Tag: Deepika Padukone

  • دیپیکا پڈوکون نے اپنا غصہ فوٹوگرافر پر نکال دیا: ویڈیو دیکھیں

    دیپیکا پڈوکون نے اپنا غصہ فوٹوگرافر پر نکال دیا: ویڈیو دیکھیں

    بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے موڈ خراب ہونے کا غصہ فوٹوگرافرز پر نکال دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کو ایک ساتھ ممبئی میں دیکھا گیا، اس دوران جب دونوں اپنی گاڑی کی طرف جارہے تھے تو پاپارازی نے ان کی تصاویر لینے کی کوشش کی۔

    اس دوران دیپیکا پڈوکون تھوڑی خفا دکھائی دیں اور انہوں نے ایک فوٹوگرافر کے کیمرے کو ہاتھ سے مارنے کی کوشش کی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Manav Manglani (@manav.manglani)

    واضح رہے کہ دیپیکا پڈوکون ہمیشہ ہی فوٹوگرافرز کے ساتھ اچھا رویہ اپناتی ہیں اور تصاویر کے لیے ان کا کہا بھی مانتی ہیں لیکن اس مرتبہ ان کا موڈ خراب تھا اسی لیے انہوں نے وہ غصہ فوٹو گرافر پر نکال دیا۔

    یاد رہے کہ اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور اداکار رنویر سنگھ نے 29 فروری 2024ء کو مداحوں کو اپنے ہاں جَلد ننھے مہمان کی آمد سے متعلق خوش خبری سنائی تھی۔

    اس پوسٹ میں دیپیکا اور رنویر نے انکشاف کیا تھا کہ اُن کے ہاں ستمبر 2024ء میں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

  • یہ جوانی ہے دیوانی: نینا کا کردار دپیکا سے پہلے کسے آفر کیا گیا تھا؟

    یہ جوانی ہے دیوانی: نینا کا کردار دپیکا سے پہلے کسے آفر کیا گیا تھا؟

    بالی ووڈ کی مشہور فلم یہ جوانی ہے دیوانی کی ریلیز کو 10 سال مکمل ہوگئے، فلم میں نینا کا مرکزی کردار سب سے پہلے معروف اداکارہ کترینہ کیف کو آفر کیا گیا تھا تاہم انہوں نے انکار کردیا۔

    سنہ 2013 میں ریلیز ہونے والی فلم یہ جوانی ہے دیوانی کی کاسٹ میں دپیکا پڈوکون، رنبیر کپور، ادیتیہ رائے کپور اور کالکی کوئچلن شامل تھے۔

    فلم کے ہدایت کار ایان مکھرجی اور پروڈیوسر کرن جوہر تھے، فلم کے مرکزی کردار نینا کے لیے دونوں کا پہلا انتخاب کترینہ کیف تھیں۔

    کترینہ کیف کو جب اس کردار کی پیشکش کی گئی تو انہوں نے اس کے لیے ہامی بھرلی، تاریخیں طے ہوگئی اور سب معاملات طے ہوگئے۔

    لیکن پھر اچانک کترینہ کو یش راج کی فلم دھوم 3 کی پیشکش کردی گئی۔

    فلم میں عامر خان مرکزی کردار ادا کر رہے تھے، کترینہ نے عامر کے ساتھ پہلے کبھی کام نہیں کیا تھا، پھر دونوں فلموں کی شوٹنگ کی تاریخیں بھی ایک دوسرے سے متصادم تھیں۔

    کترینہ نے کئی دن سوچنے کے بعد بالآخر دھوم 3 کے لیے ہاں کردی اور کرن جوہر کو انکار کہلوا بھیجا۔ کرن جوہر نے ان کے انکار کا برا نہیں منایا کیونکہ یش راج کی فلم بھی ان کے لیے ایک فیملی پروجیکٹ تھا۔

    دونوں فلمیں بنیں اور یہ جوانی ہے دیوانی نے مقبولیت کے ریکارڈز توڑ دیے، دوسری طرف دھوم 3 نے اوسط درجے کی کامیابی حاصل کی جبکہ اس میں کترینہ کا کردار بھی معمولی نوعیت کا اور ان کو دیا گیا وقت کم تھا۔

    اس کے برعکس یہ جوانی ہے دیوانی اپنے مرکزی کردار نینا کے گرد گھوم رہی تھی۔

    اس فلم کی ریلیز کا ایک اور نقصان ادیتیہ رائے کپور کو ہوا جو سپورٹنگ ایکٹر کے طور پر اوی کا کردار ادا کر رہے تھے۔ اسی فلم کے ساتھ ان کی مشہور فلم عاشقی 2 بھی ریلیز ہوئی تھی جس میں وہ ہیرو کا مرکزی کردار ادا کر رہے تھے۔

