Tag: Deepika Padukone

  • بالی ووڈ کی حسین اداکارہ دیپیکا اب اداکاری کے ساتھ ساتھ گلوکاری بھی کریں گی

    بالی ووڈ کی حسین اداکارہ دیپیکا اب اداکاری کے ساتھ ساتھ گلوکاری بھی کریں گی

    کراچی : (ویب ڈیسک)ماضی میں متعدد اداکاروں نے اپنی فلموں میں گلوکاری کا مظاہرہ بھی کیا جیسے عالیہ بھٹ، سلمان خان اور شردھا کپور، اور اب ان میں دیپکا پڈوکون کا نام بھی شامل ہونے والا ہے جو اپنی زیرتکمیل فلم تماشا میں ایک گانے کے لیے اپنی آواز کا استعمال کریں گی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اس فلم کی ہدایات معروف ڈائریکٹر امتیاز علی دے رہے ہیں جو اس سے پہلے ہائی وے، راک اسٹار اور جب وی میٹ جیسی سپرہٹ فلمیں بناچکے ہیں۔

    اس حوالے سے دپیکا کی موسیقار اے آر رحمان کے ساتھ تصویر بھی انٹرنیٹ پر سامنے آئی ہے جس سے عندیہ ملتا ہے کہ یہ باہمی اشتراک پرستاروں کو دیوانہ بنانے کے لیے کافی ثابت ہوگا۔

    فلم تماشا میں رنبیر کپور اور دپیکا اس فلم کے مرکزی کردار نبھارہے ہیں جس کی شوٹنگ دہلی میں جاری ہے۔

    یہ رنبیر اور دپیکا کی اکھٹی چوتھی فلم ہے اس سے پہلے یہ دونوں بچنا اے حسینو، بمبئے ٹاکیز اور یہ جوانی ہے دیوانی میں ایک ساتھ نظر آچکے ہیں۔

  • دپیکا پڈوکون آج  انتیس برس کی ہو گئیں

    دپیکا پڈوکون آج انتیس برس کی ہو گئیں

    ممبئی: بالی وڈ کی چنائے گرل دپیکا پدوکون انتیس برس کی سال گرہ کا جشن منارہی ہیں۔

     چنائے گرل دپیکا پدوکون نے اوم شانتی اوم سے بالی وڈ میں قدم رکھا اور پھر کامیابی قدم چومتی ہی چلی گئی۔ خوبصورت ، دراز قد اور پریوں جیسی مسکان چہرے پر رہی تو شروع ہوئی نینوں کی چور بازاری ، باکس آفس پر راج کیا اور فلم سازوں کی تجوریاں دولت کے انبار سے بھرتی ہی چلی گئیں ۔پرستاروں نے چاہا، دل سے ،فلموں کو کامیاب کراکے بے انتہا ،دل آیا تو رنبیر کپور پر ،جو ان کے لیے سب کچھ چھوڑنے کی لگانے لگے صدا ،لیکن پھر فاصلے بڑھتے ہی چلے گئے اور دل کے آنگن میں محبت کا پھول کھلا رنویر سنگھ کا، کشمیر کی یہ کنہیا کمہاری جب جب اسکرین پر کنگ خان کے ساتھ آئی تہلکہ مچا گئی، کئی ایوارڈز لیے، ہر فلم نے سو کروڑ روپے کی کمائی کی اور کئی فلم ساز کا تو ان کے بغیر مووی شروع کرنے کا من نہیں ہوتا ۔

  • دپیکا پڈکون نئی فلم پیکو کے لیے بنگالی زبان سیکھیں گی

    دپیکا پڈکون نئی فلم پیکو کے لیے بنگالی زبان سیکھیں گی

    ممبئی : بالی وڈ کی بلاک بسٹر ہیروئن دپیکا پڈکون نئی فلم پیکو میں حقیقی رنگ بھرنے کے لیے بنگالی زبان سیکھیں گی۔

