Tag: Deepika Padukone

  • دپیکا پڈوکون اور شاہ رخ خان کی جوڑی ایک بار پھر جلوہ گر ہونے کو تیار، تفصیلات سامنے آگئی

    دپیکا پڈوکون اور شاہ رخ خان کی جوڑی ایک بار پھر جلوہ گر ہونے کو تیار، تفصیلات سامنے آگئی

    بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ دپیکا پڈوکون، بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ دوبارہ جلوہ گر ہونے کیلئے تیار ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون جلد ہی چنئی ایکسپریس اور جوان کے ساتھی اداکار شاہ رخ خان کے ساتھ اسکرین پر دوبارہ جلوہ گر ہونے والی ہیں جس میں وہ ماں کا کردار ادا کریں گی۔

    رپورٹ کے مطابق دیپیکا ایس آر کے کے ساتھ ان کی ہوم پروڈکشن فلم ‘کنگ’ میں کام کریں گی، دیپیکا اس فلم میں سہانا خان کی والدہ کا کردار ادا کریں گی جس کا شائقین بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔

    شاہ رخ خان کی فلم کنگ کی ہدایت کاری سدھارتھ آنند کر رہے ہیں جبکہ اس فلم کو مارفلکس پروڈکشن اور ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ نے پروڈیوس کیا ہے، رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ ایس آر کے اور سدھارتھ آنند دونوں ہی دیپیکا کو کاسٹ کرنے کے خواہشمند تھے۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دیپیکا اس فلم میں شاہ رخ خان کے کردار کی سابقہ معشوقہ کے کردار میں نظر آئیں گی، رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ دیپیکا پڈوکون کا کردار ایک کیمیو لیکن یہ پلاٹ کا ایک اہم حصہ ہے۔

  • پاک بھارت میچ میں دپیکا پڈوکون کی ’پاکستانی ہم شکل‘ کی ویڈیو وائرل

    پاک بھارت میچ میں دپیکا پڈوکون کی ’پاکستانی ہم شکل‘ کی ویڈیو وائرل

    پاکستان کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے اہم میچ میں بھارت سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ گزشتہ روز بنگلا دیش کے خلاف نیوزی لینڈ کی فتح کے بعد پاکستان ایونٹ سے باہر ہوگیا۔

    رپورٹس کے مطابق بھارت سے پاکستان کی شکست کے بعد دبئی اسٹیڈیم میں موجود متعدد پاکستانی کرکٹ شائقین کی ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بنیں، جو اپنے اپنے انداز میں غصے کا اظہار کررہے تھے۔

    ایسے میں ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں فریال وقار نامی پاکستانی سپورٹر کو اسٹیڈیم سے باہر آکر میڈیا سے گفتگو کے دوران مسکراتے ہوئے اپنی مایوسی کا اظہار کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    پاکستانی کرکٹ سپورٹر فریال وقار کی آنکھیں اور چہرے کے نقوش حیران کُن طور پر بھارتی اداکارہ دپیکا پڈوکون سے مماثلت رکھتے تھے جسے سوشل میڈیا صارفین نے فوری نوٹس کرلیا اور یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    دپیکا پڈوکون کی ہم شکل فریال نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹیم کو سپورٹ کرنے اسٹیڈیم آئی تھیں لیکن قومی ٹیم کی کارکردگی دیکھ کر شدید مایوسی اور صدمہ ہوا ہے۔

    سابق کرکٹر کا شاہین، حارث اور نسیم سے پیچھا چھڑا کر آگے بڑھنے کا مطالبہ

    فریال کا کہنا تھا کہ پاکستان چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گیا ہے، اس لیے دل بہت زیادہ اداس ہوگیا ہے، میں لاجواب ہوچکی ہوں، آج ہماری ٹیم نے کیا کیا ہے؟ ہم تو پہلے میچ میں شکست کے باوجود پورے جوش و خروش کے ساتھ آج پاکستان کو سپورٹ کرنے آئے تھے۔