    اب ہونا تو یہ چاہیئے تھا کہ دونوں فلموں کی مقبولیت کے بعد ادیتیہ کو مرکزی کردار کی آفرز ملنی چاہیئے تھیں، لیکن یہ جوانی ہے دیوانی میں ان کے سپورٹنگ کردار کو زیادہ پسند کیا گیا اور انہیں ایسے ہی کرداروں کی پیشکشیں آنے لگیں جس میں مرکزی کردار کوئی اور اداکار ادا کرتا۔

    یوں ادیتیہ نے عاشقی 2 ہٹ ہونے کے باجود ہیرو کے طور پر کیریئر بنانے کا موقع کھو دیا اور انہیں سپورٹنگ کردار ہی ملنے لگے۔

  • دیپیکا پڈوکون کے لیے بڑا اعزاز، آسکر ایوارڈز کی میزبانی کریں گی

    دیپیکا پڈوکون کے لیے بڑا اعزاز، آسکر ایوارڈز کی میزبانی کریں گی

    بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون 2023 کے آسکر ایوارڈز میں میزبانی کریں گی۔

    تفصیلات کے مطابق لاس اینجلس میں اس سال آسکرز ایوارڈز کی میزبانی بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون کریں گی، برطانوی نژاد پاکستانی اداکار رض احمد بھی ایوارڈ پیش کریں گے۔

    لاس اینجلس کے ڈولی تھیٹر میں ایوارڈز تقریب 12 مارچ کو ہوگی، دیپیکا پڈوکون کے علاوہ دیگر پریزنٹرز میں برطانوی نژاد پاکستانی اداکار رض احمد، ڈوین جانسن، ایملی بلنٹ بھی شامل ہیں۔

    میزبانوں کی فہرست خاصی طویل ہے، مائیکل بی جارڈن، گلین کلوز، ٹرائے کوٹسور، جنیفر کونلے، سیموئل ایل جیکسن، ملیسا مک کارتھی، زوے سلڈانہ، ڈونی ین، جوناتھن میجرز اور کوئسٹ لو بھی میزبانی کے فرائض انجام دیں گے۔

    دیپیکا پڈوکون نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر آسکر ایوارڈز میں میزبان شخصیات کی فہرست بھی شیئر کی، دیپیکا کے شوہر رنویر سنگھ نے اس پر کمنٹ سیکشن میں تالیاں بجانے والی ایموجیز شیئر کیں۔

    واضح رہے کہ 95 ویں اکیڈمی ایوارڈز 12 مارچ کو لاس اینجلس کے ڈولی تھیٹر میں منعقد ہوں گے، آسکرز میں بھارت کے لیے یہ ایک خاص سال ہے، کیوں کہ اس بار نامزدگیوں کے لیے صرف ایک نہیں بلکہ تین فلمیں مقابلہ کر رہی ہیں۔

  • دپیکا پڈوکون کو فلائٹ کی اکانومی کلاس میں دیکھ کر لوگ حیران

    دپیکا پڈوکون کو فلائٹ کی اکانومی کلاس میں دیکھ کر لوگ حیران

    معروف بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کو طیارے کی اکانومی کلاس میں سفر کرتے دیکھا گیا جس پر ان کے مداح حیران رہ گئے۔

    سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ ریڈ اٹ پر ایک صارف نے طیارے کی ایک ویڈیو شیئر کی۔

    ویڈیو میں معروف بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون دکھائی دے رہی ہیں جو کیپ پہنے چہرہ چھپائے تیزی سے جہاز کے اگلے حصے کی طرف بڑھ رہی ہیں۔

    دپیکا کو اکانومی کلاس میں دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے اور پوسٹ پر مختلف کمنٹس شروع کردیے۔

    ایک صارف نے لکھا کہ میں کبھی ایسی کسی فلائٹ پر کیوں نہیں ہوتا۔

    ایک اور صارف کا کہنا تھا، بیچاری، سب لوگ اسے گھور رہے ہیں اسے یقیناً اینگزائٹی کا دورہ پڑ رہا ہوگا۔

    ایک اور صارف نے لکھا کہ یہ یقیناً آخری وقت میں کروائی گئی بکنگ ہے تبھی اکانومی کلاس میں آنا پڑا جس پر دوسرے صارف نے لکھا کہ نہیں یہ کسی اسپانسر کے بجائے اپنے پیسوں سے خریدا گیا ٹکٹ ہے۔

