خواہی چاہتے ہیں اور اس سلسلے میں جرمنی کے تعاون سے مختلف پروگرامات کا انعقاد بھی کرواتے رہتے ہیں حال ہی میں انہوں نے ’سربز‘ مہم کا آغاز کیا ہے۔

    جرمن سفیر نے سربز مہم کا آغاز کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’ہماری مہم کے دوران ماحولیاتی مسائل سے متعلق بیداری کےلیے روزمرہ زندگی کی مثالوں پر فوکس کیا جائے گا‘۔

  • امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں پہلی کرسمس

    امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں پہلی کرسمس

    واشنگٹن : امریکا میں کرسمس سیزن کا باقاعدہ آغازہوگیا، وہائٹ ہاؤس رنگ برنگی قمقموں سے سج گیا جبکہ امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے بچوں کے ساتھ مل کر کرسمس ٹری بنائے۔

    تفصیلات کے مطابق وہائٹ ہاؤس میں کرسمس سیزن کی شروعات ہوگئی، امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے وہائٹ ہاؤس سجایا، ڈھیروں قمقمے لگوایے ، جس سے وہائٹ ہاؤس میں سفید سرخ سبز رنگوں بکھر گئے۔

    میلانیا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں وائٹ ہاؤس میں کی گئی کرسمس کی تیاریوں اور دلکش سجاوٹ کے مناظر دیکھائے گئے ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق میلانیا نے وائٹ ہاؤس کی سجاوٹ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پسند کو مدنظر رکھا ہے۔

    سنہری ستاروں بھرا شاندارانیس اعشاریہ پانچ فٹ لمبا روایتی کرسمس ٹری بھی نصب ہوگیا جبکہ ساتھ ہی اگلے کمرے میں بھینی بھینی خوشبو لئے جنجر بریڈ ہاؤس توجہ کا مرکز بنا۔

    میلانیا ٹرمپ نے بچوں سےمل کر خوشیوں بھرے سیزن کا آغاز کیا اور بچوں کے ساتھ ٹوفیوں اورجیلی سے رنگ برنگی کرسمس ٹری بنائے۔

    خاتون اول کا کہنا ہے کہ اس سال کرسمس پروہائٹ ہاؤس کا دورہ کرنے والوں کوخوشی کا نیا احساس ملے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