Tag: deepika

  • دپیکا رنویر نے شادی کی تاریخ کا حتمی اعلان کردیا

    دپیکا رنویر نے شادی کی تاریخ کا حتمی اعلان کردیا

    ممبئی: بالی ووڈ انڈسٹری کی سب سے مضبوط سمجھی جانے والی اداکاروں کی جوڑی دپیکا اور رنویر سنگھ نے اپنی شادی کی تاریخ کا اعلان کردیا۔

    بھارتی میڈیا نے جنوری میں دعویٰ کیا تھا کہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کے بعد بالی ووڈ کا ایک اور محبت کرنے والا جوڑا (دپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ) جلد ازدواجی بندھن میں بندھنے جارہا ہے۔

    رواں سال کے آغاز سے ہی دونوں اداکاروں کی شادی کے حوالے سے قیاس آرائیاں جاری تھیں جبکہ دپیکا اور رنویر نے اس حوالے سے مکمل خاموشی اختیار کررکھی تھی حتیٰ کہ رنویر سنگھ نے حال ہی میں شادی سے متعلق سوال پر جواب دیا تھا کہ ’جب وقت ہوگا تو سب کچھ سامنے آجائے گا‘۔

    دپیکا اور رنویر نے کئی ماہ سے جاری قیاس آرائیوں کو ختم کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی شادی کی تصدیق کی اور بتایا کہ 14 اور 15 نومبر کو ہم ازدواجی بندھن میں بندھ جائیں گے۔

    دونوں اداکاروں نے تاریخ کا تو اعلان کردیا البتہ ابھی شادی کی جگہ اور مقام کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا، مداحوں اور ساتھی فنکاروں نے اس بات پر دونوں کو مبارک باد بھی پیش کی۔

    مزید پڑھیں: دپیکا اور رنویر سوشل میڈیا سے خوفزدہ کیوں؟

    یاد رہے کہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ فلم رام لیلا کے سیٹ پر ایک دوسرے کے قریب آئے اور پھر اُن کی دوستی ہوئی جس کے بعد محبت کے چرچے میڈیا کی زینت بھی بنے مگر کچھ عرصے بعد دونوں کے تعلقات ختم ہونے کی خبریں بھی سامنے آئیں تھیں۔

    واضح رہے کہ رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون نے سنجے لیلا بھنسالی کی 2013 میں ریلیز ہونے والی فلم رام لیلا، باجی راؤ مستانی میں کام کیا تھا تاہم چار سال بعد پھر دونوں ایک بار پھر سنجے لیلا بھنسالی کی فلم پدماوتی میں مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئے۔

    یہ بھی پڑھیں: رنویر دوست ہے، افواہیں‌ پھیلانے والوں‌ کو دپیکا کا چیلنج

    یہ بھی یاد رہے کہ جولائی میں دونوں اداکاروں کی جانب سے رواں برس 10 نومبر کو شادی کی تاریخ کا اعلان کیا گیا تھا، بھارتی میڈیا کے مطابق پدمنی کی رانی اور علاؤ الدین خلیجی اٹلی میں شادی کریں گے۔

    بالی ووڈ سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق شادی کی تقریب میں اہل خانہ اور قریبی دوستوں سمیت صرف 30 لوگوں کو مدعو کیا جائے گا اور مہمانوں پر دورانِ تقریب موبائل استعمال کرنے کی پابندی ہوگی۔

    اسے بھی پڑھیں: معصوم نظر آنے والا بچہ جس نے بالی ووڈ اداکارہ کا دل چرا لیا

    یاد رہے کہ رواں سال مئی میں بالی ووڈ میں اچانک شادیوں کا سیزن شروع ہوا تھا، سب سے پہلے سونم کپور  پھر اداکارہ نیہا دھوپیا اور پھر میوزک کمپوزر ہمیش ریشمیا نے ایک ہی ہفتے میں شادی کی تھی، بعد ازاں 18 اگست کو پریانکا چوپڑا نے منگنی کرتے ہوئے 2018 کے اختتام تک امریکی گلوکار نک جونس کے ساتھ ازدواجی بندھن میں بندھنے کا اعلان کیا۔

