Tag: Decrease

  • پاکستان میں سونا سستا ہوگیا

    پاکستان میں سونا سستا ہوگیا

     عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں پانچ ڈالر فی اونس کمی کے بعد منگل کے روز پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 750 روپے کم ہوگئی۔

    آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن محمد ارشد کے مطابق منگل کے روز پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 750 کم ہوکر ایک لاکھ 25 ہزار 800 روپے ہوگئی۔

    اسی تناسب سے 10 گرام سونے کی قیت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی اور  دس گرام  سونا 556 روپے سستا ہونے کے بعد قیمت ایک لاکھ 7 ہزار 853 روپے ہوگئی۔

    عالمی منڈی میں بھی سونا 5 ڈالر کمی کے بعد 1855 ڈالر فی اونس ہوگیا۔

    واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے اثرات دنیا بھر میں نظر آرہے ہیں۔

    عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخوں میں کمی کے اثرات سعودی گولڈ مارکیٹ پر بھی پڑے اور وہاں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

    مزید پڑھیں: سعودی عرب میں سونے کی قیمتوں میں کمی

    ڈالر کی قدر میں اضافے اور امریکی سرکاری بانڈز کے منافع کی شرح بڑھ جانے پر سونے کے نرخ کم ہوئے ہیں۔

  • کرونا وبا سے متعلق  اہم عرب ملک سے اچھی خبر

    کرونا وبا سے متعلق اہم عرب ملک سے اچھی خبر

    ریاض: سعودی عرب میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں کرونا کے 332 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جو چند ماہ کے دوران رپورٹ ہونے والے سب سے کم کیسز ہیں۔

    سعودی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 332 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی، جس کے بعد ملک میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 44 ہزار 875 ہو گئی ہے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 335 افراد صحت یاب بھی ہوئے،جس کے بعد سعودی عرب میں کرونا سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 3 لاکھ 31 ہزار 330 تک جاپہنچی ہے۔

    وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز کورونا سے 15 افراد ہلاک ہوئے، اس طرح ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 5 ہزار 296 ہو چکی ہے، سعودی عرب میں اس وقت ایکٹیو کیسز کی تعداد 8 ہزار 249 ہے جن میں سے 767 مریض انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  سعودی عرب میں کرونا ویکسین سے متعلق بڑی پیش رفت

    گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف شہروں میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی سب سے زیادہ تعداد مدینہ میں رہی جہاں 65 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔

    سعودی وزارت صحت کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ کورونا کے کیسز میں مسلسل کمی آرہی ہے اور ہم درست سمت میں جا رہے ہیں، کورونا کے کیسز میں کمی کے حوالے سے اب تک تمام اشارے امید افزا ہیں۔

  • رواں مالی سال ٹیکسٹائل برآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی، ادارہ برائے شماریات

    رواں مالی سال ٹیکسٹائل برآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی، ادارہ برائے شماریات

    اسلام آباد : رواں مالی سال 2018-19ء کے ابتدائی 5 ماہ ( جولائی تا نومبر 2018-19ء) کے دوران ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں 0.07 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

    ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال 2018-19ء کے ابتدائی 5 ماہ ( جولائی تا نومبر 2018-19ء) کے دوران ٹیکسٹائل کی برآمدات سے 5ارب 50کروڑ 62لاکھ ڈالر سے زائد کا زرمبادلہ کمایا گیا ۔

    جبکہ گزشتہ مالی سال 2017-18ء کے ابتدائی 5 ماہ ( جولائی تا نومبر 2017-18ء) کے دوران ٹیکسٹائل کی ملکی برآمدات کا حجم 5ارب 50کروڑ 98لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

    پی بی ایس کے اعداد و شمار کے مطابق نیٹ ویئرز کی برآمدات میں 10.58 فیصد کا اضافہ ہوا ،جس کی برآمدات کا حجم گزشتہ سال کے 1.9 ارب ڈالر سے بڑھ کر 1.21ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔

    تاہم تولیہ کی برآمدات میں 2.24فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ، تولئے کی برآمدات سے 31کروڑ ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا ، ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات 0.28کے معمولی اضافے سے ایک ارب 2کروڑ ڈالر رہیں۔

    کاٹن کارڈڈ کی برآمدات میں 100فیصد کمی ہوئی ، خام کپاس کی برآمدات 72فیصد کمی سے ایک کروڑ 37لاکھ ڈالر تک رہیں ، جبکہ کاٹن یارن کی برآمدات 15فیصد کمی سے 47کروڑ ڈالر تک رہیں ۔

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

    اسلام آباد:  وفاقی وزیرخزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا جس کے بعد پیٹرول 2 روپے 7 پیسے جبکہ ڈیزل 2 روپے سستا ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کیا جس کے بعد اب پیٹرول 2 روپے 7 پیسے کم ہونے کے بعد 86 روپے لیٹر پر دستیاب ہوگا جبکہ ڈیزل کی قیمتیں 2 روپے کم ہونے کے بعد 96 روپے 45 تک پہنچ گئی۔