    ویڈیو کے کمنٹس سیکشن میں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

  • ’دیپیکا پڈوکون میری چوتھی بیوی ہوتی اگر۔۔۔‘ سنجے دت نے کیا کہا؟

    ’دیپیکا پڈوکون میری چوتھی بیوی ہوتی اگر۔۔۔‘ سنجے دت نے کیا کہا؟

    بالی ووڈ کے سپر اسٹار اداکار سنجے دت نے اداکارہ دیپیکا پڈوکون سے چوتھی شادی کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون کا شمار بالی وڈ کی کامیاب اداکاراؤں میں ہوتا ہے، اداکارہ نے 19 سال کی عمر میں اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اور آج اپنی اداکاری کے سبب مداحوں کے دلوں پر راج کرتی ہیں۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اداکار سنجے دت نے ایک بار اداکارہ دیپیکا پڈوکون کی خوبصورتی کی تعریف کی تھی اور کہا تھا کہ اگر کھل نائک فلم کو آج کے دور میں فلمایا جاتا تو دیپیکا، مادھوری ڈکشٹ کو بہت پیچھے چھوڑ سکتی تھیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ایک پرانے انٹرویو میں اداکار سنجے دت سے پوچھا گیا کہ وہچولی کے پیچھے میں مادھوری ڈکشٹ کی جگہ کس کو کاسٹ کرنا چاہیں گے؟ جس پر سنجے دت نے بے دھڑک کہا کہ دیپیکا پڈوکون، انہوں نے کہا کہ مجھے دیپیکا پڈوکون بہت خوبصورت لگیں۔

    اداکار سنجے دت نے مزید کہا کہ اگر میں تھوڑا چھوٹا ہوتا تو اداکارہ دیپیکا پڈوکون میری چوتھی بیوی ہوتی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Maanayata Dutt (@maanayata)

    خیال رہے کہ سنجے دت نے پہلی شادی 1996 میں ریچا شرما سے کی تھی جو کہ 1998 میں برین ٹیومر کے باعث انتقال کر گئی تھیں۔

    اداکار نے دوسری شادی 1998 میں ایئر ہوسٹس ریا پلائی سے کی تھی، جن سے 2008 میں ان کی طلاق ہوگئی تھی، ان کی دوسری شادی طلاق پر ختم ہونے کے بعد انہوں نے منایا دت سے تیسری شادی کی، جوڑے کے 2 جڑواں بچے ہیں۔

  • ویڈیو: دلجیت دو سانجھ کے کنسرٹ میں دیپکا پڈوکون کی انٹری

    ویڈیو: دلجیت دو سانجھ کے کنسرٹ میں دیپکا پڈوکون کی انٹری

    بالی ووڈ کی دلکش اداکارہ دیپکا پڈوکون بیٹی کی پیدائش کے بعد گلوکار دلجیت دو سانجھ کے کنسرٹ میں پہنچ گئیں۔

    گلوکار دلجیت دوسانجھ نے اپنے حالیہ کنسرٹ کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں حال ہی میں ماں بننے والی دیپیکا پڈوکون نے شرکت کی جسے دیکھا کر مداح خوشی سے جھوم اٹھے۔

    بیٹی کی پیدائش کے بعد بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون منظر نامے سے غائب تھیں تاہم اداکارہ نے اپنے آبائی شہر بنگلورو مین دلجیت کے کنسرٹ میں سپرائز انٹری دیکر مداحوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by DILJIT DOSANJH (@diljitdosanjh)

    دنیا بھر میں بلاک بسٹر کانسرٹ کرنے والے گلوبل سپر اسٹار دلجیت دوسانجھ نے  بنگلورو میں اپنے کنسرٹ کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔

    دلجیت دوسانجھ کی جانب سے شیئر کی جانے والی ایک ویڈیو کو اداکارہ دیپیکا پڈوکون کو چند لوگوں کے ساتھ کنسرٹ انجوائے کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    جبکہ دوسری ویڈیو میں دپیکا کو اسٹیج پر بلانے سے قبل دلجیت اداکارہ سے متعلق مداحوں سے پوچھتے ہیں، ویڈیو میں اس دوران دلجیت کے ہاتھ میں ایک صابن کا پیکٹ دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Gouri (@gouri_diljit_di_fann)