  • ’پٹھان‘ کی کامیابی کے بعد دپیکا کی پہلی تصویر وائرل

    معروف بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے اپنی فلم پٹھان کی ریلیز اور اس کی شاندار کامیابی کے بعد انسٹاگرام پر پہلی تصویر شیئر کردی جس پر مداحوں کی مبارک بادوں کا تانتا بندھ گیا۔

    بالی ووڈ کے کنگ خان اور دپیکا پڈوکون کی حالیہ فلم پٹھان نے تنازعات اور بائیکاٹ کی دھمکیوں کے باوجود کامیابی اور مقبولیت کے کئی ریکارڈز توڑ دیے، جس پر نہ صرف فلم کی پوری ٹیم خوش ہے بلکہ پورے بالی ووڈ نے انڈسٹری کو نئی زندگی ملنے پر شکر ادا کیا ہے۔

    فلم کی کامیابی کے بعد اداکاروں کی جانب سے مختلف تقریبات میں شرکت جاری ہے، گزشتہ روز پٹھان کی ٹیم یعنی شاہ رخ خان، جان ابراہم، دپیکا پڈوکون اور ہدایتکار سدھارتھ آنند نے میڈیا سے براہ راست بات چیت کا سیشن رکھا۔

    دپیکا پڈوکون نے اس سیشن میں شرکت کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Deepika Padukone (@deepikapadukone)

    تصاویر میں انہیں رنگین پھولدار لباس پہنے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، ایک تصویر پر انہوں نے لکھا، میرے پاس کیپشن ختم ہوگئے ہیں، کیا آپ کچھ تجاویز دے سکتے ہیں؟

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Deepika Padukone (@deepikapadukone)

    لاکھوں مداحوں نے ان کی تصاویر ک و لائیک کیا اور ان کی فلم کی کامیابی پر مبارک باد کے کمنٹس بھی لکھے۔

  • رنویر اور دپیکا کا ’کرنٹ لگا رے‘ الو ارجن کے گانے کا چربہ نکلا؟

    رنویر اور دپیکا کا ’کرنٹ لگا رے‘ الو ارجن کے گانے کا چربہ نکلا؟

    ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون کے گانے ’کرنٹ لگا رے‘ کو سوشل میڈیا صارفین نے ساؤتھ انڈین اسٹار ’الو ارجن‘ کے معروف گانے کی کاپی قرار دے دیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار رنویر سنگھ، پوجا ہیگڑے اور جیکولین فرنینڈس کی فلم ’سرکس‘ 23 دسمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی، فلم کو روہٹ شیٹی نے پروڈیوس کیا ہے۔

    ’سرکس‘ کے گانے ’کرنٹ لگا رے‘کو سوشل میڈیا صارفین نے ساؤتھ انڈین سپر اسٹار الو ارجن کی فلم ’سرائنوڈو‘ کے مشہور گانے کی کاپی قرار دیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ranveer Singh (@ranveersingh)

    ’کرنٹ لگا رے‘ کو سوشل میڈیا انفلوئنسر کی جانب سے الو ارجن کے گانے کے ساتھ ایڈٹ کرکے شیئر کیا گیا جسے دیکھ کر صارفین کا کہنا ہے کہ ’گانے میں ٹیون کو کاپی کی کیا گیا ہے۔‘ تاہم اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

    ایک صارف نے لکھا کہ ’کھودا بالی ووڈ نکلا ساؤتھ۔‘ دوسرے صارف نے لکھا کہ ’جب میرے تیلگو دوست نے کہا کرنٹ لگا رے بلاک بسٹر ہے۔‘

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Dipraj Jadhav (@dipraj_jadhav_edits)

    تیسرے صارف نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’میں یہی سوچ رہا تھا کہ یہ گانا میں نے کہا سنا ہے اب پتا چلا یہ الو ارجن کی فلم سے کاپی کیا گیا ہے۔‘

    سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بالی ووڈ اور ’سرکس‘ میں اس گانے کو کاپی کرنے پر رنویر اور دپیکا پڈوکون پر بھی تنقید کی جارہی ہے۔