  • رنبیر کپور کے عالیہ بھٹ سے تعلقات پر دپیکا کا جواب

    رنبیر کپور کے عالیہ بھٹ سے تعلقات پر دپیکا کا جواب

    ممبئی: بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور کی سابق اور حالیہ دوستوں نے ہدایت کار کرن جوہر  کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی اور مختلف سوالات کے جواب دیے۔

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ ہدایت کار کرن جوہر کے مشہور پروگرام ’کافی ود کرن‘کی پہلی قسط میں دپیکا پڈوکون اور عالیہ بھٹ نے شرکت کی، میزبان نے رواں سیزن 6 کا آغاز دو خواتین سے کیا جس پر وہ خوش بھی دکھائی دیے۔

    پروگرام کے آغاز پر کرن جوہر کا کہنا تھا کہ ’مجھے فخر ہے کہ سیزن کا آغاز دو ایسی لڑکیوں سے ہورہا ہے جنہیں ’پاور گرل‘ کہا جاتا ہے‘۔

    کرن جوہر نے عالیہ اور دپیکا سے رنبیر کپور سے متعلق سوالات کیے۔

    مزید پڑھیں: دپیکا اور رنویر سوشل میڈیا سے خوفزدہ کیوں؟

    میزبان نے دپیکا سے سوال کیا کہ آپ کے رنبیر کے ساتھ تعلقات ہیں اور عالیہ بھی اب اُن کے رابطے میں ہیں تو کیسا لگتا ہے، جس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ ازراہ کرم آپ مجھے شرمندہ نہ کریں کیونکہ ایسا کچھ نہیں ہے۔

    کرن جوہر نے دونوں اداکارؤں سے شادی کرنے سے متعلق سوال کیا تو انہوں نے ایک دوسرے کی طرف انگلیاں اٹھائیں کہ پہلے یہ کرے گی۔

    واضح رہے کہ کافی ود کرن کے چھٹے سیزن میں سیف علی خان اُن کی بیٹی سارہ علی خان، ارجن کپور، جھانوی کپور، رنویر سنگھ ، اکشے کمار شرکت کریں گے، یہ پروگرام 21 اکتوبر سے نشر کیا جائے گا۔

    یہ بھی پڑھیں: عالیہ بھٹ کم عمری میں شادی سے خوف زدہ

    یاد رہے کہ کچھ روز قبل بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ دپیکا اور رنویر رواں برس نومبر کی 20 تاریخ کو ازدواجی بندھن میں بند جائیں گے، شادی کی تقریب اٹلی کے خوبصورت مقام ’لیک کومو‘ میں منعقد کی جائے گی۔

    دونوں اداکاروں کے اہل خانہ اس رشتے پر رضا مند بھی ہیں اور انہوں نے اب شادی کی تیاری بھی شروع کردی، بالی ووڈ سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق شادی کی تقریب میں اہل خانہ اور قریبی دوستوں سمیت صرف 30 لوگوں کو مدعو کیا جائے گا اور مہمانوں پر دورانِ تقریب موبائل استعمال کرنے کی پابندی ہوگی۔

  • دپیکا اور رنویر سوشل میڈیا سے خوفزدہ کیوں؟

    دپیکا اور رنویر سوشل میڈیا سے خوفزدہ کیوں؟

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی میں موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی ہوگی، کیا دونوں اداکاروں نے یہ فیصلہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز کو دیکھتے ہوئے کیا۔؟

    بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دپیکا اور رنویر کی شادی سے متعلق قیاس آرائیاں سچ ثابت ہوئی کیونکہ دونوں کے خاندان والے رشتے پر رضا مند ہیں اور انہوں نے اب شادی کی تیاری بھی شروع کردی۔

    رپورٹ کے مطابق شادی کی تقریب کے لیے 20 نومبر کی تاریخ اٹلی کا خوبصورت ’لیک کومو‘ منتخب کیا گیا جس میں صرف مخصوص لوگوں کو مدعو کیا جائے گا۔

    بالی ووڈ سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق شادی کی تقریب میں اہل خانہ اور قریبی دوستوں سمیت صرف 30 لوگوں کو مدعو کیا جائے گا اور مہمانوں پر دورانِ تقریب موبائل استعمال کرنے کی پابندی ہوگی۔