    چنائے ایکسپریس میں تامل رام لیلا میں گجراتی لڑکی کا کردارکرنے والی دپیکا اب نئی فلم میں بنگالن بنیں گی، جس کے لیے اداکارہ نے بنگالی زبان سیکھنا شروع کر دی ہے، شوجت سرکر کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم پیکومیں امیتابھ بچن ، دپیکا کے والد کا کردار کریں گے۔

  • دیپکا اور رنبیرکررہے ہیں ’تماشہ‘

    دیپکا اور رنبیرکررہے ہیں ’تماشہ‘

    بالی وڈ کی سپر ہٹ جوڑی ایک بار پھر کرنے جارہی ہے دھمال، جی ہاں ساجد نادیہ والابنارہے ہیں رنبیر کپوراور دپیکا پڈوکون کے ساتھ ایک میگا فلم ’تماشہ‘جس کے ہدایت کارہوں گے امتیاز علی۔

    دپیکا اوررنبیر کی جوڑی کو فلم ’یہ جوانی ہے دیوانی‘میں بے پناہ سراہا گیاتھا۔

    ساجد نادیہ والا کی فلم کے ہیں بولی وڈ میں ہر طرف چرچے اورسب کو ہے امید کے امتیاز علی کرکے دکھائیں گے کچھ الگ۔

    فلم کی شوٹنگ کا شیڈول دو حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا ، پہلے حصے کی شوٹنگ کورسیکا، فرانس میں مکمل کی جاچکی ہے جبکہ دوسرے حصے کی شوٹنگ کے لئے فلم کا عملہ شملہ میں موجود ہے۔

    امتیاز علی اپنے جداگانہ طرزِہدایت کاری کی بنا پرمقبول ہیں جس کی گواہی میں جب وی میٹ، کاک ٹیل اورراک سٹار شامل ہیں۔

    تماشہ ایک رومانوی فلم ہے جس میں رنبیرایک خوش مزاج اور محبت بکھیرنے والے جوان ہیں تو دپیکا ہیں ایڈوینچر کی دلدادہ۔

    فلم کی موسیقی ترتیب دے رہے ہیں اے آر رحمان اور یہ سب عوامل مل کر بنا رہے ہیں ا س فلم کو ایسا شاہکار کہ جس کا ہوگا سب کو انتظار۔

    فلم آئندہ سال کرسمس پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

  • بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون 100کروڑ کلب کی ملکہ

    بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون 100کروڑ کلب کی ملکہ

    ممبئی : بولی وڈ حسینہ دپیکا پڈوکون اس وقت اپنے عروج پر ہیں اور ان کی لگ بھگ ہر فلم ہی سو کروڑ کلب کا حصہ بن رہی ہے جس میں نیا اضافہ ہیپی نیو ایئر کی شکل میں ہوا ہے۔

    ان کی آخری تین فلمیں ‘یہ جوانی ہے دیوانی، چنائی ایکسپریس اور رام لیلا’ نے سو کروڑ کلب میں جگہ بنائی تھی اور شاہ رخ کے ساتھ نئی فلم نے بھی یہ سنگ میل طے کرکے انہیں سو کروڑکلب کی ملکہ بنا دیا ہے، دپیکا نے اپنا کریئر فرح خان کی فلم ‘اوم شانتی اوم’ میں بولی وڈ کنگ خان کے مدمقابل شروع کیا تھا، جس کی کامیابی نے ان کے پرستاروں کی تعداد بڑھائی اور ناقدین کو گرویدہ بنالیا۔

    ka

    بالی وڈ میں کامیاب ڈیبیو کے بعد اداکار نے ‘بچنا اے حسینو اور لو آج کل’ جیسی ہٹ فلمیں دیں، تاہم اس کے بعد دپیکا کا کریئر مختلف فلموں کی ناکامی سے زوال پذیر نظر آنے لگا، جس کے بعد فلم ‘کاک ٹیل’ دپیکا کے کریئر میں ٹرننگ پوائنٹ کی شکل میں ابھر کر سامنے آئی، جس میں ان کی بے باک اداکاری کو بہت زیادہ سراہا گیا۔

