Tag: defamation notice

  • ہتک عزت نوٹس، اداکارہ نادیہ خان باعزت بری

    ہتک عزت نوٹس، اداکارہ نادیہ خان باعزت بری

    اداکارہ نادیہ خان کے خلاف پی پی پی کی رہنما شرمیلا فاروقی کے ہتک عزت نوٹس پر ایف آئی اے کے سائبر کرائم نے کارروائی کرتے ہوئے نادیہ خان کو الزامات سے باعزت بری کردیا ہے۔

    ایف آئی اے کے سائبر کرائم نے40منٹ کی ویڈیو کو تفصیل سے دیکھا اور کہا کہ ویڈیومیں ایسی کوئی بات نہیں جس سےنادیہ خان کیخلاف کارروائی ہو۔

    شرمیلا فاروقی کی جانب سے نادیہ خان کے ہتک آمیز الزامات نوٹس پر کارروائی میں نادیہ خان نے ایف آئی اے نوٹس میں الزامات کا جواب دیا۔

    ایف آئی اے کے سائبر کرائم نے کہا کہ کسی کی ویڈیو اور تصویر بنانا اور اسے وائرل کرنا جرم نہیں، جرم ایسی صورت میں ہوگا جب ویڈیو یا تصویر سے وہ شخص ہراساں ہوا ہو۔

    واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز میں ایک تقریب کے دوران اداکارہ ومیزبان نادیہ خان نے پیپلز پارٹی کی رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کی والدہ انیسہ فاروقی سے ان کے میک اپ اور جوئیلری وڈریسنگ کے حوالے سے سوال کیا تھا۔

    مذکورہ واقعے کی ویڈیو انسٹٓاگرام پر شیئر کرنے پر شرمیلا فاروقی نے نادیہ خان کیخلاف سائبر کرائم میں شکایت درج کروانے کا اعلان کیا تھا۔شرمیلا فاروقی کی درخواست کے بعد ایف آئی اے سائبر کرائم نے نادیہ خان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا تھا۔

    مزید پڑھیں: شرمیلا فاروقی نے اداکارہ نادیہ خان کو لیگل نوٹس بھجوادیا

    شرمیلا فاروقی نے اداکارہ نادیہ خان کو بھجوائے گئے لیگل نوٹس میں کہا ہے کہ اداکارہ 15 دن میں ان سے متعلق دیے گئے بیانات واپس لیں۔

    نوٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نادیہ خان شرمیلا فاروقی کی ساکھ کو نقصان پہنچانے پر 15 روز میں 5 کروڑ ہرجانہ ادا کریں۔

  • میشا شفیع کا علی ظفر پر دوسو کروڑ ہرجانے کا جوابی دعویٰ ، گلوکار عدالت میں پیش

    میشا شفیع کا علی ظفر پر دوسو کروڑ ہرجانے کا جوابی دعویٰ ، گلوکار عدالت میں پیش

    لاہور: گلوکارہ میشا شفیع نے اداکار علی ظفر پر دو سو کروڑ روپے جوابی ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا، علی ظفر عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور جوابی دعوے کی نقول حاصل کر لیں۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکار اور گلوکار علی ظفر کے خلاف گلوکارہ میشا شفیع کی جانب سے دائر کردہ جوابی ہرجانے کے دعوے کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج امجد علی شا ہ کی عدالت میں ہوئی۔

    میشا شفیع کی جانب سے اپنے خلاف دائر کردہ ہتک عزت کے مقدمے کی سماعت کے موقع پر علی ظفر عدالت میں ذاتی حیثیت سےپیش ہوئے ۔

    میشا شفیع نے ہتک عزت کے دعوے میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ علی ظفر نے میڈیا پر میرے خلاف مختلف جھوٹے الزامات عائد کیے ہیں۔  یاد رہے کہ میشا شفیع کی جانب سے ہراساں کیے جانے کا الزام عائد کیے جانے کے بعداداکار علی ظفر نے میشا شفیع پر ہتک عزت کے دعوے میں 100 کروڑ روپے کا مقدمہ دائر کررکھا ہے۔