  • ’پٹھان‘ کے نئے پوسٹر نے دھوم مچادی

    ’پٹھان‘ کے نئے پوسٹر نے دھوم مچادی

    بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان کی نئی آنے فلم ’پٹھان‘ کا نیا پوسٹر ریلیز کردیا گیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یش راج کے بینر تلے بننے والی کنگ خان کی فلم پٹھان آئندہ سال 25 جنوری کو سنیما گھروں میں دھوم مچائے گی، فلم کی ہدایت کاری کے فرائض سدھارتھ آنند نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کے پروڈیوسر آدتیہ چوپڑا ہیں۔

    اس سے قبل فلم کا پوسٹر ریلیز کیا گیا جسے مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی تھی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Shah Rukh Khan (@iamsrk)

    چند گھنٹوں قبل ’پٹھان‘ کا ایک اور پوسٹر ریلیز کیا گیا ہے جس میں اداکارہ دپیکا پڈوکون اور جان ابراہم بھی موجود ہیں۔

    اداکارہ دپیکا پڈوکون نے انسٹاگرام پر پوسٹر ریلیز کرتے ہوئے لکھا کہ ’فلم کی ریلیز میں 55 دن رہ گئے ہیں، انہوں نے بتایا کہ  ’فلم کو ہندی، تامل اور تیلگو زبانوں میں بھی ریلیز کیا جائے گا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Shah Rukh Khan (@iamsrk)

    فلم کے پوسٹر میں شاہ رخ، جان ابراہم اور دپیکا پڈوکون کو اسلحہ تھامے دیکھا جاسکتا ہے۔

    سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پوسٹر کو پسند کیا جارہا ہے اور فلم  کی ریلیز کا بے تابی سے انتظار کیا جارہا ہے۔

    یہ پڑھیں: شاہ رخ خان کی ’پٹھان‘ کیخلاف بائیکاٹ مہم شروع

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ’پٹھان کا ٹیزر ریلیرز کیا گیا تھا، ایکشن سے بھرپور فلم میں شاہ رخ خان کو ’پٹھان‘ کے روپ میں دکھایا گیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Shah Rukh Khan (@iamsrk)

    یاد رہے کہ شاہ رخ خان چار سال کے وقفے کے بعد فلم پٹھان میں اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں، بالی ووڈ تجزیہ کاروں کی جانب سے فلم ’پٹھان‘ ریلیز سے قبل ہی ہٹ قرار دیا جارہا ہے اور کہا جارہا ہے کہ یہ فلم بالی ووڈ کی گرتی ساکھ بچانے میں کامیاب ہوجائے گی۔

  • شاہ رخ کی فلم ’’پٹھان‘‘ میں دیپیکا پڈوکون کا نیا روپ، مداح حیران

    شاہ رخ کی فلم ’’پٹھان‘‘ میں دیپیکا پڈوکون کا نیا روپ، مداح حیران

    ممبئی : دیپیکا پڈوکون کے گولی چلانے کے انداز نے دیکھنے والوں کو ان کا مداح بنا دیا، اپنی نئی فلم میں اداکارہ ایک نئے روپ میں سامنے آئی ہیں۔

    بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ کی اگلے برس ریلیز ہونے والی فلم ’پٹھان‘کا پوسٹر ریلیز ہونے کے ساتھ ہی مداح فلم کا بے چینی سے انتظار کرنے لگے۔

    فلم کے پوسٹر میں دیپیکا پڈوکون کو زبردست انداز میں گولی چلاتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جسے مداحوں نے بےحد بہت پسند کیا۔

    بالی ووڈ کی جاسوسی، ایکشن اور تھرلر سے بھرپور فلم ’پٹھان‘میں اداکارہ دیپیکا پڈوکون کا زبردست روپ سامنے آ گیا ہے، جس کا اندازہ پوسٹر کی مقبولیت سے ہی لگایا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Deepika Padukone (@deepikapadukone)

    یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم پٹھان کی کاسٹ میں اداکار شاہ رخ خان، دیپیکا پڈوکون، اور جان ابراہم اور دیگر نامور اداکار شامل ہیں۔

    گزشتہ روز شاہ رخ خان کی بطور پٹھان کی پہلی جھلک کی نقاب کشائی کی گئی، اس تقریب کی ایک بڑی وجہ یہ بھی تھی کہ اس موقع پر عظیم اداکار شاہ رخ خان کے فلمی کیریئر کی 30وین سالگرہ بھی منائی گئی۔

    اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فلم کے ہدایت کار سدھارتھ آنند نے کہا کہ دیپیکا پڈوکون ایک بہت بڑی اداکارہ ہیں، فلم پٹھان میں ان کی موجودگی ہماری فلم کو اور بھی دلچسپ اور شاندار بناتی ہے۔ پٹھان میں دیپیکا کی مقناطیس جیسی چمک ہوگی۔