    گزشتہ برس ان کی پہلی فلم ‘ریس ٹو’ تھی ،جس میں وہ سیف علی خان کے ساتھ نظر آئیں جو اگرچہ ناقدین کو تو کچھ زیادہ نہیں بھائی لیکن  2013 میں پہلی سو کروڑ کمانے والی فلم بنی۔

    RamLeela14Nov006

    اس کے بعد یہ جوانی ہے دیوانی میں دپیکا کی رنبیر کے ساتھ جوڑی باکس آفس پرخوب جمی، اس رومانوی فلم نے تین سو کروڑ کے قریب بزنس کیا۔ فلم کی کہانی من موجی نوجوان لڑکے بنی یعنی رنبیر کپور اور دیسی گرل نینا کا کردار نبھانے والی دپیکا کی محبت سے بھرپور تھی۔

    فلم کے گانے ‘بدتمیز دل اور بلم پچکاری’ نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کیے جبکہ بولی وڈ کی ڈانسنگ کوئین مادھوری ڈکشٹ کی گانے گھاگرا میں پرفارمنس نے فلم کو مزید پُرکشش بنا دیا، بعد ازاں شاہ رخ خان اور دپیکا کی ‘چنائی ایکسپریس’ نے 373 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کیا، دپیکا کو چنائی ایکسپریس پر ان کے کردار کیلئے تین ایوارڈز دیئے گئے۔

    سال کی آخری فلم ‘رام لیلا’ تھی، جس میں اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ دپیکا کی جوڑی نے شائقین کو دیوانہ کر دیا، اس فلم نے 200 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کیا، فلم ‘رام لیلا’ کو ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی نے ڈائریکٹ کیا۔

    480

    رواں برس دپیکا نے ایک بار پھر شاہ رخ کے ساتھ تیسری مرتبہ ہیپی نیو ایئر میں کام کیا، جس نے صرف تین دن میں ہی سو کروڑ سے زیادہ کا بزنس کر کے ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

  • دپیکا اور سلمان خان پہلی بار سینما سکرین پر جلوہ گر ہونگے

    دپیکا اور سلمان خان پہلی بار سینما سکرین پر جلوہ گر ہونگے

    ممبئی: دپیکا پڈوکون سلمان خان کیساتھ پہلی بار سینما سکرین پر جلوہ گر ہونے کو تیار ہے، دپیکا کا کہنا تھا کہ سلمان کیساتھ کام کرنا میری ہمیشہ سے خواہش تھی جوکہ پوری ہونے جا رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ حسینہ دپیکا پڈوکون کا ستارہ آج کل عروج پر ہے، ان کی تقریباً ہر فلم ہی 100 کروڑ کلب کا حصہ بن رہی ہے، اب وہ یشراج فلمز کے بینر تلے بنائی جانے والی نئی فلم میں سلمان خان کیساتھ رومانس کریں گی، دپیکا پڈوکون کی عرصہ سے خواہش تھی کہ وہ سلمان خان کیساتھ کام کریں مگر انھیں موقع نہیں مل رہا تھا مگر اب توقع کی جا رہی ہے کہ فلم بین دونوں کو پہلی مرتبہ ایک ساتھ کسی فلم میں کام کرتے دیکھ سکیں گے –

    بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فلم کی ہدایات ”غنڈے” کے ہدایتکار علی عباس ظفر دیں گے۔ دونوں اداکاروں نے فلم میں کام کرنے کی حامی بھر لی ہے، تاہم ابھی انھوں نے باقاعدہ طور پر فلم کو سائین نہیں کیا ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ اس مرحلہ کو جلد ہی مکمل کر لیا جائے گا۔