    ایک موقع پر علی ظفر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ میشا شفیع نے  کینیڈا کی شہریت حاصل کرنے کے لیے ان پر ہراساں کرنے کاجھوٹا الزام عائد کیا ہے۔ علی ظفر نے میڈیا پر یہ بھی بیان دیا تھا کہ وہ ایک شریف شہری ہیں اور میشا شفیع جھوٹی خاتون ہے۔

    علی ظفر کے اس الزام کو میشا شفیع نے جھوٹ قرار دیتے ہوئے عدالت میں ہتک عزت کا دعوی ٰ دائر کرتے ہوئے ان کے خلاف دو سو کروڑ روپے ہرجانے کا مقدمہ دائر کیا ہے اور کہا ہے کہ علی ظفر نے پیسوں کے لالچ میں   میں جھوٹا الزام عائد کیا ہے ، جس سے شہرت کو نقصان پہنچا ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ  علی ظفر کو ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے۔

    یاد رہے کہ میشا شفیع کی جانب سے ہراساں کیے جانے کے الزام کے مقدمے کی سماعت میں علی ظفر نے عدالت کو بتایا تھا کہ میشا شفیع اور اُن کی دوستوں نے مجھ پر ہراساں کرنے کا بے بنیاد الزام عائد کیا، لہذا انہیں عدالت میں طلب کیا جائے۔ گلوکار نے عدالت میں دو ڈبے پیش کیے جن میں شواہد موجود تھے۔ علی ظفر کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ شواہد میں واٹس ایپ پیغام، سوشل میڈیا کے جعلی اکاؤنٹس و دیگر دستاویزات شامل ہیں۔

    پاکستانی گلوکار و اداکار نے عدالت میں بتایا تھا کہ میشا شفیع کی ایک دوست نے مجھ پر الزام عائد کیا کہ میں نے اے لیولز انٹر میں انہیں ہراساں کیا جبکہ حقیقت یہ ہے کہ میں نے اے لیولز سے پڑھا ہی نہیں ہے۔ علی ظفر نے عدالت میں اپنی تعلیمی اسناد بھی پیش کی تھیں۔

  • ذاتی زندگی سےمتعلق پروپیگنڈا : وزیراعظم کا نجم سیٹھی پر10 ارب ہرجانے کا نوٹس

    ذاتی زندگی سےمتعلق پروپیگنڈا : وزیراعظم کا نجم سیٹھی پر10 ارب ہرجانے کا نوٹس

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے ذاتی زندگی کےبارے میں گمراہ کن پراپیگنڈہ کرنے پر نجم سیٹھی پر10 ارب کے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ذاتی زندگی کےبارے میں گمراہ کن پراپیگنڈے پر ٹی وی اینکر  نجم سیٹھی کو عدالت میں لے جانے کا فیصلہ کرلیا۔

    وزیراعظم کی جانب سے ٹی وی اینکر نجم سیٹھی کیخلاف 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیاگیا، وزیراعظم کی ہدایت پربابراعوان نےہتک عزت کادعویٰ تیار کیا، دعویٰ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ کی عدالت میں دائرکیاگیا۔

    نوٹس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کی عائلی زندگی کے بارے میں شرمناک دعویٰ کیا گیا۔

    وکیل وزیراعظم بابر اعوان کا کہنا تھا جعلی خبروں کےحوالے سے کسی طورنرمی نہیں برتی جاسکتی، ٹی وی پر قانون و اخلاق کی دھجیاں بکھیرنے کی کوششوں کارستہ روکنا ہوگا، امید ہے موصوف اپنے بیہودہ دعویٰ کے دفاع کیلئے پیش ہوں گے۔

