Tag: #DeepveerWedding

  • شادی کے بعد رنویر سنگھ نے خاموشی توڑ دی، کھل کر محبت کا اظہار

    شادی کے بعد رنویر سنگھ نے خاموشی توڑ دی، کھل کر محبت کا اظہار

    ممبئی: بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے شادی کے بعد پہلی بار اپنی محبت کا کھل کر اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے والدین کی دعاؤں کی بدولت ہی دنیا کی سب سے خوبصورت لڑکی سے شادی کرلی۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق گزشتہ شب رنویر سنگھ کی ہمشیرہ رتیکا بھوانی نے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں نوبیاہتا جوڑے کے لیے استقبالیے کا اہتمام کیا جس میں صرف دونوں خاندانوں کے قریبی رشتے داروں نے ہی شرکت کی۔

    تقریب میں نوبیاہتا جوڑے نے کونکی اور سندھی روایات کے مطابق لباس زیب تن کیے ہوئے تھے، اس موقع پر زبردست میوزیکل نائٹ کا اہتمام کیا گیا جس میں دلہن دلہا نے بھی بالی ووڈ گانوں پر کھل کر رقص کیا۔

    دونوں اداکاروں نے اب تک ہونے والی تقریبات میں مشہور بھارتی ڈیزائنر سبیاسچی کے تیار  کردہ لباس زیب تن کیے۔

    شادی کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ دپیکا اور رنویر نے کھل کر رقص کیا جس کی ویڈیوز سامنے آچکی جبکہ اس سے قبل اٹلی میں ہونے والی ڈھولکی کی تقریب میں دپیکا نے صوفیانہ کلام پر بھی رقص کیا تھا جس کی صرف تصویر ہی سامنے آسکی تھی۔

    مزید پڑھیں: دپیکا اپنی مہندی پر پاکستانی کلام سُن کر جھوم اٹھیں

    نوبیاہتا جوڑے کے رقص کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی، بالخصوص اُس کلپ نے تو انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا دیا جس میں رنویر نے شادی کے بعد پہلی بار اپنے جذبات کا مظاہرہ کیا۔

    View this post on Instagram

    @ranveersingh was clearly in his element at the post wedding bash last night.

    A post shared by Filmfare (@filmfare) on

    استقبالیے کی تقریب میں رنویر سنگھ نے مائیک تھاما اور تمام مہمانوں کو اپنی جانب متوجہ کر کے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’میں نے والدین کی دعاؤں کی بدولت دنیا کی حسین ترین لڑکی سے شادی کی‘۔

    انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ایک اور ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوبیاہتا جوڑے نے بالی ووڈ کے گانے پر ایک ساتھ رقص بھی کیا جبکہ رنویر نے تمام لوگوں کے جمع ہونے پر مسرت کا اظہار بھی کیا۔

    View this post on Instagram

    We couldn’t agree more! @ranveersingh gives out a heartfelt speech at the post wedding bash last night.

    A post shared by Filmfare (@filmfare) on

    یاد رہے کہ دپیکا اور رنویر نے 14 اور 15 نومبر کو دو علیحدہ عیلحدہ مذہبی رسومات کے تحت اٹلی کے خوبصورت مقام لیک کومو پر شادی کی تھی جس کے بعد وہ دونوں 18 نومبر بروز اتوار ممبئی پہنچے تھے۔

    View this post on Instagram

    @ranveersingh and @deepikapadukone shake a leg to #GallanGoodiyaan at the post wedding party last night.

    A post shared by Filmfare (@filmfare) on

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کی طرف سے 28 نومبر کو ممبئی میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں بالی ووڈ کی معروف شخصیات اور نامور سیاستدان شرکت کریں گے جبکہ یکم دسمبر کو نوبیاہتا جوڑا اپنی شادی کے جشن کی تقریب کا شاندار انعقاد ممبئی میں کرے گا جس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

  • دپیکا رنویر شادی ، اٹلی میں تیاریاں زور و شور سے جاری

    دپیکا رنویر شادی ، اٹلی میں تیاریاں زور و شور سے جاری

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی میں چند دن باقی ہیں جس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق دپیکا اور رنویر 10 نومبر کو ممبئی سے اٹلی کے لیے روانہ ہوئے جہاں ائیرپورٹ انتظامیہ نے انہیں خصوصی طور پر خوش آمدید کہا۔