    مزید پڑھیں: دپیکا اور رنویر کی شادی میں صرف دو بالی ووڈ اداکار شرکت کریں گے

    ذرائع کے مطابق دونوں اداکار اور اُن کے اہل خانہ شادی کی تقریب کو نہایت سادہ اورنجی رکھنا چاہتے ہیں جس کے لیے مہمان گرامی کو کارڈ کے ساتھ ایک نوٹس بھی ارسال کیا جائے گا۔

    خاندانی ذرائع کے مطابق اٹلی میں شادی کی تقریب سادہ ہوگی مگر بھارت میں دونوں اداکاروں کی طرف سے شاندار استقبالیہ دیا جائے گا جس میں بھارتی وزیر اعظم سمیت معروف شخصیات اور شوبز انڈسٹری کے ستاروں کو مدعو کیا جائے گا۔

    یہ بھی پڑھیں: دپیکا اور رنویر کی شادی پکی، تاریخ کا اعلان

    ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ’تقریب میں شرکت کرنے والے مہمانوں پر موبائل یا کیمرہ استعمال کرنے کی پابندی کا فیصلہ اس لیے کیا گیا ہے کہ شادی کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل نہ ہوجائیں‘۔

     

  • دپیکا اور رنویر کی شادی پکی، تاریخ کا اعلان

    دپیکا اور رنویر کی شادی پکی، تاریخ کا اعلان

    ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار جوڑے دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ رواں برس نومبر میں ازدواجی بندھن میں بندھ جائیں گے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ دپیکا اور رنویر سنگھ کی شادی رواں برس 10 نومبر کو منعقد کی جائے گی مگر اس حوالے سے ابھی مقام کو کوئی حتمی شکل نہیں دی گئی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ اور رنویر کی شادی کی تاریخ سامنے آنے سے تمام قیاس آرائیاں ختم ہوگئیں مگر دونوں کے اہل خانہ نے ابھی تک اس حوالے سے کوئی تصدیق نہیں کی۔

    بھارتی ذرائع کے مطابق دونوں اداکاروں کے والدین نے دو ہفتے قبل شادی کی تاریخ کا دن متعین کیا اور اس کے لیے انڈیا کے علاوہ کسی اور ملک کا مقام رکھا البتہ ایک تقریب بھارت میں بھی منعقد کی جائے گی۔

    مزید پڑھیں: دپیکا سے تعلقات، رنویر سنگھ نے خاموشی توڑ دی

    قبل ازیں رواں برس دونوں اداکاروں کی شادی کے حوالے سے خبر سامنے آئی تھی کہ پدمانی کی رانی اور راجہ نے شادی کی تاریخ کا حتمی فیصلہ کرلیا، جو بیرونِ ملک میں منعقد کی جائے گی اور اس تقریب میں صرف اہم دوستوں و عزیز و اقارب کو شرکت کی اجازت ہوگی۔

    میڈیا ذرائع کا کہنا یہ بھی کہنا ہے کہ ’ازدواجی بندھن میں بندھنے کے بعد دپیکا اور رنویر وطن واپس لوٹیں گے اور پھر ساتھی فنکاروں یا دیگر افراد کے لیے شاندار تقریب منعقد کریں گے‘۔

    اسے بھی پڑھیں: افواہیں‌ پھیلانے والوں‌ کو دپیکا کا چیلنج

    واضح رہے کہ بھارتی میڈیا نے رواں سال کے آغاز پر انوشکا اور ویرات کوہلی کی شادی کے بعد دعویٰ کیا تھا کہ ایک اور بالی ووڈ اداکارہ ساتھی فنکار کے ساتھ ازدواجی بندھن میں باندھنے جارہی ہیں۔

    دپیکا اور رنویر سنگھ کی دوستی اور محبت کے چرچے میڈیا کی زینت بنتے آرہے ہیں بلکہ ایک بار تو یہ بھی دعویٰ سامنے آیا تھا کہ دونوں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہیں تاہم کچھ عرصے بعد دونوں کے تعلقات ختم ہونے کی خبریں بھی سامنے آئیں تھیں۔

    بھارتی میڈیا کے ذرائع نے رواں سال جنوری میں خبر کچھ اس طرح دی تھی کہ رنویر سنگھ اور دپیکا جلد سری لنکا کی اڑان بھریں گے جس کے بعد اُن کے اہل خانہ منگنی کی تقریب کے منعقد کرنے کے لیے جگہ کا انتخاب بھی کریں گے۔