    دلجیت دوسانجھ نے کنسرٹ میں شریک مداحوں سے پوچھا’ آپ کو معلوم ہے یہ کس کا برانڈ ہے؟ دپیکا پڈوکون جی کا، میری خوبصورتی کا راز یہی ہے کہ میں اسی سے نہاتا ہوں، اسی سے منہ دھوتا ہوں، یہ ہر ماہ میرے گھر آجاتے ہیں تو جب بھی میں بھارت آتا ہوں تو میں اسی سے نہاتا ہوں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by TEAM DOSANJH (@teamdiljitglobal)

    اداکار و گلوکار نے کہا کہ یہ کوئی ایڈورٹائزمنٹ نہیں ہورہی، مجھے کسی نے پیسے نہیں دیے، سچ میں، جنہوں نے یہ بنایا ہے وہ آپ کے شہر کی شان، آج یہاں موجود ہیں، اندازہ لگائیں کون ہوسکتا ہے؟ جس کے بعد ویڈیو میں دپیکا پڈوکون کو دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by TEAM DOSANJH (@teamdiljitglobal)

    دلجیت نے ہجوم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ لوگ یقین کر سکتے ہیں؟ ہم نے انہیں ہمیشہ بڑے پردے پر دیکھا ہے، اتنی پیاری ہیں، انہوں نے اپنے دم پر بالی ووڈ میں جگہ بنائی ہے، اتنا اچھا اور پیارا کام کیا ہے، آپ کو ان پر فخر ہونا چاہیے، ہم سب کو ان پر فخر ہے، بہت بہت پیار آپ کے لیے۔

  • دیپیکا پڈوکون نے بیٹی کے لیے اداکاری چھوڑنے کا فیصلے کر لیا؟

    دیپیکا پڈوکون نے بیٹی کے لیے اداکاری چھوڑنے کا فیصلے کر لیا؟

    ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ و چند دن قبل ماں بننے والی دیپیکا پڈوکون نے اپنی بیٹی کی خاظر اپنے کیرئیر سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا ہے۔

    دپیکا پڈوکون نے کے ہاں حال ہی میں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس کے بعد سے انہیں اپنی قریبی اور رشتےداروں کی جانب سے ماں بننے پر مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ گزشتہ روز کچھ دن اسپتال میں رہنے کے بعد اداکارہ اپنی بیٹی کے ہمراہ گھر پہنچ گئیں ہیں۔

    فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم پر اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے ماں بننے کے بعد اپنا نیا روٹین بھی شیئر کر دیا۔

    انسٹاگرام کے بائیو میں اداکارہ نے اپنا نیا روٹین شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’فیڈ، بُرپ، سلیپ، رپیڈ‘ یعنی ’دودھ پیلانا، ڈکار دلانا، سُلانا اور دہرانا‘۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

    تاہم اب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اداکارہ اپنی ننھی شہزادی کے لیے آیا نہیں رکھیں گی، رپورٹ کے مطابق دیپیکا اپنی بیٹی کی پرورش کے لیے ایشوریہ رائے بچن کے راستے پر چل سکتی ہیں۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اداکارہ دیپیکا ایشوریہ اور انوشکا شرما کی طرح آیا کی خدمات حاصل نہیں کریں گی بلکہ وہ خود اپنا سارا وقت بچی کی دیکھ بھال کے لیے وقف کریں گی۔

    اگرچہ اداکاری چھوڑنے کے بارے میں اداکارہ نے باضابطہ طور پر کچھ نہیں کہا لیکن یہ ممکن ہے کہ دپیکا بیٹی کی پرورش کے لیے اداکاری سے طویل وقفہ لیں گی۔

    دوسری جانب بھارتی میڈیا کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ بھی اپنی بیٹی کے لیے رنبیر کپور، عالیہ بھٹ اور انوشکا شرما، ویراٹ کوہلی کی نو فوٹو پالیسی پر عمل کر سکتے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ کا معروف جوڑا اپنی بیٹی کو فی الحال میڈیا سے دور رکھیں گے اور مناسب وقت آنے پر اسے سامنے لائیں گے۔

  • دیپیکا اور رنویر کی بیٹی کے ہمراہ پہلی تصویر و ویڈیوز سامنے آگئی

    دیپیکا اور رنویر کی بیٹی کے ہمراہ پہلی تصویر و ویڈیوز سامنے آگئی

    اداکارہ دیپیکا پڈوکون کو بیٹی کی پیدائش کے بعد آج اسپتال سے چھٹی مل گئی جس کے بعد ان کی بیٹی اور شوہر رنویر سنگھ کے ہمراہ پہلی تصویر منظر عام پر آگئی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور اداکار رنویر سنگھ کے ہاں 8 ستمبر کو بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ جوڑے نے انسٹاگرام کی مشترکہ پوسٹ میں والدین بننے کی تصدیق کی تھی۔