    دپیکا پڈوکون ماضی میں سلمان خان کیساتھ کام کرنے سے انکار کر چکی ہیں اور اس سلسلہ میں انھوں نے کہا ہے کہ سلمان خان کی طرف سے مجھے فلم کی پیشکش کرنا میرے لئے بہت بڑی بات ہے مگر جب انھوں نے مجھے پہلی مرتبہ کام کرنے کی آفر کی تو میری سوچ تھی کہ میں ابھی چھوٹی اور کیمرے کا سامنا کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار نہیں ہوں، مگر اب ہمیں ایک عرصے بعد پہلی مرتبہ کام کرنے کا موقع مل رہا ہے تو میں سوچتی ہوں کہ اس میں کچھ خاص ہو گا۔

    اداکارہ نے کہا کہ میری ہمیشہ سے ان کیساتھ کام کرنے کی خواہش تھی اور ایسا لگتا ہے کہ یہ اب پوری ہونے جا رہی ہے اور شائقین ہمیں ایک ساتھ سینما اسکرین پر دیکھ سکیں گے۔

  • دیپکا کی شاہ رخ کے بیٹے کیساتھ کام کرنے کی خواہش

    دیپکا کی شاہ رخ کے بیٹے کیساتھ کام کرنے کی خواہش

    ممبئی: بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ دیپکا پڈکون نے میرے چھوٹے بیٹے ابرام کیساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کردی ہے۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےشاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ کہ میرے چھوٹے ابرام کی تصاویر آنے پر مجھے بہت سے کمنٹس ملے ہیں تاہم سب سے زیادہ دلچسپ کمنٹس مجھے دیپکا پڈکون کے ملے ہیں۔

    جنہوں نے کہا ہے کہ شاہ رخ خان! میں آپ کے بیٹے ابرام کیساتھ کام کرنے کی خواہاں ہوں۔

  • ایوارڈ  آرٹسٹ کو سراہنے اور اس کے محنتی ہونے کی علامت ہے، دیپیکا

    ایوارڈ آرٹسٹ کو سراہنے اور اس کے محنتی ہونے کی علامت ہے، دیپیکا

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ دیپکا پڈکون نے کہا ہے کہ ایوارڈ میرے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ یہ کسی کے کام کو سراہنے کی علامت ہوتا ہے۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایوارڈ آرٹسٹ کو سراہنے اور اس کے محنتی ہونے کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ ایوارڈ میرے لئے بھی اہمیت کا حامل ہے۔

    انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال ایوارڈ نہ ملنے پر مایوسی ہوئی تھی، ایوارڈ ملنے سے پہلے خواہ ہم کچھ بھی کہتے رہیں لیکن جس دن ایوارڈ تقریب ہوتی ہے، اس دن ہم میں سے ہر ایک ایوارڈ ملنے کا خواہاں ہوتا ہے۔

  • مادھوری ایک بہت عظیم اداکارہ ہے، دپیکا پڈوکون

    مادھوری ایک بہت عظیم اداکارہ ہے، دپیکا پڈوکون

    ممبئی: بالی ووڈ کی اداکارہ دپیکا پڈوکون نے کہا ہے کہ میرا مادھوری کے ساتھ مقابلہ نہ کیا جائے، مادھوری ایک بہت عظیم اداکارہ ہے۔

    دپیکا اپنی نئی فلم ہیپی نیو ایئر میں فلم تیزاب میں مادھوری کا موہنی کا کردار ادا کر رہی ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق دپیکا کی یہ فلم کل دیوالی کے موقع پر ریلیز ہو رہی ہے۔

    اس کا کہنا ہے کہ تیزاب میں مادھوری کا کردار بڑا زبردست تھا، اور اس کے ساتھ میرے کردار کا کوئی جوڑ نہیں ہوسکتا، ویسے بھی دونوں کرداروں میں کافی فرق ہے۔

    دپیکا نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا ہے کہ فرح خان نے سات سال بعد اسے اپنی فلم میں پھر موقع دیا ہے۔ میں اس فلم میں اپنی پرفارمنس سے کافی مطمئن ہوں اور امید کرتی ہوں کہ شائقین کو بھی پسند آئے گی۔