    خیال رہے کہ رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون نے سنجے لیلا بھنسالی کی 2013 میں ریلیز ہونے والی فلم رام لیلا، باجی راؤ مستانی میں کام کیا تھا تاہم چار سال بعد دونوں ایک بار پھر سنجے لیلا بھنسالی کی فلم پدمانی میں مرکزی کردار ادا کیا، دپیکا نے رانی پدمانی جبکہ رنویر نے بادشاہ علاؤالدین خلجی کا مشکل کردار ادا کیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • رنویر دوست ہے، افواہیں‌ پھیلانے والوں‌ کو دپیکا کا چیلنج

    رنویر دوست ہے، افواہیں‌ پھیلانے والوں‌ کو دپیکا کا چیلنج

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے رواں برس ساتھی اداکار رنویر سنگھ سے شادی کرنے سے متعلق خاموشی توڑتے ہوئے ناقدین کو کرارا جواب دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ذرائع ابلاغ میں یہ بات زیر گردش ہے کہ پدمنی کی رانی اور بادشاہ علاؤ الدین خلجی رواں برس شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جس پر دونوں خاندان راضی ہیں اور شادی کی رسم کے لیے جگہ کے انتخاب اور خریداری کا سلسلہ  بھی جاری ہے۔

    بھارتی میڈیا کے ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ’دونوں اداکار بیرونِ ملک میں کسی مقام پر مذہبی رسم کے بعد نئی زندگی کا آغاز کریں گے، اس تقریب میں صرف خاندان کے قریبی لوگ اور اہم دوستوں کو شرکت کی دعوت دی جائے گی‘۔ میڈیا ذرائع کا کہنا یہ بھی ہے کہ ’ازدواجی بندھن میں بندھنے کے بعد دپیکا اور رنویر وطن واپس لوٹیں گے اور پھر ساتھی فنکاروں یا دیگر افراد کے لیے شاندار تقریب منعقد کریں گے‘۔

    اداکارہ کا حالیہ ردعمل

    دپیکا پڈوکون نے گذشتہ روز بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے رنویر سنگھ کے ساتھ شادی کی افواہوں پر حیرانی کا اظہار کیا اور تمام خبروں کو بے بنیاد قرار دیا،  ڈمپل گرل کا کہنا تھا کہ ’میرے لیے رنویر بہت اچھا اور قابلِ بھروسہ دوست ہے، ہم اکثر مختلف موضوعات پر بات کرتے ہیں جس میں ہمیشہ اتفاق نہیں ہوتا اور یہی ہمارے رشتے کا حسن ہے‘۔

    مزید پڑھیں: دپیکا کا جیون ساتھی کون سا بالی ووڈ اداکار ہے؟

    بالی ووڈ اداکارہ سے جب دوستی کے حوالے سے سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ رنویر کے ساتھ میرا کوئی اور رشتہ جوڑتے ہیں اُن کو کھلا چلینج کرتی ہوں کہ آئیں اور سامنے آکر کوئی الزام لگائیں تاکہ انہیں جواب مل سکے‘۔

    شادی سے متعلق سوال پر دپیکا نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ ’اگر ایسا کوئی ارادہ ہوا یا شادی کا فیصلہ کیا تو آپ سب کے علم میں ضرور آئے گا مگر فی الحال ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے‘۔

    دوسری جانب اداکار رنویر سنگھ نے بھی شادی سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں سال تو ازدواجی بندھن میں بندھنے کا کوئی ارادہ نہیں البتہ مستقبل کے بارے میں بھی کچھ نہیں کہہ سکتا۔

    اس سے قبل بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے گزشتہ دنوں نجی ٹی وی چینل کے ایک شو میں شرکت کی اور مختلف سوالات کے جواب دیے، اس دوران اینکر نے اُن سے دپیکا سے تعلقات کے بارے اور شادی سے متعلق اچانک سوال  کیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں: دپیکا سے تعلقات، رنویر سنگھ نے خاموشی توڑ دی