  • ن لیگی رہنما احسن اقبال نےوفاقی وزیرمراد سعیدکو قانونی نوٹس بجھوادیا

    ن لیگی رہنما احسن اقبال نےوفاقی وزیرمراد سعیدکو قانونی نوٹس بجھوادیا

    لاہور : ن لیگی رہنما احسن اقبال نے وفاقی وزیر مراد سعید کو لیگل نوٹس بجھوا دیا، جس میں کہا گیا مراد سعید بے بنیاد الزام لگانے پر غیر مشروط معافی مانگیں، معافی نہ مانگنے پر مراد سعید کے خلاف دس ارب ہرجانے کا دعوای دائر کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے ملتان سے سکھر موٹر وے منصوبے میں رشوت کے الزامات پر وفاقی وزیر مراد سعید کو لیگل نوٹس بجھوا دیا ، احسن اقبال نے اپنے وکیل اعظم نذیر تارڑ کے توسط سے مراد سعید کو نوٹس بھجوایا۔

    جس میں کہا گیا مراد سعید نے احسن اقبال پر فرنٹ مین کے ذریعے 70 بلین کی رشوت لینے کا الزام لگایا ،بے بنیاد اور من گھڑت الزامات سے ساکھ متاثر کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

    لیگل نوٹس میں مطالبہ کیا مراد سعید بے بنیاد الزام لگانے پر غیر مشروط معافی مانگیں، دنوں میں معافی نہ مانگنے پر قانونی چارہ جوئی کی جائے گی ، معافی نہ مانگنے پر مراد سعید کے خلاف دس ارب ہرجانے کا دعوای دائر کیا جائے گا۔.

    مزید پڑھیں : مراد سعید نے احسن اقبال کی اربوں کی کرپشن بے نقاب کردی

    یاد رہے وزیرمواصلات مراد سعید نے سابق وزیرمواصلات احسن اقبال کے خلاف این ایچ اے کے منصوبہ میں70 ارب روپے کی مبینہ کرپشن کے دستاویزی ثبوت سامنے لے آئے تھے۔۔

    مراد سعید نے احسن اقبال اور مبینہ فرنٹ مین جاویدصادق سے متعلق اہم انکشافات کرتے ہوئے کہا تھا احسن اقبال بتائیں ملتان سکھرموٹروے کی ڈیل کرانے  والا کون تھا۔ کیاجاوید صادق غیرملکی کمپنی کاایجنٹ اور آپ کافرنٹ مین نہیں تھا؟ کیا جاوید صادق احسن اقبال کو غیرملکی کمپنی میں نہیں لے کر گئے۔

    وزیرمواصلات نے مزید کہا تھا جس معاہدے سےانکارکیاگیا، اس پراحسن اقبال کےدستخط کیوں؟ احسن اقبال نے معاہدے پر وزیر مواصلات بن کر دستخط  کیوں کیے؟ 259 ارب کا پی سی ون 300 ارب میں کیسے بدلاگیا؟ اور پی سی ون کی منظوری میں کابینہ اورلاڈیپارٹمنٹ کو کیوں لا علم رکھاگیا؟

    مرادسعید کا کہنا تھا سابقہ حکومت کہتی ہے کہ یہ منصوبہ سی پیک کے لئے شروع کیا جانا تھا، جب ڈیل کی گئی اس وقت سی پیک منصوبہ شروع ہی نہیں ہوا تھا۔

    مزید پڑھیں :ملتان سکھر موٹروے میں ن لیگ کے بڑے گھپلوں کےثبوت موجود ہیں، مرادسعید

    اس سے قبل  وزیرمواصلات مرادسعید نے میڈیا بریفنگ میں ملتان سکھرموٹروے منصوبے میں ن لیگ کی کرپش کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ نواز شریف، احسن اقبال،جاویدصادق نےکمپنی سےمعاہدہ کیا، ن لیگ نے بڑے منصوبےکمیشن کےحصول کیلئےشروع کئے اور حکومت کی بدانتظامی کی وجہ سےمنصوبےکی لاگت بڑھی۔