  • شاہ رخ پھر دیپکا کی موت کا بدلہ لیں گے

    شاہ رخ پھر دیپکا کی موت کا بدلہ لیں گے

    ممبئی : بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی 2023 میں آنے والی اپنی نئی فلم ’جوان‘ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے جس کے بعد کنگ خان کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

    بالی ووڈ کی کامیاب آن اسکرین جوڑی کے طور پر شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون ایک بار پھر ایک ساتھ فلم جوان میں نظر ٓئیں گے۔

    اس حوالے سے فلمی ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ رخ کی اس نئی فلم کا ٹائٹل ماضی کی مشہور و معروف فلم اوم شانتی اوم کا ہی تسلسل ہے۔

    فلم جوان میں شاہ رخ خان باپنی یوی دیپیکا پڈوکون کی موت کا بدلہ لیں گے، دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ فلم شائقین کو اوم شانتی اوم سے شانتی پریا اور ٹام کی موت کی یاد دلائے گی۔

    کنگ خان کے علاوہ فلم میں نینتھارا، سانیا ملہوترا، پریامانی، سنیل گروور کے ساتھ یوگی بابو، سمرجیت سنگھ ناگرا اور منہر کمار بھی معاون کرداروں میں شامل ہیں۔

    مذکورہ فلم شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ گوری کی پروڈکشن کمپنی ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ ایٹلی کمار کی زیر قیادت بنائی جائے گی۔

    فلم جوان 2 جون 2023 کو پانچ زبانوں بشمول ہندی، تامل، تیلگو، ملیالم اور کنڑ میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

  • دپیکا پڈوکون کو فلموں میں ناکامی کا ڈر کیوں تھا؟

    دپیکا پڈوکون کو فلموں میں ناکامی کا ڈر کیوں تھا؟

    معروف بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کا کہنا ہے کہ کیریئر کے شروع میں انہیں ڈر تھا کہ اپنے لہجے کی وجہ سے وہ فلموں میں ناکام ہوجائیں گی۔

    حال ہی میں ایک انٹرویو میں دپیکا پڈوکون نے انکشاف کیا کہ کیریئر کے آغاز میں انہیں ان کے جنوبی بھارتی لہجے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا رہا اور انہیں خدشہ تھا کہ انہیں ان کے بولنے کے انداز کی وجہ سے مسترد کردیا جائے گا۔

    دپیکا پڈوکون کی پیدائش اگرچہ یورپی ملک ڈنمارک میں ہوئی، تاہم ان کے والدین کا تعلق بھارت کی جنوبی ریاست کرناٹک سے ہے۔ ان کے والدین انڈو آرین نسل کے ہیں اور ان کا تعلق بنگلورو سے ہونے کی وجہ سے دپیکا پڈوکون کے بول چال میں بھی وہاں کا اثر ہے۔

    دپیکا نے سنہ 2007 میں انہوں نے شاہ رخ خان کے ساتھ اوم شانتی اوم سے اپنے بولی ووڈ کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

    دپیکا پڈوکون کے مطابق انہیں شک تھا کہ ان کے لہجے کی وجہ سے انہیں اہمیت نہیں دی جائے گی اور جنوبی بھارتی لہجے کی وجہ سے ان کا بالی وڈ کیریئر آگے نہیں بڑھے گا۔

    اداکارہ نے ایک سوال کے جواب میں یہ بھی کہا کہ انہوں نے فلم انڈسٹری میں کبھی صنفی تفریق کا سامنا نہیں کیا اور نہ ہی انہوں نے کبھی مرد و خاتون کا موازنہ کیا اور نہ اس مسئلے کو اہمیت دی۔

    اداکارہ نے ہالی ووڈ میں مختلف نسلوں اور طبقات سے تعلق رکھنے والی افراد کو کاسٹ کیے جانے کے معاملے پر بھی بات کی اور کہا کہ ابھی ہالی ووڈ میں مختلف نسل اور خطوں کے لوگوں کو کاسٹ کرنے یا انہیں مواقع دیے جانے کا معاملہ ابتدائی سطح پر ہے۔

    ان کے مطابق کسی بھی سیاہ فام یا ایشیائی شخص کو کسی ہالی ووڈ فلم میں کاسٹ کرنے یا انہیں موقع دینے کو مختلف نسل اور طبقات کے لوگوں کو اہمیت دینا نہیں کہا جا سکتا۔