    سوال سُن کر پدماوت کے علاؤ الدین خلجی مسکرائے اور شادی سے متعلق خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی البتہ تعلقات کے حوالے سے اُن کا کہنا تھا کہ ’ہم نے جتنی بھی فلمیں ساتھ کیں دپیکا نے میری بہت مدد کی، حتیٰ کہ انہوں نے میری اس قدر رہنمائی فرمائی کہ اُن کی وجہ سے میری زندگی پرسکون ہوگئی‘۔

    شادی کا سوال دوبارہ پوچھنے پر رنویر سنگھ کا کہنا تھا کہ  اس میں کوئی شک نہیں کہ ہم عرصہ دراز سے ایک دوسرے کے بہت اچھے دوست ہیں، میرے نزدیک دپیکا بہت اچھی شخصیت کی حامل اداکارہ ہیں جن کی جتنی تعریف بھی کی جائے وہ کم ہے۔

    واضح رہے کہ بھارتی میڈیا نے رواں سال کے آغاز پر انوشکا اور ویرات کوہلی کی شادی کے بعد دعویٰ کیا تھا کہ ایک اور بالی ووڈ اداکارہ ساتھی فنکار کے ساتھ ازدواجی بندھن میں بندھنے جارہی ہیں۔

    دپیکا اور رنویر سنگھ کی دوستی اور محبت کے چرچے میڈیا کی زینت بنتے آرہے ہیں بلکہ ایک بار تو یہ بھی دعویٰ سامنے آیا تھا کہ دونوں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہیں تاہم کچھ عرصے بعد دونوں کے تعلقات ختم ہونے کی خبریں بھی سامنے آئیں تھیں۔

    اسے بھی پڑھیں: دپیکا اور رنویر کب شادی کریں گے؟ اہم دعویٰ سامنے آگیا

    بھارتی میڈیا کے ذرائع نے رواں سال جنوری میں خبر کچھ اس طرح دی تھی کہ رنویر سنگھ اور دپیکا جلد سری لنکا کی اڑان بھریں گے جس کے بعد اُن کے اہل خانہ منگنی کی تقریب کے منعقد کرنے کے لیے جگہ کا انتخاب بھی کریں گے۔

    خیال رہے کہ رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون نے سنجے لیلا بھنسالی کی 2013 میں ریلیز ہونے والی فلم رام لیلا، باجی راؤ مستانی میں کام کیا تھا تاہم چار سال بعد دونوں ایک بار پھر سنجے لیلا بھنسالی کی فلم پدماوت میں مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئے، دپیکا نے رانی پدمانی جبکہ رنویر نے بادشاہ علاؤالدین خلجی کا مشکل کردار ادا کیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • دپیکا اور رنویر کب شادی کریں گے؟ بھارتی میڈیا کا اہم دعویٰ سامنے آگیا

    دپیکا اور رنویر کب شادی کریں گے؟ بھارتی میڈیا کا اہم دعویٰ سامنے آگیا

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور اداکار رنویر سنگھ نے رواں سال شادی کا فیصلہ کرلیا، دونوں شخصیات ستمبر سے دسمبر کے درمیان ازدواجی بندھن میں بندھ جائیں گے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق پدمانی کی رانی اور راجہ کے والدین نے شادی کی تاریخوں کا حتمی فیصلہ کرلیا اور اب اس کا مقام انڈیا کے ساتھ باہر بھی دیکھا جارہا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ’دونوں اداکار بیرونِ ملک میں کسی مقام پر مذہبی رسم کے بعد نئی زندگی کا آغاز کریں گے، اس تقریب میں صرف خاندان کے قریبی لوگ اور اہم دوستوں کو شرکت کی دعوت دی جائے گی‘۔

    میڈیا ذرائع کا کہنا یہ بھی کہنا ہے کہ ’ازدواجی بندھن میں بندھنے کے بعد دپیکا اور رنویر وطن واپس لوٹیں گے اور پھر ساتھی فنکاروں یا دیگر افراد کے لیے شاندار تقریب منعقد کریں گے‘۔

    مزید پڑھیں: دپیکا سے تعلقات، رنویر سنگھ نے خاموشی توڑ دی

    اداکار رنویر سنگھ کے قریبی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ’دونوں کے اہل خانہ نے شادی کے لیے خریداری کا آغاز کردیا، اس ضمن میں جیولری اور کپڑوں کے لیے بھی آرڈر کیا جاچکا ہے‘۔