    مراد سعید  نے کہا تھا کہ  ن لیگ حکومت نے ملتان سکھر موٹروے میں قومی خزانے کو کم از کم ساٹھ سے ستر ارب روپے کا نقصان پہنچایا، بڑے گھپلے کے ثبوت موجود ہیں، گھپلے کے مرکزی کردار احسن اقبال اور جاوید صادق ہیں، ن لیگ نے جاوید صادق کو فرنٹ مین کی حیثیت سے رکھا، پاکستان کے پیسے کو بے دردی سے  لوٹاگیا، نیب کے پاس جانے والے مقدمات کی تفصیلات جانناچاہتے ہیں۔

  • خواتین سے متعلق ہتک آمیز الفاظ کا استعمال، تحریک انصاف کا رانا ثناءاللہ 50 ملین روپے ہرجانے کا نوٹس

    خواتین سے متعلق ہتک آمیز الفاظ کا استعمال، تحریک انصاف کا رانا ثناءاللہ 50 ملین روپے ہرجانے کا نوٹس

    اسلام آباد : تحریک انصاف نے وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ کو خواتین کے بارے میں ہتک آمیز الفاظ استعمال کرنے پر 50 ملین روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ کو ہرجانے کانوٹس بھیج دیا، پی ٹی آئی کی خاتون رہنما عظمیٰ کاردار کی جانب سے 50 ملین روپے ہرجانے کا نوٹس رانا ثناءاللہ کی جانب سے لاہور جلسے میں شرکت کرنے والی خواتین کیلئے ہتک آمیز الفاظ استعمال کرنے پر بھیجا گیا۔

    نوٹس رانا ثناءاللہ کی پٹیالہ ہاؤس رہائشگاہ پر بھیجا دیا ہے، جس میں کا جواب دینے کیلئے 7 یوم کی مہلت دی گئی ہے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے عظمی کاردار کو رانا ثناءاللہ کیخلاف بھرپور قانونی جنگ کی ہدایت کی ہے۔

    خیال رہے کہ تحریک انصاف کے 29 اپریل کو مینار پاکستان پر ہونے والے جلسے پر ردعمل دیتے ہوئے رانا ثناء نے خواتین سے متعلق غیر مناسب الفاظ استعمال کیے تھے۔

    ن لیگ کے رہنما نے تضحیک آمیز رویہ اختیار کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کے جلسے میں شریک خواتین گھریلو نہیں تھیں، ناچ گانا بتارہا تھا کہ وہ کہاں سے آئی ہیں۔


    مزید پڑھیں :  رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی خواتین سے متعلق اپنا نازیبا بیان واپس لے لیا


    جس پر اپوزیشن جماعتوں کے شدید رد عمل پر مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے معذرت بھی کی تھی۔

    یاد رہے کہ گذشتہ روز پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران تحریک انصاف کے مطالبے پر خواتین کے بارے میں دیا گیا بیان پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے واپس لینے کا اعلان کیا مگر معذرت کرنے سے انکار کردیا، جس کے بعد اسمبلی میں ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی اور اپوزیشن نے تھوڑی دیر کے لیے اجلاس سے واک آوٹ بھی کیا۔

    اجلاس کے دوران تحریک انصاف کی رکن اسمبلی نوشین حامد نے مطالبہ کیا کہ رانا ثنا اللہ نے خواتین کے بارے میں جو الفاظ کہے تھے وہ اس پر معافی مانگیں، جس پر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ وہ پہلے ہی اپنے الفاظ واپس لے چکے ہیں تاہم وہ اس پر معافی نہیں مانگیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • عائشہ احد نے رانا ثناءاللہ کو ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

    عائشہ احد نے رانا ثناءاللہ کو ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

    لاہور : وزیراعلی ٰ پنجاب کے بیٹے اور مسلم لیگ ن کے رہنما ءحمزہ شہباز کی مبینہ بیوی عائشہ احد نے ہتک آمیز بیان دینے پر رانا ثنااللہ کو لیگل نوٹس بھجوادیا۔

