Tag: deepfake video

  • ہانیہ عامر کا اپنی ڈیپ فیک ویڈیو پر ردعمل

    ہانیہ عامر کا اپنی ڈیپ فیک ویڈیو پر ردعمل

    پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اپنا ردعمل دے دیا۔

    گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک اے آئی کی مدد سے تیار کردہ ویڈیو وائرل ہوئی جس میں پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کو نازیبا لباس میں دیکھا گیا۔

    تاہم اب اداکارہ ہانیہ عامر نے بھی اپنی ڈیپ فیک ویڈیو پر سضت ردعمل کا اظہار کیا ہے انہوں نے اپنی گردش ویڈیو کو خوفناک قراد دیا ہے۔

    مقبول ترین ڈرامہ سیریل’کبھی میں کبھی تم‘ کی اداکارہ ہانیہ عامر نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا کہ ’ یہ مصنوعی ذہانت کی چیزیں واقعی میں بہت خوفناک ہیں، کیا اس کے لیے کچھ قوانین بن سکتے ہیں؟

    ہانیہ عامرنے  وائرل ویڈیو سے متعلق وضاحت جاری کرتے ہوئے مزید یہ بھی لکھا کہ ’وائرل ہونے والی یہ ویڈیو میری نہیں  ہے اگر کوئی ان کو میری سمجھتا ہے تو غلط ہے‘۔

    اس سے قبل بھی کئی مشہور بالی وڈ شخصیات کی ڈیپ فیک ویڈیوز منظر عام پر آچکی ہیں جن میں کاجول، رشمیکا مندانا، کترینہ کیف، عامر خان، رنویر سنگھ اور دیگر شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ ڈیپ فیک ایک ایسی ٹیکنالوجی ہے جس میں کسی فرد کے چہرے یا آواز کو دوسرے شخص سے با آسانی بدلا جاسکتا ہے، جس سے لگتا ہے کہ وہ ایسے شخص کی ویڈیو یا آڈیو ہے جو دراصل اس کی ہوتی ہی نہیں۔

    یہ ٹیکنالوجی 2019 میں مین اسٹریم کا حصہ بنی تھی اور ماہرین کے مطابق اس سے مصنوعی عریاں مواد تیار کر کے خواتین کو بلیک میل کیا جا سکتا ہے اور سیاسی تنازعات میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

    آغاز میں ڈیپ فیک تصاویر یا ویڈیوز کو آسانی سے پکڑا جاسکتا تھا مگر اب یہ ٹیکنالوجی زیادہ بہتر ہوگئی ہے اور اسے پکڑنا بھی مشکل ہو گیا ہے۔

  • رشمیکا مندانا کا اپنی ڈیپ فیک ویڈیو بنانے والے کی گرفتاری پر ردعمل

    رشمیکا مندانا کا اپنی ڈیپ فیک ویڈیو بنانے والے کی گرفتاری پر ردعمل

    بالی ووڈ اداکارہ رشمیکا مندانا کا اپنی ڈیپ فیک ویڈیو بنانے والے کی گرفتاری پر ردعمل سامنے آگیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز اداکارہ رشمیکا مندانا کی ڈیپ فیک ویڈیو بنانے میں ملوث شخص کو دہلی پولیس نے ہفتے کو گرفتار کر لیا ہے۔

    رشمیکا مندانہ کی نازیبا ڈیپ فیک ویڈیو بنانے والا ملزم پولیس کی گرفت میں آگیا

    جس کے بعد سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے اداکارہ رشمیکا نے دہلی پولیس کا شکریہ ادا کیا اور لکھا ہے کہ ذمے داروں کو پکڑنے کے لیے آپ کا شکریہ۔

    اداکارہ رشمیکا مندانا نے لکھا کہ مجھے سے محبت کرنے والوں اور میری حمایت کرنے والے لوگوں کی شکر گزار ہوں۔

    اداکارہ نے اپنے پیغام میں مداحوں کو مشورہ بھی دیا ہے کہ لڑکیوں اور لڑکوں اگر آپ کی تصویر آپ کی مرضی کے بغیر کہیں بھی استعمال کی جائے تو یہ غلط ہے۔

    واضح رہے کہ نومبر 2023 میں رشمیکا مندانہ کی نازیبا ڈیپ فیک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس پر ان کے مداحوں نے سخت ردعمل کا اظہار کیا تھا۔

  • سچن ٹنڈولکر بھی ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار

    سچن ٹنڈولکر بھی ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار

    بھارت کے لیجنڈری کھلاڑی و سابق کپتان سچن ٹنڈولکر بھی ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار ہوگئے۔

    سابق کپتان سچن ٹنڈولکر  نے ایکس پر اپنی جعلی ویڈیو شیئر کی اس ڈیپ فیل ویڈیو میں کھلاڑی کو آن لائن گیمنگ ایپ کی تشہیر کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    گیمنگ ایپ کی تشہیر کے لیے بنائی گئی اس جعلی ویڈیو میں سچن ٹنڈولکر کی ویڈیو اور آواز کا استعمال کیا گیا ہے۔

    پریانکا چوپڑا کی ڈیپ فیک ویڈیو منظر عام پر آگئی

    سابق کپتان سچن ٹنڈولکر نے ویڈیو کے کیپشن میں اپنے مداحوں کو جعلی ویڈیو کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ ویڈیوز جعلی ہے‘۔

    سچن  نے ٹیکنالوجی کے غلط استعمال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکنالوجی کا مسلسل غلط استعمال کیا جارہا ہے جو کہ ایک پریشان کن بات ہے۔

    انہوں نے کہا کہ  میری صارفین سے درخواست ہے کہ اس طرح کی تمام ایپس، اشتہارات اور ویڈیوز کو بڑی تعداد میں رپورٹ کریں ساتھ ہی سابق کھلاڑی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی جعلی ویڈیوز کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔

    رشمیکا مندانہ کے بعد عالیہ بھٹ کی ڈیپ فیک ویڈیو وائرل

    بھارت کے سابق کپتان سچن ٹنڈولکر  نے لکھا کہ سوشل میڈیا پلٹ فارمز صارفین کی شکایات پر چاکنا رہیں، ان کی جانب سے کئے گئے فوری اقدامات ہی اس طرح کی ڈیپ فیک اور غلط معلومات کے پھیلاؤ کو روک سکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ کھلاڑی سچن ٹنڈولکر سے قبل ان کی بیٹی سارہ ٹنڈولکر، بھارتی اداکارائیں عالیہ بھٹ، رشمیکا اور پرینکا بھی جعلی ویڈیوز اور تصاویر کا شکار ہوچکی ہیں۔