    میڈیا ذرائع کا یہ بھی دعویٰ تھا کہ دپیکا سال نو کی آمد پر رنویر اور دپویر سنگھ کے ہمراہ مالدیپ میں موجود تھیں جبکہ دونوں کے اہل خانہ بھی اس موقع پر ساتھ نظر آئے تھے۔

    بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے گزشتہ دنوں نجی ٹی وی چینل کے ایک شو میں شرکت کی اور مختلف سوالات کے جواب دیے، اس دوران اینکر نے اُن سے دپیکا سے تعلقات کے بارے اور شادی سے متعلق اچانک سوال  کردیا۔

    سوال سُن کر پدماوت کے علاؤ الدین خلجی مسکرائے اور شادی سے متعلق خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی البتہ تعلقات کے حوالے سے اُن کا کہنا تھا کہ ’ہم نے جتنی بھی فلمیں ساتھ کیں دپیکا نے میری بہت مدد کی، حتیٰ کہ انہوں نے میری اس قدر رہنمائی فرمائی کہ اُن کی وجہ سے میری زندگی پرسکون ہوگئی‘۔

    یہ بھی پڑھیں: دپیکا کا جیون ساتھی کون سا بالی ووڈ اداکار ہے؟

    شادی کا سوال دوبارہ پوچھنے پر رنویر سنگھ کا کہنا تھا کہ  اس میں کوئی شک نہیں کہ ہم عرصہ دراز سے ایک دوسرے کے بہت اچھے دوست ہیں، میری نزدیک دپیکا بہت اچھی شخصیت کی حامل اداکارہ ہیں جن کی جتنی تعریف بھی کی جائے وہ کم ہے۔

    واضح رہے کہ بھارتی میڈیا نے رواں سال کے آغاز پر انوشکا اور ویرات کوہلی کی شادی کے بعد دعویٰ کیا تھا کہ ایک اور بالی ووڈ اداکارہ ساتھی فنکار کے ساتھ ازدواجی بندھن میں باندھنے جارہی ہیں۔

    دپیکا اور رنویر سنگھ کی دوستی اور محبت کے چرچے میڈیا کی زینت بنتے آرہے ہیں بلکہ ایک بار تو یہ بھی دعویٰ سامنے آیا تھا کہ دونوں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہیں تاہم کچھ عرصے بعد دونوں کے تعلقات ختم ہونے کی خبریں بھی سامنے آئیں تھیں۔

    اسے بھی پڑھیں: بھارتی ادکارہ دپیکا نے اسلام قبول کرلیا

    بھارتی میڈیا کے ذرائع نے رواں سال جنوری میں خبر کچھ اس طرح دی تھی کہ رنویر سنگھ اور دپیکا جلد سری لنکا کی اڑان بھریں گے جس کے بعد اُن کے اہل خانہ منگنی کی تقریب کے منعقد کرنے کے لیے جگہ کا انتخاب بھی کریں گے۔

    خیال رہے کہ رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون نے سنجے لیلا بھنسالی کی 2013 میں ریلیز ہونے والی فلم رام لیلا، باجی راؤ مستانی میں کام کیا تھا تاہم چار سال بعد دونوں ایک بار پھر سنجے لیلا بھنسالی کی فلم پدماوت میں مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئے، دپیکا نے رانی پدمانی جبکہ رنویر نے بادشاہ علاؤالدین خلجی کا مشکل کردار ادا کیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • دپیکا سے تعلقات، رنویر سنگھ نے خاموشی توڑ دی

    دپیکا سے تعلقات، رنویر سنگھ نے خاموشی توڑ دی

    ممبئی: بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے اپنے اور دپیکا پڈوکون کے تعلقات کے حوالے سے خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ اداکارہ نے مجھے اچھا انسان بنانے میں بہت مدد فراہم کی اور ہر موقع پر رہنمائی فرمائی۔

    بھارتی میڈیا میں یہ خبریں انوشکا اور ویرات کوہلی کی شادی کے بعد سے زیر گردش ہیں کہ ایک اور بالی ووڈ اداکاروں رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون کی رومانوی جوڑی جلد اپنے معاشقے کو ازدواجی بندھن میں باندھنے جارہے ہیں۔

    دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی دوستی اور محبت کے چرچے میڈیا کی زینت بنتے آرہے ہیں بلکہ ایک بار تو یہ بھی دعویٰ سامنے آیا تھا کہ دونوں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہیں تاہم کچھ عرصے بعد دونوں کے تعلقات ختم ہونے کی خبریں بھی سامنے آئیں تھیں۔

    بھارتی میڈیا کے ذرائع نے رواں سال جنوری میں خبر کچھ اس طرح دی تھی کہ رنویر سنگھ اور دپیکا جلد سری لنکا کی اڑان بھریں گے جس کے بعد اُن کے اہل خانہ منگنی کی تقریب کے منعقد کرنے کے لیے جگہ کا انتخاب بھی کریں گے۔

    مزید پڑھیں: دپیکا کا جیون ساتھی کون سا بالی ووڈ اداکار ہے؟

    میڈیا ذرائع کا یہ بھی دعویٰ تھا کہ دپیکا سال نو کی آمد پر رنویر اور دپویر سنگھ کے ہمراہ مالدیپ میں موجود تھیں جبکہ دونوں کے اہل خانہ بھی اس موقع پر ساتھ نظر آئے تھے۔

    بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے گزشتہ روز بھارتی نجی ٹی وی چینل کے ایک شو میں شرکت کی اور سوالات کے جواب دیے، اس دوران اینکر نے اُن سے دپیکا سے تعلقات کے بارے اور شادی سے متعلق اچانک سوال  کردیا۔

    سوال سُن کر پدماوت کے علاؤ الدین خلجی مسکرائے اور شادی سے متعلق خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی البتہ تعلقات کے حوالے سے اُن کا کہنا تھا کہ ’ہم نے جتنی بھی فلمیں ساتھ کیں دپیکا نے میری بہت مدد کی، حتیٰ کہ انہوں نے میری اس قدر رہنمائی فرمائی کہ اُن کی وجہ سے میری زندگی پرسکون ہوگئی۔

    شادی کا سوال دوبارہ پوچھنے پر رنویر سنگھ کا کہنا تھا کہ  اس میں کوئی شک نہیں کہ ہم عرصہ دراز سے ایک دوسرے کے بہت اچھے دوست ہیں، میری نزدیک دپیکا بہت اچھی شخصیت کی حامل اداکارہ ہیں جن کی جتنی تعریف بھی کی جائے وہ کم ہے۔

    بالی ووڈ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’باجی راؤ مستانی، رام لیلا، پدماوت کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ نے میری اس قدر مدد کی کہ میں ایک اچھا انسان بن سکا اور میری زندگی میں وہ خوشیاں بھی آگئیں جو پہلے میسر نہ تھیں۔

    واضح رہے کہ رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون نے سنجے لیلا بھنسالی کی 2013 میں ریلیز ہونے والی فلم رام لیلا، باجی راؤ مستانی میں کام کیا تھا تاہم چار سال بعد دونوں ایک بار پھر سنجے لیلا بھنسالی کی فلم پدماوت میں مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئے، دپیکا نے رانی پدمانی جبکہ رنویر نے بادشاہ علاؤالدین خلجی کا مشکل کردار ادا کیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • پدماوت کے بعد دپیکا مافیا چلائیں گی

    پدماوت کے بعد دپیکا مافیا چلائیں گی

    ممبئی: بھارت کی متنازع فلم پدماوت میں کامیاب اداکاری کرنے والی دپیکا پدوکون نئی آنے والی فلم میں مافیا چلانے والی خاتون سربراہ سپنا دیدی کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

    دپیکا پدوکون نے ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم پدماوت میں متنازع ترین کردار اس خوبی سے نبھایا کہ فلم نے مختصر وقت میں ہی باکس آفس پر 200 کروڑ سے زیادہ کا کاروبار کیا۔

    سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم پدماوت میں رنویر سنگھ اور شاہد کپور بھی عمدہ اداکاری کرتے نظر آئے، کامیابی کے جھنڈے لہرانے کے بعد اب دپیکا نئی فلم کے لیے تیار ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ڈمپل کوئن ممبئی میں چلنے والے گینگ کی خاتون سرنراپ سپنا دیدی کا کردار ادا کریں گی جبکہ اُن کے ساتھ عرفان خان بھی جلوہ گر ہوں گے۔