    تفصیلات کے مطابق عائشہ احد کی جانب سے لیگل نوٹس علی ضیا باجوہ ایڈووکیٹ نے بھجوایا ہے جس میں ہتک آمیز بیان پرمعافی مانگنے بصورت دیگر عدالتوں کا سامنا کرنے کا کہا گیا ہے۔

    لیگل نوٹس میں کہا گیا ہے کہ رانا ثنااللہ نے 6 اگست کو میڈیا پر بیان دیا جس میں انہوں نے عائشہ احد لیے نازیبا الفاظ استعمال کیے‘ جو کسی بھی عورت کی تذلیل ہے جسے کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

    لیگل نوٹس کے مطابق عائشہ احد ایک شریف اور پڑھے لکھے خاندان سے تعلق رکھتی ہیں اور رانا ثنااللہ کے اس بیان سے نہ صرف ان کی اور ان کے خاندان کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا ہے بلکہ پورے گھرانے کو شدید ذہنی اذیت کا سامنا بھی کرنا پڑا ۔

    Ayesha Ahad

    علی باجوہ ایڈووکیٹ کی جانب سے بھیجے گئے لیگل نوٹس میں رانا ثنااللہ کو تنبیہہ کی گئی ہے کہ وہ سات روز میں اپنا بیان واپس لے کر معافی مانگیں اورہرجانے کے طور پر دو ارب روپے ادا کریں‘ بصورت دیگر ان کے خلاف عدالتوں سے رجوع کیا جائے گا۔


    حمزہ شہباز نے جھوٹ بول کر مجھ سے شادی کی


    خیال رہے کہ دو روز قبل حمزہ شہباز کی اہلیہ ہونے کی دعوے دار عائشہ احد نے پی ٹی آئی کی رہنماء یاسمین راشد اور فردوس عاشق اعوان کے ہمراہ نیوز کانفرنس کی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ 2010 میں‌ حمزہ شہباز نے مجھ سے شادی کی تھی اور جھوٹ بولا تھا کہ پہلی بیوی کو طلاق دے چکا ہوں لیکن بعد ازاں وہ مجھ سے شادی کرنے ہی سے مُکر گئے۔ اس سے پہلے بھی وہ کئی بار اپنے لیے انصاف کی اپیل کرچکی ہیں۔

    عائشہ احد نے کہا کہ میری کہانی کسی سےڈھکی چھپی نہیں ہے 7 سال سے اپنے حق کے لیے عدالتوں کے چکر لگا رہی ہوں جس کے دوران مجھے اور میری بیٹی کو آئینی اور شرعی حق سے محروم رکھا گیا اور جب اپنا حق مانگا تو مجھے اور میرے اہل خانہ کو تھانے کچہری کے چکر لگوائے گئے‘ پولیس کے ذریعے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

    عائشہ احد کی پریس کانفرنس کے بعد ایک بار پھر مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے اور رانا ثنا اللہ کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • عمر اکمل کا ماڈل ریچل خان پر 50کروڑ روپے کے ہتک عزت کا دعویٰ

    عمر اکمل کا ماڈل ریچل خان پر 50کروڑ روپے کے ہتک عزت کا دعویٰ

    لاہور : عمر اکمل نے ماڈل ریچل خان پر پچاس کروڑ روپے کے ہتک عزت کا دعوی کردیا۔

    عمر اکمل نے ماڈل ریچل خان کو نوٹس جاری کردیا ہے، ماڈل ریچل خان نے گزشتہ روز بیان دیا تھاکہ ناروے میں ایک تقریب کے دوران کرکٹر عمر اکمل نے ان سے بدتمیزی کی جس پر ماڈل نے انہیں تھپڑ مارا تھا۔

    ریچل خان کے اس بیان پر عمر اکمل نے انہیں پچاس کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا ہے۔

    انکا کہنا تھا کہ ریچل خان نے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے۔ ناروے میں ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا تھا۔ ریچل خان اپنے بیان پر پندرہ دن کے اندر معافی مانگیں ورنہ پچاس کروڑ روپے جرمانہ ادا کریں۔


    Umer Akmal send defamation notice to Rachel khan by arynews