    تاہم اب دیپیکا پڈوکون کو بیٹے کے ہمراہ اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے، جس کے بعد اداکارہ کی شوہر اور بیٹی کے ساتھ گھر پہنچی ہیں جس کی کئی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آئی ہیں۔

    انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی متعدد تصویروں اور ویڈیوز میں اداکارہ دیپیکا اور رنویر کے ساتھ ننھی پری کی جھلک دیکھی جا سکتی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

    یاد رہے کہ 29 فروری 2024 کو دپییکا اور رنویر نے انسٹاگرام کی ایک مشترکہ پوسٹ کے ذریعے اعلان کیا تھا کہ اپنی شادی کے چھ سال بعد دونوں اداکار اپنے پہلے بچے کا رواں سال ستمبر کے مہینے میں استقبال کرنے کے لئے تیار ہیں۔

  • دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ہاں بیٹی کی پیدائش

    دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ہاں بیٹی کی پیدائش

    ممبئی: بالی ووڈ کی اسٹار جوڑی دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

    بھارتی میڈیا  ‘نیوز 18‘ کے مطابق بالی ووڈ کے معروف اداکار رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کے ہاں ننھی پری کی پیدائش ہوئی ہے، اداکارہ کی بیٹی کی پیدائش ممبئی کے اے ایچ این ریلائنس اسپتال میں ہوئی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Manav Manglani (@manav.manglani)

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ دیپیکا پڈوکون گزشتہ روز اپنے شوہر اور والدہ کے ہمراہ ممبئی کے اسپتال آئی تھیں جہاں اداکارہ کو داخل کرلیا گیا تھا، تاہم اب بھارتی میڈیا نے اسپتال ذرائع سے تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اسٹار جوڑی کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

    دوسری جانب ابھی تک دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے بیٹی کی پیدائش سے متعلق سوشل میڈیا پر کوئی پوسٹ جاری نہیں کی ہے۔

    واضح رہے کہ رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون نے سال 2018 میں اٹلی میں ایک پُروقار تقریب کے دوران شادی کی تھی جبکہ رواں سال فروری میں جوڑی نے اعلان کیا تھا کہ اُن کے ہاں ستمبر میں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

  • عالیہ بھٹ نے دیپیکا پڈوکون سے اہم اعزاز چھین لیا

    عالیہ بھٹ نے دیپیکا پڈوکون سے اہم اعزاز چھین لیا

    بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ نے ’ڈمپل کوئین‘ دیپیکا پڈوکون کو برانڈ ویلیو کی دوڑ میں شکست دیتے ہوئے ان سے اہم اعزاز چھین لیا۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق دیپیکا پڈوکون ممکنہ طور پر بالی وڈ میں اس وقت سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والی اداکارہ ہیں لیکن فائنینشل اینڈ رسک ایڈورسری فرم ’کرول‘ کی نئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ عالیہ بھٹ کی برانڈ ویلیو دیپیکا پڈکون سے زیادہ ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Alia Bhatt (@aliaabhatt)

    فائنینشل اینڈ رسک ایڈورسری فرم ’کرول‘ کی نئی رپورٹ کے مطابق بھارت کے سب سے زیادہ مہنگے سیلیبریٹیز کی رینکنگز میں تبدیلی دیکھی گئی ہے، عالیہ بھٹ نے دیپیکا پڈوکون کو پیچھے چھوڑتے ہوئے فہرست میں 5واں نمبر حاصل کرلیا ہے۔

    سیلیبریٹی برانڈ ویلیوایشن رپورٹ 2023 کے مطابق عالیہ بھٹ کی برانڈ ویلیو 101 عشاریہ ایک ملین ڈالر ہے جبکہ دیپیکا پڈوکون اس فہرست میں چھٹے نمبر پر اب دیپیکا پڈوکون ہیں کی برانڈ ویلیو 96 ملین ڈالر ہے۔