    دونوں اداکاروں کے گاڑی سے اترتے ہی انتظامیہ نے کنگ خان کی مشہور فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ کا گانا مہندی لگا کے رکھنا چلا دیا اور لاؤنچ میں جانے کے لیے بھی خصوصی گاڑی فراہم کی گئی۔

    گانا سُن کر رنویر نہ صرف شرمائے بلکہ انہوں نے دپیکا کو اُس جگہ سے جلدی چلنے کے لیے بھی کہا۔ ائیرپورٹ پر موجود مداح نے اس تمام منظر کو اپنے موبائل میں محفوظ کرلیا۔

    دونوں اداکار 11 نومبر یعنی آج اٹلی پہنچ گئے جہاں ائیرپورٹ پر اُن کا اہل خانہ اور دیگر منتظمین نے خصوصی استقبال کیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق دپیکا اور رنویر نے شادی کی تقاریب کے لیے معروف جھیل اور سیاحتی مقام لیک کیمو کو منتخب کیا، اٹلی میں ہونے والی تقریب میں منتخب لوگ ہی شرکت کریں گے جبکہ بالی ووڈ انڈسٹری کی دو معروف شخصیات فرح خان اور سنجے لیلا بھنسالی بھی شریک ہوں گے۔

    مزید پڑھیں: دپیکا اور رنویرکی شادی میں کون سی 2 شخصیات شرکت کریں‌ گی؟

    یاد رہے کہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی کی تقریبات کا آغاز  دونوں خاندانوں نے خصوصی عبادات (پوجا) سے کیا تھا۔ پوجا کی رسم میں اداکارہ نے بالوں میں جوڑا باندھا ہوا تھا جبکہ اُن کے کانوں میں جھمکے بھی تھے۔ بالی ووڈ ذرائع کے مطابق اداکارہ نے معروف میک اپ آرٹسٹ کی خدمات حاصل کی تھیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں اداکاروں کے اہل خانہ نے شادی کے لیے اٹلی میں واقع ’لیک کومو‘ بھی بک کروایا علاوہ ازیں ہوٹل کے کمرے بھی پہلے سے حاصل کرلیے گئے، یہاں دو روز تک علیحدہ علیحدہ روسومات کے تحت تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا۔

    دونوں خاندانوں کا مشترکہ فیصلہ ہے کہ اٹلی کی تقریبات میں شرکت کرنے والے مہمانوں کے موبائل استعمال کرنے پر پابندی ہوگی جبکہ بھارت واپسی پر اداکاروں کی طرف سے ساتھی فنکاروں اور مداحوں کے لیے علیحدہ علیحدہ تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا جس کے لیے دپیکا نے بنگلور جبکہ رنویر نے تقریب کے لیے ممبئی کا انتخاب کیا۔

    یاد رہے کہ رواں سال کے آغاز سے ہی دپیکا اور رنویر کی شادی کے حوالے سے قیاس آرائیاں جاری تھی البتہ دونوں نے اس حوالے سے مکمل خاموشی اختیار کی ہوئی تھی ، پدمنی کے اداکاروں نے 21 اکتوبر کو اپنی شادی کی تاریخ کا خود ہی اعلان کرتے ہوئے دعوت نامہ بھی شیئر کیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں:  دپیکا اپنی شادی میں کتنی قیمت کا زیور پہنیں گی؟

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اداکاروں نے اپنی شادی کی تصدیق کی اور بتایا کہ 14 اور 15 نومبر کو ہم ازدواجی بندھن میں بندھ جائیں گے۔

    یہ بھی یاد رہے کہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ تقریباً 6 برس قبل فلم رام لیلا کے سیٹ پر ایک دوسرے کے قریب آئے اور پھر اُن کی دوستی ہوئی جس کے بعد محبت کے چرچے میڈیا کی زینت بھی بنے مگر کچھ عرصے بعد دونوں کے تعلقات ختم ہونے کی خبریں بھی سامنے آئیں تھیں۔

    واضح رہے کہ رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون نے سنجے لیلا بھنسالی کی فلم رام لیلا، باجی راؤ مستانی میں کام کیا تھا بعد ازاں چار سال وقفے کے بعد دونوں ایک بار پھر پدمنی میں ایک ساتھ مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئے۔