    وفاقی وزیر خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت کو 76 روپے 46 پیسے فی لیٹر پر برقرار رکھا گیا ہے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا اور اب یہ 65 روپے 30 روپے فی لیٹر پر دستیاب ہوگا۔

    واضح رہے کہ گذشتہ روز اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی سمری متعلقہ محکمے کو ارسال کی تھی جس میں پیٹرول کی قیمت 5 روپے 26 پیسے فی لیٹر مقرر کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔

    مزید پڑھیں: پیٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان

    اوگرا نے مٹی کے تیل کی قیمت میں 13 پیسے فی لیٹر اضافے، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 55 پیسے فی لیٹر اضافے اور ڈیزل کی قیمت میں 65 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی تھی جبکہ دیگر مصنوعات جیسے ڈیزل کی قیمتوں میں بھی اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔

    وزارتِ خزانہ نے اوگرا سمری کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی قیمتوں کا اعلان کیا، نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد سے شروع ہوگا۔

    خیال رہے کہ حکومت نے یکم مارچ کو حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گرایا تھا جس کے بعد پیٹرول کی قیمت تین روپے 56 پیسے اضافے کے بعد فی لیٹر قیمت 88 روپے سے زائد ہوگئی تھی جبکہ ڈیزل کے نرخ میں 6 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا۔

    اپوزیشن کی تمام جماعتوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ عوام پر مہنگائی کا بوجھ مزید نہ بڑھائے اور پیٹرول کی پرانی قیمت بحال کرے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • یکم جون سے پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 30 پیسے کمی کا امکان

    یکم جون سے پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 30 پیسے کمی کا امکان

    اسلام آباد : اوگرا نے یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل سے متعلق سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات سستی کرنے کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کر دی گئی، جس کے مطابق پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 30 پیسے کمی، ڈیزل تین روپے بیس پیسے فی لیٹر سستا ، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 3روپے20پیسے کمی کی سفارش کی گئی ہے۔

    سمری میں مٹی کی فی لیٹر قیمت میں 13 روپے 60 پیسے اضافے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں9روپے 5 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

    حتمی فیصلہ وزارت خزانہ کی منظوری کے بعد آج رات کیا جائے گا۔

    دوسری جانب پی ایس او نے رمضان میں پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹرایک روپے کمی کا اعلان کیا ہے ، ترجمان پی ایس او کا کہنا ہے کہ تمام ریٹیل آؤٹ لیٹس کم نرخ پر پیٹرول فروخت کرینگے، رعایت ایلٹرون پریمیئم اورایلٹرون ایکس ہائی پرفارمنس پر لاگو ہوگی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • ٹیکسٹائل مشینری کی ملکی درآمدات میں 74 لاکھ ڈالر کی کمی

    ٹیکسٹائل مشینری کی ملکی درآمدات میں 74 لاکھ ڈالر کی کمی

    اسلام آباد: رواں مالی سال2014-15ء میں ماہ اگست کے دوران ٹیکسٹائل مشینری کی ملکی درآمدات میں 74 لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔

    ادارہ برائے شماریات پاکستان( پی بی ایس) کے اعداد و شمارکے مطابق رواں مالی سال میں صرف ماہ اگست کے دوران تین کروڑ71 لاکھ ڈالر کی ٹیکسٹائل مشینری درآمد کی گئی جبکہ گذشتہ مالی سال 2013-14ءکے اسی عرصہ کے دوران ٹیکسٹائل کی ملکی درآمدات کا حجم 4 کروڑ45 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

    اس طرح گذشتہ سال اگست کے مقابلہ میں رواں سال اگست کے دوران ٹیکسٹائل کی ملکی درآمدات میں 74 لاکھ ڈالرکی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

  • براہ راست بیرونی سرمایہ کاری 27فیصد گھٹ گئی

    براہ راست بیرونی سرمایہ کاری 27فیصد گھٹ گئی

    اسلام آباد: بیرونی سرمایہ کار پاکستان میں پیداواری شعبوں میں سرمایہ لگانے سے گریز کرنے لگے جبکہ اسٹاک مارکیٹ میں بیرونی سرمایہ کاری میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

    اقتصادی ماہرین کے مطابق ملکی صورتحال بیرونی سرمایہ کاری کو متاثر کرنے لگی ہے، جس کی تصدیق مرکزی بینک کی جاری کردہ اس رپورٹ سے ہوتی ہےکہ رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی میں پاکستان میں کی جانےوالی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ستائیس فیصد گھٹ کر سترہ کروڑ ڈالر رہ گئی ہے۔

    جوگذشتہ مالی سال کی پہلی سہہ ماہی میں تئیس کروڑ ڈالر رہی تھی، اسی طرح ملک میں مجموعی بیرونی سرمایہ کاری کا حجم بھی آٹھ فیصد کمی سے اکتیس کروڑ ڈالر تک محدود رہا۔

    اس کے بَرخلاف غیرملکی سرمایہ کاروں نے پاکستانی اسٹاک مارکیٹس سے شئیرز خریدنے میں غیرمعمولی دلچسپی کا مظاہرہ کیا اور تین ماہ میں سترہ کروڑ پچیاسی لاکھ ڈالر کے شئیرز خرید لئے، جس میں تین سو باسٹھ فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