    واضح رہے کہ عالیہ بھٹ اور دیپیکا پڈوکون کو اداکاری کی دنیا کے ساتھ کاروباری دنیا میں بھی کامیاب دیکھا گیا، عالیہ بھٹ کا کپڑوں کے برانڈ کا بزنس ہے جبکہ دیپیکا پڈوکون کاسمیٹکس کا کاروبار کرتی ہیں۔

  • دیپیکا پڈوکون نے رنویر کو سب سے زیادہ ہینڈسم مرد قرار دیدیا

    دیپیکا پڈوکون نے رنویر کو سب سے زیادہ ہینڈسم مرد قرار دیدیا

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے اپنے شوہر و اداکار رنویر سنگھ کو سب سے زیادہ ہینڈسم مرد قرار دیدیا۔

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر اپنے شوہر رنویر سنگھ کے لیے ایک خوبصورت تعریفی پوسٹ کی۔

    اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ ہر پانچ سیکنڈ بعد اپنے شوہر کو دیکھتی ہیں جو کہ بہت ہی پیارے ہیں، انکے مطابق انہوں نے اب تک جتنے مرد دیکھے ان میں رنویر سب سے زیادہ ہینڈسم ہیں۔

    انھوں نے اپنی اسٹوری میں رنویر کو ٹیگ کرنے کے علاوہ اس میں پنک ہارٹ ایموجی بھی شامل کیا ہے۔

    یاد رہے کہ اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور اداکار رنویر سنگھ نے 29 فروری 2024 کو مداحوں کو اپنے ہاں جَلد ننھے مہمان کی آمد سے متعلق خوشخبری سنائی تھی۔

    اس پوسٹ میں دیپیکا اور رنویر نے انکشاف کیا تھا کہ اُن کے ہاں ستمبر 2024ء میں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

  • دیپیکا پڈکون اور رنویر سنگھ کی علیحدگی کی خبریں جھوٹی نکلیں، سچ سامنے آگیا

    دیپیکا پڈکون اور رنویر سنگھ کی علیحدگی کی خبریں جھوٹی نکلیں، سچ سامنے آگیا

    بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی معروف جوڑی اداکارہ دیپیکا پڈکون اور رنویر سنگھ کے منظر عام پر آنے والی ویڈیو نے دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبروں کی تردیدی کردی۔

    سوشل میڈیا اور شوبز حلقوں میں گزشتہ کئی ماہ سے معروف دیپیکا پڈکون اور رنویر سنگھ کے درمیان علیحدگی کی افواہیں زیر گردش تھیں، بھارتی میڈیا یہ دعویٰ کررہی تھی کہ دونوں کے درمیان علیحدگی ہوجائے گی۔

    تاہم اب بھارت میں لوک سبھا کے انتخابات میں ووٹ کاسٹ کرنے کے سلسلے میں ایک ساتھ منظر عام پر آنے کے بعد علیحدگی اور طلاق سے متعلق تمام خبروں کو بے بنیاد قرار دیا جارہا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by HT City (@htcity)

    والدین بننے والی اداکارہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ ممبئی میں اپنا ووٹ کاٹ کرنے کے لیے پولینگ اسٹیشن پہنچے، دونوں کو سفید شرٹ اور ہلکے نیلے رنگ کی جینز میں دیکھا گیا۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہت کہ جب وہ ووٹ ڈالنے کے لیے بوتھ کی طرف چل رہے تھے تو دیپیکا کو اپنے شوہر رنویر کا ہاتھ مضبوطی سے پکڑا ہوا ہے، جس کے بعد یہ کہا جارہا ہے کہ دونوں کے درمیان علیحدگی کے تمام تر خبریں جھوٹی ہیں۔

    دریں اثنا، کام کے محاذ پر، دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ دونوں جلد ہی روہت شیٹی کی سنگھم 3 میں اجے دیوگن، کرینہ کپور، ٹائیگر شروف اور اکشے کمار کے ساتھ نظر آئیں گے۔

    واضح رہے کہ بھارتی لوک سبھا کے مرحلہ وار انتخابات کا آخری مرحلہ جیسے جیسے قریب آ رہا ہے جوش وخروش بڑھتا جا رہا ہے اور مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے غیر سیاسی افراد اپنا ووٹ کاسٹ کررہے ہیں۔