    مزید پڑھیں: دپیکا کا جیون ساتھی کون سا بالی ووڈ اداکار ہے؟

    میڈیا سے بات کرتے ہوئے دپیکا کا کہنا تھا کہ ’وشال بھردول کے ساتھ میری پہلی جبکہ عرفان خان کے ساتھ دوسری فلم ہوگی،  اسکرپٹ پڑھنے کے بعد اندازہ ہوا کہ مجھے جذباتی کردار ادا کرنا ہوگا‘۔

    اُن کا کہنا تھا کہ فلم کی کہانی دو سال سے میرے علم میں ہے اور میں سمجھتی ہوں کہ سپنا دیدی کی اصل اسٹوری سب کے سامنے آئی چاہیے تاکہ دیگر خواتین کو بھی سیکھنے کا موقع ملے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • پدماوتی تنازع حل ہوتے ہی دپیکا کا دبنگ انداز، تصاویر وائرل

    پدماوتی تنازع حل ہوتے ہی دپیکا کا دبنگ انداز، تصاویر وائرل

    ممبئی: بھارت کی متنازع ترین فلم پدماوت میں رانی کا کردار ادا کرنے والی ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون پولیس افسر بن کر سڑکوں پر نکل آئیں، اداکارہ کے نئے انداز کو مداحوں نے خوب سراہا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کی متنازع ترین فلم جس کا نام تبدیل کر کے اب پدماوت رکھ دیا گیا ہے میں رانی پدمنی کا کردار ادا کرنے والی ڈمپل گرل پولیس یونیفارم زیب تن کر کے دبنگ انداز میں ممبئی کی گلیوں میں نکل آئیں۔

    واضح رہے کہ راجپوت برادری کے انتہاء پسندوں نے فلم پدماوت کی تشہیر کو روکنے کے لیے عدالت اور سینسر بورڈ میں درخواست دائر کی تھی ساتھ ہی انہوں نے فلم ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی  کے سر کی قیمت اور اداکاروں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی تھیں۔

    مزید پڑھیں: پدماوت کا ٹریلر جاری، فلم کے انتباہ نے تنازعے کی وجہ بتادی

    بھارت کے سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفکیشن نے ’پدماوتی‘ کا نام تبدیل کرکے ’پدماوت‘ رکھنے کا حکم جاری کیا اور ساتھ ہی فلم کے کچھ مناظر کو حذف کیے جانے کے بعد یو اے سرٹیفیکٹ سے بھی کلیئر قرار دیا اور اسے 25 جنوری کو ریلیز کرنے کی مشروط اجازت بھی دی مگر ساتھ میں یہ بھی پابندی عائد کی کہ کچھ ریاستوں میں فلم ریلیز کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔

    خیال رہے کہ فلم پدوماتی کو ریلیز سے پہلے ہی راجپوت برادری کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا رہا جس کے باعث بھارت کی کئی ریاستوں میں ہنگامے پھوٹ پڑے تھے اور کئی راجپوت رہنماؤں نے فلمساز اور ہیروئن دپیکا کے خلاف انتقامی کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے دپیکا کی ناک کاٹنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد فلم کی ریلیز روک دی گئی تھی ۔

    یہ بھی پڑھیں: پدماوتی کی ریلیز سے قبل ایک شخص موت کی بھینٹ‌ چڑ گیا

    متنازع فلم کو بھارتی سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکشن کی جانب سے اجازت ملنے کے دو روز بعد ہی دپیکا پڈوکون پولیس کی وردی زیب تن کیے دبنگ انداز میں سڑک پر نکلیں اور موبائل پر بیٹھ کر اپنا تصاویر بھی بنوائیں۔

    اداکارہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو کچھ صارفین نے اسے دپیکا کی جانب سے انتہاء پسندوں کو قرارا جواب کرار دے رہے تھے کہ حقیقت سامنے آگئی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق دپیکا ایک اشتہار کے لیے کام کررہی ہیں جس میں وہ پولیس افسر کا کردار ادا کریں گی، حقیقت سامنے آنے کے بعد مداحوں نے اپنی پسندیدہ اداکارہ کے انداز کو خوب سراہا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